سُوْرَۃُ الْقَدْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۹۲
سُوْرَةُ الْقَدْرِ
سُوْرَةُ الْقَدْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ قدر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک کی مدد سے جو رحمن و رحیم ہے۔
إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ -
ترجمہ بے شک ہم نے اس کو شب قدر میں اتارا ہے ۔
ہے۔
تفسير ليل - ظلمت اور قدر دال کے سکون کے ساتھ بمعنے مرتبہ۔ یہ دونوں صفتیں اس جگہ اکٹھی
کی گئی ہیں ۔ لیلتہ القدر ۔ ایک خاص رات رمضان شریف کے آخیر دھا کہ میں ہے۔ جس کا ذکر
سورۃ الفجر میں وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِ ( الفجر : ۵) میں بھی کیا گیا ہے۔ ایک جگہ فرمایا شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ ۔ (البقرہ: ۱۸۶) اور دوسری جگہ بیان فرما یا إِنَّا أَنزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
(القدر : ۲) ان دونوں آیتوں کے ملانے سے بھی معلوم ہوا کہ لیلۃ القدر رمضان شریف میں ہے۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور بھی زیادہ تشریح کر کے یہ پتہ دیا ہے کہ لیلۃ القدر رمضان شریف
کے آخیر دھا کہ کی طاق راتوں میں ہوا کرتی ہے۔
کسی سال اکیسویں شب کو ، کسی سال ۲۳ یا ۲۵ یا ۲۷ یا ۲۹ ویں شب کو ۔ اس شب کے فضائل
صحیح حدیثوں میں بے حد بیان فرمائے ہیں ۔
انا انزلته کا مرجع جس طرح قرآن شریف سمجھا گیا ہے ۔ اسی طرح اس سے پیغمبر صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی ذات مبارک بھی مراد ہے۔ اسی لئے انزَلْته فرمایا تا کہ قرآن اور منزل علیہ القرآن
دونوں ہی مرجع ٹھہریں ۔ ورنہ أَنْزَلْتُهُ هَذَا الْقُرْآنَ فرمانا کوئی بعید بات نہ تھی ۔ لیل وہ ظلمت کا زمانہ
ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت سے پہلے کا زمانہ تھا۔ جس کو عام طور پر ایام جاہلیت
لے اور رات کی جب وہ گزرتی ہے۔ ۲ رمضان کا مہینہ جس کے بارے میں قرآن اتارا گیا۔

حقائق الفرقان
۲۹۳
سُوْرَةُ الْقَدْرِ
کے نام سے موسوم کرتے ہیں اور قدر دال کی سکون کے ساتھ وہ قابلِ قدر زمانہ ہے۔ جس زمانہ سے
پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت شروع ہوئی اور اس کی مدت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی
حیات طیبہ میں سے ۲۳ سال کی مدت تھی ۔ جس میں ابتدا الی آخر سارے قرآن شریف کا نزول ہوا۔
ایک طرف ظلمت کے ایام ختم ہوئے اور دوسری طرف قابلِ قدر زمانہ شروع ہوا۔ اس لئے یہ متضاد
صفات لیل اور قدر یہاں آ کر اکٹھے ہو گئے ۔ شب قدر یا لیلۃ القدر دال کی حرکت کے ساتھ صحیح نہیں
ہے۔ قرآن شریف میں بھی شہر اور فجر کی طرح قدر کی دال متحرک ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۶)
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے تو اس وقت ان کی بعثت کی بڑی ضرورت
تھی۔ لوگ نہ اسماء النبی کو جانتے تھے نہ صفات الہی کو ۔ نہ افعال سے آگاہ تھے، نہ جزا وسزا کے مسئلہ کو
مانتے تھے۔ انسان کی بدبختی اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتی ہے کہ اپنے مالک، اپنے خالق کے نہ اسماء کو
جانے نہ صفات کو ۔ غرض لوگ اس کی رضا مندی سے آگاہ تھے نہ اس کے غضب سے ۔ ایسا ہی انسانی
حقوق سے بے خبر ۔ سب سے بڑا مسئلہ جو انسان کو نیکیوں کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ وہ جزا وسزا کا مسئلہ
ہے۔ اگر شریف الطبع انسان کو معلوم ہو کہ اس کام کے کرنے سے میری ہتک ہو گی یا مجھے نقصان پہنچے گا
تو وہ کبھی اس کے قریب نہیں پھٹکتا۔ بلکہ ہر فعل میں نگرانی کرتا ہے۔ مختلف طبائع کے لوگ اپنے مالک
کے اسماء ، صفات کے علم اور جزا وسزا کے مسئلہ پر یقین کرنے سے نیکیوں کی طرف توجہ کرتے اور
بدا فعالیوں سے رکتے ہیں ۔
چنانچہ ملک عرب میں شراب کثرت سے پی جاتی اور الْخَمْرُ جَمَاعُ الْإِثْمِ صحیح بات ہے۔
پھر فرمایا النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ ۔ " سوم - ملک میں کوئی قانون نہیں تھا۔ ایسا اندھیر پڑا ہوا
تھا۔ جن سعادتمندوں نے نبی کریم کے ارشاد پر عمل کیا۔ وہ پہلے بے خانماں تھے۔ پھر بادشاہ ہو گئے۔
اے شراب گناہوں کا مجموعہ ہے۔
عورتیں شیطان کی رسیاں ہیں۔

حقائق الفرقان
۲۹۴
سُوْرَةُ الْقَدْرِ
خشن پوش تھے حریر پوش بن گئے ۔ نہ مفتوح تھے نہ فاتح۔ مگر اس اطاعت کی بدولت دنیا میں فاتح
قوموں کے امام خلفاء راشدین اور اعلیٰ مرتبت سلاطین کہلائے۔
یہ سب اس کتاب کی برکت تھی جسے اللہ نے ایسی اندھیری رات میں جسے لَيْلَةُ الْقَدْرِ سے تعبیر
کیا گیا ہے۔ اپنے بندے پر نازل کیا ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ایسے ہی حالات میں ہم میں ایک مجدد کو
بھیجا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں شرک کا زور تھا۔ سو اس کی تردید میں آپ نے پوری
کوشش فرمائی ۔ قرآن مجید کا کوئی رکوع شرک کی تردید سے خالی نہیں ۔ اس زمانہ میں لوگوں میں یہ
مرض عام تھا کہ دنیا پرستی غالب ہے۔ دین کی پرواہ نہیں ۔ اس لئے آپ نے بیعت میں یہ عہد لینا
شروع کیا کہ میں دین کو دنیا پر مقدم کروں گا۔ کیونکہ دنیا پرستی کا یہ حال ہے کہ جیسے چوہڑے کا چھرا
حلال و حرام جانور دونوں پر یکساں چلتا ہے۔ اسی طرح لوگوں کی فکر اور عقل حرام حلال کمائی کے حصول
پر ہر وقت لگی رہتی ہے۔ فریب سے ملے۔ دغا سے ملے۔ چوری سے ملے ۔ سینہ زوری سے ملے کیسی
طرح روپیہ ملے سہی ۔ ملازم ایک دوسرے سے تنخواہ کا سوال نہیں کرتے ۔ بلکہ پوچھتے ہیں بالائی آمدنی
کیا ہے۔ گو یا اصل تنخواہ آمد میں داخل نہیں ۔
مسلمانوں پر ایک تو وہ وقت تھا کہ اپنی ولادت ، موت تک کی تاریخیں یا د اور لکھنے کا رواج تھا
یا اب یہ حال ہے کہ لین دین شراکت تجارت ہے مگر تحریر کوئی نہیں ۔ اگر کوئی تحریر ہے۔ تو ایسی بے ہنگم
جس کا کوئی سر پیر نہیں ۔ نہ اختلاف کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ نہ اصل بات سمجھ آ سکتی ہے۔ ہمارے بھائیوں
(احمدیوں ) کو چاہیے کہ وہ امام کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں۔ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا ۔ پس وہ دنیا
میں ایسے منہمک نہ ہوں کہ خدا بھول جاوے۔ پھر فرمایا کہ جھوٹے قصے اپنے وعظوں میں ہرگز روایت
نہ کرو۔ نہ سنو مخلوق الہی کو قرآن مجید سناؤ۔ ہدایت کے لئے کافی ہے۔
سلیمان کی انگشتری اور بھٹیاری کا بھٹ جھونکنے کا قصہ بالکل لغو اور جھوٹ ہے۔ اگر ایک پتھر
میں جو جمادات سے ہے اتنا کمال ہے تو کیا ایک برگزیدہ انسان میں جو اشرف المخلوقات ہے۔ یہ کمال
نہیں ہو سکتا۔ انبیاء کی ذات میں کمال ہوتے ہیں ۔ اِسی واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ

حقائق الفرقان
۲۹۵
سُورَةُ الْقَدْرِ
اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (الانعام: ۱۲۵)
پس تم خوب یا د رکھو کہ انبیاء دنیا میں کبھی ذلیل نہیں ہوتے ۔ جیسے کہ سلیمان کی نسبت شیاطین
نے دنیا میں مشہور کیا۔ اگر دنیا میں کوئی کسی کی شکل بن سکتا ہے تو امان ہی اٹھ جائے ۔ مثلاً ایک نبی
وعظ کرنے لگے ۔ اب کسی کو کیا معلوم کہ یہ نبی ہے۔ یا نعوذ باللہ کوئی برا آدمی ہے۔ خدا نے ایسی
باتوں کا رد فرمادیا ہے کہ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَلَكِنَّ الشَّيْطِينَ كَفَرُوا (البقره: ۱۰۳) تم ایسی
باتوں سے توبہ کر لو۔ اگر کوئی ایسا وعظ سنائے تو صاف کہہ دو کہ انبیاء کی ذات جامع کمالات ایسے
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲)
افتراؤں سے پاک ہے۔
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ -
ترجمہ۔ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
تفسیر لیلتہ القدر کے اگر صرف اسی قدر معنے ہوتے کہ رمضان شریف کے آخری دھا کہ
میں طاق راتوں میں سے ایک رات لیلتہ القدر ہے وبس۔ اس کے علاوہ اور کوئی مطلب نہیں۔ تو اس
صورت میں بارہ مہینے ہی بجائے ہزار مہینے کے کافی تھے ۔ کیونکہ دوسرے رمضان شریف میں تو
لیلۃ القدر پھر دوبارہ بالیقین موجود ہے۔ پھر اس سے آگے اور آئندہ رمضان شریف فَهَلُمَّ جَدًّا ۔
ہمارا یہ عقیدہ نہیں کہ کسی سال تو رمضان شریف میں لیلتہ القدر ہوتی ہے اور کسی سال نہیں ہوتی ۔
نہیں بلکہ بالیقین رمضان شریف میں ہر سال کسی نہ کسی طاق رات میں لیلتہ القدرضرور ہوتی ہے۔ خواہ
ستائیسویں کو ہو یا اکیسویں کو مگر پہلی آیت میں اس سورہ شریف کے جیسا کہ بیان ہوا ہے۔ انزلتہ کا
مرجع منزل عليه القرآن بھی ہے اور ایک اور مقام میں بھی اللہ تعالیٰ نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن شریف دونوں کو ایک ساتھ نازل شدہ فرمایا ہے جیسا کہ فرمایا قَدْ انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ
ذِكْرًا رَّسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللهِ - " (الطلاق: ۱۱، ۱۲ ) اس جگہ ذِكْرًا کا بدل رسُولاً واقع ہوا
اے اللہ خوب جانتا ہے کہ کہاں اپنی رسالت رکھنی چاہیے۔
اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا لیکن شریر ہلاک کرنے والوں ہی نے کفر کیا۔
سے بے شک اللہ نے تم کو نصیحت کرنے والا رسول نازل فرما دیا ہے ۔ جو پڑھتا ہے تم پر اللہ کی کھلی کھلی آیتیں ۔

حقائق الفرقان
۲۹۶
سُوْرَةُ الْقَدْرِ
ہے۔ یعنی ذکر بھی نازل ہوا اور رسول بھی نازل ہوا۔ قرآن شریف رَسُولٌ يَتْلُوا نہیں ہے۔ رَسُوْلًا
ہے۔ غرض کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور اور آپ کی بعثت کے انوار پوری آب و تاب
کے ساتھ قرونِ ثلاثہ مَشْهُودٌ لَّهَا بِالْخَيْرِ تک تھے۔ ہزار مہینے گزرنے تک دنیا نے ظلمانی حالت پھر
اختیار کر لی اور پھر وعده البي لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ کا پورا ہوا فَهَلُمَّ جَدًّا ۔ اسی طرح سے
ہر ہزار مہینے کے بعد اللہ تعالیٰ اپنے اس قرآنی وعدہ کے بموجب رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام کے
دین کی تجدید کے لئے ہر صدی پر جو قریباً ہزار مہینے کے بعد آتی ہے مجدد دین کو نازل فرماتا رہا ۔ ان الله
يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا ۔ حدیث نبوی اور آیت قرآنی
دونوں متفق ہو گئے ۔ قرآن شریف میں پیغمبروں کی نسبت جبکہ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمُ
مَنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ - (المومن : ۷۹) آیا ہے تو مجدد دین کی تفتیش کہ کون کون تھے ۔ یہ عبث
ہے۔ لوگ جن جن کو مجد دقرار دیں گے ہم ان کو مان لیں گے۔ مگر دیکھنا تو یہ ضروری ہے کہ ہماری اس
صدی چہار دہم میں یہ وعدہ قرآن شریف کا اور حدیث شریف کا وقوع میں آیا بھی یا نہیں ۔ اگر اور
صدیوں میں وقوع میں آتا رہا اور اس صدی میں وقوع میں نہیں آیا تو ہمارے جیسا بد بخت اور کوئی
نہیں کہ ظلمت میں چھوڑ دیا گیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۳۷٬۳۳۶)
-
- تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ -
ترجمہ۔ اس میں فرشتے اور کلام الہی اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں ہر ایک ضروری کام میں ۔
تفسیر مِنْ كُلِّ اَمر کے معنے لِكُلِ آخر ہیں۔ ہر کام کی سلامتی سے یہ مراد ہے کہ پیغمبر صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہی سے زمانہ نے اپنی دینی و دنیوی دونوں قسم کی ترقیات کا رنگ پکڑ
لیا۔ سائنس کی نت نئی تحقیقات اور ان کی ایجادیں دنیوی اعتبار سے مِنْ كُلِّ اَمْرٍ سَلم کی طرف
مصداق ہو رہی ہیں۔ تو دین اسلام کی اشاعت اور اس کی ترقی دوسرے پہلو پر مِنْ كُلِّ اَمْرٍ سَلم کو
یقیناً اللہ تعالیٰ اس امت کے لئے ہر صدی کے سر پر ایک مجدد مبعوث فرمائے گا جو اس کے لئے اس کے دین کی
تجدید کرے گا۔ ۲۔ اُن میں سے بعض تو ایسے ہیں جن کے حالات ہم نے تجھ کو بیان کئے اور سنا دیئے اور بعض
ایسے ہیں جن کے حالات تجھ کو نہیں سنائے۔

حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَةُ الْقَدْرِ
دکھلا رہی ہے۔ ہر کارے و ہر مردے۔
رمضان شریف کی لیلتہ القدر میں جو نزول ملائکہ ہوتا ہے۔ وہ بھی بجائے خود مسلم و متیقن ہے اور
صدی کے راس پر جو نزول ملائکہ ہوتا ہے وہ بھی اپنی تاثیرات و شواہد کی رو سے مشہود ومرئی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۷)
- سَلَامٌ * هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ -
ترجمے۔ وہ سلامتی کی رات ہے جب تک فجر طلوع ہو۔
تفسیر زبان خلق نقاره خدا۔ یہ جملہ ایک حد تک بہت صحیح ہے۔ عام بہت صحیح ہے۔ عام طور پر ہمارے ہمارے اس موجودہ
زمانہ کو روشنی کا زمانہ، روشنی کا زمانہ کہا جا رہا ہے۔ مگر غور سے اسے دیکھا جاوے تو یہ روشنی کا زمانہ بانی
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وقت سے ہی شروع ہو گیا ہے اور اب تو ضحی کا وقت ہے۔ حدیث شریف میں
آیا ہے کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ ضُحى ( يَخْرُجُ الدَّابَّةُ عَلَى النَّاسِ ضُحا) کے وقت نکلے گا۔ غور کرنے سے
معلوم ہوا کہ ضحی کے وقت کیا نکلے گا۔ روشنی کے زمانہ میں نکلے گا ۔ اب اگر کہو کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ نہیں نکلا تو
کہنا پڑیگا کہ روشنی کا زمانہ اس زمانہ کو کہنا بھی غلط ہے۔ مگر نہیں زمانہ ضرور روشنی کا ہے۔ اور دَابَّةُ
الْأَرْضِ نے بھی زمینی علوم اور سائنس کی ایجادوں میں بڑی ترقی کی ہے اور مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَام کے
وعدہ کے بموجب دنیوی ترقیات کے ایک حصہ کو پورا کیا ہے باقی رہا دوسرا حصہ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ
اور هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کا جو دینی ترقیات کا دوسرا پہلو ہے۔ وہ اس شخص کی ذات بابرکات سے
وابستہ ہے۔ جس نے دنیا میں آکر بڑے زور سے چلا کر کہا کہ
مؤیدے کہ مسیحا دم ست و مہدی وقت بشان او دگرے کے زاتقیا باشد
چو غنچه بود جہانے خموش و سر بسته من آمدم بقدومی که از صبا باشد
تریاق القلوب صفحه (۳)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۷)
لے وہ تائید یافتہ شخص جو مسیحادم اور مہدی وقت ہے اس کی شان کو اتقیا میں سے کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ یہ جہان ایک
غنچہ کی طرح بند تھا میں اس کے لئے برکتوں کو لے کر آیا ہوں جو بادصبالا یا کرتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی