سُوْرَۃُ الطَّارِقِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۹۳
سُورَةُ الطَّارِقِ
سُورَةُ الطَّارِقِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ طارق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ عظیم کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
٢ - وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ -
ترجمہ ۔ قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔
تفسیر - طرق کے لغوی معنے ٹھونکنے کے ہیں۔ اس سورۃ شریفہ میں نجم ثاقب کو اس لئے طارق فرمایا
کہ وہ شیاطین کو ٹھوک پیٹ کر کھدیڑتے ہیں۔ اور آسمان کے لئے محافظ ہیں ۔ جب کہ ہر نفس کے محافظ
ہیں تو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خیانت و حفاظت بالا ولی ضروری ہے۔ راستہ ٹھونکنے پیٹنے سے اور
اقدام کی رفتار سے مضبوط ہو جاتا ہے۔ اس لئے طریق کہلاتا ہے۔ مسافر لوگوں کے رات کو سور ہنے
کے بعد جو دروازہ کو کھٹکھٹائے وہ بھی طارق ہے۔ ایک شاعر کا قول ہے۔
طَرَقْتُ الْبَابَ حَتَّى كَلَّمَتْنِي
فَلَمَّا كَلَّمَتُنِي كَلَّمَتُنِي
غرض کہ سورۃ شریف کا موضوع پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیانت اور حفاظت اور آپ کے اعداء
کو آپ پر حملہ کرنے سے ٹھوک پیٹ کر دفع کرنا سمجھا جاتا ہے۔ اور یہ حفاظت و ذب ودفاع ظاہری اور
باطنی دونوں طور سے متصور ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۹)
۴ - النَّجْمُ الثَّاقِبُ -
ترجمہ۔ وہ چمکدار ستارہ ہے۔
تفسیر ثاقب : دور کا ستارہ ثریا اور تمامی ستارے بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ کل اصحاب آپؐ کی
لے میں نے دروازہ کھٹکھٹایا یہاں تک کہ وہ مجھ سے ہمکلام ہوئی۔ جب اس نے مجھ سے گفتگو کی اس نے مجھے زخمی کر دیا۔
حقائق الفرقان
۱۹۴
سُورَةُ الطَّارِقِ
حفاظت کے لئے نجم ثاقب تھے۔ بعض ستاروں کے طلوع کے وقت بیماریوں کے اجرام ان ستاروں
کی تاثیر سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ سب سے بڑا شیطانوں کو ٹھوک پیٹ کر کھدیڑنے والا وجود نبی ہی
کا ہوتا ہے۔ ہمارے ایک دوست نے اس بات کو ایک شعر میں ادا کیا ہے۔
آسماں سے نجم ثاقب اس شب تاریک میں سر پہ شیطانوں کے پڑنے کے لئے نازل ہوا
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۹)
۶ تا ۸ - فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ - خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ - يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ
الصلب و الترايب -
ترجمہ ۔ تو انسان کو چاہئے کہ وہ دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا ہوا ہے۔ وہ پیدا کیا گیا ہے
ایک اچھلتے ہوئے پانی سے۔ جو نکلتا ہے پیٹھ اور چھاتیوں کے بیچوں بیچ ( یعنی دھڑ و پشت و شکم کے
بیچ میں سے ) ۔
تفسير فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ - خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَ
الترايب - اس آیت قرآنی پر جس میں انسان کی فطرت کا بیان مشاہدے کے طور پر بتایا گیا ہے۔
پادری صاحب اعتراض کرتے ہیں۔ افسوس ہے کہ یہ لوگ کبھی قرآن کے اصلی لٹریچر سے واقفیت پیدا
کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ عوام کی سنی سنائی باتوں کو دل میں رکھ کر اعتراض جمانے لگتے ہیں ۔ کسی
کتاب پر اعتراض کرنے سے پہلے اس کے اصلی ادب سے بلا واسطہ واقف ہونا فرض ہے۔
اعتراض: نیچرل فلاسفی کے ڈاکٹر صاف صاف دکھلا سکتے ہیں کہ منی خصیے میں پیدا ہوتی ہے یہ
ا پس دیکھ لے کس چیز سے آدمی بنایا گیا ہے۔ بنایا گیا ہے اُچھلتے پانی سے جو نکلتا ہے صلب اور ترائب کے درمیان
کی جگہ سے۔
التَّرَائِبُ جَمْعُ تَرِيبَةٍ وَهِيَ عَظْمُ الصَّدْرِ مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ۔ (صحاح) ترائب جمع ہے تربیبہ کی اور
تربیبہ سینے کی ہڈی کو کہتے ہیں۔ مرد کی ہو یا عورت کی ۔
حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَةُ الطَّارِقِ
بات غلط ہے کہ منی باپ کی پیٹھ اور ماں کے سینے میں ہو۔ جیسے قرآن ہے۔“
جواب: ہم کو نہایت تعجب آتا ہے جب ہم پادریوں کو نیچرل فلاسفی وغیرہ سانٹیفک مصطلحات
بولتے سنتے ہیں۔ انجیل اور فلاسفی انجیلی تعلیم سخت ہچکچاتی ہے کہ میدان میں نکل کر سائنس سے مقابلہ
کرے۔ پادری ڈی ڈبلیو تھامس ( تشریح التثليث صفحہ (۲۲) معمائے تثلیث کے حل سے عاجز آ کر
کیسے بے اختیار کہہ اٹھے ہیں۔
وو
” خلقت ( نیچر ۔ قانونِ الہی ) کے احوال سے استدلال اور عقلی دلائل اس میں چل نہیں سکتے ۔
اس کا ثبوت بہمہ کلام الہی پر موقوف ہے۔“
نیچرل فلاسفی ! بڑا لفظ بولا ۔ دوسرے مذاہب پر اعتراض کرنے کے لئے تو بے اختیار یہ لفظ
زبان سے نکلے گا۔ اندرونِ خانہ تو امید ہے کم ہی استعمال کرنے کا موقع آتا ہو گا۔
پادری صاحب ! نیچرل فلاسفی کے ڈاکٹر یوشع بن نون کی خاطر سورج کا کھڑا ہونا ، مردوں کا زندہ
کرنا ، مجسم شخص کا آسمان پر چڑھ جانا ، بے باپ کے لڑکا پیدا ہونا کب تسلیم کرتے ہیں۔ پہلے انہیں ہی
نیچرل فلاسفی کی کسوٹی پر کس لیا ہوتا۔
اب حقیقی جواب دینے سے پہلے ایک دو باتوں کا ذکر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے تا کہ قرآن مجید
کی عظمت بخوبی واضح ہو جاوے۔ ہو
شیخ سعدی ملک ایران میں پیدا ہوئے ۔ جس ملک کی نسبت مؤرخوں نے لکھا ہے کہ یونان اور
عرب کے علوم مصر سے اور مصر کے علوم ہند یا ایران سے۔ اور بہتوں کا خیال ہے کہ ہند کے علوم بھی
ایران سے لائے گئے ۔ پھر اسلام کے ایسے زمانے میں پیدا ہوئے جبکہ مسلمانوں کے علوم اپنے اوج
پر پہنچے ہوئے تھے۔ مزید برآں حضرت شیخ نے اپنے علوم کو سیاحت اور تجربہ زمانہ سے اور بھی چلا دی
تھی ۔ بایں ہمہ شیخ کی تحقیقات کا نتیجہ یہ ہے صلب آورد نطفه در شکم ، ، جس پر آجکل کی علمی دنیا ہنسی
اڑاتی ہے۔
ا صلب سے نطفہ پیٹ میں آتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۹۶
سُورَةُ الطَّارِقِ
ملک عرب میں بھی بالخصوص صلب و اصلاب ہی کا محاورہ دائر وسائر تھا اور یہیں تک ان کے محدود
ذہن کی رسائی تھی ۔ مگر قرآن کریم پر قربان جائیے جو ہمیشہ ہر زمانے میں اپنی راستی اور صداقت
دکھانے کو تیار ہے۔ اور ابد تک رہے گا۔
یہیں سے انسانی کلام اور الہی کلام کا تفرقہ معلوم ہوتا ہے۔ لیجئے اب قرآن کا مطلب سنئے ۔
حقیقی جواب : فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ خُلِقَ مِنْ مَّاءِ دَافِقٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ
وَالتَّرَائِبِ (الطارق: ۶ تا ۸ )
کیا معنی کہ نطفہ صلب اور ترائب کے بیچوں بیچ سے آتا ہے۔ صلب پیٹھ کی ہڈی کو کہتے ہیں۔
ترائب جمع ہے تربیبہ کی ۔ سینے کی ہڈی ۔ کی
اب غور کرو نطفہ اور منی شریانی خون سے بنتی ہے ۔ اور وہ شریان دل سے نکلتا ہے۔ اور
دل صلب و ترائب کے بیچوں بیچ ہے۔
اور طرح پر مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ باری تعالیٰ متکبر انسان کی گردن عجب توڑنے کو اُسے
اس کی خلقت جسمانی منبع کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ اور چونکہ قرآن کلام الہی ہے اور ہر مجلس میں
جوانوں، بوڑھوں، عورتوں میں پڑھا جاتا ہے۔ اس لئے ضرور ہے کہ انسانی اصلاح کے ہر قسم کے
مطالب و اشارات اعلیٰ درجے کی پاکیزگی اور تہذیب سے ادا کرے۔
یہاں دانا سمجھ گئے ہوں گے اور حق شناس تو سمجھتے ہی ہیں کہ گردن کش انسان کو نصیحت کرنا اور
قرآن کریم کو منظور ہے اور کس جگہ کی طرف اشارہ اُسے مقصود ہے۔
مگر اللہ اللہ کس خوبی اور لطافت سے اس مضمون کو نبھایا ہے۔ یہی اس کتاب کریم کا اصلی اور سچا
معجزہ ہے۔
معترضو! خواہ مخواہ کی طعنہ زنی کے عاشقو ! ترائب سے نیچے نگاہ کرتے جاؤ اور صلب کی طرف
لے انسان کو چاہیے۔ دھیان کرے کہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔ پیدا کیا گیا ہے اُچھلتے پانی سے جو پشت اور سینے
کی ہڈیوں کے بیچوں بیچ سے ہو کر نکلتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۹۷
سُورَةُ الطَّارِقِ
چلے جاؤ۔ عین بین یعنی بیچوں بیچ میں تم کو وہ پمپ یا فوارہ نظر آویگا ۔ جس میں سے وہ اچھلتا پانی نکلتا
ہے جو انسان کی پیدائش کا منبع یا مبدا ہے۔
غور کرو، سوچو، ایمان اور انصاف سے کام لو۔ کیا مقصود تھا۔ کیا مطلب تھا۔ کس طرز پر ادا کیا۔
اس سے بڑھ کر فصیح اور پاک کلام کوئی دنیا میں ہے۔
علم ادب اور عربی سے آگاہی حاصل کرو۔ فصحائے عرب عضو تناسل کا نام جب بتقاضائے وقت
لازم ہو۔ ایسی ہی نہج سے لیا کرتے ہیں۔ چنانچہ اصح العرب والعجم ایک حدیث میں فرماتے ہیں۔
مَنْ يَضْمَنُ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ اضْمَنُ لَهُ الْجَنَّةَ ۔
یعنی جو شخص اپنی زبان اور شرمگاہ کو فواحش اور منکرات سے روکے۔ میں اُسے جنت دلواؤں گا
الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ إِنْ هُوَ إِلَّا مَا الْهَمْنِي بِهِ رَبِّي -
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۲۸ تا ۱۳۱ )
خُلِقَ مِنْ مَّاءٍ دَافِقٍ - دافق ۔ سیال پانی ۔ یکے بعد دیگرے متواتر گرنے والے قطرے۔ - ۔ ۔ بعد
دافق، مدفوق کے معنوں میں ہے۔ عرب کی بولی میں فاعل مفعول کے معنوں میں کثرت سے بولا جاتا
ہے۔ جیسے سِرُّ كَاتِمٌ أَي مَكْتُومٌ وَفِي قَوْلِهِ فِي عِيْشَةٍ رَاضِيَةٍ - (الحاقه : ۲۲) أَيْ مَرْضِيَّةٍ -
رت صاحب کی ایک نظم میں دفق کا لفظ اس طرح آیا ہے
حضرت
ه
هر که بر دفق حکم مشغول است برسر أجرت است و مقبول است
( براہین احمدیہ )
-
دفق کے معنے اس شعر میں حکم کے ساتھ ہی کو دنے ، پھاند نے فوراً چلے جانے کے ہیں ۔
قرآن شریف کی ما سبق آیات کا ربط آیات ملحق سے یہ ہے کہ کفار جنہوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے قتل اور ایذاء اور مقابلہ کی ٹھان رکھی تھی۔ ان کو توجہ دلائی اس طرف کہ غرور تکبر نبی کے مقابلہ میں
ے یعنی جو شخص مجھے ضمانت دے اس چیز کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے یعنی زبان اور اس چیز کی جو اس
کی دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے ( یعنی عضو تناسل ) میں اس کے واسطے جنت کا ضامن ہوتا ہوں ۔ ۲۔ پس وہ شخص کا ہوں۔ وہ
تو بڑے عیش اور پسندیدہ زندگی میں ہو گا۔ سے وہ جو حکم کو فوراً ہی بجالانے میں مصروف ہے اس کو اجر مل رہا
ہے اور وہ مقبول ہے۔
حقائق الفرقان
۱۹۸
سُورَةُ الطَّارِقِ
چھوڑ دیں۔ اور اپنی پیدائش کو سوچیں کہ کسی حقیر اور ناچیز قطرۂ آب سے ہوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ امورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۰٬۳۱۹)
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَابِبِ - ترائب کے معنے پستان کے صحیح نہیں ہیں۔ اگر
پستان مراد ہوتے تو صیغہ تثنیہ کا ہوتا۔ ترائب تربیبہ کی جمع ہے۔ ترائب سینہ کے دائیں بائیں دونوں
طرف کی پسلیوں کی ہڈیوں کو کہتے ہیں ۔ دل چونکہ صلب اور ترائب کے درمیان واقع ہے۔ اور دل سے
شریانی عروق پیوستہ ہیں اور انہیں شریانی خون سے منی پیدا ہوتی ہے۔ ( گو اوعیہ منی بَيْضَتين
ں۔ جو فلٹر کا کام دیتے ہیں مگر یہاں تو ذکر مخرج کا ہے نہ کہ فلٹر کا ) اس لئے انسان کی حقیر پیدائش کا
ہوں
ذکر نہایت تہذیب کے ساتھ کیا۔
كَلَامُ المُلُوكِ مُلُوكُ الْكَلَامِ ۔
۹ - إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرُ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۰)
ترجمہ ۔ بے شک اللہ اُس کے پلٹانے ( یعنی مرے بعد پھر پیدا کرنے ) پر بڑی قدرت
رکھتا ہے ۔
تفسیر۔ ہر زمانہ میں کوئی نہ کوئی مسئلہ مہتم بالشان ہوتا ہے۔ جیسے ہمارے اس زمانہ میں مسیح کی
وفات کے مسئلہ پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اسی طرح سے شرک اور بت پرستی کے علاوہ بعث بعد الموت
کا سخت انکار کیا گیا تھا اس لئے قرآن شریف میں رجعت یعنی بعث بعد الموت کا ذکر بار بار کیا ہے۔
اور شریروں کو عقوبت اُخروی سے ڈرایا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۱)
و
١٠ - يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ -
ترجمہ۔ ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔
تفسیر: تُبلی بمعنے تظهر ہے۔ سر آئر ۔ سر کی جمع ہے۔ امتحان میں بھی مخفی استعداد ظاہر کی جاتی
ا بادشاہوں کا کلام ، کلام کا بادشاہ ہوتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۹۹
سُورَةُ الطَّارِقِ
ہے اس لئے بلاء امتحان کے معنے دیتا ہے۔ معنی آیت کے یہ ہیں کہ اس دن جو کچھ خفی در مخفی طور پر کئے
تھے وہ بھی ظاہر ہو جائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
۱۲ - وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ۔
ترجمہ۔ اور قسم ہے برسات والے آسمان کی ( کیونکہ زمین سے پانی جا کر واپس آ تا ہے ) ۔
تفسیر سماء - بادل - رجع ۔ بارش ۔ چونکہ بخارات سمندروں سے اور زمین سے اوپر چڑھ کر
بادلوں کی شکل میں مینہ بن کر واپس زمین ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔ اس لئے بادلوں کا نام سماء اور
بارش کا نام رجع ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
جس طرح زمین کا پانی آسمان کے پانی پر موقوف ہے اسی طرح عقلی چشمے الہام الہی کے
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۷-۴۸۸)
محتاج ہیں ۔
۱۳ - وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع -
ترجمہ اور زمین کی قسم جو بہت پھٹ جاتی ہے ( بسبب جھاڑ اور روئید گیوں اور دوسرے
صدمات کے ) ۔
تفسیر - صداع کے معنے پھٹنے کے ہیں ۔ قَالَ اللهُ تَعَالَى يَوْمَينِ يَصَّدَّعُونَ ۔ (الروم: ۴۴)
أَن يَتَفَرَّقُوْنَ - صداع کے لفظ سے صرف اسی قدر توجہ دلانا مقصود نہیں ہے کہ زمین کے پھٹنے سے کھیتیں
اور درخت پیدا ہوتے ہیں۔ بلکہ آسمانی بارش سے جس طرح زمین سرسبز ہوتی ہے۔ اسی طرح پیغمبر
کے آنے سے اور وحی آسمانی سے اہلِ زمین برگ و بار لاتے ہیں ۔ حضرت صاحب فرماتے ہیں۔
ایں چنیں کس ، چوڑو ، نہد بہ جہاں بر جہاں ، عظمتش گند عیاں
چوں بیاید ، بهار باز آید
ے اس دن لوگ الگ الگ ہو جائیں گے۔
موسم لاله زار باز آید
اس طرح کے لوگ اگر دنیا کی طرف توجہ بھی کرتے ہیں تو ان کا مقصد یہی ہوتا کہ دنیا پر اس (خدا) کی عظمت ظاہر
کریں۔ جب وہ آتا ہے تو بہار دوبارہ آجاتی ہے اور لالہ زار کا موسم دوبارہ قرار پکڑ جاتا ہے۔
حقائق الفرقان
باز خندد بناز
6
لاله و گل
۲۰۰
سُورَةُ الطَّارِقِ
باز خیزد ، ز بلبلان غلغل !
(براہین احمدیہ ) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۱)
۱۴ - إِنَّهُ لَقَولُ فَصُلُ -
ترجمہ ۔ بے شک یہ قرآن شریف فیصلہ کرنے والی بات ہے۔
تفسیر انہ کا مرجع قرآن شریف ہے یا آسمانی بارش کے ذریعہ زمینی سرسبزی ۔ دونوں ہی صحیح ہو
سکتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
١٦ ١٧ - إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ كَيْدًا -
ترجمہ۔ وہ تو ایک جنگ کی تدبیریں کر رہے ہیں ۔
تفسیر۔ کفار مکہ جس وقت اُس بنی نوع انسانی کے سچے خیر خواہ رؤف و رحیم ہادی محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ایذا رسانی کی تدابیر و فکر میں لگے ہوئے تھے۔ قرآن کہتا ہے إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ
كَيْدًا وَ أَلِيدُ كَيْدًا -
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۴)
(۳) گید کے معنے جیسے سیرۃ ابن ہشام بخاری محمد بن اسحاق میں موجود ہے۔ جنگ کرنے
کے ہیں۔ بار بار مغازی میں آتا ہے خَرَجَ رَسُولُ اللهِ وَلَمْ يَلْقَ كَيْدًا أَمْ حَرْبًا ۔ پس إِنَّهُمُ
يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَلِيدُ كَيْدًا - ( الطارق : ۱۶، ۱۷) کے معنے ہوئے ۔ وہ خطرناک جنگ کی تیاریاں
کرتے ہیں یا خطرناک جنگ کرنے کو ہیں اور میں بھی ان سے خطرناک جنگ کروں گا۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۶،۵ مورخه ۲۷ / مارچ و ۶ را پریل ۱۸۹۸ء صفحہ ۸)
۱۸- فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا -
ترجمہ ۔ پھر تو کافروں کو تھوڑی سی مہلت دے دے ذرا اُن کو چھوڑ دے۔
تفسیر امتھال کے معنے مہلت دینے، ڈھیل دینے کے ہیں۔ رويدا رود کی تصغیر ہے۔ امر کے
لے گلاب اور باقی پھول ناز و ادا کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں اور بلبلوں نے چہچہاہٹ سے شور بر پا کیا ہے۔
وہ خفیہ داؤں بچا رہے ہیں اور میں ان کے داؤں کو باطل کرنے کے درپے ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُورَةُ الطَّارِقِ
معنے میں آیا کرتا ہے۔ جیسے نحوی اسم فاعل بمعنے امر سے تعبیر کرتے ہیں ۔ جیسے رُوَيْدَ زَيْدًا ای
اتْرُكُهُ وَدَعُه۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
جب آنحضرت اور ان کے اصحاب قلت تعداد اور بے سروسامانی کے باعث ۔ کے باعث مکے سے نکالے
گئے تو اُن سے اور ان کے ہادی سے قرآن نے پیشین گوئی کے طور پر فرمایا:
فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ اَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا - ( الطارق: (۱۸) اورا۔ دود
اور اپنے آپ کو چونکہ موسیٰ کے مشیل کہا تھا
اس لئے آپ نے دل بھر کے موسی کے اتباع کا حال سنایا وَ أَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا
يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا (الاعراف: ۱۳۸)
اور صاف صاف تاکیدی الفاظ سے مکے میں یہ آیت پڑھ پڑھ کر سنائی۔
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص: ۸۶)
یہ پیشین گوئیاں صاف صاف پوری ہو گئیں کہ تھوڑے عرصے میں کل سرزمین مکہ پر اہلِ اسلام کا
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۵۷، ۲۵۸)
تسلط ہو گیا۔
ان کافروں کو کچھ مدت فرصت دے۔ ۲ اور ہم نے انہیں لوگوں کو جنہیں وہ ضعیف سمجھتے تھے زمین ( مکہ )
کی مشرقوں اور مغربوں کا وارث بنایا۔ سے بے شک وہ جس نے تجھے قرآن کا پابند بنایا یقینا تجھے اصلی وطن
(مکہ) میں پھیر لے جائے گا۔