سُوْرَۃُ التَّکاَثُرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
سُوْرَةُ التَّكَاثُرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
-
اس با برکت اللہ کے اسم شریف سے پڑھتا ہوں جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲ تا ۹ - الْهُكُمُ التَّكَاثُرُ - حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ - كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ - ثُمَّ
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ - كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ - لَتَرَوْنَ الْجَحِيمَ - ثُمَّ
لَتَرَوْنَهَا عَيْنَ الْيَقِينِ - ثُمَّ لَتُسْلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ -
ترجمہ ۔ تم کو بہتات کی ہوس نے تباہ کر رکھا ہے۔ یہاں تک کہ تم قبروں کی جگہ سے جاملوں نہیں نہیں
آگے چل کر تمہیں معلوم ہو گا ۔ پھر تم جان جاؤ گے۔ نہیں نہیں معلوم کرو کہ اگر تم یقینی طور پر جانتے
تو یہ کفر کی حالت نہ رہتی ) ۔ جس کے سبب سے تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔ ہاں پھر اس کو یقین کی
آنکھوں سے دیکھو گے ۔ پھر تم سے اُس دن باز پرس ہو گی نعمتوں کی ۔
تفسیر اللہ جل شانہ نے انسان کو ایسا تو بنایا ہے کہ یہ کھانے کا بھی محتاج ہے۔ پینے کا بھی محتاج
ہے۔ کپڑے کا محتاج ہے۔ مکان اور بیوی کا بھی بہت محتاج ہے۔ بچوں کی بھی ایک حاجت مخفی در مخفی
رکھتا ہے۔ عزت کو بھی چاہتا ہے اور ذلت سے بھی بچنا چاہتا ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی
خواہشیں لگا رکھی ہیں۔ جس سے کوئی انکار نہیں ہو سکتا ۔ ہاں اگر کوئی پاگل ہو تو اور بات ہے۔ پاگل اور
عقلمند میں بھی ایک بڑا بھاری فرق ہے۔ پاگل کی باتیں سن سن کر عقلمند بول اٹھا کرتے ہیں کہ یہ تو بڑا
احمق ہے۔
بہت بولتے رہنا اور زیادہ بکواس کرتے رہنا بھی احمق کا کام ہے۔ اور جو آٹھوں پہر چپ نا
رہے۔ وہ بھی پاگل ہوتا ہے۔ بہت بولنا اور بہت چپ پاگل اور احمق کا نشان ہے۔ جو شخص ہمیشہ
کھانے پینے میں مصروف رہے وہ بھی پاگل اور جو نہ کھائے وہ بھی پاگل ۔ غرض جب بات حد سے بڑھ

حقائق الفرقان
۳۱۸
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
جائے تو وہ جنون ہوتا ہے۔
ضرورتیں تو بے شک انسان کو بہت لگی ہوئی ہیں۔ خواہ کتنے ہی امور کیوں نہ ہوں اور خواہ کیسی ہی
حاجتیں کیوں نہ ہوں ۔ ان تمام کاموں میں انسان تکاثر کو چاہتا ہے۔ اکثر اوقات انسان چاہتا ہے کہ
عیش و عشرت کے ایسے ایسے سامان میسر آ جاویں۔ ایسا مکان ہو۔ ایسا لباس ہو۔ اور یہ سب خواہشات
انسان کے شامل حال ہیں ۔ پھر ان میں غلطی کیا ہے؟ خدا تعالیٰ نے بھی ایک دعا سکھائی ہے یعنی ربنا
اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً (البقرہ : ۲۰۲) اس دعا میں اللہ کریم سے اسی دنیا میں حسنہ مانگی گئی ہے ۔ مگر
یا درکھو غلطی صرف یہ ہے کہ نا جائز طریقوں سے یہ خواہشات پوری کرنے کی کوشش کی جاوے۔
اور ان دھندوں میں پھنس کر اپنے مولیٰ سے انسان غافل ہو جاوے۔ اللہ جل شانہ سے غفلت
بہت بری بلا ہے ۔
اکثر انسان آنکھیں بھی بند کیا کرتے ہیں۔ اپنے گھٹنوں میں سر بھی رکھا کرتے ہیں۔ نادان سمجھتا
ہے کہ یہ جناب الہی میں دھیان لگائے بیٹھے ہیں اور روحانی نظارہ دیکھ رہے ہیں ۔ مگر وہ وہی دیکھتا ہے
جو ظاہراً دیکھنے کا عادی ہے۔ پھر اسی غفلت عن اللہ میں مرجاتا ہے۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
اس غفلت کا بد نتیجہ تم سمجھ ہی لوگے۔ پھر ہم ہشیار کر کے تمہیں کہتے ہیں کہ تم ضرور سمجھ لو گے آج جو
فعل انسان کرتا ہے۔ کل کے لئے یہ ایک سبب ہوتا ہے۔ اور کل جو فعل انسان کریگا۔ وہ پرسوں کے
لئے ایک سبب ہوگا ۔
انسان کی عادت میں یہ بات داخل ہے کہ جب کبھی اسے کوئی علم حاصل ہو جاتا۔ ہو جاتا ہے۔ بشرطیکہ وہ
علم صحیح ہو اور علم والا عقلمند ہو تو پھر اس علم کے خلاف عمل نہیں کرتا۔ انسان کیا بلکہ حیوان بھی ایسا نہیں کرتا۔
دیکھو ایک اونٹ کتنا بڑا حیوان ہے۔ مگر ایک بچہ بھی نکیل ڈال کر کہیں کا کہیں لئے پھرتا ہے مگر ایک
گڑھے میں داخل کرنے کے لئے اسے کھینچیں تو وہ نہیں جاتا۔ کیوں نہیں جاتا۔ صرف اس لئے کہ
اسے صحیح علم گڑھے کا حاصل ہے اور یہ کہ اس میں ہلاکت ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۹
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
میں نے اپنے بچوں کو دیکھا ہے کہ اگر گرم غذا انہیں دیں یا ان کا ہاتھ اٹھا کر اس گرم غذا پر رکھیں
تو وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور کھاتے نہیں کیونکہ انہیں صحیح علم حاصل ہو جاتا ہے۔
جو لوگ قرآن مجید کو خدا کی سچی کتاب اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا سچا رسول اور نبی
یقین کرتے ہیں ۔ ائمہ کو سچا سمجھتے ہیں۔ کسی واعظ کو سچا سمجھتے ہیں وہ سوچیں کہ کیا ان لوگوں کے ذریعہ
سے انہیں صحیح علم حاصل نہیں ہوا کہ ان ان کاموں سے خدا راضی ہے۔ اور ان ان باتوں سے ناراض
ہے؟ پھر کتنے افسوس کی بات ہے کہ باوجود سننے کے بھی تم علم کے خلاف کرتے ہو۔ خوب یا درکھو کہ صحیح
علم کے خلاف کرنا بہت برا ہوتا ہے۔
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین رب العالمین ہمارار ہبر ہے اور ہمارے زمانہ
کا امام اس کی اتباع کو نجات کا موجب سمجھتے ہیں۔ پھر یہ کیسا علم ہے جو ان سب باتوں سے ہمیں غافل
کر دیتا ہے۔
دنیوی کاموں میں مختلف اغراضوں میں کچہریوں میں جھوٹی قسمیں، حرفہ، پیشہ ، تجارت،
ملازمت میں ایسے اعمال کہ گویا اللہ پر ایمان نہیں۔ یہاں تک کہ نمازوں میں بھی ریا۔ یہ کیا سر ہے۔
سچ تو یوں ہے کہ یقین کم ہے۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ لَتَرَوْنَ الْجَحِيمَ - (التكاثر :)
تم لوگ اگر یقین رکھتے تو جزا سزا کا خیال رکھ کر برے کاموں سے نفرت اور اچھے کاموں
سے محبت رکھتے ۔
ثُمَّ لَتَرَوْنَهَا عَيْنَ الْيَقِينِ - ( التكاثر : ٨)
اور یاد رکھو کہ یہ صرف علم ہی نہیں رہے گا بلکہ تمہیں یہ بھی دکھاویں گے کہ تمہارے اعمال کا
کیا نتیجہ ہے۔
اے نہیں نہیں معلوم کرو کہ اگر تم یقینی طور پر جانتے ) تو یہ کفر کی حالت نہ رہتی ) ۔ جس کے سبب سے تم ضرور جہنم کو
دیکھو گے۔ کے ہاں پھر اس کو یقین کی آنکھوں سے دیکھو گے ۔

حقائق الفرقان
۳۲۰
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
ثُمَّ لَتُسْلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ - ( التكاثر : ٩)
اور پھر تم سے سوال کیا جائے گا کہ تمہیں ہاتھ، پاؤں ، آنکھ، کان، زبان ، علم و دولت دیا گیا۔
ہادی تمہاری طرف بھیجے گئے اور پھر ہم مسلمانوں کا تو رسول ہی افضل الرسل خاتم النبین ہے جو ہماری
رہبری کے لئے آیا۔ وہ تمام نبیوں کی فضیلتوں کا مجموعہ ہے۔
ہماری کتاب قرآن مجید سچی، محفوظ اور جامع کتاب ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت میں ہمیشہ مجدد ہوتے رہے۔ اور پھر موجودہ زمانہ کا امام جس کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے
ہیں ۔ ہمارے پاس موجود ہے۔ پھر اتنی غفلت ! اس سے ضرور پوچھے جاؤ گے اور نتیجہ بھوگو گے۔
اس غفلت کو دور کرنے کے میں تین علاج تم لوگوں کو بتاتا ہوں ۔ پہلا علاج تو ایسا ہے جو تمام
انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔ اور وہ ہے استغفار۔ یا د رکھو۔ انسان کی بدیاں اور بدیوں کی طرف اس کو
کھینچتی ہیں اور اس کی نیکیاں اور نیکیوں کی طرف اس کو کھینچتی ہیں۔ استغفار کا مطلب یہ ہے کہ اے
میرے خدا میری غفلت ، غلط کاریاں اور ناراض کر نیوالی باتیں اور عدول حکمتیں جو مجھے یاد ہیں یا
میری یاد سے بھول گئی ہوئی ہیں۔ ان کے بدنتائج سے مجھے بچا کے اور آئندہ غلطیوں سے محفوظ رکھ۔
دوسرا اعلاج یہ ہے کہ لاحول بہت پڑھے۔
اپنی عاجزی کا اقرار کرے اور اپنے آپ کو محض کمزور اور ناکارہ سمجھے۔ اس طرح سے بہت فائدہ
ہوگا۔ اور بڑی مدد ملے گی۔
تیسر ا علاج یہ ہے کہ دعا ئیں بہت مانگے ۔ اپنے محسنوں کے لئے بھی دعا کرے۔ انہیں دعاؤں
میں سے ایک دعا اور بڑی اعلیٰ دعا درود شریف بھی ہے۔ جو اپنے پیارے محسن اور نہایت ہی
عظیم الشان محسن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مانگی جاتی ہے۔ وہ ہمارا بڑا بھاری محسن ہے۔ ایسے
محسن پر اللہ جلشانہ اپنے خاص خاص فضل اور عام رحمتیں کرے تا کہ اس کے بدلہ میں ہم پر بھی خاص
رحمتیں اور عام فضل ہو۔ چاہیے کہ درود شریف بہت پڑھا جاوے اور اپنے محسن کے لئے بہت دعا مانگی

حقائق الفرقان
۳۲۱
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
جاوے تا کہ ہم پر بھی رحم ہو۔ اللہ کریم ہم سب کو توفیق دے۔ آمین ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷ استمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱ - ۱۲)
الهُكُمُ التَّكَاثُرُ الهَا کے معنے کسی چیز سے غافل کر کے دوسری چیز میں مشغول کرنے کے ہیں ۔
جیسے فرمایا ۔ رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ الله - (النور: ۳۸) تكاثر ایک
دوسرے پر زیادت مال کی حرص کرنا۔ اسی واسطے کہا گیا ہے کہ مَنْ شَغَلَكَ عَنِ اللَّهِ فَهُوَ صَنَمُكَ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۱)
حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ - صحیحین میں روایت ہے کہ ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اور دو چیزیں اس
کی جوان رہ جاتی ہیں۔ ایک ان میں سے حرص مال ہے۔ ابوھریرہ سے یہ مروی ہے کہ پیغمبر صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے سورۃ التکاثر پڑھی اور پھر فرمایا۔ بندہ کہتا ہے کہ یہ میرا امال ہے۔ یہ میرا مال ہے۔
حالانکہ اس کا مال تو صرف اتنا ہی ہے۔ جو کھا لیا وہ تو فنا کر دیا۔ اور جو پہن لیا اس کو پرانا کر دیا۔ اور جو
خدا کی راہ میں دیدیا اس کو آگے کے لئے جمع کیا۔ ان تین قسموں کے سوا جو کچھ اور مال ہے وہ تو لوگوں
کا ہے۔
مقابر کے ذکر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ ارقام فرمایا ہے۔ ملخصاً
آپ ہی کے الفاظ میں یہ ہے۔ ”برزخ لغت عرب میں اس چیز کو کہتے ہیں۔ جو دو چیزوں کے درمیان
واقع ہو سو چونکہ یہ زمانہ عالم بعث اور عالم نشاء اولے سے کے درمیان واقع ہے اس لئے اس کا نام برزخ
ہے۔ برزخ ۔ عربی لفظ ہے جو مرکب ہے برا اور آج سے جس کے معنی یہ ہیں کہ طریق کسب عمل ختم ہو
گیا اور ایک مخفی حالت میں پڑ گیا۔ برزخ کی حالت وہ حالت ہے کہ جب یہ نا پائیدار ترکیب انسانی
تفرق پذیر ہو جاتی ہے اور روح الگ اور جسم الگ ہو جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا گیا ہے۔ جسم کسی گڑھے
لے وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے ۔ ۲ے جو چیز تجھے
اللہ کے علاوہ کسی اور طرف مشغول کر دے تو وہ تمہارابت ہے۔ سے موجودہ طرز تحریر میں ” اولیٰ“ لکھا جاتا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۲۲
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
میں ڈال دیا جاتا ہے اور روح بھی ایک قسم کے گڑھے میں پڑ جاتی ہے۔ جس پر لفظ آج کا دلالت کرتا
ہے۔ کیونکہ وہ افعال کسب خیر یا شر پر قادر نہیں ہو سکتی کہ جو جسم کے تعلقات سے اس سے صادر ہو سکتے
تھے۔ ہماری روح بغیر تعلق جسم کے بالکل لکھی ہے یہ بات بالکل باطل ہے کہ ہم خیال کریں کہ کسی
وقت میں ہماری مجرد روح جس کے ساتھ جسم نہیں ہے کسی خوشحالی کو پاسکتی ہے اگر ہم قصہ کے طور پر اس
کو قبول کریں تو قبول کریں۔ لیکن معقولی طور پر اس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں ہم بالکل سمجھ نہیں سکتے کہ وہ
ہماری روح جو جسم کے ادنی ادنی خلل کے وقت بے کار ہو کر بیٹھ جاتی ہے وہ اس روز کیوں کر کامل
حالت پر رہے گی جبکہ بالکل جسم کے تعلقات سے محروم کی جائے گی کیا ہر روز ہمیں تجربہ نہیں سمجھا تا کہ
روح کی صحت کے لئے جسم کی صحت ضروری ہے جب ایک شخص ہم میں سے پیر فرتوت ہو جاتا ہے تو
ساتھ ہی اس کی روح بھی بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس کا تمام علمی سرمایہ بڑھاپے کا چور چرا لے جاتا ہے
جیسا کہ اللہ جلشانہ فرماتا ہے۔
لِكَيْلَا يَعْلَمُ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئاً
یعنی انسان بوڑھا ہو کر ایسی حالت تک پہنچ جاتا ہے کہ پڑھ پڑھا کر پھر جاہل بن جاتا ہے
پس ہمارا یہ مشاہدہ اس بات پر کافی دلیل ہے کہ روح بغیر جسم کے کچھ چیز نہیں اور یہ خیال بھی انسان کو
حقیقی سچائی کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ اگر روح بغیر جسم کے کچھ چیز ہوتی تو خدا کا یہ کام لغو ٹھہرتا کہ اس کو
خواہ نخواہ جسم فانی سے پیوند دے دیتا اور یہ بھی سوچنے کے لائق ہے کہ خدائے تعالیٰ نے انسان کو
غیر متناہی ترقیات کے لئے پیدا کیا ہے۔ پس جس حالت میں انسان اس مختصر زندگی کی ترقیات کو بغیر
رفاقت جسم کے مجر د روح سے حال نہیں کر سکتا تو کیوں کر امید رکھیں کہ ان نامتناہی ترقیات کو جو نا پیدا
کنار ہیں۔ بغیر رفاقت جسم کے خود بخود حاصل کر لے گا سو ان تمام دلائل سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ
روح کے افعال کا ملہ صادر ہونے ۔ رنے کے لئے اسلامی اصول کی رو سے جسم کی رفاقت روح کے ساتھ دائمی
ہے گو موت کے بعد یہ فانی جسم روح سے الگ ہو جاتا ہے مگر عالم برزخ میں مستعار طور پر ہر ایک

حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
روح کو کسی قدر اپنے اعمال کا مزہ چکھنے کے لئے جسم ملتا ہے وہ جسم اس جسم کی قسم میں سے نہیں ہوتا بلکہ
ایک نور سے یا ایک تاریکی سے جیسا کہ اعمال کی صورت ہو جسم تیار ہوتا ہے گویا کہ اس عالم میں انسان
کی عملی حالتیں جسم کا کام دیتی ہیں ایسا ہی خدا کے کلام میں بار بار ذکر آیا ہے کہ بعض جسم نورانی اور بعض
جسم ظلمانی قرار دیئے ہیں جو اعمال کی روشنی یا اعمال کی ہی ظلمت سے طیار ہوتے ہیں ۔ اگر چہ یہ راز
ایک نہایت دقیق راز ہے مگر غیر معقول نہیں ۔ انسان کامل ایسی زندگی میں ایک نورانی وجود اس کثیف
جسم کے علاوہ پاسکتا ہے اور عالم مکاشفات میں اس کی بہت مثالیں ہیں اگر چہ ایسے آدمی کو سمجھانا
مشکل ہوتا ہے جو صرف ایک موٹی عقل کی حد تک ٹھہرا ہوا ہے۔ لیکن جن کو علم مکاشفات میں سے کچھ
حصہ ہے وہ اس قسم کے جسم کو جو اعمال سے طیار ہوتا ہے تعجب اور استبعاد کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے
بلکہ اس مضمون سے لذت اٹھائیں گے ۔ غرض یہ جسم جو اعمال کی کیفیت سے ملتا ہے یہی عالم برزخ
میں نیک و بد کی جزا کا موجب ہوتا ہے۔
میں اس میں صاحب تجربہ ہوں جو مجھے کشفی طور پر عین بیداری میں بارہا بعض مردوں کی
ملاقات کا اتفاق ہوا ہے اور میں نے بعض فاسقوں اور گمراہی اختیار کرنے والوں کا جسم ایسا سیاہ دیکھا
کہ گویا وہ دہوئیں سے بنایا گیا ہے۔ غرض میں اس کو چہ سے ذاتی واقفیت رکھتا ہوں۔ میں زور سے کہتا
ہوں کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ایسا ضرور مرنے کے بعد ہی ہر ایک کو ایک جسم ملنا ہے خواہ نورانی
ہو۔ خواہ ظلمانی۔ انسان کی یہ غلطی ہوگی کہ اگر وہ ان نہایت باریک معارف کو صرف عقل کے ذریعہ سے
ثابت کرنا چاہے ایک اور بات یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدا نے ان لوگوں کو جو بدکاری اور
گمراہی میں پڑ گئے اپنے کلام میں مردہ کے نام سے موسوم کیا ہے اور نیکو کاروں کو زندہ قرار دیا ہے اس
میں بھید یہ ہے کہ جو لوگ خدا سے غافل مرے۔ ان کی زندگی کے اسباب جو کھانا پینا اور شہوتوں کی
پیروی تھی۔ منقطع ہو گئے اور روحانی غذا میں ان کو کچھ حصہ نہ تھا۔ پس وہ در حقیقت مر گئے ۔ وہ صرف
عذاب اٹھانے کے لئے زندہ ہوں گے مگر جو لوگ خدا کے محب ہیں وہ موت سے نہیں مرتے۔ کیونکہ
ان کا پانی اور ان کی روٹی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ خدا کی کتاب میں نیک و بد کی جزا کے لئے دو مقام

حقائق الفرقان
۳۲۴
سُورَةُ التَّكَاثُرِ
پائے جاتے ہیں ایک عالم برزخ جس میں مخفی طور پر ہر ایک شخص جزا پائے گا۔ برے لوگ مرنے کے
ساتھ ہی جہنم میں داخل ہوں گے۔ نیک لوگ مرنے کے بعد ہی جنت میں آرام پائیں گے جیسا کہ
فرمایا ہے۔ قیل ادخل الجنہ ۱ / ۲۳ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رَيَاضِ الْجَنَّةِ
أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ الإِيرَانِ قبر یا تو ایک باغ ہے۔ جنت کے باغوں میں سے یا ایک گڑھا ہے۔
دوزخ کے گڑ ہوں سے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۲٬۳۴۱)
لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ - لَتَرَوْنَ الْجَحِيمَ - ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ۔ ان ہر سہ آیات
میں یقین کے تین مراتب کا ذکر فرمایا ہے۔ ایک علم الیقین ۔ دوسراعین الیقین ۔ تیسرا حق الیقین ۔ دنیا
میں بعض اوقات جزا سزا کے ملنے پر آخرت کی جزا سزا کا یقین علمی پیرا یہ میں ہو جاتا ہے۔
قبر اور برزخ کی جزا سزا ۔ عین الیقین کے طور پر ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ قبر میں
جنت یا دوزخ کی طرف سے کھڑکئیں کھول دی جاتی ہیں۔
یوم الحشر کی جزا سزا حق الیقین ہیں جو عین یقین ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۲)

آج 10 میں سے 10 باقی