سُوْرَۃُ الْبَیِّنَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۹۸
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
لد
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اُس بابرکت اللہ کے اسم شریف کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمن ورحیم ہے۔
۲ تا ۴ ۔ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَدِّيْنَ حَتَّى
تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ - رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً - فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ -
ترجمہ ۔ نہ تھے وہ لوگ جو منکر ہوئے اہل کتاب و مشرکوں میں سے باز آنے والے جب تک ان
کے پاس روشن دلیل نہ آجاتی ( یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔ یعنی اللہ کی طرف سے رسول جو
پاک صحیفے پڑھتا ہو ۔ جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں ۔
تفسیر - لم يكن ۔۔۔ مُنْفَدِین کے معنی یہ ہیں کہ اہلِ کتاب کے تمامی فرقے اور مشرکین کے
تمامی فرقے شرک اور بت پرستی کے اغلال سے کبھی جدا ہونے والے نہ تھے ۔ اگر بینہ نہ آتی۔ آگے
بینہ کے معنی خود ہی بیان فرما دئے ۔ آیت شریفہ میں پستہ دیا گیا ہے اس بات کا کہ رسول کے آنے کا
زمانہ کب ہوتا ہے۔ پہلے پارہ کے چودہویں رکوع میں بھی رسول کے آنے کے زمانہ کی خبر دی ہے۔
جہاں فرمایا ہے۔
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ
يَتْلُونَ الْكِتَبَ - (البقره: ۱۱۴)
اور مزہ یہ ہے کہ دونوں ہی فرقے آسمانی کتاب سے استدلال لے رہے ہیں۔ دونوں فرقوں
کے پاس آسمانی کتاب ہو اور پھر وہ باہم استدلال میں ایک دوسرے کی مخالفت میں تل جائیں ۔ تو
ہے اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی حقیقت و ت و ہدایت پر ؟ پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی سچائی و ہدایت ۔ و ہدایت پر نہیں
حالانکہ دونوں کتاب پڑھتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۹۹
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
بالطبع ضروری اور لازمی ہوگا کہ کوئی تیسرا حکم اور عدل آوے اور خدائی فیصلہ ان کو خدا کی طرف سے
سناوے۔ یہی حال ہمارے وقت میں اندرونِ اسلام قرآن کریم ہی سے تمسک کرنے والے
مسلمانوں کا ہو گیا تھا۔ اہلِ حدیث غیر اہلِ حدیث کے اور ائمہ سلف کے متبعین با ہم ایک دوسرے
کے باوجود ایک ہی آسمانی کتاب کے متمسک ہونے کے سخت مخالف ہو گئے تھے۔ وقت بتلا رہا تھا کہ
اب کوئی آسمانی حکم اور عدل آوے۔ سو خداوند تعالیٰ کے فضل و کرم سے بمقتضائے وقت حکم و عدل
آیا۔ چاہیے تو تھا کہ فیصلہ ہو جا تا مگر نظیر موجود ہے کہ
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتُهُمُ الْبَيِّنَةُ - ( البيئة: ۵)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۷)
اہل کتاب اور مشرکوں کا کافر گروہ اپنی شرارت و کفر سے کبھی نہ ٹلتے ۔ اگر اللہ کا ایسا رسول جو ایک
کھلی دلیل ہے نہ آتا۔ اور یہ پاک صحیفہ جس میں تمام مضبوط کتا بیں موجود ہیں۔ نہ پڑھ سناتا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵۴ حاشیہ )
گزشتہ ایام میں چونکہ رستے صاف نہ تھے۔ تعلقات باہمی مضبوط نہ تھے۔ اس لئے ایک ایک
قوم میں نبی اور رسول آتے رہے۔ جب مشرق اور مغرب اکٹھا ہونے لگا۔ خدا کے علم میں وہ وقت
خلط ملط کا آ گیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا۔ انبیاء علیہم السلام اور جس قدر
رسول آئے ۔ فرداً فرداً قوموں کی اصلاح کے لئے آئے۔ ان کا جامع اور راستبازوں کی تمام پاک
تعلیموں کا مجموعہ قرآن کریم ہے۔ جو جامع اور میمن کتاب ہے۔ فِيهَا كُتب قيمة فرمایا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۴)
فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ- کل دنیا کی صداقتیں اور مضبوط کتابیں سب کی سب قرآن مجید میں
موجود ہیں ۔
کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور ساری صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۱۲ رمئی ۱۸۹۹ء صفحه ۱)
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۶)
لے اور اہل کتاب نے تفرقہ نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس آ چکی کھلی دلیل ۔

حقائق الفرقان
٣٠٠
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
قرآن کریم تمام انبیاء کی پاک باتوں اور کتابوں کے مجموعہ کا خلاصہ ہے فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ
قرآن کریم سب کتابوں کا محافظ ہے اس میں دلائل کو اور زیادہ کر دیا ہے۔
( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۳٬۳۲٬۳۱ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۱۳ ء صفحه (۴)
ساری مضبوط تعلیمات اور ہدایات جامع کتاب حضرت قرآن - آن ہے جس نے تمام اگلی صداقتوں کو بھی
بہتر سے بہتر اور عمدہ سے عمدہ رنگ میں فرمایا ہے۔
الفضل جلد نمبرے مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۱۵)
رووو
قرآن کریم نے دعوی کیا ہے فِيهَا كُتب قيمة ۔ جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں
ہیں ان تمام کا جامع قرآن ہے۔ باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک
میں بولی جاتی ہے۔
الفضل جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
-۵- وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا ال وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتٰبَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ -
ترجمہ ۔ اور اہل کتاب نے تفرقہ نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس آچکی کھلی دلیل ۔
تفسیر حکم و عدل کی بات کو بھی لوگ بغيا بَيْنَهُمْ ۔ (البقرہ:۲۱۴) کی وجہ سے نہیں مان لیا
کرتے۔ آیت شریفہ میں دو اگلی نظیریں موجود ہیں ۔ اہلِ کتاب نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
پیشتر بھی بینہ آنے پر تفرقہ کیا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کے تفرقہ کو تو نظیر ہی اگلے تفرقہ کی
بتلا یا ہے۔ إِذا تلی فَتَقَلَّت۔ جو دو نظیریں موجود ہیں تو تیسری نظیر کیوں نہ قائم ہو؟ یہ اختلاف نبی کی
صداقت کی دلیل ہے۔ نبی مسلمات کو ماننے کے لئے نہیں آیا کرتے۔ بلکہ کچھ اپنی منوانے کے لئے
رو
آتے ہیں۔ قرآن شریف میں ۱۱۴ کتب قیمہ ہیں۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۳۸٬۳۳۷) به
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَ
الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّکٰوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ -
وَيُقِيمُوا
ترجمہ اور ان کو تو یہی حکم دیا گیا کہ اللہ ہی کی عبادت کریں خالص اسی کی عبادت کرتے ہوئے
لے آپس کی ضد سے۔

حقائق الفرقان
۳۰۱
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہو کر اور ٹھیک نماز کو درست رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں یہی تو
قائم دین ہے۔ ( یعنی عملی حالت کا ) ۔
تفسير: مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاء - حنیف کے معنے خود ہی اس جگہ مخلص موجود ہیں ۔ دوسری جگہ
حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام: ۴۰) فرمایا ہے۔ یہاں بھی عدم شرک جو اخلاص کے
مترادف ہے۔ حنیف کی صفت بیان ہوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۸)
خدا کی عبادت ایسے طور سے کی جاوے کہ کوئی چیز خدا کے سوا دل میں ، زبان میں ،
حرکات میں، سکنات میں معبود نہ رہے۔ قرآن مجید فرماتا ہے ۔ وَاعْبُدُ اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ
شَيْئًا وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ، حنفاء کے یہودی اور عیسائی اس اسلامی
اصل کا بظاہر اقرار کرتے ہیں اور حسب کتب مقدسہ خود اسلام کے مخالف نہیں۔ کیونکہ ان کے یہاں
بھی شرع کا بڑا اور پہلا حکم یہی ہے کہ ” خداوند کو جو تیرا خدا ہے اپنے سارے دل اور اپنی ساری
جان ، اپنی ساری سمجھ سے پیار کر“ (متی ۲۲ باب ۳۷۔ استثناء ۶ باب ۵)
فائدہ۔ خلوص کا لفظ اور لا تشرك کا لفظ اس سارے، سارے ساری کہنے سے اعلیٰ درجے پر ہے۔
انصاف کرو۔ عیسائیوں کے صرف السا انصاف کرو۔ عیسائیوں کے صرف لسانی اور کتابی اقرار کی کیا قدر کی جاوے۔ جب وہ اس اور کی قدر کی
کے ساتھ مسیح بن مریم جیسے خاکسار بندے کے سر پر الوہیت کا تاج دھرا یقین کرتے ہیں ۔ اگر وہ
کہیں مسیح کوئی علیحدہ اللہ نہیں، بلکہ اسی اللہ خالق زمین و آسمان ، جامع صفات کا ملہ، تمام نقائص
سے منزہ نے جب جسم کو قبول فرما یا تو مسیح ابن اللہ کہلایا۔ ذاتاً وہ ایک ہی ہے۔ تو یہ بڑی سخت نا نہی
اور غلطی ہوگی ۔ کیوں؟
عیسائی خدا کو بے حد اور بے انت مانتے ہیں اور اسے ہر جگہ موجود یقین کرتے ہیں ۔ جب
۔
لے سب سے الگ ہو کر، ایک ہی کا بن کر ۔ میں تو مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔ ہے اور بندگی کرو اللہ کی اور مت
ملاؤ ساتھ اس کے کسی کو۔ سے اور نہیں حکم کیے گئے مگر یہ کہ عبادت کریں اللہ کی حاصل اس کے واسطے بندگی ایک
طرف ہو کر ( یا ابراہیم کی راہ پر ) ۔

حقائق الفرقان
۳۰۲
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
اللہ تعالیٰ بے حد ہر جگہ ہے تو وہ صرف محدود درحم مریم میں کیونکر سمایا۔ جب وہ محیط گل ہے تو جسمانی حدود
نے اس کا کیسے احاطہ کیا۔ اگر ابنِ مریم با عتبار مظہر الوہیت ہونے کے ابن اللہ اور الیہ مجسم ہے تو پھر
کیوں تمام مخلوق مظہر نہیں ہو سکتی ؟
اور کیوں ابن اللہ اور الہ جسم مانی نہیں جاتی۔ مسیح کھاتا پیتا لڑکپن سے تیس بتیس برس کی عمر تک
پہنچا۔ جو کھانے پینے کا محتاج ہوا۔ وہ تمام مخلوق کا محتاج ہوا۔ پانی ، ہوا، چاند، سورج ہمٹی ، نباتات،
جمادات سب کی ضرورت اسے لاحق ہوئی ۔ جب محتاج بنا تو خدا صفات کا ملہ کا متصف نہ رہا۔ پھر
عیسائی کہتے ہیں۔ یہود کے ہاتھ سے پٹا اور ان کے ٹھٹھوں میں اڑایا گیا۔ آخرایلی ایلی پکارتے
جان دی ۔
یہ عذاب اور پھر جامع صفات کا ملہ اور الوہیت کا مستحق ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۶٬۲۵)
اور نہیں حکم کئے گئے وہ لوگ مگر اس بات کا کہ عبادت و پرستش کریں اللہ کی صرف اس لئے
خالص کر نیوالے ہوں اپنے دین کو۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۰ )
- إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ
خُلِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ
أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ -
ترجمہ ۔ بے شک جنہوں نے حق چھپایا اہل کتاب میں سے اور مشرکین میں سے وہ جہنم کی آگ
میں ہوں گے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں۔ بے شک جن لوگوں نے
۔
سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو وہی لوگ بہترین مخلوق ہیں ۔
تفسير بَرِيَّة اور بر ایا دونوں کے ایک معنی ہیں یعنی مخلوق بَرَأَ ، خَلَقَ ۔ باری خالق کے خداوند
تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۸)

حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَةُ الْبَيِّنَةِ
- جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا
اَبَدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ -
ترجمہ۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس سدار ہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں
وہ ہمیشہ ہمیشہ اُس میں رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ۔ یہ اُس کے لئے ہے جو
اپنے رب سے خوف رکھتا ہے۔
تفسیر ۔
جو وعدے صحابہ کو دیئے گئے تھے۔ وہ صرف آخرت ہی کے نہیں تھے بلکہ دنیا اور
آخرت دونوں ہی کے تھے۔ دنیا کے انہار صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے لئے بیجوں ۔ سیچوں ، دجلہ اور
فرات تھے ابداً کی شہادت اس وقت تک کے قبضہ سے موجود ہے۔ آیت ۸ میں آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصلحت فرمایا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اعمالِ صالحہ کی کمزوری جس قدر ہو گی ۔ اسی قدران
انہار و جنات وغیرہ کے قبضہ میں بھی کمزوری واقع ہوگی ۔ اہلِ شیعہ پر بھی یہ آیت شریف حجت ہے۔
صحابہ رضی اللہ عنہم کے اعمال اگر اعمال صالحہ نہ ہوتے تو یہ انہار و جنات ان کو کس طرح ملتے ۔ رضی
اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ - آگے فرمایا کہ ذلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبة ۔ معلوم ہوا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم
غاصب نہیں تھے ۔ خشية الله ان میں سب سے بڑھ کر تھی ۔
اس سورۃ کی ابتدا میں تو بتایا کہ مکہ اور مدینہ کے مشرکین اور اہلِ کتاب میں جو انقلاب
مقدر تھا ۔ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت پر موقوف تھا۔ چنانچہ یہ بات کسی مزید
توضیح کی محتاج نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے بعد عرب کی کایا ہی پلٹ گئی
اور آپ سے پہلے ساری قو میں تمام فرقے اور اہل مذاہب اپنے مرکز توحید سے دور جا پڑے
تھے اور ہر قسم کی بداعتقادیوں، بداخلاقیوں اور بداعمالیوں میں مبتلا تھے ۔ اس لئے
قرآن کریم نے فرمایا - ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ - (الروم: ۴۲) یا
علاوہ بت پرست مشرکوں کے ، اہل کتاب بھی مختلف قسم کے شرکوں اور عملی نجاستوں میں گرفتار
تھے۔ اور اس طرح پر روحانی نکتہ خیال سے دنیا مر چکی تھی اور یہ بگڑی ہوئی تو میں اصلاح پذیر نہیں ہو
ظاہر ہو گیا فساد خشکی اور تری میں ۔
ا ظاہر

حقائق الفرقان
له ولد
سُوْرَةُ الْبَيِّنَةِ
سکتی تھیں جب تک البَيِّنَة نہ آوے ۔ چنانچہ وہ موعود البينة ( نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )
آئے اور آپ نے دنیا کو اس گند اور ناپاکی سے پاک کیا۔ جس میں وہ مبتلا تھی ۔ البینة کے معنی خود
قرآن مجید نے کر دیئے ہیں۔ رَسُولٌ مِّنَ اللهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرة یعنی وہ اللہ کا موعود رسول جوان
پر پاک صحیفے پڑھتا ہے۔ کتب مقدسہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو پیشگوئی کی گئی تھی ۔ اس
میں یہی لکھا تھا کہ میں اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا ۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا
کی تھی۔ اس میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ ایسا رسول مبعوث فرما۔ جو تیری آیتیں ان پر تلاوت کرے
یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر میں بار بار آیا ہے۔ يَتْلُوا
عَلَيْهِم آیتہ (جمعہ:۳) غرض وہ کامل اور خاتم رسول آ گیا اور وہ پاک صحیفے ان پر تلاوت کرنے لگا۔
مگر باوجود اس کے کہ زمانہ کی حالت طبعی اور قوموں کی عملی اور اعتقادی سخت تقاضا کر رہی تھی کہ ایک
زبر دست رسول آئے اور خود اہلِ کتاب بھی تو رات اور صحائف ا انبیاء اور عہدِ جدید کی پیشگوئیوں کے
موافق منتظر تھے کہ مثیل موسی اور مبشر عیسی ( فارقلیط ) آنے والا ہے۔ مگر جب وہ آگیا تو بغض وحسد
سے انکار کر دیا۔ حالانکہ یہ کوئی نئی بات نہ تھی۔ ضرورت نبوت کے وہ قائل اور مثیل موسی اور مبشر عیسی
کے وہ منتظر اور پھر آنیوالے نے کوئی نئی تعلیم نیا مذہب پیش نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے پاک صحیفے ان پر
تلاوت کرتا ہے۔ اور تمام دنیا کی صداقتیں اس کی کتاب میں موجود ہیں ۔ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ یعنی
قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے کہ تمام دنیا کی الہامی کتب کی جمیع محکم اور مستقل صداقتیں اس میں
موجود ہیں ۔ دہیں۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ قرآن مجید تمام کتب سابقہ پر شامل اور جامع اور مہیمن کتاب ہے اور
ہر قسم کی تحریف و تبدیل، ترمیم و تنسیخ سے پاک اور خاتم الانبیاء کی طرح خاتم الکتاب ہے۔ بہر حال اس
نبی نے کوئی نئی تعلیم پیش نہیں کی اور کہا کہ مَا كُنتُ بِدْعَا مِنَ الرُّسُلِ (الاحقاف : ۱۰) اور وہی تعلیم
دی جو سب نبی دیتے آئے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو ۔ اخلاص کے ساتھ اپنی عملی اور اعتقادی حالت
کی اصلاح کرو۔ شرک چھوڑ دو۔ نمازیں پڑھو اور زکوۃ دو۔ کیونکہ یہی دین قیم ہے اس طرح پر ان پر
اتمام حجت کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۸)
لے تو کہہ دے میں نیا اور انوکھا رسول تو نہیں ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی