سُوْرَۃُ الْبَلَدِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۳۵
سُورَةُ البَلَدِ
سُوْرَةُ الْبَلَدِ مَكَّيَّةُ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ بلد کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس بابرکت اللہ کے نام سے جس نے نیک بننے کے لئے سب
ضروری سامان مہیا کئے اور ان سے کام لینے والوں کو اب بھی نیک بدلہ دینے کے لئے تیار ہے۔
پچھلی سورۃ میں بتایا تھا کہ اہل مکہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کر رہے ہیں اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ سنت اللہ کے موافق یہ بھی عذاب الہی میں گرفتار ہوں گے کیونکہ مامورین و مرسلین کے
مخالفین اور منکرین کا انجام یہی ہوا کہ وہ بالآخر تباہ اور ہلاک ہو گئے ۔ اس سورۃ میں اس شہر پر عذاب
آنے اور اس میں تاخیر کی وجہ بتائی ہے اور یہ بتایا ہے کہ وہ کیا اسباب ہیں۔ جو انسان کو بدی اور سرکشی
پر دلیر اور بے باک کر دیتے ہیں اور ایسا ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک جوابدہ ہستی ہے اور
اشرف المخلوقات ہے اس لئے ضرور ہے کہ ایسی اعلیٰ اور اشرف ہستی پر کچھ فرائض اور حدود ہوں۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے قومی دیئے ہیں اور نیکی بدی کا راستہ بنا کر اس کی تمیز فطرت میں رکھ دی ہے۔ اس
پر بھی اگر وہ اعمال صالحہ نہ کرے تو سخت افسوس ہے۔ اعمال صالحہ کی تصریح اور بالآخر بتایا کہ جو آیات
اللہ کا انکار کرتے ہیں وہ طعمہ نار ہوں گے یہ خلاصہ ہے اس سورۃ کا ۔
۲- لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ -
ترجمہ ۔ اس شہر کی کیا قسم کھائیں۔
تفسیر ۔ مخاطب کے مافی الضمیر میں جو امور مستجد معلوم ہوتے ہیں ۔ اس کی نفی کے لئے کلمہ لا
ہے۔ بعض تفسیروں میں اس کی نسبت لکھا ہے ۔ الْمُرَادُ وَ الْأَمْرُ كَمَا وَهَمُوا یعنی جیسا انہوں نے خیال
کیا ہے ویسا نہیں بلکہ ایسا۔ قسم کے ساتھ مکہ معظمہ کو بلد کے نام سے اس لیے ذکر فرمایا کہ توجہ دلائے کہ
یہی بلدا یک وقت ایک مقام غیر آباد غیر ذی زرع تھا۔ اور اب جس خدا نے اس کو بلد بنا دیا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۶
سُوْرَةُ الْبَلَدِ
اسی خدا کا منشاء ہے کہ ایک یتیم بے سروسامان کو بادشاہ بنادے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه یکم را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۶٬۳۲۵)
وَ انْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ -
ترجمہ - حالانکہ تیرا قتل تو یہاں ( بزعم کفار ) حلال ہو گیا ہے۔
تفسیر اور تو شاہانہ شان و شوکت کے ساتھ اس شہر میں محل ہو نیوالا ہے۔ یعنی نزول کرنے والا
ہے۔ آیت کریمہ ان الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلى مَعَادٍ (القصص: ۸۶ ) کا بھی یہی
مطلب ہے ۔ صحیحین کی روایت سے ثابت ہے کہ آسمان وزمین کی پیدائش کے وقت سے اس
شہر کو اللہ تعالیٰ نے محرم بنایا ہے اور قیامت تک اس کا محرم ہونا باقی رہے گا صرف آپ کو فتح مکہ
کے دن ایک ساعت کے لئے اجازت قتال کی دی گئی تھی اور وہ بھی اسی لیے کہ وَانْتَ حِل
بِهَذَا الْبَلَدِ یعنی قتل کے لئے اسی بلد محرم میں کفار نے آپ کی نسبت ارادہ کر لیا تھا گویا
والحرمات قصاص کا منشاء پورا ہوا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۶)
تجھ کو اس شہر میں ذبح کرنا حلال سمجھا گیا ۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)
۴- وَ وَالِدِ وَمَا وَلَدَ -
ترجمہ اور قسم ہے باپ اور اس کی اولاد کی ۔
تفسیر۔ مکہ کے ام القری ہونے کی وجہ سے اہلِ مکہ اپنے آپ کو اوروں کا والد سمجھتے تھے تو
اللہ تبارک و تعالیٰ گویا یوں فرماتے ہیں کہ ہم تو سب والدوں کے بھی والد ہیں۔ بہتر نمونہ والد اور ولد کا
حضرت ابراہیم اور اسمعیل ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه یکم را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۶)
۵۔ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ -
ترجمہ ہمیں نے پیدا کیا آدمی کو محنت کشی میں ۔
تفسیر انسان اپنے دشمن کو دکھ پہنچانے میں سنگدلی اور بے رحمی تو کرتا ہے اور یہ بے رحمی اور سنگدلی
جب اُس پر الٹ پڑتی ہے تو طرح طرح کی سختیوں میں مبتلا ہوتا ہے۔سورۃ کی ابتداء سے سات

حقائق الفرقان
۲۳۷
سُوْرَةُ الْبَلَدِ
ساڑھے۔
آیتوں تک غور کرنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سورۃ فاتحہ کی سات آیتوں کی طرح ان ابتدائی سات
آیتوں میں مضمون نصفا نصف مشترک ہے اور اس پانچویں آیت لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ میں
یہ ظاہر فرمایا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو شاہانہ شان و شوکت ملے گی وہ آپ کی محنتوں اور
جانفشانیوں کا نتیجہ ہے اور کفار کو جو جان و مال کی تباہی دیکھنی پڑے گی وہ ان کی الٹی محنتوں اور کوششوں
کا نتیجہ ہوگا۔ مکہ کی فتح اور کفار کی شکست پر آیت کریمہ اَن لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ
سَوْفَ يُرى (النجم : ۴۴۴۰) ۔ خوب اچھی طرح سے روشنی ڈالتی ہے۔ اب بعد ان چار یا
ھے تین آیتوں کے روئے سخن کفار کی طرف ہے۔ یہ ثابت کی کر کے کے کہ کہ انسان انسان ایک مکلف اور جوابدہ
ہستی ہے پھر ان اعمال صالح کی ہدایت کی جو انسان کو سعادت کی گھاٹیوں پر لے جاتے ہیں اور وہ
شفقت علی خلق اللہ سے شروع ہوتے ہیں ۔ ان آیات میں بھی مکہ والوں کو ڈرایا ہے کہ تمہارا انسانی اور
اخلاقی فرض یہ تھا کہ یتیموں اور مسکینوں سے سلوک کرتے مگر تم نے در یتیم کی قدر نہ کی ۔ ہاں جنہوں
نے قدر کی وہ مومن ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی۔ باوجود یکہ مکی زندگی میں ان کو
طرح طرح کے مصائب اور مشکلات پیش آئے لیکن پھر بھی وہ حوصلہ اور برداشت سے کام لے رہے
ہیں اور نیکیوں پر دوام اور استقلال سے کام لیتے ہیں اور خلق اللہ پر شفقت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہی
لوگ ہیں جو اصحاب المیمنہ ہیں اور جنہوں نے آیات اللہ کا انکار کیا ہے وہ آتشی جیل خانہ میں جائیں
گے یعنی منکرین رسالت و نبوت محمدیہ کے لئے ایک خطرناک عذاب میں ہے۔ چنانچہ یہ سب باتیں
پوری ہو گئیں اور جیسا کہ شروع میں کہا گیا ہے کہ وہ نبوت محمدیہ کی صداقت کے دلائل ٹھہریں۔ ویلہ
الْحَمْد
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۶)
- أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ -
ترجمہ کیا اس کا یہ خیال ہے کہ اس پر کسی کا بس نہ چلے گا۔
تفسیر - لن نفی تاکیدی زمانہ مستقبل کے لئے ہے۔ اور يَقْدِرَ کے ساتھ علی کا لفظ ہے جو ضرر
لے ۔ اور یہ کہ آدمی کو وہی ملے گا جو اس نے عمل کیا ۔ اور وہ اپنی کوشش کا ضرور نتیجہ دیکھ ۔ لے گا۔

حقائق الفرقان
۲۳۸
سُوْرَةُ الْبَلَدِ
کے لئے آتا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ کفار کو شکست ہوگی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۶)
۸۷ - يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا تُبَدًا - أَيَحْسَبُ أَنْ لَّمْ يَرَةً أَحَدٌ -
ترجمہ ۔ وہ کہتا ہے میں نے خرچ کر دیا مال ڈھیروں ۔ کیا اس کا یہ خیال ہے کہ اس کو کسی نے ننگا
نہیں دیکھا۔
تفسير يَقُولُ صیغہ مضارع کا ہے۔ حال اور استقبال دونوں پر شامل ہے۔ مگر واقعات کے لحاظ
سے مستقبل زمانہ کی طرف زیادہ تر توجہ دلاتا ہے۔ کچھ تو مال مخالفت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم : وسلم پر خرچ
کر چکے ہیں ۔ اور زیادہ تر اور بھی خرچ کر کے ناکام رہیں گے۔ دوسری جا رہیں گے ۔ دوسری جگہ اسی مضمون کو یوں ادا فرمایا
ہے إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ
عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الانفال : ٣٠) ۳۷)
أَيَحْسَبُ أَنْ لَّمْ يَرَةَ اَحَدٌ - گزشتہ اَيَحْسَبُ کے ساتھ لَنْ تھا اور اس أَيَحْسَبُ کے ساتھ لَعْ
ہے۔ اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے کہ کس کی کوششیں راہِ صواب پر ہیں اور کس کی کوششیں راہ خطا پر ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۶)
و تارا - أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ - وَلِسَانًا وَ شَفَتَيْنِ وَهَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ -
ترجمہ ۔ کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں۔ اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے ۔ اور اس کو
دور استے نہیں بتلا دیئے ( نیکی اور بدی کے ) ۔
تفسیر۔ مکہ غیر ذی زرع مقام تھا۔ اس کا بلد بن جانا حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام والد ،
حضرت اسمعیل علیہ السلام ولد کی صدق وصواب کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ آنکھوں سے دیکھو کہ یہ کعبہ
لے بے شک جو کافر ہیں یہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تا کہ روکیں اللہ کی راہ سے پھر وہ قریب ہی خرچ کرتے رہیں گے
اور وہ ہوگا اُن پر حسرت اور افسوس پھر وہ مغلوب ہی ہوں گے۔

حقائق الفرقان
۲۳۹
سُورَةُ البَلَدِ
باپ اور بیٹے دونوں کے ہاتھوں کا بنایا ہوا ہے۔ لسان اور شفتین سے زمزم کو پی کر دیکھو کہ یہی ان کو
محسن کے ایام میں اکل و شرب کا کام دیتا تھا۔ صفا اور مروہ کی دونوں ٹکڑیوں پر جا کر دیکھو کہ کس قدر
پریشانی ان کو تھی یہاں والد اور والد کے ساتھ والدہ بھی شامل ہے۔ یہ ایک تنگ اور دشوار گزار درہ تھا
جس میں سے وہ تینوں علیہم الصلوۃ گزر گئے عَيْنَيْن ، شَفَتَيْن اور تجدین سے بچہ کی سمجھ ، اُس کا دودھ
چوسنا اور ماں کے پستان بھی مراد سمجھے گئے ہیں۔ اس میں بھی کوئی خلاف نہیں۔
برگ درختان سرو در نظر هوشیار ہر ورقے دفتر بیست معرفت کردگار کے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۶)
ه
۱۲ - فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ۔
ترجمہ تو وہ اچھل کر گھائی پر کیوں نہیں چڑھ گیا۔
تفسیر - اقتحام کے معنے کسی خطرناک جگہ میں بغیر پس و پیش کو سوچے دھنس جانے کے ہیں۔ کما قال
الله تعالى هَذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمُ مَّعَكُمْ (ص: (۲۰) یہ آیت شریفہ دوزخیوں کے دھسان کے بارے
میں ہے۔ عرب بولا کرتے ہیں۔ فَحَمَ فِي الْأَمْرِ فَخُومًا آ رَمَى بِنَفْسِهِ فِي الْأَمْرِ بِغَيْرِ رُؤْيَتِهِ -
عقبہ ۔ پہاڑ کے دڑے اور گھائی کو کہتے ہیں کہ بسبب تنگ اور دشوار گزار ہونے کے پھیل کر
اس میں سے نہیں گزر سکتے ۔ بلکہ ایک کے عقب میں دوسرے کو راستہ کی تنگی کی وجہ سے چلنا پڑتا ہے۔
اس اقتحام عقبہ کو ذیل کی چند آیات میں ایثار نفس وغیرہ سے تعبیر کیا ہے۔ ایثار جبھی ہو سکتا ہے۔
جبکہ انسان اپنی تنگی کو قبول کرلے اور دوسرے کی راحت کو مقدم کر دے۔ یہ ایک دشوار گزار گھائی
ہے۔ دنیا کی مفتوح قو میں جب کبھی فاتح بن گئی ہیں تو اسی اقتحام کی وجہ سے بن گئی ہیں۔ غیر آباد
مقامات بلدان ہو گئے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم و ۸ را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۷٬۳۲۶)
ا سرو کے درختوں کے پتے بھی ایک سعید فطرت انسان کی نظر میں ان میں سے ہر ایک پتہ خدا تعالیٰ کی معرفت کا
ایک رجسٹر ہوتا ہے۔ ۲ یہ ایک جماعت ہے کہ خوب مضبوطی سے گھسنے والی ہے تمہارے ساتھ۔
سے وہ کام میں بلا پس و پیس اور سوچ لگ گیا یعنی اس نے اپنے آپ کو کام میں بغیر دیکھے لگا دیا۔

حقائق الفرقان
۲۴۰
سُورَةُ البَلَدِ
۱۵ - أَوْ اطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ -
ترجمہ ۔ یا فاقہ کے دن میں ۔
تفسیر - مَسْغَبَةٍ مصدر میمی ہے۔ سَغَبَ يَسْعَبُ سَغْبًا فَهُوَ سَاغِبٌ وَ سَخْبَانٌ سَاغِب اور
سعبان بھوکے کو بولتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۷)
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ -
ترجمہ ۔ پھر ہو جاتا ان لوگوں میں جنہوں نے اللہ کو مانا اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی
نصیحت کرتے رہے۔
تفسیر۔ لھ واسطے تاخیر کے نہیں ہے۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے ایثار نفسی کے کام کرنے
سے جو مذکور ہوئے۔ انسان مومن بن جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۷)
۱۹ - أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْمَيْمَنَةِ -
ترجمہ ۔ یہی لوگ بڑے صاحب نصیب داہنے ہاتھ والے ہیں۔
6
تفسیر - مَيْمَنَةٌ ، يُمن سے مشتق ہے۔ یہ
یہ لوگ با برکت ہو جاتے ہیں یا یمین سے یعنی
راست باز - نامه اعمال کو داہنے ہاتھ میں پانے والے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷)
۲۰ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِنَاهُمْ أَصْحَبُ الْمَشْتَمَةِ -
ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے انکار کیا ہماری آیتوں کا وہی شامت کے مارے بائیں ہاتھ
والے ہیں ۔
تفسیر - مشتمة - شامت اور بدبختی والے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۷)

حقائق الفرقان
۲۱- عَلَيْهِمْ نَارُ مُؤْصَدَةٌ -
۲۴۱
ترجمہ ۔ انہیں پر آگ بند کی ہوئی ہوگی ( جوگھیرے رہے گی )۔
سُورَةُ البَلَدِ
تفسیر مُؤصَدَةٌ کے معنے مُطبَقَةٌ کے ہیں ۔ یعنی دوزخ کے دروازے ان پر بند کر دیئے
جائیں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۷)

آج 10 میں سے 10 باقی