سُوْرَۃُ الْغَاشِیَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۱۸
سُوْرَةُ الْغَاشِيَةِ
سُوْرَةُ الْغَاشِيَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ غاشیہ کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن اور رحیم ہے۔
٢ - هَلْ اَتْكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ -
ترجمہ ۔ کیا تجھے ڈھانپنے والی کی خبر پہنچی۔
تفسیر - حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ سے اکثر اہل تفاسیر نے قیامت کے حوادث مراد لئے ہیں۔ سلمنا یہ
صحیح بات ہے کہ قیامت کے حوادث اپنے ہولناک ہونے کی وجہ سے غاشیات ہی ہوں گے کہ
انسانوں کے ہوش و حواس عقل و فکر سب کچھ مارے جائیں گے۔ مگر قرآن کریم کے اسلوب اور اس کے
لٹریچر پر نظر کرنے سے یہ پتہ لگتا ہے کہ جہاں کہیں قرآن شریف میں هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ كَذَا وَكَذَا
آیا ہے وہاں دنیوی عقوبات اُخروی عقوبات کے ساتھ پیوستہ بلکہ مقدم رکھے گئے ہیں جیسا کہ هَلْ
اتَنكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ فِرْعَوْنَ وَ ثَمُودَ (البروج : (۱۸) اور هَلْ أَتَنكَ حَدِيثُ مُوسَی وغیرہ آیات
سے ثابت ہے۔ اسی طرح سے جیسا کہ انبیاء سابقین اور ان کی اُمم کے ساتھ جو معاملات ہوئے ۔
ان کے ہم رنگ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی کوئی عظیم الشان عقوبت آسمانی آنے والی
تھی ۔ اس کو هَلْ اثْكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ میں ذکر فرمایا ۔ عقوبتیں تو کفار پر بہت سی آئیں ۔ مگر
الفاظ قرآنی کا تتبع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حدیث الغاشیہ قحط شدید تھا ۔ جو سات سال
تک بزمانه نبوی واقع ہوا تھا ۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ آپ نے اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ
بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ " ان الفاظ سے دعا کی تھی ۔ اس دعا کا اثر یہ ہوا کہ وہ قحط شدید پڑا جس کا ذکر
سورہ دخان میں ان الفاظ سے ہے ۔ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ هُذَا
لے کیا تجھے لشکروں کی خبر ملی فرعون اور ثمود کے۔ ۲۔ اے اللہ تو ان (کفار مکہ ) کے خلاف یوسف علیہ السلام
( کے زمانہ ) کے سات ( قحط والے سالوں ) کی طرح کے ( قحط والے ) سات ( سالوں ) سے میری مدد فرما۔

حقائق الفرقان
۲۱۹
سُوْرَةُ الْغَاشِيَة
عَذَابٌ أَلِيمٌ ) اليم - الدخان: ۱۱-۱۲) اس سورہ اس سورہ شریف کی پہلی آیت میں حَدِیثُ الْغَاشِيَةِ ہے اور
سورۃ الدخان میں يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۲ قادیان مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳)
۳، ۴- وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ - عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ -
ترجمہ ۔ بہت سے چہرے اُس روز ذلیل اور خوار ہوں گے۔ تھک رہے ہوں گے ۔
تفسیر۔ جب قحط شدید ہوتا ہے تو فاقوں کی وجہ سے چہرے بگڑ جاتے ہیں۔ ذلت اور مسکنت
چہروں پر چھا جاتی ہے۔ عامِلَةٌ نَاصِبَةٌ - لوگ یوں ہو جاتے ہیں کہ کھیتیوں زراعتوں کے پیچھے محنت
کرتے تھک کر چور ہو جاتے ہیں۔ مگر پیداوار کچھ نہیں ہوتی ۔ محنت کرنا اور تھکنا یہی پہلے پڑتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۲ قادیان مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳)
۶،۵ - تصلى نَارًا حَامِيَةً - تُسْقَى مِنْ عَيْنِ أَنِيَةٍ -
ترجمہ دیکھتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔ ان کو پانی پلایا جائے گا ایک کھولتے ہوئے چشمہ کا۔
تفسیر عَذَابُ الجوع کی آگ سے شکم تنور ہو جاتا ہے۔ سرد پانی کہاں جو پینے کو ملے۔ کہیں دور
در از جگہ سے یا عمیق در عمیق چاہ سے لایا جاوے گا ۔ انية لفظ آنیا بمعنی تاخیر سے مشتق ہے۔ دوسری
جگہ فرمایا - يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَ بَيْنَ حَمِيمٍ أَن - (الرحمن :۴۵) پہاڑوں میں جہاں سے چشمے
نکلتے ۔ بعض چشموں کا پانی نہایت سخت گرم ہوتا ہے۔ پیاسے کے لئے جس کی جان جاتی ہو۔ یہی گرم
پانی غنیمت سمجھا جاتا ہے۔ ع
تشنه را دل نخواهد آب زلال کے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳)
ا جس دن آسمان لے آوے ایک ظاہر دھواں ۔ ۲ جولوگوں کو ڈھانپ لے گا۔ یہ ٹیس دینے والا عذاب ہوگا۔
سے پھیریں گے اس میں اور کھولتے ہوئے پانی میں ۔ ہے پیاسے شخص کو مصفی شیر یں ٹھنڈے پانی کی
آرزو نہیں ہوتی ( یعنی اس کو صرف پانی چاہیے ہوتا ہے خواہ وہ کیسا بھی ہو )

حقائق الفرقان
۲۲۰
سُوْرَةُ الْغَاشِيَةِ
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامُ الَّا مِنْ ضَرِيع ۔
ترجمہ کوئی کھانا اُن کو نصیب نہ ہو گا مگر ناگ پھنی ۔ ہوگا
تفسیر - ضریع ایک قسم کی گھانس ہے۔ جب تک پانی کی وجہ سے ہری رہتی ہے شبرق کہلاتی
ہے مگر جب سوکھ جاتی ہے تو اسی کو ضریع کہتے ہیں۔ کانٹے دار اور بد بودار تلخ ہوتی ہے۔ تضرع اسی سے
مشتق ہے۔ سورۃ المومنون رکوع چہارم ( پارہ نمبر ۱۸) میں فرمایا ہے کہ قحط شدید میں ضریع کو کھا کر بھی
تضرع نہیں کیا۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى
ܠܘܢ
وَ لَقَدْ أَخَذْتُهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ - المو (المومنون : ۷۷) اس
آیت شریف کا نزول مفسرین نے قحط شدید کے وقوع کے بارے ہی میں لکھا ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے وقت میں ہوا تھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳)
لا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ -
ترجمہ ۔ جو نہ موٹا کرے بدن کو اور نہ بھوک دفع کرے۔
تفسیر قحط کے مارے ہؤوں میں موٹا پا کہاں باقی رہتا ہے۔ جسم ایک پنجرے کی طرح ڈراؤنی
شکل کا ہو جاتا ہے۔
۹ - وُجُوهٌ يَوْمَيذِ نَاعِمَةٌ ۔
ترجمہ ۔ کتنے چہرے اُس روز تر و تازہ ہوں گے۔
تفسیر - آیت نمبر ۸ سے ۱۶ تک مومنوں کے خوش و خرم او متنعم رہنے کا بیان ہے۔ جن لوگوں کے
شامل حال خداوند کریم کا فضل ہوتا ہے۔ ان کے لئے ضرر کے سامان بھی ضرر رساں نہیں ہوتے ۔
ہمارے ملک میں بڑے بڑے شدید قحط پڑے مگر جو فاتح قو میں تھیں۔ قحط میں بھی وہ متنعم ہی رہیں۔
مُنْعِم بکوه و د م بکوه و دشت و بیابان غریب نیست هر جا که رفت خیمه زد و بارگاه ساخت
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۳)
اے اور بے شک ہم نے ان کو پکڑ لیا عذاب میں تو وہ جھکتے نہیں اپنے رب کے سامنے اور نہ عاجزی ہی کرتے ہیں ۔
جس شخص پر خدا کا انعام ہوتا ہے وہ پہاڑوں جنگلوں اور صحراؤں میں بھی مسافر نہیں ہوتا وہ جہاں بھی جاتا ہے
خیمہ لگاتا ہے اور بارگاہ بنا لیتا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۱
سُوْرَةُ الْغَاشِيَة
یہ ظاہر امر ہے کہ مکہ میں یہ آیات آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہو رہی ہیں۔ اور اسی
حالت میں اہلِ مکہ کو بتایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کو آج تم ایک بے کس اور
بے بس انسان یقین کرتے ہو اور فی الواقع آج وہ ایسا ہی ہے بھی ۔ کیونکہ کوئی جتھا اور جمیعت اس کے
ساتھ نہیں اور تم سمجھتے ہو کہ بہت جلد اسے نابود کر دو گے ۔ مگر یاد رکھو کہ ایک وقت آتا ہے کہ اس کی قوت
اور شوکت کا دائرہ وسیع ہو گا اور تم سب اس کے زیر اقتدار ہو گے۔ اس وقت مخالفین عجیب گھبراہٹ کی
حالت میں ہوں گے اور وہ ذلیل ہوں گے۔ ایک آگ میں وہ داخل کئے جائیں گے۔ آگ سے
مراد نار الحرب بھی ہوتی ہے۔ اور جہنم بھی۔ پس دنیا کی جنگ میں ان کی ناکامی اور نامرادی نار جہنم
کے لئے دلیل ہے۔ وہ اس مقابلہ میں ہار جائیں گے ۔ ان کو کھولتا ہوا پانی اور خاردار جھاڑیاں
جن کو چھتر تھوہر کہتے ہیں ۔ کھانے کو ملیں گی ۔ اس کا ثبوت دنیا میں یوں ملتا ہے کہ آتشک کے
مریض کے لئے تھوہر کے دودھ میں گولیاں بنا کر دی جاتی ہیں اور اوپر سے گرم گرم پانی پلایا جاتا
ہے۔ غرض دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح پر آخرت میں بھی ہوگا ۔ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ
جَهَنَّمَ - (الفرقان: ۶۶)۔ آمین ۔
ان کے بالمقابل ایک گروہ خوش و خرم ہو گا اور اپنی تدابیر کے پورے ہونے اور مساعی میں
خدا کے فضل سے کامیاب ہونے پر شاداں و فرحاں ہوگا۔ ان کے لئے باغات عالی مرتبہ ہوں گے۔
جن میں لغویات کو دخل نہیں ۔ اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے اور تخت ہوں گے۔ کوزے
آبخورے قرینہ سے رکھے ہوں گے قالین اور تکیے لگے اور بچھے ہوئے۔ غرض یہ تمام انعامات اس دنیا
میں صحابہ کو ملے اور انہوں نے ایسے باغات حاصل کئے ۔ ان تمام امور پر پہلے مختلف جگہ ہم نے
بحث کر دی ہے۔ اب زیادہ تفصیل اور توضیح کی حاجت نہیں ۔ المختصر مکہ معظمہ میں منکرین کو عذاب کی
اور موافقین و متبعین کو کامیابی اور جنات عالیہ کی خوشخبری برنگ پیشگوئی دی جاتی ہے۔ اور بتایا ہے کہ
قیامت میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔ دنیا میں اس طرح پر ہوا۔ اور یہ قیامت کا ثبوت ٹھہرا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۴٬۳۲۳)
اے اے ہمارے رب ! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دینا۔

حقائق الفرقان
۲۲۲
۱۸ - أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ -
سُوْرَةُ الْغَاشِيَة
ترجمہ ۔ تو کیا نظر نہیں کرتے اونٹوں کی طرف یا بادلوں کی طرف کہ وہ کیسا پیدا کیا گیا۔
تفسیر ۔ اس آیت شریف اور اس کے مابعد کی اور تین آیتوں میں صبر اور استقلال اور مصائب
کے وقت یک رنگی کا بیان ہے۔ سب سے پہلے اونٹ کا ذکر فرمایا کہ کس طرح وہ بارکش اور نافع للناس
ه
وجود ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں:
برخوان افلا ینظر تا قدرت ما بینی
بكره بشتر بنگر تا صنع خدا بینی
در خار خوری قانع، در بارکشی راضی این وصف اگر جوئی در اہل صفا بینی اے
على هذا القياس نزول بلا کے وقت اہل صفا آسمان کی طرح مرفوع الاحوال پہاڑوں کی طرح
مستقل المزاج اور زمین کی کشادگی کی طرح وسیع الحوصلہ ہوتے ہیں۔ بعض کوتاہ نظر معترضوں نے
ابل ، سماء ، جِبَالَ اور ارض ان چار مناظر کو ایک جگہ مذکور دیکھ کر اعتراض کیا کہ کلام بے ربط ہے۔
کوئی بات آسمان کی ہے تو کوئی زمین کی۔ ایک جانور ہے تو دوسرا پہاڑ ۔ یہ اعتراض قلت تدبر اور سوء فهم
کی وجہ سے ہے۔ ورنہ مناسبت ایسی تام اور ابلغ ہے کہ نظارہ قدرت میں اس سے بڑھ کر جامع
الصفات چیزیں دوسری ہیں نہیں جو فہمائش کے لئے پیش کی جاتیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۴)
۲۲- فَذَكِّرُهُ إِنَّمَا انْتَ مُذَكِّرُ -
ترجمہ ۔ پھر تو نصیحت کرتارہ کیونکہ اس کے سوا نہیں کہ تو نصیحت کرنے والا ہی ہے۔
تفسیر میں ایک دفعہ قرآن پڑھ رہا تھا۔ کسی تذکرے میں بات پر بات چلی۔ تمام بھلائیوں اور
برائیوں پر جب ہمارے فطری قوی گواہی دیتے ہیں تو انبیاء اور رسل کی ضرورت کیا تھی ۔ اس وقت یہ
آیت سامنے کھڑی پکار رہی تھی۔ تم نہیں سمجھتے۔ تمہارے نبی کے حق میں البی کلام اور میرا متکلم کیا کہتا ہے۔
ا اس آیت أَفَلَا يَنْظُرُونَ کو پڑھو تو ہماری قدرت تمہیں نظر آئے گی ۔ اونٹ کے کوہان کو دیکھو گے تو خدا کی تو ہماری کے
صناعی نظر آئے گی۔ کانٹوں کو کھا کر بھی قناعت کرتا ہے اور وزن اٹھا کر بھی راضی رہتا ہے اگر تم تلاش کرو گے تو یہ خوبی
تمہیں اہل صفا میں نظر آئے گی ۔

حقائق الفرقان
فَذَكِّرُهُ إِنَّمَا انْتَ مُذَكِر
وس
۲۲۳
۲۳ - لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ -
ترجمہ تو ان پر کوئی کوتوال اور سز اول تو نہیں ۔
سُوْرَةُ الْغَاشِيَة
فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷ )
تفسیر ۔ مُصَيْطِرس اور ص دونوں سے لکھا جاتا ہے۔اس کے معنے جابر کے ہیں۔ نبی کا کام
صرف تبلیغ کر دینا ہے۔ جو نہ مانے۔ ان پر نبی جبر نہیں کیا کرتے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳)
۲۵- فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ -
ترجمہ ۔ تو اللہ اسے بہت بڑے عذاب میں گرفتار کرے گا۔
ہے
تفسیر۔ اس آیت شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ قحط کے عذاب کے علاوہ کوئی اور بھی عذاب
جس کا نام عذاب ا عذاب اکبر رکھا ہے۔ دوسری جگہ فرمایا۔ وَلَنْنِ يُقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ
الأكبر - (السجدہ : ۲۲) سورہ دخان و سورۃ المومنون میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کے قحط
کی آیتوں سے سورۃ الغاشیہ کے الفاظ ملتے جلتے ہیں۔ اس لیے حدیث الغاشیہ سے مراد قحط شدید کی
پیشگوئی ہم نے مراد لی ہے۔ اور بھی سورۃ الغاشیہ میں ایسے الفاظ لائے گئے ہیں۔ جیسے ضَرِیع،
لا يُسْمن ، عَامِلَة ، نَاصِبَة وغیرہ قحط ہی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں حدیث الغاشیہ سے بطور معارف
کوئی اور بھی قسم عذاب کی مراد ہو تو ممکن ہے۔ کیونکہ کلام الہی ذوالمعارف ہوتا ہے تاوقتیکہ تضاد نہ
ہو۔ سارے ہی معارف صحیح سمجھے جا سکتے ہیں۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ
کو اکثر نماز جمعہ اور عیدین میں ان سورتوں کے ذوالمعارف ہونے کی وجہ سے تلاوت فرماتے تھے۔
نماز عشاء میں بھی ان دو سورتوں کا کثرت سے پڑھنا آپ کا ثابت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۳)
ے سو تو سمجھا۔ تیرا کام ہی ہے سمجھانا۔ ۲ اور ضرور ہم ان کو چکھائیں گے بڑے عذاب کے سوا دنیا کے
عذاب سے (ہی)۔

آج 10 میں سے 10 باقی