سُوْرَۃُ الْعٰدِیٰتِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۳۱۰
سُوْرَةُ الْعَدِيتِ
سُوْرَةُ الْعَدِيْتِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ عادیات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ بزرگ کے اسم شریف سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
اس سورہ شریفہ کا مضمون شریف الطبع گھوڑے کی وفاداری اور اس کے بالمقابل انسان کی
بے وفائی اور اس پر مردہ دلوں سے پروردگار کی طرف سے مناقشہ ہے۔ ترتیب آیات میں وفاداری
کی تدریجی ترقیات کو دکھایا ہے۔
٢ - وَالْعَدِيتِ ضَبْحًا -
ترجمہ ۔ قسم ہے ان کی جو دوڑتے دوڑتے ہانپ اٹھتے ہیں ۔
تفسیر - عادِيَةٌ کی جمع عَادِيَاتٌ ہے۔ عَادِيَةٌ ، عَدُو سے
سے مشتق ہے۔ عدو کے معنے دوڑ نے
کے ہیں ۔ جمع میں وی سے بدل گئی ۔
صبح ۔ گھوڑے کی اس آواز کو کہتے ہیں۔ جو دوڑنے کے وقت اس کے حلق و سینہ سے نکلتی
ہے۔ یہ وفاداری کا پہلا قدم ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۹)
- فَالْمُورِيتِ قَدْحًا -
ترجمہ ۔ نیز ان گھوڑ سواروں کی جن کے مرکب چوٹ مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔
تفسیر۔ انیرا کے معنے آگ نکالنے کے ہیں۔ بیچارہ بے زبان محبت کی آگ کس ذریعہ سے
نکالے؟ پتھریلی زمین میں ٹھوکریں کھا کر نعل در آتش ہو کر آگ جھاڑتا ہے۔ اور اپنے سوار کو وفاداری
دکھلاتا ہے یہ وفاداری کا دوسرا قدم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ استمبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۴۰٬۳۳۹)

حقائق الفرقان
۴- فَالْمُغِيرَتِ صُبْحًا -
ترجمہ پھر صبح ہی صبح حملہ کرنے والوں کی۔
۳۱۱
سُوْرَةُ الْعَدِيتِ
تفسیر مالک کے دشمن پر رات بھر کی دوڑ کا تھکا ہوا صبح کے وقت جا پڑتا ہے۔ یہ وفاداری کا تیسرا
قدم ہے۔ غارہ چھاپہ مارنے کو کہتے ہیں۔
- فَاثَرْنَ بِهِ نَفْعًا -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
ترجمہ ۔ پھر دوڑ دھوپ سے گرد اٹھاتے ہیں۔
تفسیر نقع کے معنی گردو غبار کے ہیں اور اثر ان کا اڑانا ہے۔ یہ وفاداری کا چوتھا قدم ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر یاد آ گیا۔
۶
اگرچه در در جاناں چو خاک گردیدم
کیم تپد که فدایش غبار خود بکنم !
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
- فَوَسَطنَ بِهِ جَمْعًا -
ترجمہ۔ پھر جماعت کے بیچ میں جا گھستے ہیں ۔
تفسیر عادیات ، موریات وغیرہ ہر فعل کو جمع کے صیغہ سے بیان فرما کر آخر میں بھی بھگا فرمایا۔
اس تاکید میں یہ اشارہ ہے کہ جس جماعت کا شیرازہ کمزور ہے۔ وہ جماعت فاتح نہیں ہو سکتی ۔
پانچواں قدم وفاداری کا یہ بیان ہوا ہے کہ میدانِ جنگ کے وسط میں تلواروں اور نیزوں کی زد کے
نیچے یہ گھوڑے اپنے مالک کو پشت پر سوار لئے ہوئے بیٹھ جاتے ہیں ۔ پھر آگے وفاداری و جاں
بازی کے جو کچھ حرکات اس شریف الطبع بے زبان جانور سے صادر ہوتے ہیں ۔ ان کو ان کے سوار
ہی خوب جانتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
ا بے شک میں اپنے محبوب کے دروازہ میں خاک کی مانند ہو گیا ہوں لیکن پھر بھی میرا دل کرتا ہے کہ میں اس پر
اپنا یہ غبار بھی قربان کردوں ۔

حقائق الفرقان
۳۱۲
۷ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكُنُود ۔
ترجمہ ۔ بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔
سُوْرَةُ الْعَدِيتِ
تفسیر یہ ساتویں آیت جواب قسم ہے۔ گنود گند سے ماخوذ ہے۔ اور گند کے معنے قطع
کرنے کے ہیں۔ رسی کے کاٹ دینے کو گند الحبل کہتے ہیں ۔ گھوڑا گھاس، توڑی ، بھوسہ کھاتا ہے
اور وفاداری میں بڑا جانباز ہے۔ انسان ہزاروں قسم کی لذیز سے لذیذ نعمتیں اپنے رب کی دی ہوئی
کھاتا ہے اور وفاداری کے وقت اس رشتہ ربوبیت کو کاٹ دیتا ہے۔ بے وفا ناز پروردہ انسان جو
بھینسے کی طرح پھولا ہوا ہوتا ہے۔ اس کی مثال اس شعر میں خوب بیان کی گئی ہے۔
اسپ لاغر میاں بکار آید
روز میدان نه گاه پرداری کے
گھوڑا میدان کے دن بڑا چست ہوتا ہے مگر بے وفا انسان کند ہوتا ہے۔ کنور میں اسی بات کو بیان
فرمایا ہے۔
و۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰)
وَ إِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ -
ترجمہ ۔ اور البتہ وہ مال کی محبت کا بڑا دلدادہ ہے۔ ا
تفسیر۔ شدید کے معنے بخیل اور ممسک کے بھی ہیں۔ فَلَانٌ شَدِيدٌ وَ تَشَدَّدَ بولا کرتے ہیں ۔
خير بمعنی مال ۔ جیسا کہ فرما یا ان تَرَكَ خَيْرَانِ الْوَصِيَّةُ ( البقرہ:۱۸۱) محب کے لغت کے معنے پر
ہونے اور بھر جانے کے ہیں ۔ معنے آیت یہ ہیں کہ دل کے ہر گوشہ میں مال کی محبت جاگزیں ہو گئی اور
پھر ہو گئی ہے کہ رب کی وفاداری کے لئے کوئی گوشہ خالی نہ رہا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰)
۱۰ تا ۱۲ - أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ إِنَّ
رَبَّهُمُ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرُ
ترجمہ ۔ پس کیا وہ نہیں جانتا کہ جو کچھ قبروں میں ہے انہیں اٹھایا جائے گا۔ اور جو کچھ سینوں
ے کمزور گھوڑا لڑائی میں کام نہیں آتا ہے نہ پلا ہوا موٹا تازہ بیل ( کہ نمائش کے کام آئے ) ۔

حقائق الفرقان
۳۱۳
سُوْرَةُ الْعَدِيتِ
میں ہے وہ نکال لیا جائے گا ۔ تو اس روز ان کا جو ایسا حال ہو گا اس سے تو ان کا رب ہی بے شک
خبردار ہے۔
تفسیر بُعْثِرَ کے معنے وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ (الانفطار :۵) میں بیان ہو۔
و
ہو چکے ہیں ۔ بعثر اور
بخیر کے ایک ہی معنے ہیں۔ اور یہ دونوں بعث اور بحث سے مرکب ہیں۔ جن کے معنے کریدنے اور
مناقشہ کرنے کے ہیں۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ مَنْ نُوْقِشَ عُذِّبَ۔ جس کے حساب میں ذرا بھی کرید کی گئی ۔ وہ
عذاب کیا جائے گا۔ ان آیتوں میں فرمایا ہے کہ مردہ دل بے وفا جو پنجر قالب میں مقید ہیں۔ ان کی
وفاداری اور بے وفائی کی جب کرید ہو گی تو ان کا پرورش کنندہ ان سے ان کی باغیانہ حرکتوں کی
خوب خبر لے گا۔ ل تاکید کے لئے ہے۔ یہ کر ید حساب کی دنیا میں بھی ہوتی ہے۔ اور آخرت میں
بھی ۔ اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ - ( الانبیاء: (۲) میں دونوں حساب مراد ہیں۔ بلکہ نبی کی
معرفت دنیوی محاسبہ اقرب ہے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ آنَا الْحَاشِرُ الَّذِي
يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَى
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
ے انسانوں کا حساب قریب ہو گیا ہے۔ ۲ میں وہ حاشر ہوں جس کے قدموں پر لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی