سُوْرَۃُ الْفَجْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۲۴
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
سُوْرَةُ الْفَجْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ فجر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲ تا ۶ - وَالْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ - وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِ هَلْ
فِي ذَلِكَ قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ -
ترجمہ ۔ قسم ہے فجر کی ۔ اور قسم ہے حج کی دس راتوں کی۔ اور اگے دُگنے کی قسم۔ اور رات کی
جب وہ گزرتی ہے۔ کیا ان چیزوں میں قسم صاحب خرد کے لئے کوئی دلیل نہیں ۔
تفسير الفجر رسول کریم صلی ایام کا زمانہ ہے۔ خیر القرون تک تین سو برس ہوئے اور دس راتوں
سے مراد دس صدیاں لیں تو کل ۱۳۰۰ ہوئے۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ وَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ (الفجر : ۴) میں
تیرھویں اور چودھویں صدی کی طرف اشارہ فرماتا ہوا وَ الَّيْلِ إِذَا يَسْرِ (الفجر : ۵) کی خبر دیتا ہے
یعنی پھر چودھویں میں آفتاب نبوت طلوع کرے گا اگر اس نبی کی اطاعت نہ کریں گے تو وہی ہوگا جو
عادیوں اور فرعونیوں کے ساتھ ہوا۔
البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
صبح کا وقت ، دس راتیں ، جفت اور طاق اور رات جبکہ رواں ہو پڑے۔ ان پانچ اوقات متبرکہ
ومخصوصہ کو واسطے اظہار ان کی عظمت کے بطور قسم کے یاد فرمایا ہے۔ ان پانچ اوقات متبرکہ مخصوصہ کی
تعین میں بہت سے قول بیان ہوئے ہیں۔ جفت اور طاق کی تعین میں وقت کے علاوہ کوئی اور دوسری
شئے بھی مراد سمجھی گئی ہے۔ ان سب اقوال میں زیادہ تر اقرب بفہم جو بات معلوم ہوتی ہے۔ وہ یہ ہے
کہ چونکہ ان آیات کے مابعد ساتھ ہی ذکر بعض بڑی بڑی قوموں مثلاً عا دارم وغیرہ کی ہلاکتوں کا نبیوں
کے مقابلہ کی وجہ سے بیان ہوا ہے اور یہ بات ظاہر ہے کہ سب سے بڑا ہتھیار پیغمبروں کے ہاتھ میں

حقائق الفرقان
۲۲۵
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
دشمنوں کے مقابلہ کے وقت دعا ہی کا ہوتا ہے اور دعاؤں کی قبولیت کے لئے بعض اوقات مخصوصہ
و مقامات متبرکہ خاص مناسبت رکھتے ہیں ۔ اس لئے ایک شق ان میں سے جو اوقات مخصوصہ و متبرکہ کی
ہے۔ ذکر کی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ متبرک ایام ولیالی عشرہ اواخر رمضان المبارک ہیں ۔
ا۔ صبح کو بیسویں کی اعتکاف میں داخل ہوتے ہیں اور یہی مسنون ہے۔ اگر چاند تیسویں کا ہو تو
دس راتوں میں اعتکاف ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر چاند انتیس کا ہو تو دنوں کی تعداد جفت اور راتیں وتر ہو
جاتی ہیں۔ بعد ختم عشرہ آخره را د ختم عشره آخرہ رمضان المبارک کے شوال کی پہلی رات لیلۃ الجائزہ کہلاتی ہے کہ اس
رات میں تمامی ماہِ رمضان المبارک کا اجر و ثواب اللہ تبارک و تعالی بندوں کو عطا فرماتے ہیں۔ پہلی
شب شوال کی بہ اعتبار اس کے کہ سارے رمضان شریف کا ثواب اس میں مرحمت کیا جاتا ہے۔
حدیث شریف میں نہایت با برکت رات بیان ہوئی جو وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِ کی مصداق ہے۔
صبح کے اوقات کی نسبت خصوصیت سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی ہے کہ
اللَّهُمَّ بَارِكَ لِأُمَّتِي فِي بُكُوْرِهَا أَوْ كَمَا قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ !
اس کے علاوہ ان پانچ باتوں کی تو جیہات اور بھی بیان ہوئی ہیں ما حصل ان سب کا یہی ہے کہ
ان سے امکنہ مراد ہوں یا از منہ ۔
لو
دعا کے لئے یہ بڑے زبردست ہتھیار ہیں۔ جنہوں نے دشمنوں کی بڑی بڑی قوموں کو ہلاک کر
دیا۔ وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِر سے شب قدر بھی مراد ہو سکتی ہے کیونکہ بخلاف اور راتوں کے یہ رات ساری کی
ساری بابرکت ہوتی ہے۔
ان دس راتوں کے نظارے کو حشر کے نظارے سے بھی تشبیہ دی اور اس سے یہ بتایا ہے کہ کس
طرح پر مختلف حصص عالم سے لوگ اس بیت الحرام کی طرف چلے آتے ہیں ۔ اور جو لوگ مکہ اور عرفات
میں جمع ہوتے ہیں۔ وہ ہر طرف ان قوموں کے آثار اور نشانات کو مشاہدہ کرتے ہیں ۔ جنہوں نے
انبیاء علیہم السلام کا انکار کیا اور آخر عذاب النبی میں گرفتار ہوئے ۔ جیسا کہ آگے کھول کر بیان کیا ہے۔
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ آیت نمبرے سے نمبر ۱۵ تک اس میں اہلِ مکہ کو یہی سمجھانا مقصود ہے
اے اے اللہ تو میری امت کے لئے اس کے صبح کے اوقات میں برکت رکھ دے۔

حقائق الفرقان
۲۲۶
سُورَةُ الْفَجْرِ
کہ تم اس مبارک اور محترم شہر میں ایسے عظیم الشان رسول کی مخالفت کر رہے ہو۔ جو تمام انبیاء علہیم السلام
کا سردار اور سرتاج ہے۔ اس کا انجام یہ ہوگا کہ تم ہلاک کر دیئے جاؤ گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور یہ کیسا
عظیم الشان اعجاز ہے کہ آنحضرت کے دشمنوں کا نام و نشان مٹا دیا گیا اور مکہ معظمہ میں ابدالآباد کے
لئے آنحضرت کا کوئی دشمن نہ رہنے دیا ۔ مکی زندگی جن مصائب اور مشکلات سے بھری ہوئی ہے۔ وہ
تاریخ اسلام کا ایک زہرہ شگاف باب ہے۔ پھر انہی ایام میں یہ پر شوکت پیشگوئیاں اور جلالی تہدیاں
مخالفین رسالت کو سنائی جاتی ہیں ۔ جل جلالہ جیسا کہ الفجر کے متعلق کہا گیا ہے کہ ثمود کی قوم کے عذاب
کے وقت کی طرف اس میں اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ جیسے وہ فجر مامورین و مرسلین کی حقانیت پر مہر
کر نیوالی تھی اسی طرح ولَيَالِ عَشْرِ سے ان راتوں کی طرف اشارہ ہے جن میں فرعونیوں کا خاتمہ ہوا
اور بنی اسرائیل نے ان کے ہاتھوں سے نجات پائی۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵٬۳۲۴)
قرآن کریم میں کوئی بہت بڑا عظیم الشان مضمون جیسے اللہ جل شانہ کی ہستی کا ثبوت ، اللہ تعالیٰ
کے اسماء حسنی ، اللہ تعالیٰ کے افعال، اللہ تعالیٰ کی عبادتیں ، یہ چار باتیں جناب البی کے متعلق ہوتی
ہیں ۔ ملائکہ ، اللہ تعالیٰ کے اسماء ، اللہ تعالیٰ کے رسول اللہ تعالیٰ کے رسولوں پر جو لوگ اعتراض کرتے
ہیں ، ان کو روکنا ، جزاوسزا، کتب الہی پر ایمان، یہ بڑے مسائل ہیں ۔ جو اللہ تعالیٰ کی کتابوں میں
آتے ہیں ۔ ان دلائل میں سے سب سے عظیم الشان بات جو اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ کریمہ میں فرمائی
ہے ۔ ہر ملک میں کوئی نہ کوئی قوم بڑی سخت ہوتی ہے۔ جس شہر میں میرا پرانا گھر تھا۔ وہاں پر ایک سید
کی زیارت ہے۔ اس شہر میں ان کی قبر پر جا کر قسم کھانا بڑی قسم ہے۔ اسی طرح بعض زمیندار جھوٹی
قسم کھا لیتے ہیں ۔ مگر دودھ پوت کی قسم نہیں کھاتے ۔ اسی طرح ہندو گائے کی دم پکڑ کر قسم نہیں کھا
سکتے ۔ غرضیکہ ہر قوم اپنے ثبوت کے لئے کسی نہ کسی عظیم الشان قسم کو جڑھ بنائے بیٹھی ہے۔ عرب کے
لوگ ہر ایک جرم کا ارتکاب کر لیتے تھے۔ لیکن مکہ معظمہ کی تعظیم ان کے رگ وریشہ میں بسی ہوئی تھی۔

حقائق الفرقان
۲۲۷
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
یہاں تک کہ جن ایام میں مکہ معظمہ میں آمد و رفت ہوتی تھی۔ کیا مطلب ذی قعدہ ، ذی الحجہ اور رجب
میں وہ اگر اپنے باپ کے قاتل پر بھی موقع پاتے تھے۔ تو اس کو بھی قتل نہیں کرتے تھے۔ تم جانتے ہو
کہ جب شکاری آدمی کے سامنے شکار آ جاتا ہے۔ تو اس کے ہوش وحواس اُڑ جاتے ہیں۔ لیکن عرب
میں جب حدود حرم کے اندر شکار آ جاتا تھا تو اس کو نہیں چھیڑتے تھے۔ پھر دس راتیں حج کے دنوں کی
بڑے چین وامن کا زمانہ ہوتا تھا۔ ان دنوں میں بد معاش لوگ بھی فساد اور شرارتیں نہیں کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ ان امن کے دنوں میں تم اپنے باپ اور بھائی کے قاتل کو بھی باوجود
قابو یافتہ ہونے کے قتل نہیں کرتے تھے۔ تم اللہ تعالیٰ کو یاد کرو کہ اب تم لوگ اللہ کے رسول کی مخالفت کو
ان دنوں میں بھی نہیں چھوڑتے اور کیا تم کو خبر نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول جو عرب سے باہر آئے ہیں مثلاً
مصر کے ملک میں فرعون تھا اس کے پاس رسول آیا یعنی فرعون کو سزادی جو خدا کے رسول موسی کے مقابلہ
میں تھا۔ پھر ہم نے عاد اور ثمود کی اقوام کو سزائیں دیں جو ہمارے رسولوں کے مقابل کھڑی ہوئیں اور تم
تو مکہ میں اور پھر حج کے دنوں میں بھی شرارت کرتے ہو اور نہیں رکتے تو تم ہی انصاف سے کہو کہ آیا
تم سب سے زیادہ سزا کے مستحق ہو کہ نہیں؟ نیکی ہو یا بدی بلحاظ زمان و مکان کے اس میں فرق
آجاتا ہے۔
ایک شخص کا گرمی کے موسم میں کسی کو جنگل ریگستان میں ایک گلاس پانی کا دینا جبکہ وہ شدت پانی کا
پیاس سے دم بہ لب ہو چکا ہو ایک شان رکھتا ہے مگر بارش کے دنوں میں دریا کے کنارے پر کسی کو پانی
کا ایک گلاس دینا وہ شان نہیں رکھتا۔ یہ بات میں نے تم کو کیوں کہی ؟ تم میں کوئی رسول کریم کے صحابہ
مکہ میں تو بیٹھے ہوئے ہیں ہی نہیں۔ میں تم کو سمجھانے کے لئے کھڑا ہو گیا۔ یاد رکھو جو امن اور اصلاح
کے زمانہ میں فساد اور شرارت کرتا ہے وہ سزا کا بہت ہی بڑا مستحق ہے۔
میرا یہ اعتقاد ہے۔ جہاں کوئی پاک تعلیم لاتا ہے۔ جہاں لوگ سفر کر کے جاتے ہیں ۔ وہاں
مکانوں کی تنگی ، کھانا سادہ ملتا ہے یا نہیں ملتا۔ ایسی مصیبتیں جو لوگ اٹھا کر یہاں آئے ہیں ۔ اور وہ
دن رات قرآن سیکھتے ہیں۔ یہاں اگر کوئی فساد کرے تو وہ اصلاح کا کیسا خطرناک دشمن ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۸
سُورَةُ الْفَجْرِ
فَاكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ - فَصَبَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ - الفجر : ۱۳ ، ۱۴)
مجھ کو یقین ہے کہ جہاں بڑے بڑے لوگ ہیں وہاں بڑے بڑے سامان بہت سے مل سکتے
ہیں۔ ان مکانوں کو چھوڑ کر جب کوئی یہاں کے آتا ہے تو وہ ہم کو بطور نمونہ کے دیکھتا ہے۔ ابھی ایک
شخص بنگالہ سے یہاں آئے تھے۔ اتفاق سے ان کو مہمان خانہ میں کوئی داڑھی منڈا موچھڑیالہ شخص مل
گیا۔ انہوں نے مجھ سے شکایت کی کہ ہم تو خیال کرتے تھے کہ قادیان میں فرشتے ہی رہتے ہیں ۔
یہاں تو ایسے لوگ بھی ہیں ۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ شخص بھی آ گیا۔ جس کی شکل سے مجھ کو بھی شبہ ہوا
کہ یہ مسلمان ہے یا ہندو۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ کیسے آئے؟ کہنے لگا کہ میں بیمار ہوں
علاج کرانے کے لئے یہاں آیا ہوں ۔
الغرض جب لوگ یہاں آتے ہیں تو تم کو بہت دیکھتے ہیں ۔ اب تم کو سوچنا چاہیے کہ اگر تم
اصلاح کے لئے آئے ہو تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جہاں امن اور اصلاح ہو۔ وہاں فساد اور
شرارت بڑی بات ہے ۔ جہاں کوئی مصلح آیا ہو۔ وہاں فساد کیسا ؟ اب تم ہی بتاؤ کہ اگر تم یہاں
فساد کرو تو فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابِ کے سب سے بڑھ کر مستحق ہو یا نہیں ۔ میں
تمہارے سامنے یہ بطور اپیل کے پیش کرتا ہوں جناب النبی مکہ والوں کو فرماتے ہیں کہ تم ہی
انصاف کرو ۔ هَلْ فِي ذَلِكَ قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ - کیا کوئی عقل مند ہے جو ہماری بات کو سمجھ جائے اور
تہہ کو پہنچ جائے ۔ باہر تم گند کرو تو اس قدر نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ جس قدر یہاں پہنچا سکتے ہو۔ جناب
النبی فرماتے ہیں ۔ فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلهُ رَبُّهُ فَاكْرَمَهُ وَ نَعَمَهُ فَيَقُولُ ربي الرمن -
(الفجر : ۱۶) بعض کو آسودگی سے ابتلا میں ڈالتے ہیں ۔ وہ جناب الہی کے فضل کی طرف دیکھ کر کہتے
ہیں ۔ ربي اكر من ۔ جب تکلیف پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ربی آھانی کہ ہماری بڑی اہانت ہوئی ۔ میں تم
کو اور اپنے آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر کسی کو یہ تعلیم نا پسند ہے اور یہاں تم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا تو
ے اور کثرت سے شہروں میں فساد پھیلایا تھا۔ پھر لگا یا اللہ نے ان پر عذاب کا کوڑا ۔ ۲۔ قادیان مرتب
پس جب انسان کو اس کا رب آزماتا ہے اور اس کو عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے
خوب عزت دی ۔

حقائق الفرقان
۲۲۹
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
تمہارے یہاں سے چلے جانے میں کوئی حرج نہیں ۔ كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ - وَلَا تَحْضُونَ
عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ (الفجر : ۱۸، ۱۹) یتیموں کا تم لحاظ کرو۔ وہ میرے پاس آتے ہیں۔
میرے میں اتنی گنجائش نہیں ۔ میری اتنی آمدنی نہیں کہ سب کا خرچ برداشت کر سکوں ۔ مسکینوں کے
کھانے کی فکر کرو۔
یہاں مدرسہ میں ایک طالبعلم آیا تھا۔ ایک دن مجھ سے کہنے لگا کہ یہاں جھوٹ بڑا بولتے
ہیں۔ لنگر خانہ میں تو پچاس ساٹھ روپے ماہوار خرچ کرتے ہوں گے مگر باہر سے ہزاروں روپیہ
منگواتے ہیں ۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تمہارا مدرسہ میں کس قدر خرچ ہوتا ہے۔ کہا دس روپیہ
ماہوارا کیلے کا خرچ ہے۔ آخر وہ یہاں سے چلا گیا۔ تم نیک نمونہ بنو۔ اگر غلطیاں ہوتی ہیں لا إله إلا
انْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمینَ پڑھو۔ جناب النبی رحم فرمائیں گے۔
البدر جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۲۶ ۱ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۵۴)
- أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے عاد سے کیا معاملہ کیا۔
تفسیر۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ عاد کے ساتھ تمہارے خدا نے کیسا کیا۔
وو
عاد کا واقعہ ولادت آنحضرت سے پیشتر واقع ہو چکا ہے۔ ایسے موقعوں میں لفظ ” دیکھا یہ معنی
نہیں رکھتا کہ موجود و حاضر ہو کر بائیں چشم سر دیکھا بلکہ وہ واقعات جو مسلم اور متداول لا ریب چلے آتے
ہیں اور جن کی صداقت کو اخلاف واقعہ چشم دید سے کچھ کم اعتقاد نہیں کرتے ۔ لفظ ” دیکھا“ سے تعبیر
کئے جاتے ہیں۔ اور یہ محاورہ ہر زبان کی عام بول چال میں پایا جاتا ہے۔ مثلاً کہتے ہیں۔ دیکھومصر
میں انگریز کیا کارروائی کر رہے ہیں ۔ دیکھو آئر لینڈ کے لوگ کیسا فساد مچارہے ہیں وغیرہ وغیر ہ ۔ اب یہ
فقرات ہندوستان میں بیٹھا ہوا ایک شخص کہہ رہا ہے اس سے یہ مقصود نہیں کہ اس کے اس کلام کے
مخاطبین ان آنکھوں سے مصر اور آئرلینڈ میں موجود ہو کر وہ کارروائی اور فساد دیکھ رہے ہیں۔
لے کچھ نہیں بلکہ تم عزت نہیں کرتے تھے یتیم کی ۔ اور نہ ایک دوسرے کو ترغیب دلاتے تھے محتاج کو کھانا کچھ تم کی۔ نہ کو تھے
کھلانے کی ۔

حقائق الفرقان
۲۳۰
سُورَةُ الْفَجْرِ
لغت میں رویت اور رأی کے معنے جن سے یڑی کا لفظ مشتق ہوتا ہے۔ غور کے قابل ہیں۔
دیکھو قاموس اللغة الرُّؤْيَةُ النَّظَرُ بِالْعَيْنِ وَالْقَلْبِ وَالرَّأْى ، الْإِعْتِقَادُ یعنی رویت آنکھ سے دیکھنے
اور دل سے دیکھنے اور رأی اعتقاد کرنے کو کہتے ہیں۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۸ ، ۱۳۹ )
- إِرَمَ ذَاتِ الْعِبَادِ -
ترجمہ - جوارم کے رہنے والے بڑے بڑے ستون والے تھے۔
تفسیر ارم یا تو عاد کے دادا عوض کے باپ کا نام ہے۔ یا ارم ان کے شہر کا نام ۔ دونوں مراد
ہو سکتے ہیں یعنی اہل ارم ۔ یہ لوگ سام بن نوح کی اولاد سے تھے۔ ھود علیہ السلام ان کی طرف مبعوث
ہوئے تھے ۔ طویل القد، بلند عمارتوں والے تھے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۵)
1 - وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
ترجمہ ۔ اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔
جو
تفسیر کثرت لشکر اور ان کے خیموں اور خیموں کے لوازم کی وجہ سے ذی الأَوْتَادِ فرعون کی صفت
بیان ہوئی یا سزا چو میچہ اس کی عادت تھی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵)
۱۴ - فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ -
ترجمہ ۔ پھر لگا یا اللہ نے ان پر عذاب کا کوڑا۔
تفسیر۔ ایسی سخت چابک جس سے خون بہنے لگے سوط کہلاتی ۔ شاید ہماری زبان میں سونٹا اسی لفظ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵)
سے بگڑ کر بنا ہے۔
۱۵ - إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ -
ترجمہ ۔ بے شک تیرا رب تاک میں لگا ہوا ہے۔
تفسیر میر صاد ۔ صید کے لئے گھات کی جگہ اللہ تعالیٰ عالم الغیب والشھادۃ ہے اس کو
گھات یا تاک اور نشانے کی ضرورت نہیں ۔ بَلی مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَيكَ

حقائق الفرقان
۲۳۱
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
اصحُبُ
النَّارِ ۔ (البقرہ: ۸۲) اس کی تفصیل ہے ۔ گناہوں کا حلقہ جب چاروں طرف سے پورا ہو
جاتا ہے اور کسی مربوب خدا کا تیر بھی کسی خاص وقت یا خاص جگہ سے نکل پڑتا ہے تو یہ نخچیر شکار ہو
جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۵)
۱۸۔ كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ -
ترجمہ ۔ کچھ نہیں بلکہ تم عزت نہیں کرتے تھے یتیم کی ۔
تفسیر یتیم کے لفظ سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ ہے۔ عام یتیم بھی اس سے
مراد ہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ بہتر گھر وہ ہے جس میں یتیم کی عزت کی جاوے۔ اور بدتر گھر وہ
ہے جس میں یتیم کو دکھ دیا جاوے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵)
۲۳- وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا -
ترجمہ اور تیرا رب تشریف فرما ہوگا اور فرشتے صف بہ صف کھڑے ہوں گے۔
وو
تفسیر۔ دھرم پال کے اس اعتراض کے جواب میں کہ ” خدا کو آنے کی کیا ضرورت ہے ، آپ
تحریر فرمایا۔
نے
جاء فعل ہے۔ افعال اور صفات کا طریق کیا ہے؟ یہ ہے کہ فاعل اور موصوف کے لحاظ سے
افعال اور صفات کا رنگ اور حالت بدلتی رہتی ہے۔ غور کرو مثلاً بیٹھنا ایک فعل ہے۔ ایک آپ کا بیٹھنا اورحالت کرو
ہے اور ایک کسی جانور کا بیٹھنا۔ دیکھو اس بیٹھنے میں ایک جسم خاص کی ضرورت ہے۔ مکان کی ضرورت
ہے۔ پھر کہا جاتا ہے کہ یہ بڑا سا ہو کا ر تھا مگر اب بیٹھ گیا ہے۔ دیکھو یہ بیٹھنا اور طرح کا ہے یا کہا جاتا
ہے کہ آجکل ہند و انگلستان کے تخت پر ایڈورڈ ہفتم بیٹھا ہے۔ اس بیٹھنے میں ایڈورڈ سوتا ہو ، چلتا ہو ،
کہیں کھڑا ہو ، بہر حال بیٹھا ہے۔
اب اس سے بھی لطیف موصوف اور فاعل کا حال سنو۔ تمہارے دل میں اسلام کا بغض بیٹھ گیا
اے ہاں جس نے گناہ کو اپنا کسب بنالیا اور اُس کی بدیوں نے اُس کو ہر طرف سے گھیر لیا تو ایسے ہی لوگ آگ میں جلتے
بھنتے رہیں گے ہمیشہ۔

حقائق الفرقان
۲۳۲
سُورَةُ الْفَجْرِ
ہے تمہارے دل میں آریہ سماج کی محبت بیٹھ گئی ہے۔ کیا محبت کوئی جسم ہے؟ نہیں ۔ اسی طرح آنا
اور حرکت کرنا ایک صفت اور فعل ہے۔ فلانا آدمی آیا ۔ یہ آنا ایک طرف ایک مکان کے چھوڑنے کو
چاہتا ہے۔ اور دوسری طرف ایک مکان کی طرف آنے کو ۔ سرور میرے دل میں آیا۔ علم میرے
قلب میں آیا۔ مجھے سکھ ملا ۔ اگر بولا جائے تو یہ لازم نہیں آتا کہ سرور اور علم اور سکھ کوئی جسم ہے اور
اس نے کوئی مکان ترک کیا اور سنو! تمہارے گرو نے تو اپنی دعاؤں میں البی حرکت کو بھی مانا
ہے۔ دیکھو صفحہ نمبر ۴ ستیارتھ پرکاش
اے پر میشور جس جس مقام سے آپ دنیا کے بنانے اور پالنے کے لئے حرکت کریں اس اس
مقام سے ہمارا خوف دور ہو
سنو! پال اگر پر میشر حرکت کر سکتا ہے تو ملائکہ ( دیو) تو محدود ہوتے ہیں۔ ان کا حرکت کرنا کیوں
حیرت انگیز ہے؟ اگر حرکت کے کوئی معنی سماج کر سکتی ہے اور روپک النکار میں اس کو لے سکتی ہے تو
قرآن کریم میں مسلمان کیوں مجاز نہیں کیا جاتا۔
اللہ تعالیٰ اپنے مظاہر قدرت میں جلوہ گری کرتا ہے ۔ وہ حلول و اتحاد سے منزہ وراء الورا
مظاہر قدرت میں اپنی قدرتوں طاقتوں بلکہ ذات سے جیسے اس کی لَيْسَ كَمِثْلِهِ ذات اور انو بیم
کی شان ہے آتا ہے۔ اور کہیں سے جاتا ہے۔ کیا جیسے و دوان دھارمک کے ہر دے میں آتا ہے
ویسا ہی ڈشٹ اناڑی کے ہر دے میں بھی ہوتا ہے اور آتا ہے۔ ہرگز نہیں ۔ بلکہ تمہارے ہاں تو
پھاند کر بھی جاتا ہے۔ پھر اتنا کیا مشکل ہے۔ یجروید اکتیسواں ادھیا کے پہلے اشلوک میں لکھا ہے ۔
وہ سب جگت کو النگھ کر ٹھہرا ہے ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۶)
۲۴- وَ جَاءَ يَوْمَينِ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَ أَنَّى لَهُ
الذكرى -
ترجمہ اور اس دن دوزخ لایا جائے گا۔ جب کہیں انسان سمجھے اور سوچے گا اُس وقت سوچنے
سے اسے کیا فائدہ ہوگا۔
تفسیر اللہ تعالیٰ کا عذاب ر عذاب رویت عذاب سے پہلے تو بہ اور استغفار سے مل جاتا ہے۔ اور

حقائق الفرقان
۲۳۳
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
یہی سنت اللہ ہے ۔ مگر جب عذاب کی رویت ہو جاوے تو پھر تو بہ استغفار وا نابت الی اللہ بھی
کام نہیں پڑتے ۔ جیسا کہ فرمایا فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ إِيْمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا سُنَّتَ اللَّهِ الَّتِي
قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ - (المومن : ۸۶ )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۵)
۲۵ - يَقُولُ يُلَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي -
ترجمہ ۔ وہ کہے گا اے کاش میں کچھ تو بھیجتا آگے اپنی اس زندگی کے لئے۔
تفسیر حیات موت کے بعد کی جاودانی زندگی کو کہا گیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۵)
۲۸ تا ۳۱ - يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً -
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
-
ترجمہ ۔ اے اللہ کے ساتھ تسکین پائے ہوئے نفس ۔ تو اپنے رب کی طرف واپس آ ۔ تو اس سے
راضی اور وہ تجھ سے راضی تو میرے خاص بندوں میں داخل ہو۔ اور آمیری بہشت میں رہ جا۔
تفسیر ۔ ہر سورۃ کے ابتدا کو اس کے آخر سے لطیف مناسبت ہوتی ہے۔ سورہ شریفہ کی ابتدائی آیات میں
اوقات مخصوصہ منجملہ ان کے عشرہ آخرہ رمضان المبارک اور ان کے شفع اور وتر کا ذکر تھا۔ جن میں
اعتکاف کیا جاتا ہے۔ تخلیہ ہو اور اطمینانِ قلب نہ ہو تو وہ اوقات با برکات بھی مفید نہیں پڑتے۔
چوہر ساعت از نو بجائے رود دل
بہ تنہائی اندر صفائی نه بینی
ورت مال وجاہت وزرع وتجارة چو دل با خداست خلوت نشینی
لے تو ان کو مفید نہ ہوا ان کا ایمان لانا جب کہ دیکھ چکے ہمارا عذاب۔ اللہ کی عادت ہے جو اُس کے بندوں میں
ہوتی رہی اور یہیں نقصان اٹھانا ہے کافروں کے لئے ۔ ۲۔ جب ہر وقت دل کسی نئی طرف متوجہ ہونے کے
بجائے تنہائی میں ایک ہی طرف متوجہ ہو گا تو ہی تو باطن کی صفائی دیکھ پائے گا اور اگر مال و جاہ اور کھیتی باڑی اور
تجارت کے دوران بھی تیرا دل خدا کی طرف متوجہ ہے تو تو خلوت نشین ہی ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۴
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
اطمینانِ قلب نہ حاصل ہونے کی ایک وجہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بیان فرمائی ہے
اور وہ یہ ہے
از طمع جستیم ہر چیزے کہ آں بیکار بود خود فزوں کردیم ورنہ اند کے آزاد بود
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵)
اے ہم نے طمع کے مارے ہر وہ چیز ڈھونڈی جو بیکار تھی ہم نے آپ ہی تکلیف کو بڑھالیا ورنہ دراصل وہ کم تھی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی