سُوْرَۃُ الْاِنْشِرَاحِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
سُوْرَةُ أَلَمْ نَشْرَحْ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ انشراح کو اس بابرکت اللہ کے اسم مبارک سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔
۲۔ اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ -
ترجمہ۔ کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔
تفسیر۔ اس سے ماقبل کی سورۃ سورۃ الضحی میں ظاہری و جسمانی انعامات کا ذکر تھا ۔ اور اس
سورہ شریفہ میں آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو روحانی نعمتیں ہوئیں ان کا ذکر ہے۔ شرح صدر ایک
کشفی کیفیت تھی جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر وارد ہوئی تھی۔ جبکہ آپ کی عمر دس سال سے کچھ اوپر تھی اور
بعد میں نبوت کے زمانہ میں بھی دوبارہ وہ کشفی اور روحانی معاملہ شرح صدر کا آپؐ سے کیا گیا۔ ظاہری
اثر اس کا آپؐ پر یہ تھا کہ جو وسیع الحوصلگی آپ کی تھی ۔ اس کی نظیر اوروں میں تو کیا اولوالعزم نبیوں میں پ پر یہ بھا
بھی پائی نہیں جاتی۔ نوح علیہ السلام نے قوم سے دکھ اٹھا کر رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ
ديارا ديارا - ( نوح : کہہ ۲۷) دیا اور اور موسیٰ علیہ علیہ الصلوۃ والسلام قوم - سے دکھ اٹھا کر وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ
فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْآلِيم - (یونس : ۸۹) کی دعا کرتے ہیں۔ مگر پیغمبر صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے جب طائف کے شریروں سے اس قدر پتھروں کی مار سے دُکھ اٹھا یا کہ سارا بدن آپؐ کا
خون آلود ہو گیا۔ اس وقت آپ نے فرمایا تو یہ فرمایا کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
( بخاری کتاب الانبیاء باب ۵۴) جبرئیل علیہ السلام نے طائف والوں کی ہلاکت کے لئے عرض کیا تو فرمایا
ا اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا ۔ ۲ اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ
تجھ پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس دینے والا عذاب سے اے اللہ میری قوم کو بخش دے کیونکہ یہ
( مجھے ) نہیں جانتے۔
حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
کہ نہیں میں امید رکھتا ہوں کہ ان کی نسل سے مسلمان پیدا ہوں گے۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نو بیبیاں تھیں ۔ انسان ایک دو بیبیوں کی ناز برداری سے تنگ آجاتا
ہے۔ مگر آپ سے تمام بیبیاں خوش تھیں۔ آیہ تطہیر کے اترنے پر جو سورۃ الاحزاب میں ہے۔ آپؐ نے
سب بیویوں کو اختیار دے دیا تھا۔ مگر کسی نے بھی آپ کے حسن اخلاق اور انشراح صدر کو معلوم کر کے
آپ سے جدائی کو پسند نہ کیا۔ یہ کیسا انشراح صدر اور عالی حوصلہ تھا کہ فتح مکہ کے روز جن ظالموں نے
آپ کو شہر سے نکالا تھا اور آپ کے اصحاب کو طرح طرح کی بے رحمیوں سے قتل کیا تھا۔ ان سب
کو آپ نے لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ کر یک لخت معافی دے دی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۲٬۳۳۱)
الم نشرح ۔ غور کرو موسى رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی کی دُعا کرتے ہیں اور یہاں الم نشرح ۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ مئی ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)
وو
66
اس میں شک نہیں کہ آپ کا شق صدر ہوا ۔ قرآن کریم اس پر صریح ” اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ “
(الم نشرح :۲) میں ارشاد فرماتا ہے۔ بھلا آپ غور کریں اگر شرح صدر نہ ہو تو وہ کام جو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم روز مرہ کرتے تھے کسی غیر مشرح الصدر کا کام ہے آپ کی نو یا گیارہ بیویاں تھیں اور
سب کی سب آپ پر فدا تھیں ان کے ساتھ اگر آپ کامل معاشرت نہ فرماتے تو کیا وہ رہ سکتی تھیں ۔ پھر
پانچ وقت آپ ہی جماعت کرانا اور بڑی بڑی سورتیں پڑھنا پھر تہجد کو بطور فرض اتنی لمبی قرأت سے
پڑھنا کہ سورہ بقر ، سورہ آل عمران ، سورہ نساء ، سورہ مائدہ کبھی کبھی ایک ایک رکعت میں پڑھ جاتے
تھے۔ پھر عرب کے وحشیوں سے مناظرہ ، یہود سے مناظرہ ، عیسائیوں سے مناظرہ ، غرض علماء جہلاء
دونوں سے مقابلہ اور پھر اپنا ایک ہی طرز واحد رکھنا۔ پھر یہی نہیں کہ صرف زبانی جمع خرچ ہو بلکہ اپنی
تاثیر سے ہزاروں کو عملی طور پر اپنے ساتھ ملا لیتے تھے۔ سائل نے کوئی ایسا لیڈر دیکھا ہو تو ذرہ اس کا
نام ہی بتائیں کہ اس کی تقریر سے لوگ اپنے جان و مال اور ہر ایک چیز کو استقلال و دوام کے ساتھ
حقائق الفرقان
۲۶۵
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
قربان کر دیں۔ پھر تمام بادشاہان وقت سے خط و کتابت کرنا اور پھر باوجود اس کے سورہ حجرات سے
معلوم ہوتا ہے کہ کسی صحابی کو بولنے کی اجازت نہ تھی۔ پھر رات دن کی مہمان نوازی کے لیے نہ کوئی
خزانہ ہے نہ اور کوئی مہمان خانہ تھا نہ کوئی باورچی خانہ ہے نہ کوئی لنگر کا مہتمم ہے نہ کوئی چار پائی ہے اور
پھر کوئی مہمان ناراض نہیں جاتا۔ پھر قوانین جن میں عبادات و معاملات و روحانی اخلاق کی اصلاح
ہو سکے ان کا وقتاً فوقتاً ایجاد کرنا اور ان کو کر کے دکھا دینا اور عمل کروا دینا پھر سارے معاملات کا فیصلہ بھی
آپ ہی کرنا ۔ پھر فوجی افسروں کو مقرر کرنا اور کمان اپنے ہاتھ میں رکھنا اور ساری سکرٹری شپ ( یعنی
منشی کا کام ) آپ کی زبان ہی تھی پھر عرب جیسے جنگجو طبائع کو مسخر کرنا اور ان کے عمائد کو ان کے غربا کے
ساتھ کھڑا کر دینا اور سب کے سرزمین پر جھکا دینا اور پچھلے خواہ کتنے ہی بڑے شریف ہوں اور اگلے
خواہ کتنے ہی وقیع ہوں ان کے پاؤں کے ساتھ ان کے سروں کو لگا دینا۔ تمام ملک کی خبر رکھنا اور
فوجوں کی روانگی کے لیے ایسا سخت انتظام رکھنا کہ کسی کے مال کو راستہ میں چور نہ لوٹیں اور فتح کے وقت
ایک سوئی یا ایک سوئی کا دھا گا کسی سپاہی کو کسی سے لینے کی اجازت نہ دینا۔
پھر قرآن شریف کو ایسا یا د رکھنا کہ ایک نقطہ اور زیروزبر کی غلطی نہ ہونے دینا بعض دنوں آپ
نے صبح کی نماز سے لے کر عشاء کی نماز تک لیکچر خطبہ پڑھا ہے۔ نہ زبان کو وقفہ نہ بیان میں اختلاف
ہوا اور پھر تیس برس کے سارے بیانات میں یہ کہنا کہ اس میں کوئی اختلاف نہیں اور پھر تمھیں برس
اس عہدہ کی خدمت کرنا کیا کوئی ایسا گورنر جنرل آپ نے دیکھا ہے جو تئیس برس کی ملازمت میں یہ
لفظ بول سکے ۔
پھر کھانا، پینا، مکان میں رہنا، بیوی سے تعلق رکھنا ، سفر کرنا، صلح کرنا ، جنگ کرنا ، معاملات
بيع وشرا، تجارت ، نکاح ، طلاق، عتاق، قضاء، شہود، شهادات، معاہدات، مرنے کے بعد
کے قوانین، یتامی اور کم عقلوں کی خبر گیریاں اور ان کے اموال وغیرہ کی حفاظتیں اس کے سوا قرب الہی
کے ہزاروں ہزار شغل و اذکار اور قسم قسم کے مراقبات اور قسم قسم کی خلوتیں اٹھتے بیٹھتے سوتے، چلتے
حقائق الفرقان
۲۶۶
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
پھرتے ، جماع ، ولادت۔ موت اور قسم قسم کی آیات اللہ جیسے خسوف کسوف اور ان کے متعلق الہی
یادگاریں اور دعائیں اور قوانین تجویز کرنا پھر ایسے آرام سے بیٹھنا کہ بیویوں کو کہنا کہ آؤ میں تمہیں
جاہلیت کے زمانہ کی کہانیاں سناؤں۔
اگر آپ کو شرح صدر کے متعلق کوئی دقت ہے تو اس آیت پر توجہ کرو جس میں لکھا ہے فَمَن يُرِدِ
اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ (الانعام : (۱۲۶) وہی صدر کا لفظ اس میں موجود ہے۔ اس
شرح صدر کے لیے ضرور ہے کہ صاحب شرح صدر کو ایک نظارہ دکھا یا جاوے جس میں اس کا سینہ چیر
کر اس میں حکمت و نور و ایمان بھر دیا جاوے۔ طوائف الملوکی کے زمانہ میں کس طرح آنحضرت نے
گزارہ کیا۔ نصرانیوں کی سلطنت حبش اور یہودیوں کے ماتحت کس طرح گزارہ کیا۔ پھر جب آپ نے
جمہوری سلطنت وہاں قائم کی ہے تو کس طرح گزارہ کیا ہے۔ پھر عرب جیسے بے قانون ملک کوکس
طرح قانون کے نیچے جکڑ دیا ہے یہ وہی جانتا ہے جو سر حدی مشکلات سے واقف ہو۔
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ
ترجمہ اور اتار دیا تیرے اوپر سے تیرا بوجھ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۷۶)
تفسیر سینہ کی تنگی۔ یہ سب سے بڑھ کر وزر انسان پر ہوتا ہے۔ عالی ہمتی اور فراخ حوصلگی کے
برا بر سبکدوش رکھنے والی انسان کے لئے کوئی دوسری چیز نہیں ۔
ضمیمه اخبار بد رقاد اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)
ご
اور سنو ۔ فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا - (الفتح : ۲) کے معنے آپ لوگوں کو معلوم نہیں ۔ اس آیت
شریف کی تفسیر کے لئے قرآن ہی عمدہ تفسیر ہے۔ اور وہ آیت مفسرہ آیت اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ
صَدْرَكَ - وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ ہے فتح سے مراد ہے ۔ دل پر علوم باری اور آسمانی بادشاہت کے
اسرار کا کھولنا اور جب وہ کھلتے ہیں تو تو بہ اور خشیت اور خوف الہی پیدا ہوتا ہے۔جس کے باعث گناہ
نہیں رہتے۔ انسان نئی زندگی پاتا ہے۔ نیا جلال حاصل کرتا ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۲)
لے ہم نے تجھ کو کھلم کھلا فتح دی ۔ ۲۔ کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔ اور اتار دیا تیرے اوپر سے تیرا بوجھ۔
حقائق الفرقان
- وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ -
ترجمہ۔ اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔
۲۶۷
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
تفسیر اذان میں کلمہ اذان میں کلمہ شہادت میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ آپ کا آپ کا بھی نام تمامی دنیا میں بلند
آوازوں سے پکارا جا رہا ہے۔ مکی زندگی آپ کی ایسی تھی جیسی کہ سکھوں کے عہد میں مسلمانوں کی تھی اس
وقت اس قسم کی زبر دست پیشگوئی کا کیا جانا اور پھر اس کا پورا ہونا یہ بجائے خود آپ کی رفعت شان پر
دلیل ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۲)
٧،٦ - فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا -
ترجمہ ۔ بے شک ہر دکھ کے بعد سکھ بھی ہے۔ اور بے شک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
تفسیر۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ لَنْ يَغْلِبَ عُسر يُشترین یعنی ایک سختی دو آسانیوں پر کبھی
غالب نہیں آئے گی ۔ اگر چہ عسر کا لفظ بھی دو بار ہے ۔ اور پیسر کا لفظ بھی دو بار ہے۔ مگر الْعُرُ
معرف باللام مکر رہے۔ اور وہ معرف ہونے کی وجہ سے ایک ہی ہے اور یسر نکرہ دوبار ہے۔ اس
لئے دو لیسر الگ الگ مراد ہوں گے۔ اسی مضمون پر کسی کا ایک شعر ہے۔ ع
إِذَاشْتَدَّتْ بِكَ الْبَلْوى
فَعُسُرُ بَيْنَ يُسْرَيْنِ
فَفَكِّرُ فِي أَلَمْ نَشْرَحُ
إِذَا فَكَرْتَهُ فَافْرَحْ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)
۹۰۸ - فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبُ وَ إِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ -
ترجمہ ۔ پھر جب تو ایک کام سے اللہ کے فارغ ہو تو دوسرے کام میں لگ جایا کر۔ اور تیرے ہی رب
کی طرف تو دل لگائے رکھ۔
تفسیر ۔ یہ سنت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی ہے کہ ظاہری کوشش اور محنت کے ساتھ باطنی
-
ا جب تجھ پر بہت سخت مصیبت آپڑے تو الم نشرح یعنی سورہ انشراح میں غور کر ۔ پس دو آسانیوں کے درمیان
ایک مصیبت ہے ۔ جب تو اس پر غور کرے گا تو خوش ہو جا۔ (یعنی یہ مصیبت چھٹ جائے گی اور اس کے بعد آسانی
ظاہر ہوگی ) پس جب تو فارغ ہو جائے تو کمر ہمت کس لے اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کر۔
حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحُ
عقد ہمت دعا اور توجہ الی اللہ ان کا کام ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ظاہری محنتوں
سے کعبے کو بنا یا مگر ساتھ ہی عقدِ ہمت سے دعا ئیں بھی کیں۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ
الْعَلِيمُ (البقرة: ۱۲۸) محنت ہو ۔ کوشش ہو مگر دعا نہ ہو کام نا تمام ہے۔ اسی طرح صرف دعا ہی
دعا ہو مگر کچھ محنت نہ ہو پھر بھی کام نا تمام ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)
اے اے ہمارے رب! تو ہمارے بنائے ہوئے مکان کو پسند فرمالے تو تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔