سُوْرَۃُ الزِّلْزَالِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
سُورَةُ الزِّلْزَالِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُورَةُ الزِّلْزَالِ
ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورہ زلزال کو اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲ تا ۴ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا وَ قَالَ
الْإِنْسَانُ مَا لَهَا -
ترجمہ ۔ جب زمین ہلا دی جائے گی اُس کے زلزلے سے۔ اور زمین اپنے بوجھ نکال ڈالے گی۔
ا
اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا۔
تفسیر زمینی تزلزل اور اور اخراج اثقال کے معنے دو طرح پر ہیں ۔ ایک تو قیامت کو زمین کا سخت
بھونچال ہونا اور تمامی مدفونوں کا باہر نکلنا اور دوسرے معنے یہ کہ الْأَرْضُ سے مراد اہل ارض ہیں ۔ جیسا
که فَلْيَدْعُ نَادِيه (العلق : ۱۸) میں نادی سے اہلِ نادی مراد ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۸)
زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا سے مراد ہے کہ خوب زور شور کی جنبشیں اہلِ ارض میں پیدا ہوں گی۔
در اصل اس سورہ شریفہ کے الفاظ سورہ القدر کے بیان کے مفسر ہیں ۔ ہیں ۔ سورۃ القدر میں فرمایا تھا کہ
تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ - ( القدر : ۵) یعنی قابلِ قدر زمانہ میں فرشتوں کا نزول
کثرت سے ہوگا۔ اور الروح جو فرشتوں کے سردار ہیں ان کا بھی نزول ہو گا۔ اس جگہ آیت نمبر ۳ میں
وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا فرما کر یہ ظاہر فرمایا کہ فرشتوں ہی کی تحریکات سے اہلِ ارض زمین سے ہر
قسم کے انتقال باہر نکال دیں گے۔
ا چاہئے کہ وہ بلا لیں اپنے ہم نشینوں کو۔ ہے اس میں فرشتے اور کلام الہی اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
how
سُورَةُ الزِّلْزَالِ
یہ اثقال معدنیات کے قسم سے بھی ہیں اور علوم وفنون کے قسم سے بھی ہیں۔ جس قدر معدنیات
اس وقت میں نکلے اور نکل رہے ہیں ۔ اس کی نظیر ا گلے زمانہ میں پائی نہیں جاتی ۔ اور جس قدر علوم وفنون
اہلِ ارض کے ہاتھوں سے ملائکہ اللہ کی تحریکات سے اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس کی بھی نظیر سابقہ زمانہ
میں پائی نہیں جاتی ۔ چوتھی آیت میں جو وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا ہے۔ اس سے زیادہ تر رحجان اسی بات
کا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعات قبل از قیام ساعت دنیا ہی میں ہونیوالے ہیں۔ کیونکہ انسان کا استعجاب
سے ماتھا کہنا۔ دنیوی روز افزوں ترقیات و عجائبات کے ظہور کی وجہ سے ہوگا ۔ آخرت میں بعث بعد
الموت کے وقت تو تمامی امور سب پر حق الیقین کے طور پر کھل جاویں گے۔ اس وقت انسان تعجب کا
ܠܘܢ
کلمہ نہیں کہے گا بلکہ یلَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي - ( الفجر : ۲۵) کہے گا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۹)
۶،۵ - يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا -
ترجمہ اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی ۔ اس لئے کہ تیرے رب نے اس کو وحی کی ۔
تفسیر۔ اہلِ ارض جس قدر اپنے اخبار اس وقت شائع کر رہے ہیں۔ وہ ظاہر ہے۔ جس قدر
بار یک در بار یک علوم و فنون اہل ارض اس وقت ظاہر کر رہے ہیں ۔ یہ ملائکتہ اللہ ہی کی تحریک کے
نتائج ہیں یہ ایسی وحی ہے جیسے کہ شہد کی مکھی (نحل ) کی وحی ۔ وحی کے معنے صرف لطیف،
رموز و اشارات و کنایات کے ہیں ۔ وحی کے تین مراتب سورۃ الشورای میں مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ
يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيًّا (الشوری: (۵۲) میں بیان ہوئے ہیں۔ یہاں صرف لغوی معنے وحی کے مراد ہیں ۔
اور دوسری اور تیسری قسم وحی کی یہی مراد لی جاوے تو بھی صحیح ہو سکتی ہے۔ کیونکہ نزول ملائکہ کے ساتھ
الروح کے بھی نزول کا ذکر ہے جو ملائکہ کے سردار ہیں ۔ اور سردار سرداروں سے ملا کرتے ہیں۔ مشہور
قول ہے کہ ” جیسی روح ویسے فرشتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۹)
اس آیت پر اعتراض کرتے ہوئے ایک آریہ نے اعتراض کیا کہ:
لے اے کاش میں کچھ تو بھیجتا آگے اپنی اس زندگی کے لئے ۔
حقائق الفرقان
سُورَةُ الزِّلْزَالِ
ر مین باتیں کرے گی سورج چاند کیوں نہ کریں گے ستارے کیوں خاموش ہیں“
الجواب : 1۔ اول تو سورج اور چاند کی خاموشی کا ذکر نہیں جو آپ کو اس پر تعجب ہوا۔ ۲۔ دوم ستارے
بھی تمہارے دیانند کے اعتقاد میں زمین ہی ہیں۔ پس ان کی خاموشی بھی ثابت نہیں۔ کیونکہ وہ بھی
زمین ہیں یا زمین کی طرح ہیں۔ پس جیسے یہ زمین باتیں کرے گی ۔ وہ بھی باتیں کریں گے۔
۔ سوم یہ تا تستھ او پارہی ہے۔ اگر تم کو اس کی سمجھ نہیں تو پڑھو۔ ستیارتھ پرکاش صفحہ نمبر ۲۵۴۔
اہم برہم اسمی کے ارتھ میں لکھا ہے۔ اس موقع پر تا تستھ او پادہی استعارہ ظرف ومظروف کا استعمال
ہے۔ جیسے:
(منچا گری شرفتا) میچ پکارتے ہیں۔ چونکہ میچ جڑ ہیں۔ ان میں پکارنے کی طاقت نہیں ۔ اس لئے
منچ کے جاگزیں آدمی پکارتے ہیں۔ پس اسی طرح اس موقع پر بھی سمجھنا چاہیے۔
۴- چهارم - تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا کے ساتھ ہے بِأَنَّ رَبَّكَ أولى لها (الزلزال: ۶،۵) بیان کرے
گی زمین اپنی خبریں اس لئے کہ تیرے رب نے اسے وحی کے ذریعہ حکم کیا ہے۔
پس ہمہ سامرتھ (القادر ) سرب شکتی مان (الغنی، القادر ) جو دوسرے کا محتاج نہیں۔ اگر وہ زمین
کو فرمادے کہ تو بیان کر تو کیا وجہ ہے کہ پھر بیان نہ کر سکے۔ تم بھی تو قوی خدا داد سے ہی بولتے ہو۔
زمین بھی قومی خداداد سے بول سکتی یا بیان کر سکتی ہے۔
دو
پنجم " تحدث میں یہ ضرور نہیں کہ ہماری تمہاری طرح پنجابی یا اردو بولے۔ ہر ایک کا بولنا
اس کے مناسب حال ہوا کرتا ہے۔ پھر الفاظ کی ضرورت بھی نہیں ۔ ایک لسان الحال اور ایک
لسان الافعال بھی ہوتی ہے۔ اب تم خود سمجھ لو کہ زمین کی لسان کس نوع کی ہے۔ جس سے وہ بولے
گی ۔ اور ظرف و مظروف کے استعارہ پر کیوں تم خود سمجھ نہیں سکتے ؟
وحی کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۰٬۱۴۹)
كُلَّمَا الْقَيْتَهُ إِلى غَيْرِكَ فَهُوَ وَحْی ۔ جو بات کسی کو پہنچائی جاوے وہ وحی ہے۔ قرآن کریم میں
یہ لفظ عام ہے۔ حتی کہ زمین کی نسبت بھی فرمایا ہے کہ اُسے وحی ہوتی ہے۔ چنانچہ فرمایا ہے۔ یومین
حقائق الفرقان
٧٠
سُورَةُ الزِّلْزَالِ
تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْلى لَهَا ۔ اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔ اس لئے کہ تیرے
رب نے اُسے وحی کی ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۸)
- يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيرُوا أَعْمَالَهُمْ -
ترجمہ ۔ اس دن آدمی پلیٹیں گے مختلف حالتوں پر۔ تا کہ اپنے کرتوتوں کو دیکھیں۔
تفسیر - صدور ضد ہے وُرُود کا۔ ماحصل آیت کا بلفظ دیگر یہ ہے کہ كُلُّ إِنَاءٍ يَتَرَشحُ بِمَا فِيهِ
ہر برتن سے وہی چیز ٹیکے گی جو اس ظرف میں ہوگی ۔ خدا وند تعالیٰ کی طرف سے ملائکۃ اللہ کے ذریعہ
سے وحی تو ہوئی مگر ہر چہ گیر د علتے علت شود کے قاعدہ کے بموجب دابتہ الارض یعنی زمینی کیڑے
سفلی علوم کی ترقی کی طرف جھک پڑے اور خداوند تعالیٰ کے پاک روحوں کو پاک روح کے نزول سے
ایسے حقائق معارف کھلے کہ جو دین اور دار آخرت کے لئے مفید ہیں۔ صدور جس کے معنے کو ٹنے کے
ہیں۔ اس سے مراد ملائکہ اللہ کے اثر سے متاثر ہو کر مخفی استعدادوں کو مکمن قوت سے حیر فعل میں لانے
کے ہیں۔ یہی لوگوں کا صدور اور ان کا لوٹنا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ موخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۹)
۹۰۸ - فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً وَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ
ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة -
ترجمہ ۔ تو جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہو گی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔ اور جس نے ذرہ برابر بھی
بدی کی ہوگی تو وہ اُسے دیکھ لے گا۔
تفسیر پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں آیتوں کو جامِعَةٌ فَادی فرمایا ہے۔ ہر نیکی بدی
کے تولنے کے لئے یہ کانٹے کی میزان ہے۔ مثقال ترازو کے بیٹے کے وزن کا نام ہے اور ذرہ بہت ہی
کم مقدار چیز ہے۔ جزا و سزا بھی انسان کو ہر وقت ملتی رہتی ہے۔ اگر غور کرتا رہے تو بات سمجھ میں آجاتی
ہے کہ فلاں عمل کی یہ جزا ملی اور فلاں کی یہ۔ نامۂ اعمال کے جزاوسزا کا حال بھی آنکھ کے بند ہونے پر
اے جس کے باطن میں خرابی ہے وہ جو فعل بھی کرے علت سے خالی نہیں ہوتا۔
حقائق الفرقان
معلوم ہو جائے گا۔
۳۰۹
سُورَةُ الزِّلْزَالِ
بوقت صبح شود همچو روز معلومت که با که باخته ای عشق در شب دیجور
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۹)
موت کی کوئی خبر نہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہر وقت مسلمان بنے رہو۔ یہ مت سمجھو کہ چھوٹے
سے چھوٹے عمل کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا کام آئے گا۔ نہیں۔ خدا تعالیٰ کسی کے فعل کو ضائع نہیں
کرتا ۔ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةً - (الزلزال : ٨)
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں جب کا فر تھا تو اللہ کی راہ میں خیرات
کیا کرتا تھا۔ کیا اس خیرات کا بھی کوئی نفع مجھے ہوگا ۔ فرمایا۔ اسلمْتَ عَلَی مَا اسْلَفت تیری وہی نیکی تو
تیرے اس اسلام کا موجب ہوئی ۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ ، اور اس کو سچی فرماں برداری کے نمونے
سے ثابت کرو۔ ٹھیک یا د رکھو کہ ہر نیک بیج کے پھل نیک ہوتے ہیں۔ بڑے بیچ کا درخت برا پھل
دے گا۔
ع گندم از گندم بروید جو ز جو
از مکافات عمل غافل مشو "
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۷ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
صبح کے وقت تجھ پر روز روشن کی طرح عیاں ہو جائے گا کہ اندھیری رات میں تو کس کے ساتھ عشق بازی
کرتا رہا ہے۔
ے تو جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہوگی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔
ے ۔ گندم سے گندم اور جو سے جو ہی نکلتی ہے۔ اس لئے مکافات عمل سے غافل مت ہو۔