سُوْرَۃُ الشَّمْسِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۴۲
سُورَةُ الشَّمْسِ
سُوْرَةُ الشَّمْسِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
پڑھنا شروع کرتے ہیں ہم اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن و رحیم ہے۔
سورة الشمس کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ تحریر فرمائی ہے اس کو
بالاختصار آپ ہی کے الفاظ میں ہم یہاں درج کرتے ہیں۔ از کتاب توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳
صفحہ ۷۷ سے صفحہ ۸۴ تک ۔
خدائے تعالیٰ نے سورۃ الشمس میں نہایت لطیف اشارات و استعارات میں انسان کامل کے
مرتبه کوزمین و آسمان کے تمام باشندوں سے اعلیٰ و برتر بیان فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
- وَالشَّمْسِ وَضُحْهَا -
ترجمہ ۔ قسم ہے سورج کی اور اُس کی دھوپ کی ۔
تفسیر ۔ یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی ۔
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا ۔
ترجمہ اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے۔
تفسیر اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے۔
۴- وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا -
ترجمہ اور قسم ہے دن کی جب وہ سورج کو ظاہر کرے۔
تفسیر ۔ اور قسم ہے دن کی جب اپنی روشنی کو ظاہر کرے۔

حقائق الفرقان
- وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشُهَا ۔
۲۴۳
ترجمہ اور قسم ہے رات کی جب وہ اسے ڈھانپ لے۔
تفسیر ۔ اور قسم ہے رات کی جو بالکل تاریک ہو۔
٦ - وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنْهَا -
ترجمہ ۔ اور قسم ہے آسمان اور اس ذات پاک کی جس نے اسے مضبوط بنایا۔
تفسیر اور قسم ہے آسمان کی اور اس کی جس نے اُسے بنایا۔
۔
۷۔ وَالْأَرْضِ وَمَا طَعْهَا -
ترجمہ ۔ اور قسم ہے زمین کی اور اس کی جس نے اسے ہموار بنا کر بچھایا۔
تفسیر اور قسم ہے زمین کی اور اس کی جس نے اُسے بچھایا۔
A
وَنَفْسٍ وَمَا سَونَهَا -
سُورَةُ الشَّمْسِ
ترجمہ اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال کامل اور وضع استقامت
کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ پہلے قسموں کے نیچے جتنے
کمالات تھے وہ اس میں جمع کر دیئے )۔
تفسیر اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال کامل اور وضع استقامت
کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ سب کمالات متفرقہ جو پہلی قسموں
کے نیچے ذکر کئے گئے ہیں اس میں جمع کر دیئے ۔ اس طرح پر کہ انسان کامل کا نفس آفتاب اور اس کی
دھوپ کا بھی کمال اپنے اندر رکھتا ہے اور چاند کے خواص بھی اس میں پائے جاتے ہیں کہ وہ اکتساب
فیض دوسرے سے کر سکتا ہے اور ایک نور سے بطور استفادہ اپنے اندر بھی نور لے سکتا ہے اور اس میں
روز روشن کے بھی خواص موجود ہیں کہ جیسے محنت اور مزدوری کرنے والے لوگ دن کی روشنی میں کما حقہ
اپنے کاروبار کو انجام دے سکتے ہیں۔ ایسا ہی حق کے طالب اور سلوک کی راہوں کو اختیار کرنے والے
انسان کامل کے نمونہ پر چل کر بہت آسانی اور صفائی سے اپنی مہمات دینیہ کو انجام دیتے ہیں۔ سو وہ

حقائق الفرقان
۲۴۴
سُورَةُ الشَّمْسِ
ه
دن کی طرح اپنے تئیں بکمال صفائی ظاہر کر سکتا ہے اور ساری خاصیتیں دن کی اپنے اندر رکھتا ہے۔
اندھیری رات سے بھی انسان کامل کو ایک مشابہت ہے کہ وہ باوجود غایت درجہ کے انقطاع اور مبتل
کے جو اس کو منجانب اللہ حاصل ہے۔ بحکمت و مصلحت الہی اپنے نفس کی ظلمانی خواہشوں کی طرف بھی
کبھی کبھی متوجہ ہو جاتا ہے یعنی جو جو نفس کے حقوق انسان پر رکھے گئے ہیں۔ جو بظاہر نورانیت کے
مخالف اور مزاحم معلوم ہوتے ہیں جیسے کھانا، پینا، سونا اور بیوی کے حقوق ادا کرنا یا بچوں کی
طرف التفات کرنا یہ سب حقوق بجالاتا ہے اور کچھ تھوڑی دیر کے لئے اس تاریکی کو اپنے لئے
پسند کر لیتا ہے۔ نہ اس وجہ سے کہ اس کو حقیقی طور پر تاریکی کی طرف میلان ہے بلکہ اس وجہ سے کہ
خداوند و دند علیم و حکیم اس کو اس طرف توجہ بخشتا ہے تا روحانی تعب و مشقت سے کسی قدر آرام پا کر پھر اُن
مجاہدات شاقہ کے اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے جیسا کہ کسی کا شعر ہے۔
چشم شهباز کار دانان شکار
از بهر کشادن ست گردوخته اند
سواسی طرح یہ کامل لوگ جب غایت درجہ کی کوفت خاطر اور گدازش اور ہم وغم کے غلبہ کے وقت
کسی قدر حظوظ نفسانیہ سے تمتع حاصل کر لیتے ہیں۔ تو پھر جسم ناتواں ان کا روح کی رفاقت کے لئے
سورج بحکمت کاملہ الہی سات سو تیس تعینات میں اپنے تئیں متشکل کر کے دنیا پر مختلف قسموں کی تاثیرات ڈالتا
ہے اور ہر یک متشکل کی وجہ سے ایک خاص نام اس کو حاصل ہے اور یکشنبہ ، دوشنبه، سه شنبه و غیره در حقیقت باعتبار
خاص خاص تعینات ولوازم و تاثیرات کے سورج کے ہی نام ہیں ۔ جب یہ لوازم خاصہ بولنے کے وقت ذہن میں ملحوظ
نہ رکھے جائیں اور صرف مجرد اور اطلاقی حالت میں نام لیا جائے تو اس وقت سورج کہیں گے۔ لیکن جب اسی سورج
کے خاص خاص لوازم اور تاثیرات اور مقامات ذہن میں ملحوظ رکھ کر بولیں گے تو اس کو کبھی دن کہیں گے اور کبھی رات ،
کبھی اس کا نام اتوار رکھیں گے اور کبھی پیر اور کبھی سانون اور کبھی بھادوں ، کبھی اسوج کبھی کا تک۔ غرض یہ سب
سورج کے ہی نام ہیں اور نفس انسان بھی باعتبار مختلف تعینات اور مختلف اوقات و مقامات و حالات مختلف ناموں سے
موسوم ہو جاتا ہے۔ کبھی نفس زکیہ کہلاتا ہے اور کبھی امارہ کبھی لوامہ اور کبھی مطمئنہ ۔ غرض اس کے بھی اتنے ہی نام ہیں ۔
جس قدر سورج کے۔ مگر بخوف طول اسی قدر بیان کرنا کافی سمجھا گیا۔ منہ
ے شاہین کی آنکھ جو شکار کی ماہر آنکھ ہے اگر کبھی وہ بند بھی ہوتی ہے تو کھلنے کے لئے ہی بند ہوتی ہے۔ ہے
ا

حقائق الفرقان
۲۴۵
سُورَةُ الشَّمْسِ
از سر نو قوی اور توانا ہو جاتا ہے اور اس تھوڑی سی محجوبیت کی وجہ سے بڑے بڑے مراحل نورانی طے کر
جاتا ہے اور ماسوا اس کے نفس انسان میں رات کے اور دوسرے خواص دقیقہ بھی پائے جاتے ہیں جن
کو علم ہیئت اور نجوم اور طبعی کی بار یک نظر نے دریافت کیا ہے۔ ایسا ہی انسان کامل کے نفس کو آسمان
سے بھی مشابہت ہے۔ مثلاً جیسے آسمان کا پول اس قدر وسیع اور کشادہ ہے کہ کسی چیز سے پر نہیں ہو سکتا۔
ایسا ہی ان بزرگوں کا نفس ناطقہ غایت درجہ کی وسعتیں اپنے اندر رکھتا ہے اور باوجود ہزار ہا معارف و حقائق
کے حاصل کرنے کے پھر بھی مَا عَرَفْنَاكَ کا نعرہ مارتا ہی رہتا ہے اور جیسے آسمان کا پول روشن ستاروں
سے پر ہے ایسا ہی نہایت روشن قومی اس میں بھی رکھے گئے ہیں کہ جو آسمان کے ستاروں کی طرح چمکتے
ہوئے نظر آتے ہیں ایسا ہی انسان کامل کے نفس کو زمین سے بھی کامل مشابہت ہے۔ یعنی جیسا کہ عمدہ
اور اول درجہ کی زمین یہ خاصیت رکھتی ہے کہ جب اس میں تخم ریزی کی جائے اور پھر خوب قلبہ رانی
اور آب پاشی ہو اور تمام مراتب محنت کشاورزی کے اس پر پورے کر دیئے جائیں تو وہ دوسری زمینوں
کی نسبت ہزار گونہ زیادہ پھل لاتی ہے اور نیز اس کا پھل بہ نسبت اور پھلوں کے نہایت لطیف اور
شیریں ولذیذ اور اپنی کمیت اور کیفیت میں انتہائی درجہ تک بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ اسی طرح انسانِ کامل
کے نفس کا حال ہے کہ احکام الہی کی تخم ریزی سے عجیب سرسبزی لے کر اس کے اعمال صالحہ کے
پودے نکلتے ہیں اور ایسے عمدہ اور غایت درجہ کے لذیذ اس کے پھل ہوتے ہیں کہ ہر یک دیکھنے والے
کو خدائے تعالیٰ کی پاک قدرت یاد آ کر سبحان اللہ سبحان اللہ کہنا پڑتا ہے۔ سو یہ آیت وَ نَفْسٍ وَمَا
سوبھا صاف طور پر بتلا رہی ہے کہ انسان کامل اپنے معنے اور کیفیت کے رو سے ایک عالم ہے اور عالم کبیر
کے تمام شیون وصفات و خواص اجمالی طور پر اپنے اندر جمع رکھتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ نے
شمس کی صفات سے شروع کر کے زمین تک جو ہماری سکونت کی جگہ ہے سب چیزوں کے خواص اشارہ
کے طور پر بیان فرمائے یعنی بطور قسموں کے ان کا ذکر کیا۔ بعد اس کے انسان کامل کے نفس کا ذکر فرمایا
تا معلوم ہو کہ انسان کامل کا نفس ان تمام کمالات متفرقہ کا جامع ہے جو پہلی چیزوں میں جن کی قسمیں
کھائی گئیں الگ الگ طور پر پائی جاتی ہی۔۔۔

حقائق الفرقان
۲۴۶
سُورَةُ الشَّمْسِ
اس جگہ یہ سوال ہو گا کہ جو نفس انسان کے موجود بالذات ہونے کے لئے قسموں کے پیرایہ میں
شواہد پیش کئے گئے ہیں۔ ان شواہد کے خواص بدیہی طور پر نفس انسان میں کہاں پائے جاتے ہیں اور
اس کا ثبوت کیا ہے کہ پائے جاتے ہیں۔ اس وہم کے رفع کرنے کے لئے اللہ جل شانہ اس کے بعد
فرماتا ہے۔
( بحواله توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۷ ۷ تا ۸۰ و ۸۲ )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۸٬۳۲۷)
۹ تا ۱۲ - فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَ تَقُولُهَا - قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا - وَقَدْ خَابَ مَنْ
دشها - كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغُونَهَا -
ترجمہ ۔ اور پھر نفس انسان کے لئے ظلمت اور نورانیت اور ویرانی اور سرسبزی کی دونوں راہیں
کھول دیں۔ بے شک جس شخص نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا اور کلی اخلاق ذمیمہ سے دست بردار ہو گیا وہ
مراد کو پہنچا۔ اور جس نے اسے ( بے جا خواہشوں کی ) خاک میں گاڑ دیا وہ نامراد رہا۔ ثمود نے اپنی
سرکشی سے تکذیب کی ۔
تفسیر یعنی خدائے تعالیٰ نے نفس انسان کو پیدا کر کے ظلمت اور نورانیت اور ویرانی اور سرسبزی
کی دونوں راہیں اس کے لئے کھول دی ہیں۔ جو شخص ظلمت اور فجور یعنی بدکاری کی راہیں اختیار کرے
تو اس کو ان راہوں میں ترقی کے کمال درجہ تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اندھیری رات سے اس
کی سخت مشابہت ہو جاتی ہے اور بجز معصیت اور بدکاری اور پر ظلمت خیالات کے اور کسی چیز میں اس
کو مزہ نہیں آتا ایسے ہی ہم صحبت اس کو اچھے معلوم ہوتے ہیں اور ایسے ہی شغل اس کے جی کو خوش
کرتے ہیں اور اس کی بد طبیعت کے مناسب حال بدکاری کے الہامات اس کو ہوتے رہتے ہیں یعنی ہر
وقت بد چلنی اور بدمعاشی کے ہی خیالات اس کو سوجھتے ہیں ۔ کبھی اچھے خیالات اس کے دل میں پیدا
ہی نہیں ہوتے۔ اور اگر پرہیز گاری کا نورانی راستہ اختیار کرتا ہے تو اس نور کو مدد دینے والے الہام اس
کو ہوتے رہتے ہیں۔ یعنی خدائے تعالیٰ اس کے دلی نور کو جو تخم کی طرح اس کے دل میں موجود ہے۔

حقائق الفرقان
۲۴۷
سُورَةُ الشَّمْسِ
اپنے الہامات خاصہ سے کمال تک پہنچا دیتا ہے اور اس کے روشن مکاشفات کی آگ کو افروختہ کر دیتا
ہے تب وہ اپنے چمکتے ہوئے نور کو دیکھ کر اور اس کے افاضہ اور استفاضہ کی خاصیت کو آزما کر پورے
یقین سے سمجھ لیتا ہے کہ آفتاب اور ماہتاب کی نورانیت مجھ میں بھی موجود ہے اور آسمان کے وسیع اور
بلند اور پر کواکب ہونے کے موافق میرے سینہ میں بھی انشراح صدر اور عالی ہمتی اور دل اور دماغ میں
ذخیرہ روشن قوی کا موجود ہے جو ستاروں کی طرح چمک رہے ہیں ۔ تب اسے اس بات کے سمجھنے کے
لئے اور کسی خارجی ثبوت کی کچھ بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے اندر سے ہی ایک کامل ثبوت کا
چشمہ ہر وقت جوش مارتا ہے اور اس کے پیا سے دل کو سیراب کرتا رہتا ہے اور اگر یہ سوال پیش ہو کہ
سلوک کے طور پر کیونکر ان نفسانی خواص کا مشاہدہ ہو سکے تو اس کے جواب میں اللہ جل شانہ فرماتا
ہے۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا - وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا - یعنی جس شخص نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا اور
بکلی رذائل اور اخلاق ذمیمہ سے دستبردار ہو کر خدائے : ہو کر خدائے تعالیٰ کے حکموں کے نیچے اپنے تئیں ڈال
دیا۔ وہ اس مراد کو پہنچے گا اور اپنا نفس اس کو عالم صغیر کی طرح کمالات متفرقہ کا مجمع نظر آئے گا۔
لیکن جس شخص نے اپنے نفس کو پاک نہیں کیا ۔ بلکہ بے جا خواہشوں کے اندر گاڑ دیا۔ وہ اس مطلب
کے پانے سے نامرادر ہے گا ۔ ماحصل اس تقریر کا یہ ہے کہ بلا شبہ نفس انسان میں وہ متفرق کمالات
موجود ہیں جو تمام عالم میں پائے جاتے ہیں اور ان پر یقین لانے کے لئے یہ ایک سیدھی راہ ہے کہ
انسان حسب منشائے قانون الہی تزکیہ نفس کی طرف متوجہ ہو ۔ کیونکہ تزکیہ نفس کی حالت میں نہ
صرف علم الیقین بلکہ حق الیقین کے طور پر ان کمالات مخفیہ کی سچائی کھل جائے گی ۔ پھر بعد اس کے
اللہ جل شانہ ایک مثال کے طور پر ثمود کی قوم کا ذکر کر کے فرماتا ہے کہ انہوں نے باعث اپنی جبلی
سرکشی کے اپنے وقت کے نبی کو جھٹلایا اور اس کی تکذیب کے لئے ایک بڑا بد بخت ان میں سے پیش
قدم ہوا ۔
( بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۲ تا ۸۴ )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۹٬۳۲۸)

حقائق الفرقان
۱۳ - إِذا نُ بَعَثَ أَشْقَهَا -
۲۴۸
ترجمہ ۔ جب ان میں سے ایک بڑا بد بخت اٹھا۔
تفسیر تکذیب کے لئے ایک بڑا بد بخت پیش قدم ہوا ۔
سُورَةُ الشَّمْسِ
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۹)
۱۴ - فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ نَاقَةَ اللهِ وَسُقُيهَا ۔
ترجمہ تو اُن کو اللہ کے رسول نے سنا دیا کہ اللہ کی اونٹنی کو ہاتھ نہ لگانا اور اس کا پانی نہ بند کرنا۔
تفسیر ۔ اس وقت کے رسول نے انہیں نصیحت کے طور پر کہا کہ ناقتہ اللہ یعنی خدائے تعالیٰ کی
اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی جگہ کا تعرض مت کرو۔ ۔۔۔۔۔۔ یہ ایک نہایت لطیف مثال ہے جو خدائے تعالیٰ
نے انسان کے نفس کو ناقةُ اللہ سے مشابہت دینے کے لئے اس جگہ لکھی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ
انسان کا نفس بھی در حقیقت اسی غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہے کہ تاوہ ناقتہ اللہ کا کام دیوے۔اس کے
فنافی اللہ ہونے کی حالت میں خدائے تعالیٰ اپنی پاک محلی کے ساتھ اس پر سوار ہو جیسے کوئی انٹنی پر سوار
ہوتا ہے۔ سونفس پرست لوگوں کو جو حق سے منہ پھیر رہے ہیں ۔ تہدید اور انذار کے طور پر فرمایا کہ تم
لوگ بھی قوم ثمود کی طرح ناقَةُ الله کا سُفیا یعنی اس کے پانی پینے کی جگہ جو یا دالنبی اور معارف النبی
کا چشمہ ہے جس پر اس ناقہ کی زندگی موقوف ہے۔ اس پر بند کر رہے ہو۔ اور نہ صرف بند بلکہ اس کے
پیر کاٹنے کی فکر میں ہوتا وہ خدائے تعالیٰ کی راہوں پر چلنے سے بالکل رہ جائے۔
( بحواله توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۸، ۳۲۹)
۱۵ ، ۱۶ - فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمُدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْنَهَا -
وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا -
ترجمہ ۔ تو انہوں نے رسول کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں ۔ تو ان کے رب نے ان پر

حقائق الفرقان
۲۴۹
سُورَةُ الشَّمْسِ
ہلاکت بھیج دی ان کے گناہ کے سبب پھر برابر کر دیا وہ ملیا میٹ ہو گئے ۔ اور ان کے انجام اور بال
بچوں کی بھی کچھ پروانہ کی۔
تفسیر - فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا۔ یعنی پیغمبر کی نصیحت کی تکذیب کی اور صالح " کی اونٹنی کے پیر کیا
کاٹے اپنے ہی نفسوں پر چھری پھیر لی۔
سوا گر تم اپنی خیر مانگتے ہو تو وہ زندگی کا پانی اس پر بند مت کرو اور اپنی بے جا خواہشوں کی تیرو
تبر سے اس کے پیر مت کاٹو ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو وہ ناقہ جو خدائے تعالیٰ کی سواری کے لئے تم کو دی گئی
ہے مجروح ہو کر مر جائے گی۔ تو تم بالکل لکھے اور خشک لکڑی کی طرح متصور ہو کر کاٹ دیئے جاؤ گے
اور پھر آگ میں ڈالے جاؤ گے۔ ( بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴، ۸۵)
مگر انہوں نے نہ مانا اور اوٹنی کے پاؤں کاٹے۔ سو اس جرم کی شامت سے اللہ تعالیٰ نے ان پر
موت کی مارڈالی ۔ اور انہیں خاک سے ملا دیا۔ اور خدائے تعالیٰ نے اس بات کی کچھ بھی پرواہ نہ کی کہ
ان کے مرنے کے بعد ان کی بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں اور بے کس عیال کا کیا حال ہوگا۔
( بحواله توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۹)

آج 10 میں سے 10 باقی