سُوْرَۃُ الْبُرُوْجِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۸۵
سُورَةُ الْبُرُوجِ
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہم سورہ بروج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
یہ مکی سورۃ ہے اس میں بڑی بڑی پیش گوئیاں ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
نبی کامل اور خاتم النبیین ہونے اور مخالفین و منکرین کے ہلاک ہونے اور مومنین کے بالآخر کامیاب
اور بامراد ہونے پر دلائل بیان کئے گئے ہیں اور پھر ان پیشگوئیوں کے لئے فرعون اور قوم ثمود کی
ہلاکت کے واقعات کو اور اصحاب الاخدود کے واقعہ کو برنگ تائید پیش کیا ہے کہ مامورین اور مرسلین
کے مخالف ہمیشہ ہلاک ہوئے اور اسی طرح آئمتہ الکفر کا حال ہوگا۔
آخر میں قرآن مجید کی حفاظت کی زبر دست پیش گوئی کی ہے۔ بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ فِي لَوْحِ زبردست
محفوظ ۔ لوح محفوظ کے متعلق مسلمانوں نے جو کچھ مان رکھا ہے۔ اس کو بجائے خود رکھ کر اس سے یہ
بھی مراد ہے کہ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ تختیوں میں رکھا ہوا ہے یعنی کبھی
زمان کا امتدادا سے انسانی دستبرد کے نیچے نہیں آنے دے گا اور اس میں کسی قسم کی تحریف و تبدیل نہ ہو
سکے گی چنانچہ دوسری جگہ اس کی تائید میں فرمایا۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكُرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ -
قرآن مجید کی حفاظت کے اسباب کی توضیح اور تشریح یہاں بیان کرنے کی ضرورت نہیں کہ
کس کس طرح پر اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا انتظام فرمایا ہے بلکہ صرف اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے کہ ا
اللہ تعالیٰ نے یہ پیشگوئی کے طور پر فرمادیا ہے کہ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ ہے اور واقعات نے
ثابت کر دیا ہے کہ فی الواقع وہ محفوظ ہے۔ یہاں تک کہ اس کا رسم خط تک ابتک برابر محفوظ چلا آتا
ہے۔ غرض یہ سورۃ بھی پیشگوئیوں پر مشتمل ہے اور مختصر طور پر اسے درج کیا جاتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۸۶
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
يوم الموعود سے مراد بدر کا دن ہے۔ جس دن بڑے بڑے اشرار اور معاندان حق ابو جہل
وغیرہ ہلاک ہوئے اس دن کا نام یوم الفرقان بھی ہے۔ (فیصلہ کا دن ) اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اس
دن کی آمد کو قسموں کے پیرایہ میں بیان فرمایا ہے۔
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج - وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ - وَ شَاهِدِ وَ مَشْهُودٍ -
یہ سورۃ اس وقت اتری۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سب مسلمان جو آپ پر ایمان
لائے تھے۔ مصائب اور تکالیف کا نشانہ بن رہے تھے۔ کفار مسلمانوں کو سخت ایذائیں پہونچاتے۔
انہیں طرح طرح کی دھمکیاں دی جاتیں ۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے جلتی ریت پر لٹایا جاتا اور
بت پرستی کے لئے مجبور کیا جاتا۔ کسی کو سولی پر لٹکا دیا جاتا۔ کسی کو جان سے ہی مار دیا جاتا۔ مسلمانوں
کے لئے یہ یہ سخت سخت مصیبت اور ابتلاء اء کا کا و وقت تھا۔ دنیا ان پر تنگ ہو رہی تھی ۔ اسلام اور توحید کی خاطر جان
دینا گوارا کرتے مگر ایمان دینا گوارا نہ کرتے۔ ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ نے یہ سورۃ آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم پر نازل فرمائی اور نظیر ا اصحاب خندق کا واقعہ فرما کر مسلمانوں کو تسلی دی۔ اور کفار کو تنبیہ
کی۔ اور اس بات کی پیشین گوئی کی کہ جس طرح کھائی والے کا فراپنی کرتوتوں کی وجہ سے آخر کار خود
ہی طمعہ نار ہوئے اُسی طرح کفار مکہ بھی آخر کار یقینا اور لاریب طمعہ نار حرب ہوں گے۔ چنانچہ ایسا ہی
وقوع میں آیا۔ اور قیامت کے دن یہ بڑا خوفناک اور پر عبرت موقع ہوگا۔ جبکہ یہی خدا کے مامور
و مرسل جو دنیا میں ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔ عزت کے تخت پر جلوہ افروز ہوں گے اور ان کی امت کے
سرکش اور شریر لوگ جو دنیا میں بڑے بڑے معزز اور رئیس خیال کئے جاتے ہیں اور تضحیک و استہزاء
سے پیش آتے ہیں وہاں ذلت کے گڑھے میں گرائے جائیں گے۔ اور سخت نادم اور رسوا ہوں گے۔
پس ان کفار مکہ کو اس دن کے مصائب اور تکالیف سے ڈرنا چاہیے۔ جب کہ دنیا میں وہ انقلاب عظیم
واقع ہو۔ یوم الجزاء قائم ہو۔ سب کے سامنے مالک عرش بریں کے حضور کھڑے ہوں اور اپنے اعمال
کی جوابدہی کریں۔ پیغمبروں کو جھٹلانے والے ذلت اور رسوائی کے گڑھے میں گرائے جائیں گے۔
اور ان کے ماننے والے تخت عزت پر جلوہ افروز ہوں گے۔ اس سورۃ کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے
حقائق الفرقان
۱۸۷
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
اله
قیامت کا ثبوت دیا ہے۔ اور قسم کے پیرایہ میں قدرت الہی کا ایک زبردست نشان ( تغیر و انقلاب
موسم کو ) پیش کر کے اس بڑے انقلاب (قیام قیامت ) کے وقوع پر استدلال فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے
آسمان کی اس جہت سے کہ اس میں بارہ برج کے تصور کئے گئے ہیں جن کے اندر آفتاب سال بھر
میں دورہ کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے اور ہر ایک برج میں آفتاب کے داخل ہونے سے عالم اور اہل عالم پر
ایک انقلاب جدید واقعہ ہو جاتا ہے کبھی سردی ہے کبھی گرمی کبھی برسات کبھی خزاں ۔ قسم کھا کر یہ ظاہر
فرمایا ہے کہ جس طرح ان برجوں کے اندر آفتاب کے داخل ہونے سے ایک نیا انقلاب زمانہ پر وارد
ہوتا رہتا ہے اور ان انقلابات کا نظارہ اور مختلف موسموں کی تبدیلی ہر سال آنکھوں سے دیکھتے ہو۔ اسی
طرح قریب ہے کہ وہ انقلاب عظیم بھی دنیا میں واقع ہو۔ آفتاب یکا یک حکم الہی سے ٹھہر جاوے۔
نظام عالم کی کل درہم برہم ہو جاوے اور اس یوم موعود کا نظارہ آنکھوں کے سامنے جلوہ گر ہو۔ جو
ذات انقلاب موجودہ پر قدرت رکھتی ہے اور ہر روز نیا انقلاب کرتی ہے۔ اس کے آگے وہ انقلاب عظیم
بھی کوئی بڑی بات نہیں ۔ قریب ہے کہ وہ یوم موعود یعنی قیامت کا دن بھی نمایاں ہو۔ اور تمام دنیا جی
اٹھے۔ محاسبہ اعمال کے لئے سب خدا کے حضور میں حاضر ہو جائیں گے اور ہر ایک گواہی دینے والا ۔
یعنی نبی اپنی امت کی حالت پر گواہی دے کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔ پیغامات الہی کو
کہاں تک مانا اور کیسے کیسے دکھ دے۔ برجوں والے آسمان کی قسم قریب ہے کہ آفتاب دورہ کرتے
اے برج سے مراد کوئی گنبد یا عمارت نہیں ہے۔ بلکہ سیاروں کے اجتماع سے کوئی بیل کی شکل ہوگئی ہے۔ اس کا نام برج
ثور رکھ دیا گیا ۔ کوئی شیر کی اسے برج اسد کہہ دیا گیا۔ غرضیکہ ستاروں کے اجتماع سے اہل ہیئت نے ایسی شکلیں فرض
کر لی ہیں۔ انہیں میں آفتاب کا ظاہری دورہ تصور کیا گیا ہے اور آفتاب ہر برج میں داخل ہو کر ایک انقلاب جدید
پیدا کرتا ہے۔ کتاب ایوب ۲۸ باب ۳۲ میں ہے۔ کیا تجھ میں قدرت ہے کہ منطقہ و بروج کو ایک ایک اس کے موسم
میں پیش کرے گا کیا تو افلاک کے قانونوں کو جانتا یا ان کا اقتدار زمین پر جاری کر سکتا ہے۔ نہیں ہر گز نہیں وہی دلیل
قسم کی صورت میں اسجگہ ذکر کی گئی ہے۔ یعنی خداوند تعالیٰ اپنے وقت اور اپنے موسم پر ان کفار کو ہلاک کرے گا ہر
ایک امر کا ایک وقت اور پیمانہ ہے۔ جب پیمانہ بھر جاوے پھر ایک منٹ آگے پیچھے ہو سکتا ۔ اِنَّ أَجَلَ اللهِ إِذَا جَاءَ
لَا يُؤَخَّر
حقائق الفرقان
۱۸۸
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
ہوئے وہ دن بھی آجاوے۔ جب کہ کفار مکہ (اصحاب خندق کی طرح ) ذلت اور ہلاکت کے گڑھے
میں گرے ہوئے ہوں اور پھر اس یوم موعود کی قسم ہے۔ جس دن جلال الہی کا نظارہ لوگوں کی نظر میں
جلوہ گر ہو۔ اور پھر اس شخص کی قسم ہے۔ جو اس روز شاہد (حاضر ) ہو اور یہ نظارہ جلالت الہی کا اپنی
نظروں سے دیکھے۔ اور مشہود ( یعنی حاضر کئے گئے ) کی قسم جن لوگوں کا نظارہ اہل بصیرت اسی دن
مشاہدہ کریں گے۔ یہ وہ دن ہو گا کہ لوگ خدا تعالیٰ کی قدرت کو سمجھیں گے اور اس کے وعدوں کو سچا
پائیں گے۔ کفار نا ہنجار اسی طرح ہلاک ہو جائیں گے۔ جس طرح پر اصحاب اخدود یعنی کھائی والے
ہلاک کئے گئے ۔ اور خدا کی عجیب قدرت نمایاں ہو گئی۔ مختصر حال اصحاب خندق کا یہ ہے کہ ایک عیسائی
لڑکا بڑا خدا پرست اور صاحب کرامت تھا۔ چنانچہ کئی آدمی اس کی کرامتیں دیکھ کر اور وعظ سن کر ایمان
لے آئے۔ اس وقت کا بادشاہ جو بہت بڑا بت پرست تھا لوگوں کو جبراً بت پرستی کرایا کرتا تھا۔ چنانچہ
اس نے جب ان لوگوں کا حال سنا۔ تو سخت برافروختہ ہوا اور ان لوگوں کو زجر و توبیخ کے بعد بت پرستی
کے لئے مجبور کیا۔ جب انہوں نے نہ مانا تو زمین میں ایک لمبا چوڑا گڑھا کھدوایا۔ اور اسے آگ سے
بھروا کر ان آدمیوں کو وہاں ڈلوادیا۔ وہ یہ ظلم کر ہی رہا تھا کہ دفعہ وہ آگ اس شدت سے مشتعل ہوئی
کہ اس کی لپیٹ بادشاہ اور امراء تک جا پہونچی ۔ سب کے سب قہر الہی کی آگ میں بھسم ہو گئے یہ قصہ
ایک عبرتناک واقعہ اور زبردست پیشگوئی تھی۔ کفار مکہ کے لئے جو مسلمانوں کو سخت دکھ دے رہے
تھے۔ انہیں ایمان لانے سے روکتے اور طرح طرح کی ایذائیں دیتے ۔ کئی کو صلیب پر چڑھا دیا۔
زندوں کو تپتی ہوئی ریت میں ڈال دیتے تھے۔ کئی صحابہ کو جان سے مار ڈالا ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو اس
مصیبت سے نجات دے دی اور ڈرایا کہ اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ( اے نبی ) بے شک تیرے رب
کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ چنانچہ آخر کار اللہ تعالیٰ ان کفار کو ایسا پکڑا کہ سب کے سب فناو نیست و نابود ہو
گئے ۔ اور جس طرح اصحاب خندق اسی نار میں جل مرے۔ جل سے مومنوں کو جلا رہے تھے۔ اسی
طرح کفار مکہ بھی اسی تلوار سے مارے گئے۔ جو مسلمانوں کی ایذا اور قتل کے لئے انہوں نے نکالی ۔
خیال کرنا چاہیے کہ جس وقت یہ سورۃ نازل ہوئی ہے۔ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
پاس کوئی سامان تھا؟ جس کے بھروسے پر آپ نے یہ پیشگوئی فرمائی، ہرگز نہیں ۔ آپ بالکل
حقائق الفرقان
۱۸۹
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
بے زر، بے زور، بے سامان تھے اور خود آفات و بلیات کا نشانہ بن رہے تھے اور سلامت بچنے کی امید
نہیں تھی۔ لیکن آپ نے قطعیت اور وثوق کے ساتھ وعدہ فرمایا کہ ضرور ضرور کفار ہلاک ہوں گے اور
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نصرت اور فیروزی عطاء فرمائے گا ۔ پس ایسا کلام بجز ملک العلام کے اور
کسی کا نہیں ہو سکتا اور یہ بات دنیا کے تمام کفار، آریہ برہمو اور عیسائی وغیرہ کے لئے حجت ہے۔
( ترجمة القرآن )
۲ تا ۴ ۔ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج - وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ - وَشَاهِدِ وَ مَشْهُودٍ -
ترجمہ ۔ ستاروں والے آسمان کی قسم ۔ اور وعدہ کے دن کی قسم ۔ اور نبی کریم کی قسم اور اس
کی امت کی ۔
تفسیر بروج۔ عربی زبان میں روشن ستاروں کو کہتے ہیں۔ برج کے لغوی معنے ظاہر کرنے کے
ہیں ۔ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج سے مراد معروف بارہ برج حمل، ثور، جوزاء، سرطان وغیرہ لئے ہیں مگر اسی
قدر پر ٹھہر جانے سے آگے مطلب نہیں چلتا اور نہ آیات ما سبق کی آیات مالحق سے کوئی مناسبت پیدا
ہوتی ہے۔ اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ بالا تفاق یہ سورۃ مکی ہے۔ اور اس وقت نازل ہوئی
جبکہ نو مسلم صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کفار کا شکار ہو رہے تھے۔ کوئی گرم تپتے ہوئے پتھروں پر لٹایا جاتا
تھا اور کوئی بڑی بڑی بے رحمیوں سے قتل کیا جاتا تھا کہ گویا کہ آسمانی سطوت و جبروت کا مقابلہ زمینی
حکومت سے کیا جا رہا تھا۔ اور یہ جانکاہ چیزیں پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضوری میں در پیش تھیں جن
سے آپ کو اور نو مسلم کمزور اصحاب کو صدمہ عظیم تھا۔ اس لئے ان مظالم کے جواب میں جو زمینی
حکومت کے ذریعہ سے کی جاتی تھیں ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی تین ملکوتی سطوت اور جبروت کو پیش کیا ہے جو
سماء ذات بروج ، يوم موعود ، شاہد و مشہور ہیں ۔
سماء ذات بروج سے سارا ملکوتی اقتدار مراد ہے۔ نہ صرف روشن ستارے یا سرطان اسد، سنبلہ،
میزان، عقرب وغیرہ بروج معروفہ یا یوں تصور فرماویں کہ دولت برطانیہ“ کہنے کو تو ایک لفظ ہے مگر یا ”
حقائق الفرقان
۱۹۰
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
اس ایک لفظ کے مفہوم میں انگلینڈ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ونش اور ان کے تمامی مختلف ڈیپارٹمنٹ
اور صوبے اور حکومتیں ہیں ۔ جن پر سے رات اور دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے کسی ساعت میں بھی
آفتاب کا زوال نہیں ہوتا۔ زمینی حکومت کے ذریعہ سے جو تعذیب کی جا رہی تھی اس کے بالمقابل سماء
ذات بروج ، یوم موعود، شاہد و مشہود کو رکھا ہے۔
یوم موعود میں دس بارہ قول بیان ہوئے ہیں۔ اس توجیہہ سے جو اوپر بیان ہوئی ۔سارے ہی
قول صحیح ہو جاتے ہیں ۔ علی لھذا القیاس۔
امت ۔
-
شاہد و مشہور بھی ۔ یوم موعود کی نسبت کہا گیا ہے کہ بدر کا دن فتح مکہ کا دن، جمعہ کا دن ، قیامت کا دن،
عاشورہ کا دن، فرعون کے غرق ہونے کا دن ۔ غرض کہ ہر جزا سزا کے ملنے کا دن ۔ یہ سارے ہی دن
ٹھیک اور درست ہیں۔ اسی طور پر شاہد و مشہود یعنی عرفہ کا دن لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ - (الحج: ٢٩)
قیامت کا دن ذُلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَ ذَلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ - (هود: ۱۰۴) كِرَامًا
كَاتِبِينَ ۔ (الانفطار : (۱۲) اور مخلوق ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی
تمامی انبیاء اور ان کی امتیں ۔ کل فرشتہ اور مخلوق ۔ وَ جَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَعَهَا سَابِقٌ وَ
شَهِيدٌ - (ق: ۲۲) حتی کہ کفی یا اللهِ شَهِيدًا ۔ (النساء: ۸۰) سے ذات باری تعالیٰ اور
تمامی مخلوق سالم بن عبداللہ نے مراد لیا ہے۔ غرض کہ یہ تین آیتیں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اور
آپ کے نو مسلم اور مظلوم اور مظلوم اصحاب کی تسلی و تشفی کے لئے نازل فرمائیں۔ جن میں اللہ تعالیٰ جن میں اللہ تعالیٰ کی سطوت اور
جبروت اور ملکوتی اقتدار کا بیان ہے۔ جو کفار سے انتقام کے لئے کافی و وافی ہیں۔ اس کے بعد نظیراً
اصحاب اخدود کے واقعہ کو تین ہی آیتوں میں بالمقابل بیان فرمایا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۹٬۳۱۸)
ا تا کہ حاضر ہو جاویں اپنے فائدوں کے لئے ۔
۲ انجام کار کا وہ دن ہے جس میں سب جمع ہوں گے اور وہ ایک دکھتا ہوا دن ہے۔ سے بزرگ لکھنے والے۔
ہر ایک نفس آئے گا اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا ایک گواہی دینے والا ۔
ہے اور اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے ۔
حقائق الفرقان
۱۹۱
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
۶ تا ۸ - النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ
بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ۔
-
ترجمے ۔ وہ خندق جس میں لکڑیٹیں بہت بھر کر سلگائی گئی ۔ جب وہ اس پر کھڑے یا بیٹھے دیکھ
رہے تھے ۔ جو مومنوں کے ساتھ کرتے تھے وہ دیکھ رہے تھے ۔
تفسیر زمینی حکومت کے ذریعہ سے آگ کی خندقوں کا تیار کرنا اور ان پر تماشہ بینی کے لئے
کرسیں بچھا کر بیٹھنا اور بالآخر اس وقت کے مؤمنین کو ( جو غالبا عیسائی موحد تھے ) ان خندقوں میں
جھونکنا یہ ایک ایسا نظارہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے سامنے پیش کیا تھا کہ جس سے ان کی اپنی تکلیفوں کا
اندازہ مقابلہ ان کو معلوم ہو گیا ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب ان
آیات کو پڑھتے تو فرماتے ۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرَكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَتِ الْأَعْدَاء
اصْحَابُ الأَخْدُود کے قصہ کو امام مسلم ، احمد، ترمذی نے حضرت صہیب رومی سے نقل کیا ہے۔
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ کے مقابلہ میں سَمَاء ذَاتِ الْبُرُوج تھا۔
إِذْهُمْ عَلَيْهَا قُعُودُ کے مقابلہ میں الْيَوْمِ الْمَوْعُود تھا۔
وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ کے مقابلہ میں وَ شَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۱۹)
11 - إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ
جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ -
ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے ستایا ایماندار مردوں کو اور ایماندار عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی تو ان کے
لئے جہنم ہی کا عذاب ہے اور سخت جلنے کا۔
تفسیر ۔ سابق کلام میں چونکہ خاص واقعات کا بیان تھا۔ اس لئے اس آیت شریفہ میں اسی قسم
ل اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں بلا کی سختی اور مشقت سے اور بدبختی میں پڑنے سے اور بری قضاء سے اور
دشمنوں کی ہنسی مذاق کا نشانہ بننے ) سے ۔
حقائق الفرقان
۱۹۲
سُوْرَةُ الْبُرُوجِ
کے مظالم اور ان کے انتقام کو عام کر دیا۔ فتنہ کا لفظ ہر چھوٹے بڑے ابتلاء اور امتحان کے ہیں۔ آگ
میں ڈالنا یہ بھی فتنہ ہے ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذاريات : ۱۴)
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۹)
۱۹ ۱۸ - هَلْ أَتَنكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ - فِرْعَوْنَ وَثَمُو نمود
ترجمہ کیا تجھے لشکروں کی خبر ملی ۔ فرعون اور ثمود کے۔
تفسیر فرعون، شمود اور ان کے علاوہ اور اور جنو د کفار کے اپنے وقت کے پیغمبروں اور ان کے
ساتھیوں کے ساتھ جو مظالم برت کر مورد انتقام ہوئے ۔ اصحاب اخدود کے ساتھ میں ان کو بھی بطور
ضمیمہ کے یاد کر لو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۹)
۲۱۔ وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ -
ترجمہ ۔ اور اللہ ان کو آگے چل کو گھیر لے گا۔
تفسير وراء ۔ لغت میں اس چیز کو کہتے ہیں جسے کوئی پوشیدہ کرلے یا کسی چیز کی اوٹ میں
آجاوے اور اس کا اطلاق پس و پیش دونوں پر آتا ہے۔ اور اس آیت میں بطور اشتراک معنوی
دونوں معنوں کو شامل ہے۔ معنے آیت کے یہ ہیں ۔ آگے پیچھے گھر رہا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹)
۲۲، ۲۳ - بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ - فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ - فِي
ترجمہ۔ ( کچھ نہیں) بلکہ یہ قرآن ہے بڑے رتبے کا تختیوں میں محفوظ رہے گا۔
تفسیر جو کوشش کہ قرآن شریف اور اسلام کے مٹانے کے لئے کی گئی تھی ۔ اس کا اضراب بال
کے لفظ سے کیا۔ اور قرآن کے لفظ میں فرمایا کہ یہ ہمیشہ پڑھنے پڑھانے اور درس و تدریس میں
آتا رہے گا۔ تختیوں، کاغذوں پر لکھا جایا کرے گا اور محفوظ و مصون رہے گا ۔ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ کہ ایسا ہی
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۹)
ظہور میں آ رہا ہے۔
ے ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے ۔