سُوْرَۃُ الَّیْلِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۵۰
سُوْرَةُ الَّيْلِ
سُوْرَةُ الَّيْلِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورۃ اللیل کو اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲ تا ۵- وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَى - وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ
الْأُنْثَى إِنَّ سَعِيكُمْ لَشَتَّى -
ترجمہ۔ رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھا جائے ۔ اور دن کی جب کہ وہ روشن ہو۔ اور اُس ذات کی
قسم ہے جس نے پیدا کیا مرد و عورت نر و مادہ کو ۔ بے شک تمہارے کام الگ الگ ہیں ۔
تفسیر ما حصل ان چاروں آیتوں کا ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ نتائج ہر کام کے اسی قدر نکلیں گے
جس قدر کہ خیر یا شر کے وہ کام کئے گئے ہیں ع
گندم از گندم بروید جو زجول
رات دن کا کام نہیں دیتی ۔ دن رات کا کام نہیں دیتا۔ مرد جن کاموں کے لئے پیدا کئے گئے
ہیں عورتوں سے وہ کام نہیں ہوتے۔ عورتیں مردوں کا کام نہیں دے سکتیں ۔ ہر ایک کے مختلف کام
اپنے حسب حال مختلف نتیجے پیدا کرتے ہیں۔ یہ تمہید اس سورہ شریفہ کی ہے۔ تفسیروں میں بیان ہوا
ہے کہ سورہ شریفہ کا نزول حضرت ابوبکر اور امیہ بن خلف کافر کے متضاد مختلف کوششوں کے بارہ میں
ہوا ہے۔ مضمون سے اور واقعات کے لحاظ سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔ مگر اعتبار عموم لفظ کا ہے۔ نہ
خصوص سبب کا۔ ہمارے اس وقت کے حسب حال صادق کو قبول کرنے والے اور دینی کاموں میں
چندہ دینے والے اور ان کے مخالفوں کے لئے بھی خصوصیت سے اس سورہ شریف میں عبرت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۹)
لے گندم سے گندم اور جو سے جو ہی پیدا ہوتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۵۱
سُوْرَةُ الَّيْلِ
66
جہاں قرآن کریم کسی مطلب پر قسم کو بیان کرتا ہے۔ وہاں جس چیز کے ساتھ قسم کھائی گئی ہے وہ چیز
قانون قدرت میں قسم والے مضمون کے واسطے ایک قدرتی شاہد ہوتی ہے۔ اور یہ قسم قدرتی نظاروں میں
اپنے مطلب کی مثبت ہوتی ہے جو قسم کے بعد مذکور ہوگا۔ مثلاً إِنَّ سَعِيكُمْ کشتی الح ایک مطلب ہے جس
کے معنے ہیں ”لوگو! تمہارے کام مختلف ہیں اور ان کے نتائج بھی الگ الگ ہیں ۔ قرآن مجید اس
مطلب کو قانون قدرت سے اس طرح ثابت کرتا ہے۔ وَاليْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى -
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى - کیا معنی؟ رات پر نظر کرو۔ جب اس کی کالی گھٹا چھا جاتی ہے۔ پھر دن پر
نظر ڈالو ۔ جب اس نے اپنے انوار کو ظاہر کیا ۔ پھر مرد اور عورت کی خلقت اور بناوٹ پر غور کرو اور ان
کے قدرتی فرائض اور واجبات کو سوچو تو تمہیں صاف طور پر عیاں ہو گا کہ بے ریب تمہاری کوششیں
الگ الگ اور ان کے نتائج علیحدہ علیحدہ ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۴،۱۶۳)
دھرم پال کے قسموں پر اعتراض کے جواب میں فرمایا:
وو
اگر قسم ہنسی کی بات اور بری ہے۔ تو جو بجروید بھاش چھٹا باب منتر بائیس میں بانی آریہ سماج نے
لکھا ہے وہ تو ضرور رڈ کے قابل ہے ۔ ” ہے ( ورن) نیا کر نیوالے سبھا پتی ( منصف راجہ ) کئے ہوئے
میں نیا اگھنا نمار نے یوگ گئو آدی پشٹوں کی شپت ( قسم ۔ سوگند ) ہے۔ اتی اسی پر کار ( اسی
طرح) جو آپ کہتے ہیں اور ہم لوگ بھی شیام ہی شیت کرتے ہیں آپ بھی اس پر تکیا ( قانون ) کو
مت چھوڑیئے اور ہم لوگ بھی نہیں چھوڑیں گے
غور کرو! گنوادی پیشنوں میں کسی قدر گائے، بیل ، ہرن ، بکری ،اونٹ ،سؤر ، کوے ، مرغ،
چیل ، کیڑے مکوڑے داخل ہیں ۔ انصاف کرو اور پھر سوچو !! وہ جو منوجی اور بھرگ جی کی جامع سنگھتا
میں برا بول بولا ۔ جس نے کہا اور ویدک قانون بتایا دیکھو منوجی ۸ - ۸۸ گئو بیج اور سونا کی قسم اور سونا کی قسم دیگر
ویشیہ سے پوچھے منو ۸ ۱۰۹ میں ہے۔ سوگند کے وسیلہ سے اصلی بات کو دریافت کرے اور کیا غلط کہا
جو منو ۸۔ ۱۱۰ میں ہے۔ دیوتا اور بڑے بڑے رشی لوگوں نے کام کے واسطے سو گند کھائی ہے اور
بسوا متر کے جھگڑے میں بششٹ رشی نے پیون کے بیٹے سدامان راجہ کے رو بر وقت نے سلامان راجہ کے رو برو قسم کھائی تھی ۔
ا نہ مارنے کے لائق گائے وغیرہ جانوروں کی ۔
حقائق الفرقان
۲۵۲
سُوْرَةُ الَّيْلِ
ہماری پاک کتار کتاب میں قسموں کا ہونا ایک معجزہ ہے اور عظیم الشان معجزہ ہے۔ بلکہ اسلامی اصطلاح کے
مطابق ایک آیت اور نشانِ نبوت ہے اور عظیم الشان نشانِ نبوت ہے۔ کیونکہ عرب میں ایک مثل تھی۔ ان
الْأَيْمَانَ تَدَعُ الْأَرْضَ بَلاقِع قسمیں ملک کو ویران کر دیتی ہیں۔
اور منو کہتا ہے ۔۱۱۱ کیونکہ جھوٹی قسم کھانے سے اس لوگ میں اور پر لوگ میں نشٹ ہوتا ہے۔
پنجابی میں مثل ہے۔ ”جھوٹی قسم تاں پٹ مار دی اے‘ اب سوچو اور خوب سوچو کہ قرآن
اور صاحب قرآن اس قدر قسموں کے ساتھ کیسا فاتح اور کیسا کامیاب ہوا کہ اس کے دشمنوں کا
نام و نشان نہ رہا۔ ذرا اس پر غور و تامل کرو! ان قسموں کا ثبوت تجارب و ضرب المثلوں اور منو کے اقوال
سے معلوم ہوتا ہے اور تمہارے خیال میں ایک مجنون اور جھوٹے کا فعل ہے۔ جلسہ مہوتسو کے اسلامی
مضمون میں امام مہدی نے اور بھی واضح فرما دیا ہے۔ اور بانی اسلام تو تمہارے نزدیک جیسے ہیں ۔
تمہارے اقوال و افعال سے ظاہر ہے۔ مگر دیکھ لو کہ کس طرح روز افزوں ترقی اسلام اور
بانی اسلام اور عرب کو ہوئی۔ پس اگر قسم زہر تھی تو اس نے تریاق کا کام دیا اور اگر حق ہے تو کیسی حقیقت
حق کی ظاہر ہوئی کہ تمہارے ملک میں بھی آبرا جا۔
سنو! مطالب دو قسم کے ہوتے ہیں۔ اول بڑے ضروری۔ دوسرے ان سے کم درجہ کے۔
بڑے ضروری مطالب کو بہ نسبت دوسرے مطالب کے تاکید اور براہین اور دلائل سے ثابت کیا جاتا
ہے۔ یہ میرا دعوئی بہت صاف اور ظاہر ہے۔
تاکید کے لئے ہر زبان میں مختلف کلمات ہوا کرتے ہیں ۔ ایسے ہی عربی زبان میں بھی تاکید کے
لئے بہت الفاظ ہیں مگر ایشیائی زبانوں میں ۔۔۔۔۔۔ علی العموم قسم سے بڑھ کر کوئی تاکیدی لفظ نہیں ۔
ایسے ہی عربی کے لٹریچر میں بھی قسم سے زیادہ کوئی تاکیدی لفظ نہیں ۔ قرآن کریم عربی زبان میں نازل
ہوا۔ اس لئے اس میں عربی محاورات پر ضروری مطالب میں قسموں کا استعمال بھی ہوا ہے۔ رہی یہ
بات کہ اہم اور ضروری امور میں براہین اور دلائل کا بیان کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ قرآن کریم نے
ان مطالب میں قسموں کے علاوہ اور کیا ثبوت دیا ہے۔ سو یادر ہے جہاں قرآن کریم کسی مطلب پر قسم کے اور کیا دیا ہے ۔ سو ہے
حقائق الفرقان
۲۵۳
سُوْرَةُ اللَّيْلِ
کو بیان کرتا ہے وہاں جس چیز کے ساتھ قسم کھائی گئی ہے۔ وہ چیز قانون قدرت میں قسم والے مضمون
کے لئے ایک قدرتی شاہد ہوتی ہے۔ اور یہ قسم قدرتی نظاروں میں اپنے مطلب کی مثبت ہوتی ہے جو
قسم کے بعد مذکور ہوگا۔
مثلاً إِنَّ سَعِيكُمْ لَشَتی الخ ۔ ایک مطلب ہے جس کے معنے ہیں ۔ لوگو! تمہارے کام مختلف
ہیں اور ان کے نتائج بھی الگ الگ ہیں ۔ قرآن مجید اس مطلب کو قانونِ قدرت سے اس طرح
ثابت کرتا ہے۔
وَ الَّيْلِ إِذَا يَغْشَى - وَ النَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى - وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (الليل : ۲ تا ۴) کیا
معنی؟ رات پر نظر کرو جب اس کی کالی گھٹا چھا جاتی ہے۔ پھر دن کی بناوٹ پرغور کرو جب وہ اپنے
انوار کو ظاہر کرتا ہے پھر مرد اور عورت کی خلقت اور بناوٹ پر نظر ڈالو۔ اور ان کے قدرتی فرائض اور
واجبات کو سوچو تو تمہیں صاف طور پر عیاں ہو گا کہ بے ریب تمہاری کوششیں الگ الگ اور ان کے
نتائج علیحدہ علیحدہ ہیں۔ ایسے ہی باری تعالیٰ کے نام پر جان و مال کو دینے والے اور نافرمانیوں سے
بچنے والے اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کے مصداق اور اس کے مقابل جان اور مال سے دریغ کرنے والے
نافرمان اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کے مکذب بھی الگ الگ نتیجہ حاصل کریں گے۔
حضرت امام حجتہ الا نام نے توضیح میں فرمایا ہے۔
تمام قرآن شریف میں یہ ایک عام عادت وسنت الہی ہے کہ وہ بعض نظری امور کے اثبات و احقاق
کے لئے ایسے امور کا حوالہ دیتا ہے۔ جو اپنے خواص کا عام طور پر بین اور کھلا کھلا اور بدیہی ثبوت رکھتے
ہیں۔ جیسا کہ اس میں کسی کو بھی شک نہیں ہو سکتا کہ سورج موجود ہے اور اس کی دھوپ بھی ہے۔ اور
چاند بھی موجود ہے اور وہ نور آفتاب سے حاصل کرتا ہے۔ اور روز روشن بھی سب کو نظر آتا ہے اور رات
بھی سب کو دکھائی دیتی ہے اور آسمان کا پول بھی سب کی نظر کے سامنے ہے اور زمین تو خود انسانوں کی
سکونت کی جگہ ہے۔ اب چونکہ یہ تمام چیزیں اپنا اپنا کھلا کھلا وجود اور کھلے کھلے خواص رکھتی ہیں ۔ جن
میں کسی کو کلام نہیں ہو سکتا۔ اور نفس انسان کا ایسی چھپی ہوئی اور نظری چیز ہے کہ خود اس کے وجود میں ہی
حقائق الفرقان
۲۵۴
سُوْرَةُ اللَّيْلِ
صد یا جھگڑے برپا ہو رہے ہیں ۔ بہت سے فرقے ایسے ہیں کہ وہ اس بات کو مانتے ہی نہیں کہ نفس
یعنے روح انسان بھی کوئی مستقل اور قائم بالذات چیز ہے جو بدن کی مفارقت کے بعد ہمیشہ کے لئے
قائم رہ سکتی ہے اور جو بعض لوگ نفس کے وجود اور اس کی بقا اور ثبات کے قائل ہیں۔ وہ بھی اس کی باطنی
استعدادات کا وہ قدر نہیں کرتے۔ جو کرنا چاہیے تھا۔ بلکہ بعض تو اتنا ہی سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہم صرف اسی
غرض کے لئے دنیا میں آئے ہیں کہ حیوانات کی طرح کھانے پینے اور حظوظ نفسانی میں عمر بسر کریں۔
وہ اس بات کو جانتے بھی نہیں کہ نفس انسانی کس قدر اعلیٰ درجہ کی طاقتیں اور قوتیں اپنے اندر
رکھتا ہے اور اگر وہ کسب کمالات کی طرف متوجہ ہو تو کیسے تھوڑے ہی عرصہ میں تمام عالم کے متفرق
کمالات و فضائل و انواع پر ایک دائرہ کی طرح محیط ہو سکتا ہے۔ سو اللہ جل شانہ نے اس سورہ مبارکہ
میں نفس انسان اور پھر اس کے بے نہایت خواص فاضلہ کا ثبوت دینا چاہا ہے پس اول اس نے
خیالات کو رجوع دلانے کے لئے شمس اور قمر وغیرہ چیزوں کے متفرق خواص بیان کر کے پھر
نفس انسان کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ جامع ان تمام کمالات متفرقہ کا ہے اور جس حالت میں
نفس انسان میں ایسے اعلیٰ درجہ کے کمالات و خاصیات بہ تما مہا موجود ہیں جو اجرام سماویہ اور ارضیہ
میں متفرق طور پر پائے جا لور پر پائے جاتے ہیں تو کمال درجہ کی نادانی ہوگی کہ ایسے عظیم الشان اور ستجمع کمالا کمالات متفرقہ
کی نسبت یہ وہم کیا جائے کہ وہ کچھ بھی چیز نہیں جو موت کے بعد باقی رہ سکے یعنی جبکہ یہ تمام خواص جو رہ۔
ان مشہود و محسوس چیزوں میں ہیں۔ جن کا مستقل وجود ماننے میں تمہیں کچھ کلام نہیں یہاں تک کہ ایک
اندھا بھی دھوپ کا احساس کر کے آفتاب کے وجود کا یقین رکھتا ہے۔ نفس انسان میں سب کے سب
یکجائی طور پر موجود ہیں۔ تو نفس کے مستقل اور قائم بالذات وجود میں تمہیں کیا کلام باقی ہے۔ کیا ممکن
ہے کہ جو چیز اپنی ذات میں کچھ بھی نہیں وہ تمام موجود بالذات چیزوں کے خواص جمع رکھتی ہو اور اس
جگہ قسم کھانے کی طر ز کو اس وجہ سے اللہ جل شانہ نے پسند کیا ہے کہ قسم قائم مقام شہادت کے ہوتی ہے۔
اسی وجہ سے حکام مجازی بھی جب دوسرے گواہ موجود نہ ہوں تو قسم پر انحصار کر دیتے ہیں اور ایک مرتبہ کی
وہ سے کم قسم سے وہ فائدہ اٹھا لیتے ہیں جو کم سے کم دو گواہوں سے اٹھا سکتے ہیں۔ سو چونکہ عقلاً وعرفا و قانو ناوشرعاً
حقائق الفرقان
۲۵۵
سُوْرَةُ الَّيْلِ
قسم شاہد کے قائم مقام سمجھی جاتی ہے لہذا اسی بناء پر خدائے تعالیٰ نے اس جگہ شاہد کے طور پر اس کو
قرار دیدیا ہے۔
پس خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی در حقیقت اپنے مرادی معنے یہ
رکھتا ہے کہ سورج اور اس کی دھوپ یہ دونوں نے اور اس کی دھوپ یہ دونوں نفس انسان کے موجود بالذات اور قائم بالذات ہونے
کے شاہد حال ہیں ۔ کیونکہ سورج میں جو جو خواص گرمی اور روشنی وغیرہ پائے جاتے ہیں یہی خواص
مع شئے زائد انسان کے نفس میں بھی موجود ہیں۔ مکاشفات کی روشنی اور توجہ کی گرمی جو نفوس کا ملہ میں
پائی جاتی ہے اس کے عجائبات سورج کی گرمی اور روشنی سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ سو جبکہ سورج موجود
بالذات ہے تو جو خواص میں اس کا ہم مثل اور ہم پلہ ہے بلکہ اس سے بڑھ کر یعنی نفس انسان ۔ وہ کیونکر
موجود بالذات نہ ہوگا۔
اسی طرح خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ قسم ہے چاند کی ۔ جب وہ سورج کی پیروی کرے۔اس کے
مرادی معنے یہ ہیں کہ چاند اپنی اس خاصیت کے ساتھ کہ وہ سورج سے بطور استفادہ نور حاصل کرتا
ہے۔نفس انسان کے موجود بالذات اور قائم بالذات ہونے پر شاہد حال ہے۔ کیونکہ جس طرح چاند
سورج سے اکتساب نور کرتا ہے ۔ اسی طرح نفس انسان کا جو مستعد اور طالب حق ہے ایک دوسرے
انسان کامل کی پیروی کر کے اس کے نور میں سے لے لیتا ہے۔ اور اس کے باطنی فیض سے فیض یاب رکے ۔
ہو جاتا ہے۔ بلکہ چاند سے بڑھ کر استفادہ نور کرتا ہے کیونکہ چاند تو نور حاصل کر کے پھر چھوڑ بھی دیتا
ہے مگر یہ کبھی نہیں چھوڑتا۔ پس جبکہ استفادہ نور میں یہ چاند کا شریک غالب ہے اور دوسری تمام
صفات اور خواص چاند کے اپنے اندر رکھتا ہے تو پھر کیا وجہ کہ چاند کو تو موجود بالذات اور قائم بالذات
مانا جائے مگر نفس انسان کے مستقل طور پر موجود ہونے سے بکلی انکار کر دیا جائے ۔
غرض اسی طرح خدا تعالیٰ نے ان تمام چیزوں کو جن کا ذکر نفس انسان کے پہلے قسم کھا کر کیا گیا
ہے اپنے خواص کے رُو سے شواہد اور ناطق گواہ قرار دیکر اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ
نفس انسان واقعی طور پر موجود ہے اور اسی طرح ہر ایک جگہ جو قرآن شریف میں بعض بعض چیزوں کی ہے اوراس ہر جگہ جو میں
حقائق الفرقان
۲۵۶
سُوْرَةُ الَّيْلِ
قسمیں کھائی ہیں۔ ان قسموں سے ہر جگہ یہی مدعا اور مقصد ہے کہ تا امر بد یہ کو اسرار مخفیہ کے لئے جو
ان کے ہم رنگ ہیں بطور شواہد کے پیش کیا جائے (بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۰ تا ۸۲)
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۳ تا ۱۱۸)
۶ تا ۸ - فَأَمَّا مَنْ اَعْطَى وَاتَّقَى - وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِرُهُ لِلْيُسْرَى -
ترجمہ ۔ تو جس نے (اللہ کی راہ میں ) مال دیا اور اللہ کوسپر بنایا۔ اور دین اسلام کو عمدہ سمجھا۔ تو
قریب ہی ہم اس کے لئے آسان کر دیں گے آسانی کا گھر ۔
تفسیر ۔ چندہ دینے والے متقی اور صادق کو قبول کرنے والے اس دنیا میں بھی مشکلات سے امن میں
رہے اور آخرت میں بھی امن سے رہیں گے۔ حضرت ابوبکر نے اسلام میں سب سے پہلے یہ کام کیا
تھا۔ خلافت کے ابتدا میں جو مشکلات پیش آئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق ان سب سے بہ
آسانی خلیفہ اول کو عبور کرا دیا اور ہر ایک کے لئے یہی وعدہ ہے۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۹)
و تااا - وَ أَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِرُهُ لِلْعُسْرَى
ترجمہ ۔ اور جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنارہا۔ اور دین اسلام کو جھٹلایا۔ تو ہم اس کو آہستہ آہستہ
پہنچائیں گے سختی کے گھر میں ۔
تفسیر ۔ جنہوں نے نہ مال خرچ کیا نہ تصدیق کی۔ ان پر ایسی عسرت پڑی کہ جو خوشحالی پہلے تھی وہ بھی
جاتی رہی ۔ جو رسائل اشاعت دین کے نام سے نکلتے تھے۔ وہ بھی بند ہو گئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۹)
۱۳ تا ۱۴ - إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى وَ إِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولى -
۔
تیرے جمعہ ۔ ہمارے ذمہ ہے راہ دکھانا۔ اور بے شک اوّل و آخر ہمارے ہی ہاتھ میں ہے۔
تفسیر ۔ مشکلات کے وقت آسانی کی راہیں متقیوں کے لئے سمجھاد بینا یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ اُولی
یعنی دنیوی فتوحات اللہ تعالیٰ نے صحابہ کو خوب دیں ۔ ان لنا سے اسی بات کی طرف اشارہ ہے اور
حقائق الفرقان
۲۵۷
سُوْرَةُ الَّيْلِ
یه فتوحات دنیوی آخرت کے لئے گواہ ٹھہریں۔
١٨ -
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
ترجمہ ۔ اور اس سے ہٹایا جائے گا بڑے متقی کو۔
۔
تفسير - الاثقی سے مراد حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں۔ جن کی مالی خدمات کا ذکر اس طور پر
ہے کہ قرآن شریف اور حدیث نبوی علیہ الصلوۃ والسلام دونوں آپ کی اس صفت کے بیان کرنے
میں متفق اللفظ واللسان ہیں۔ اور اعتبار عموم لفظ کا ہے نہ کسی خاص سبب کا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
١٩ - الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى -
ترجمہ ۔ جو اپنا مال دیتا ہے تا کہ اپنے نفس کو پاک بنائے۔
مجھے۔
تفسیر ۔ یوں تو صحابہ میں سے ہر ایک نے بقدر اپنی طاقت اور وسعت کے عشرت کے ایام میں نے
خدمات کیں ۔ مگر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مالی خدمات کی نسبت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا ہے مَا نَفَعَنِي مَالُ اَحَدٍ قَط مَا نَفَعَنِي مَالُ أَبِي بکر یعنی جس قدر ابی بکر کے مال نے مجھے
نفع پہنچا یا اس قدر کسی اور کے مال نے مجھے نفع نہیں پہنچایا اور یہ انفاق فی سبیل اللہ آپ کا محض
لوجہ اللہ تھا۔ کسی کے احسان کا بدلہ اتارنے کے طور پر نہیں تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
۲۰ تا ۲۲ وَ مَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ
الْأَعْلَى وَ لَسَوفَ يَرْضَى
ترجمہ ۔ اور اس آدمی پر کسی کا کوئی احسان نہیں جس کا بدلہ اتارا جائے۔ لیکن وہ اپنے رب عالی
شان کی خوشنودی کے لئے دے رہا ہے۔ وہ ضرور خوش ہوگا۔
تفسیر ۔ ان ہر سہ آیات کے ترجمہ میں صرف اسی قدر کہہ دینا کافی ہے کہ فَمَا أَشْبَهَ اللَّيْلُ
بِالْبَارِحَةِ یعنی کل کی رات کو جو گزرگئی ۔ آج کی رات سے بہت شدید مشابہت ہے۔ ربه الاعلی کا
حقائق الفرقان
۲۵۸
سُورَةُ الَّيْلِ
جملہ بھی پوری مواف موافقت و مناسبت رکھتا ہے۔ یرضی کا مرجع رب اور اتقی دونوں کی طرف صحیح ہو سکتا ہے۔
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ
آیت نمبر ۲۰ وَ مَا لا حَد الخ بطور جملہ معترضہ کے درمیان میں آپڑی ہے۔ اس لئے ترجمہ کسی
قدر پیچیدہ ہو گیا ہے۔ اس درمیانی آیت کو تھوڑی دیر کے لئے الگ کر کے آیت ۱۹ سے پڑھی جاوے
تو عبارت سہل اور سریع الفہم ہو جاتی ہے یعنی تقدیر عبارت کی یوں ہے ۔ يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى لِابْتِغَاءِ
وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلی یعنی وہ اتنی دیتا ہے مال کو تزکیۂ نفس کے لئے صرف اپنے رب کی رضا کی خاطر
وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزی اور نہ کسی کا اس پر احسان تھا۔ جس احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے
وہ اتقی اپنا مال دے رہا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)