سُوْرَۃُ الْقَارِعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۱۴
سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ
سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس با برکت اللہ کے اسم شریف سے پڑھتا ہوں جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲، ۳- الْقَارِعَةُ - مَا الْقَارِعَةُ -
ترجمہ ۔ کھڑکھڑا ڈالنے والی ۔ کیا ہے وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی ۔
تفسير الْقَارِعَةُ - قَارِعَة قَرَعَ سے مشتق ہے ۔ فَرع کے معنے کسی چیز کوسختی اور شدت سے
بجانے اور مارنے کے ہیں۔ خوفناک حادثہ اور مصیبت کے ر مصیبت کو بھی قارعہ اسی ۔ اسی لئے کہتے ہیں۔ قرآن شریف
میں دوسری جگہ فرمایا ہے ۔ وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ - (الرعد: ۳۲)
معلوم ہوا کہ دنیا کا عذاب بھی قارعہ ہے اور آخرت کی مصیبت بھی قارعہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
- يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ -
ترجمہ ۔ ایک دن لوگ بکھرے ہوئے ہوں گے پروانوں کی طرح۔
تفسیر فراش : ٹڈیاں بلکہ گل پر دار چھوٹے چھوٹے جانور جو چراغ کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔
مبْثُوث : منتشر ۔ بکھرے ہوئے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
- وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ ۔
ترجمہ اور ہو جائیں گے پہاڑ جیسے سرخ اون ڈھنگی ہوئی۔
لے اور کافروں کو تو ہمیشہ پہنچتی رہے گی ان کے کرتوتوں کے سبب مصیبت ۔
حقائق الفرقان
۳۱۵
سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ
تفسير - عهن ۔ اُون یا صوف مختلف رنگ کے نفش کے معنے دھنکنے کے ہیں۔ منفوش
دھنکے ہوئے ۔ جبال کا اطلاق بڑے بڑے بادشاہوں پر بھی کیا جاتا ہے۔ آیت میں دونوں قسم
کے عذاب اور تباہیوں کا ذکر ہے ۔ جو جنگوں میں ہوتے ہیں اور آخرت میں بھی ہوں گے۔ جیسا
کہ تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ۔ (الرعد: ۳۲) سے واضح ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰)
۹ تا ۱۲ - وَ أَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ - فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ وَ مَا أَدْرَيكَ مَا هِيَهُ -
نَارُ حَامِيَةٌ -
ترجمہ ۔ اور جس کا وزن ہلکا ہوا ۔ تو اس کی ماں ہاو یہ ہے ( جس کے گودیا پیٹ میں وہ رہے گا ) ۔
اور تو نے کیا سمجھا کہ کیا ہے وہ ۔ وہ تو ایک دہکتی ہوئی آگ ہے۔
تفسیر فامه هَاوِيَةٌ ۔ ہاویہ کو ام کہنے میں یہ مطلب ہے کہ جب تک تربیت یافتہ نہ ہو۔ ماں
سے تعلق رہتا ہے۔ بعد تربیت پالینے کے ماں سے علیحدگی ہو جاتی ہے ۔ اس لفظ سے معلوم ہوتا
ہے کہ بعد طول مکث کے دوزخی دوزخ سے نکال دیئے جائیں گے ۔ هَاوِيَه - طبقے کے بھی نکال
دیئے جائیں گے۔ جو سب سے نیچے کا طبقہ ہے۔ اسی لئے وہ طبقہ ہاویہ کہلاتا ہے۔ اُم اور ھوی
دونوں ایک جا جمع ہونے سے یہ اشارہ پائی جاتی ہے۔
نَارُ حَامِيَةٌ - نار دوزخ اور نار حرب دونوں مراد ہیں ۔ حرب کو بھی نا رہی فرمایا ہے۔ ملتا
أَوْ قَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ - (المائده : ۶۵)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۱)
تمام وہ لوگ جن کے اچھے اعمال نہیں ۔ یا ان کے اچھے اعمال کم ہیں ۔ وہ دوزخ میں جائیں
گے دوزخ کی گود میں رہیں گے وہی ان کی ماں ہے ۔ دیکھو قرآن ۔
لے پہنچتی رہے گی ان کے کرتوتوں کے سبب مصیبت کے وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۱۶
سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ
وَ أَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ وَمَا أَدْرَكَ مَا هِيَهُ - نَارُ حَامِيَةٌ ۔
بھلا جن کی ماں دوزخ کی گرم آگ ہوئی۔ وہ لوؤں کی آگ سے نہ بنے ہوں تو پھر کس
سے بنیں ۔ سنو ۔ سارے شریر شیطان یا شیطان کے فرزند ہیں ( یوحنا باب ۸ آیت ۴۴ متی ۱۳
باب ۳۹ متی ۱۶ باب (۲۳) ۔ جس طرح شریر شیطان کا فرزند ہے۔ اور عیسائی مسیح کے فرزند ۔
اُسی طرح دوزخ کی آگ شریر کی ماں ہے۔ اور وہ لوؤں کی آگ سے بنا ہے ۔ بھلا صاحب
جب عام شریروں کی ماں ہاویہ دوزخ ٹھہری تو ان اشرار کا شرارتی آپ شیطان دشمن آدم
لوؤں سے کیونکر نہ بنا ہو گا۔ ضرور وہ ہمارا دشمن نار السموم سے بنا۔ وہ تو پہلے ہی سموم نار سے بنا وہ ؛
تھا۔ اور یہی سچی فلسفی ہے۔ جس کے خلاف پر کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں ۔“
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۱)
ے اور جس کی تول ہلکی ہوئی تو اس کا ٹھکا نہ گڑھا۔ اور تجھ کو نہ معلوم ہوا کہ وہ کیا ہے آگ ہے دھکتی ہوئی ۔