سُوْرَۃُ الضُّحٰی
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۵۹
سُورَةُ الضُّحى
سُورَةُ الضُّحَى مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
، وَالضُّحَى وَالَّيْلِ إِذَا سَجي -
ترجمہ ۔ قسم ہے چاشت کے وقت کی ۔ اور قسم ہے رات کی جب سب کو ڈھانک لے۔
تفسیر۔ مٹھی کے معنے سخت روشنی کے ہیں اور کیل سنجی کے معنے سخت اندھیرے کے ہیں۔ یہ
دونوں کلمے ایک دوسرے کے متقابل بیان ہوئے ہیں۔ اس لئے کہ آئندہ آنیوالی عبارت میں بھی
یتیم ابواے ۔ عیل غنی ۔ اس قسم کے الفاظ اور ان کے معانی و مطالب ایک دوسرے کے متضاد آ
پڑے ہیں۔ اس لئے تمہیدی طور پر ان دو کلموں کو قسمیہ شہادت کے طور پر ذکر فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى -
ترجمہ ۔ نہ تو تجھے چھوڑا تیرے رب نے اور نہ تجھ سے اکتا یا۔
تفسیر ودع کے معنے دو
دوستی کو وداع کرنے اور قطع محبت کر دینے کے ہیں ۔ قلی بمعنی عداوت ۔
دشمنی - بیزاری - كَمَا قَالَ تَعَالَى - إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ ۔ (الشعراء : ١٦٩)
وجہ اس سورہ شریفہ کے نزول کی یہ بیان ہوئی ہے کہ چند روزہ فترت وحی کی وجہ سے ابوسفیان کی
بہن نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نعوذ باللہ یوں کہا تھا کہ مَا أَرَى شَيْطَنَكَ إِلَّا قَدْ تَرَكَكَ
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رنج ہوا اور یہ آیتیں تسلی بخش نازل ہوئیں ۔ اس شانِ نزول کو
پیش نظر رکھ کر آیت کریمہ مَا وَدَعَكَ الخ کے ساتھ صلحی اور لَيْلِ سنجی سے مراد چہرہ انور آنحضرت صلی اللہ
لے میں تو تمہارے کاموں سے بیزار ہوں ۔ ۲۔ میرا خیال ہے کہ تیرے شیطان نے تجھے چھوڑ دیا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۶۰
سُورَةُ الضُّحى
علیہ وسلم اور آپ کے سیاہ گیسو مبارک عمدہ توفیق اور توجیہ رکھتے ہیں ۔ ے
والصحى رمزے ز روئے ہمچو ماہ مصطفی است
معنی والیل گیسوئے سیاہ مصطفی است که
مائیں اپنے بچوں کو پیار اور محبت کے وقت دیکھا گیا ہے کہ اسی قسم کے الفاظ سے خطاب کرتی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولى ۔
ترجمے۔ حالانکہ پچھلا زمانہ تیرے لئے پہلے سے بہتر ہے۔
تفسیر آیت شریف میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی يَوْمًا فَيَوْمًا سَاعَةً بَعْدَ سَاعَةٍ ہر آن کی
لا انتہا ترقیات کا ذکر ہے۔ ہرا گلا قدم آپ کا پچھلے قدم سے بڑھ کر رہا۔ امت کے جس قدر حسنات
ہیں۔ جس قدر درود شریف دنیا میں آپ پر پڑھا جا رہا ہے۔ کسی دوسرے بانی مذہب کے لئے اس قدر
دعا میں نہیں کی جاتیں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
- وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى -
ترجمہ۔ اور البتہ تیرا رب تجھ پر بہت کچھ انعامات کرتا رہے گا کہ تو راضی ہو جائے ۔
تفسير سورۃ الفتح اور سورۃ الکوثر سے بڑھ کر اور کوئی تفصیل اس آیت کی کیا ہو سکتی ہے۔ آپؐ نے
یہ بھی فرمایا ہے کہ جب تک ایک بھی امتی میرا دوزخ میں رہے گا۔ میں راضی نہ ہوں گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)
وَ وَجَدَكَ
۷ تا ۱۲ - أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَى وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى -
عَابِلًا فَاغْنى فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ - وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ - وَأَمَّا بِنِعْمَةِ
رَبِّكَ فَحَدِّثُ -
ترجمہ ۔ کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر اس نے تکلیف کے بعد جگہ نہیں دی آرام کی ۔ اور تجھے
والضحیٰ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چاند چہرہ کی طرف اشارہ ہے اور واللیل سے مراد آپ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے سیاہ گیسوئے مبارک ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۶۱
سُورَةُ الضُّحى
طالب اور عاشق خود پا یا تو اس نے اپنے ملنے کی راہ بتادی۔ اور تجھے بہت جو رو بچے والا پایا پھر اس نے
تجھے غنی کر دیا۔ تو تو یتیم پر خانہ ہونا۔ اور سائل کو نہ جھڑ کنا۔ اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کرتے رہنا۔
تفسیر اس سورہ شریف کے ابتدا سے اخیر تک ایک عجیب طور پر لف و نشر بیان ہوا۔ آیات
نمبر ۴ و نمبرے دونمبر ۱۰ ایک دوسرے کے بالمقابل ہیں اور آیات نمبر ۵ و نمبر ۸ و نمبر ۱۱ ایک دوسرے
کے بالمقابل ہیں اور آیات نمبر ۶ نمبر ۹ و نمبر ۱۲ ایک دوسرے کے بالمقابل ہیں۔ قلی کے مقابلہ میں
يَتِيمًا فَأَوَى اور الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ ہے ۔ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولیٰ کی تشریح ضَالَّا فَهَدَی سے اور
السَّائِلُ فَلَا تَنْهَرُ سے کی ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ ضال کے معنے سائل یعنی سالک راہِ طریقت
کے ہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں دوسری جگہ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ (يوسف: ۹۶) فرمایا۔
یعنی آپ تو یوسف کی محبت میں اپنے آپ کو گم گشتہ کئے ہوئے ہو۔ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَی کے
مقابلہ میں اعلی اور بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ہے۔ یتیم کے ساتھ لا تقهر کی نہی اور سائل کے ساتھ
لا تنهر کی نہی یوں مناسبت رکھتی ہے کہ سائل کا تعلق صرف ایک وقتی تعلق رکھتا ہے۔ تھوڑے ہی
عرصہ کے لئے اور لا تقهر کے معنی یہ ہیں کہ اس پر ہمیشہ دباؤ نہ ڈالتے رہو۔ اس کے مال میں اسے
مقہور نہ کرو۔ گھر ۔ قَهَر کے معنے میں یہی آیا ۔ گھر خفیف دباؤ ۔ قَهَر سخت دباؤ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۱)
وَوَجَدَكَ ضَالا میں خلال کا اثبات نبی کریم کے لئے ہے۔ مگر مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ (النجم : ٣)
میں ضلال کی نفی بھی آپ کے حق میں موجود ہے۔ تو دونوں پر ایمان لا کر ایک جگہ ضلال کے معنے محب
طالب سائل کے کرو۔ جو و اما السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرُ کی ترتیب سے ظاہر ہوتے ہیں اور دوسری جگہ گمراہ
کے معنے لو جو ماغوی کے مناسبت سے درست ہیں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳)
نکتہ معرفت ۔ رات اور ضحی کی قسم میں ایک عجیب ستر ہے یا د رکھنا چاہیے کہ یہ ایک مقام ہے جوان
لوگوں کے لئے جو سلسلہ وحی سے افاضہ حاصل کرتے ہیں آتا ہے۔ وحی کے سلسلہ سے شوق اور محبت
حقائق الفرقان
۲۶۲
سُورَةُ الضُّحى
بڑھتی ہے۔ لیکن مفارقت میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت کے مدارج عالیہ پر پہنچاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی ایک ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قلق اور کرب میں ترقی ہوتی ہے اور روح
میں ایک بے قراری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دعاؤں کی روح اس میں نفخ کی جاتی ہے
کہ وہ آستانہ الوہیت پر یا رب یا رب کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق اور جذبہ کے ساتھ دوڑتی ہے
جیسا کہ ایک بچہ جو تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ رکھا گیا ہو بے اختیار ہو ہو کر ماں کی
طرف دوڑتا اور چلاتا ہے۔ اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بے حد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف
دوڑتی ہے۔ اور اس دوڑ دھوپ اور قلق و کرب میں وہ لذت اور سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر
سکتے ۔ یاد رکھو روح میں جسقدر اضطراب اور بے قراری خداوند تعالیٰ کے لئے ہو گی اسی قدر دعاؤں کی
توفیق ملے گی اور ان میں قبولیت کا نفخ ہوگا۔ غرض یہ ایک زمانہ ماموروں اور مرسلوں اور ان لوگوں پر
جن کے ساتھ مکالمات الہیہ کا ایک تعلق ہوتا ہے آتا ہے اور اس سے غرض اللہ تعالیٰ کی یہ ہوتی ہے کہ تا
اون کو محبت کی چاشنی اور قبولیت دعا کے ذوق سے حصہ دے اور ان کو اعلیٰ مدارج پر پہنچادے۔ تو یہاں
جو صلحی اور تیل کی قسم کھائی ہے۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدارج عالیہ اور مراتب محبت
کا اظہار ہے اور آگے پیغمبر خدا کا ابراء کیا کہ دیکھو دن اور رات جو خدا نے بنائے ہیں ان میں کس قدر
وقفہ ایک دوسرے میں ڈال دیا ہے۔ مٹی کا وقت بھی دیکھو اور تاریکی کا وقت بھی خیال کرو۔
مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ - خدا تعالیٰ نے تجھے رخصت نہیں کر دیا اس نے تجھ سے کینہ نہیں کیا بلکہ ہمارا یہ ایک سے
قانون ہے جیسے رات اور دن کو بنایا ہے اسی طرح انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی ایک قانون ہے کہ
بعض وقت وحی کو بند کر دیا جاتا ہے تا کہ ان میں دعاؤں کے لئے زیادہ جوش پیدا ہو اور ضحی اور لیل کو
اس لئے بطور شاہد بیان فرمایا ہے تا آپ کی امید وسیع ہو اور تسلی اور اطمینان پیدا ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۱)