سُوْرَۃُ الْعَلَقِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۸۵
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
سُوْرَةُ الْعَلَقِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ علق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس با عظمت اللہ کے نام پاک سے جو رحمن ورحیم ہے۔
۲ تا ۶ - اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَا وَ
رَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ -
ترجمہ۔ اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے ہر ایک شے کو پیدا کیا۔ انسان کو پیدا کیا جونک
سے۔ پڑھ اور تیرا رب بہت بزرگ ہے۔ جس نے علم سکھا یا قلم کے ذریعہ سے۔ سکھا یا انسان کو جو وہ
جانتا نہ تھا۔
تفسیر۔ ان آیات میں آپ کی ترقی اور کامیابی اور کمالات پر جو کچھ لفظ رَبَّكَ اور خَلَقَ الْإِنْسَانَ
مِنْ عَلَقٍ اور رَبُّكَ الْأَكْرَمُ اور عَلَمَ الْإِنْسَانَ سے ظاہر ہو سکتا ہے۔ وہ عقل والے آدمی سے مخفی نہیں ۔
پھر ! یہ پیشینگوئی جیسی پوری ہوئی وہ بالکل معجزہ ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۴)
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ یہ پہلے الفاظ ہیں جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غار حرا میں نازل
ہوئے۔ ہر کام بسم اللہ سے شروع کرنا چاہیے۔ خلق کے بعد ر بو بیت لازمی اور ضروری ہے۔ ظاہری
جسمانی پرورش سے پرورش روحانی مقدم ہے۔ رب کے لفظ میں یہ بھی سمجھایا کہ آپ کی روحانی
نشوونما کا یہ پہلا اور ابتدائی قدم ہے جو بتدریج ترقی کر کے آپ کو عظیم الشان بنا دے گا۔ بنادے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۴)
پہلا الہام جو ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا۔ وہ بھی اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ ہی تھا
اور پھر رب زدنی علما کی دعا تعلیم ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ علم کی کس قدر ضرورت ہے۔
سچے علوم کا مخزن قرآن شریف ہے تو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ قرآن شریف کے
کے
حقائق الفرقان
۲۸۶
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے اور عمل کے واسطے پڑھنے کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ اور یہ حاصل ہوتا ہے۔
تقوی اللہ سے مامور من اللہ کی پاک صحبت میں رہ کر ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی سلامتی ،
صدق نیت ، شفقت على خلق الله، غَايَتُ الْبُعْدِ عَنِ الْأَغْنِيَاءِ ، آسانی، جودت طبع ، سادگی ، دور بینی
کی صفات سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - علق بغیر ہڈی کے گوشت کے کیڑے کو کہتے ہیں۔ انسان کی
پیدائش کی ابتدا اس بار یک کیڑے سے ہوتی ہے جو نطفہ منی میں ہوتا ہے۔ جس کو ڈاکٹری اصطلاح میں
سپر موٹوزہ کہتے ہیں ۔ ربوبیت کی ابتدائی کیفیت اور علق کی ابتدائی کمیت مساوی الحال ہوتے ہیں۔
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ - اکرم کے لفظ میں پیشگوئی فرمائی کہ آپ مکرم و معظم ہو جاویں گے۔
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلم - عرب ایک ایسا جزیرہ نما تھا کہ اسلام سے پہلے کوئی تاریخ نہیں بتا سکتی کہ
وہاں سے کوئی کتاب تصنیف ہوئی ہو۔ ایسی عظیم الشان ربوبیت ہوئی کہ اسلام کی کتابوں کو اب کوئی
گن بھی نہیں سکتا۔
نتیجے کہ ناکردہ قرآن درست کتب خانه چند ملت بشست !
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۴)
۸۷ - كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ تَرَاهُ اسْتَغْنَى -
ترجمہ۔ کچھ شک نہیں یقینا انسان سرکشی کرتا ہے۔ جب وہ اپنے کو مالدارد یکھتا ہے۔
تفسیر۔ اب یہاں سے ذکر مخالف کا چل پڑا۔ معلوم ہوا کہ نبی کے ساتھ مخالف کا ہونا بھی ضروری
ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ مخالفت کرنے والے بڑے اغنیاء ہی ہوتے ہیں ۔ دوسری جگہ فرمایا ہے۔
كَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكْبَرَ مُجْرِمِيهَا - (الانعام: ۱۲۴)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۴)
ے ایک یتیم نے کہ جو قرآن بھی دیا ہے اس نے کئی قوموں کے کتب خانوں کا صفایا کر دیا ہے ۔
اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر بستی میں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے سردار گناہ گاروں کے۔
حقائق الفرقان
۲۸۷
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
۱۰ تا ۱۵ - اَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى - أَرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى
الْهُدَى - أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوى - اَرَعَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلَّى - أَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ اللَّهَ
یری ۔
ترجمہ۔ تو نے اس شخص کو دیکھا جو روکتا ہے۔ بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ بھلا تو دیکھ تو سہی
اگر یہ شخص ہدایت پر ہوتا ۔ اور تقویٰ کا حکم کرتا ( تو کیا اچھا ہوتا ) ۔ کیا تو نے دیکھا کہ اس نے جھٹلایا اور
روگردانی کی ( تو اب کیا حال ہو گا ) ۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھتا ہے (اس کی بُری حرکتیں )۔
تفسیر ادویت فرما کر ایک ہی سیاق سے اپنے نبی اور مخالف کو مخاطب فرمایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۴)
١٦ - كَلَّا لَبِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ -
ترجمہ۔ وہ سن رکھے کہ اگر وہ باز نہ آئے گا۔
تفسیر۔ سطع کے معنے زورسے کھنچے اور کھیلنے کھینچنے اور گھیسٹنے کے ہیں۔ ناصية پیشانی اور مقدم رأس کے
بال ، غیظ و غضب کے وقت پیشانی پر بل ڈال کر نہایت ڈراؤنی شکل سے انسان اس کو گھر کتا
ہے۔ جس کو مغلوب کرنا چاہتا ہے۔
یہ حرکت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابو جہل نے کعبہ میں کی تھی اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو نماز پڑھنے سے منع کیا تھا۔ اس لئے یہ پیشینگوئی اس کے حق میں بدر کے دن پوری ہوئی کہ ناصیہ
سے پکڑ کر گھسیٹ کر گڑھے میں اس کی لاش کو ڈال دیا گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۵،۳۳۴)
۱۸ ۱۹ - فَلْيَدُعُ نَادِيَهُ - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ -
ترجمہ ۔ چاہئے کہ وہ بلا لیں اپنے ہم نشینوں کو ۔ ہم بھی اب بلائے لیتے ہیں آتشی فرشتوں کو ۔
تفسیر۔ نَادِی سے اہل نادی مراد ہیں اور نادی کے معنے مجلس کے ہیں۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَی وَ
تَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَر (العنكبوت : ۳۰) مکہ کے دارالندوہ کو اس لئے نادی کہا کہ اس میں
لے اور کرتے ہوا اپنی مجلس میں نا شائستہ حرکتیں ۔
حقائق الفرقان
۲۸۸
سُورَةُ الْعَلَقِ
مشورہ کرنے کے لئے لوگوں کو پکار کر بلایا جاتا تھا۔ جی چاہتا ہے کہ ہمارے وطن کے علماء جو قوم کے
پیشوا کہلاتے ہیں اپنے لئے بجائے ندوۃ العلماء کے قدوۃ العلماء نام تجویز کر لیں تو بہتر ہے۔
بلبلا مشرده بهار بیار
خبر بد به بوم شوم گذار
كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ أَخَذَهَا حَيْثُ وَجَدَهَا
زَبَانِيَّةَ زَبن سے مشتق ہے جس کے معنے دفع کے ہیں۔ جن اور انس میں سے ہر متمرد شخص کو
زبنية کہتے ہیں ۔ اکثر اہل لغت کا قول ہے کہ زبانیہ ان جمعوں میں سے ہے۔ جن کا مفرد نہیں۔ جیسے
ابا بیل وغیرہ۔ غرض کہ زبن جس کے معنے دفع کے ہیں۔ ہیں۔ ابتدا ہی سے اسلام میں یہ قاعدہ ہ رکھا رکھا گیا گیا ۔ ہے کہ
جنگ صرف دفاعی طور پر کی جائے ۔ آیت باب کے الفاظ کی ترتیب بھی یہی تعلیم دے رہی ہے۔ پہلا
مقابلہ نادیہ اور زبانیہ کا اسلام میں بدر کے دن ہوا ۔ کے دن ہوا۔ لکھا ہے کہ مکہ معظمہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود
رضی اللہ عنہ کو ابو جہل نے ایک ایسا طمانچہ مارا تھا ۔ جس سے ان کا کان پھٹ گیا تھا۔ بدر کے دن
حضرت عبداللہ بن مسعود ہی کو اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کا سر کاٹنے کے لئے اس پر مسلط کیا۔ جب سرکاٹ
چکے تو اس کے کان میں رسہ پرو کر سر کو گھسیٹتے ہوئے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور میں لایا گیا۔ اس
وقت حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا ۔ أُذُنْ بِأُذُنِ وَالرَّأْسُ هُهُنَا مَعَ الْأُذُنِ "
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۵)
۲۰- كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدُ وَاقْتَرِبُ -
ترجمہ ۔ نہیں نہیں اس کا کہا نہ مان اور سجدہ کر اور اللہ کے نزدیک ہو۔
تفسیر وَ اسْجُدُ وَ اقْتَرِب - قرآن کریم کے سجدات تلاوت میں سے یہ آ یہ آخری سجدہ ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ بندہ سجدہ کی حالت میں خدا وند تعالیٰ سے بہت ہی نزدیک تر ہوتا ہے۔
حدیث شریف کا اور اس آیت شریف کا مطلب گویا کہ ایک ہی ہے۔ وضو نہ ہو تو تیم ہی کافی ہے۔
اے اے بلبل بہار کی خوشخبری لاؤ۔ بری خبر کو کینوس پر چھوڑ دیں۔ ۲ حکمت کا کلمہ مومن کی گمشدہ میراث ہے
وہ اسے لے لیتا ہے جہاں بھی اسے پاتا ہے۔ سے کان کے بدلے کان اور سر بھی کان کا حصہ ہے۔
حقائق الفرقان
۲۸۹
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
گو بے وضو بھی جائز ہے مگر کم از کم تیم کر لیا جاوے تو بہتر ہے۔ دعا کے لئے سجدہ ایک بے نظیر موقع ہے
جس کو زبان عربی نہ آتی ہو وہ اپنی مادری زبان ہی میں تسبیح کے ساتھ اپنی مشکلات کے لئے دعا بھی
کرلے۔ سجدات کے وقت کی دعائیں خطا نہیں جاتیں ۔ یہ وقت بہت ہی قرب الہی کا وقت ہوتا
ہے۔ جس قدر سجدات کی تعداد زیادہ ہوگی ۔ اسی قدر قرب کے مدارج بھی زیادہ ہوں گے۔ جن کے
لئے یہ نعمت مقدر ہی نہیں وہ اس ادنی سی حرکت کی توفیق پانے سے محروم رہتے ہیں۔ الدُّعَاءُ مُح
الْعِبَادَةِ دعا تمام عبادتوں کا مغز ہے اور سجدہ تمام منازل قرب کا انتہائی مقام ہے۔ یہ دونوں باتیں
اکٹھی ہو جاتی ہیں۔
اس کلام الہی میں پانچ پیشگوئیاں ہیں ۔ اوّل ۔ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ
ربوبیت النبی نے جو تیری خاص پرورش فرمائی ہے اور اپنے اندازہ خاص سے قومی مرحمت کئے اور
خاص کلام کے لئے تجھے منتخب کیا ہے۔ اور اپنے ہاتھ سے تیرا پیڑ لگایا ہے اور تیرے مبارک پھلوں کے
انتظار میں بیٹھی ہے وہ تجھے ضرور کامیاب اور سر سبز کرے گی اور تیرے نو نہال کو اعداء کے تبر اور مخالف
جھونکوں سے محفوظ رکھے گی۔
دوسری پیشگوئی خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ یعنی اس منی کے کیڑے یا جونک کی طرف دھیان کرو
کہ وہ کیسا حقیر اور ذلیل تھا جس کا ایسا خوبصورت اور باکمال انسان بنا۔ جب ہماری ربوبیت نے
نظر عنایت سے ایک کیڑے کو اس صورت و شکل تک پہنچایا ہے اور ایک مقصد اور غایت کے لئے جو
ربوبیت کا اصلی تقاضا ہے۔ یہ خلعت کمال مرحمت فرمایا ہے۔ تو کیا اب ہماری ربوبیت اس کا ساتھ
چھوڑ دے گی ۔ ہم اپنی ربوبیت کا سایہ عاطفت اس پر رکھیں گے۔ جب تک وہ انسان اپنی خلقت کی
علت غائی کو پہنچ نہ جائے ۔ قرآن کریم میں تدبر کرنے والے جانتے ہیں کہ نبوت کی تربیت اور
اُسے کمال مطلوب تک پہنچانا خدا تعالیٰ کے اسم رب کا خاصہ ہے۔ اور جہاں جہاں خدا تعالیٰ نے
ضرورت نبوت کی قرآن کریم میں بحث چھیڑی ہے دلیل میں اپنے اسم رب کو مذکور فرمایا ہے اس لئے
کہ جیسے اس ربوبیت نے انسان کے عالم اجسام کے لئے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی اشیاء کو
حقائق الفرقان
۲۹۰
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
مسخر کیا اور خدمت میں لگا دیا ہے ویسے ہی اس کی ربوبیت نے تقاضا کیا کہ انسان کی روح کی تربیت
کے لئے جو اصلی مقصود اور ابدی غیر فانی شے ہے اس کی تربیت کے مناسب حال سامان مہیا کرے۔سو
اس کے لئے اس نے نبوت کا سلسلہ اس جہان میں قائم کیا۔ اور جہاں نبوت کے اعداء اور مخالفین کو
مقابلہ سے ڈرانا چاہا اور ان کے بارے میں خوفناک وعید بیان کرنے چاہے ہیں وہاں نبوت کی
حمایت و دفاع میں اسم اللہ کو جو جامع جمیع صفات کا ملہ ہے پیش کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبوت کا
اصلی مقصد توحید الوہیت کا قائم کرنا اور اللہ باطلہ اور ہر قسم کی طواغیت کا ابطال کر کے خداوند تعالیٰ کے
لئے معبودیت اور الوہیت کا یگانہ استحقاق اور لاشریک منصب مخصوص کرنا ہوتا ہے تو جب عداوت اور
مخالفت اپنے ہتھیار پہن کر اس کا استیصال کرنے پر آمادہ ہوں۔ تب غیرت اور جوش بھی اسی کو آنا
چاہیے جس کی خدمت کے لئے نبوت میدان میں نکلی ہے۔ بہر حال اس علق اور الانسان کے لفظ میں
بڑی بھاری پیشگوئی ہے۔
تیسری پیشگوئی ۔ اقْرَأْ وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ ۔ اس میں اشارہ یہ ہے کہ اس سلسلہ تبلیغ میں تیری سخت
مخالفت ہوگی اور ایک عالم تجھے ذلیل و خوار کرنے پر آمادہ ہو گا اور حکمت الہیہ کے اقتضاء سے کچھ عرصہ
تک بظاہر ایسا ہو گا کہ تو مغلوب اور شکستہ نظر آئے گا اور کفر و شرک اپنی جیت پر ناز کرے گا مگر آخر کار
غلبہ اور فتح تیرے حصہ میں آئے گی اور تو اکرم اور عزیز ہو گا۔ اس لئے تیرا رب جس نے تجھے اپنے
مقاصد کی تکمیل کے لئے پرورش کیا ہے وہ اکرم ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ اس کا مربوب بھی بطور ظل
کے اکرم ہو۔
چوتھی پیشگوئی - الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ
اس کتاب عجیب میں جو تجھے دی جاتی ہے اور جو بظاہر انسانی قلم سے لکھی جاتی ہے ۔ وہ وہ علوم عالیہ
گے کہ گل بنی آد بنی آدم کے معلومات ا کے معلومات اس کے مقابلہ سے عاجز آ جائیں گے ۔ الانسان سے مَا لَمْ
يَعْلَمُ ملا کر یہ ارشاد فرمایا ہے کہ فطرتا اور اکتسابا انسان کی بساط میں اور اس کے قوامی کی رسائی میں
وہ علوم عالیہ آہی نہیں سکتے ۔ جن پر قرآن مجید مشتمل ہے۔ لہٰذا یہ علوم لا ریب خداوند علیم خالق انسان
ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۹۱
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
کی طرف سے ہیں اور اس کا لازمی نتیجہ ہے کہ ذہینوں کے ذہن ، عقیلوں کی عقلیں اور عالموں
کے علم اور محرروں کی قلمیں ان سماوی علوم کے مقابلہ میں ٹوٹ جائیں گی ۔
پانچویں پیشگوئی كَلَّا لَبِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ - نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدْعُ
نَادِيَة - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ - كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدُ وَ اقْتَرِبْ - (العلق :۱۶ تا ۲۰) دشمن کی عداوت کی
پیش رفت نہ جائے گی ۔ اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی جھوٹی خطا کار چوٹی کو پکڑ کر زور سے کھینچیں گے اور
یوں ذلت سے گھسیٹ کر ہاویہ میں گرائیں گے۔ پھر وہ اپنی مجلس کو جن کے بل بوتے پر اسے ناز تھا
بلائے اور ان کی دہائی دے ہم بھی سیاست کے پیادوں کو بلائیں گے۔ وہ ہرگز اپنے منصوبوں میں
کامیاب نہ ہوگا۔ تو اپنے کام میں لگارہ اور ان کے خلاف کی ذرہ بھی پرواہ نہ کر اور کبھی ان کی ہاں میں
ہاں نہ ملا۔ اس لئے کہ ان کے ہاتھ تیرا کوئی نفع اور ضرر نہیں اور ہماری فرماں برداری میں لگارہ اور
جس قدر تو ہمارا فرماں بردار ہوگا۔ ہماری جناب میں تیرا قرب اور درجہ اتنا ہی بڑھے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۶٬۳۳۵)