سُوْرَۃُ الْھُمَزَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۵۲
سُورَةُ الْهُمَزَةِ
سُوْرَةُ الْهُمَزَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے۔
- وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةِ -
ترجمہ ۔ ہر ایک عیب چین غیبت کرنے والے پر افسوس ہے۔
تفسیر ۔ ھمزۃ میں تو مبالغہ کے واسطے ہے۔ جیسے عَلامُ عَلامَةٌ هَمْز کے معنے توڑنے کے ہیں اور
لمز کے معنے طعنہ مارنے کے ہیں ۔ هَمَزَه لمزہ کے معنے لوگوں کی آبروؤں، عزتوں میں طعن و تشنیع
کے ذریعہ شکستگی پیدا کرنے کے ہیں ۔ ھامز وہ شخص ہے جو رو برو بد گوئی کرے یا آنکھ اور ابرو وغیرہ
کے اشارات سے کسی کی تحقیر کرے۔ اور لامز جو پس پشت کسی کی بد گوئی کرے۔ کل کا لفظ جامع
ہے۔ ہر قسم کے ھامزین ولا مزین پر۔ کسے باشد مسلم ہو یا کافر۔ انبیاء کے اخلاق میں کبھی یہ ضعف
پایا نہیں جاتا۔
۳
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۳)
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَدَهُ -
ترجمہ۔ جس نے مال جمع کیا اور اس کو گن گن کر رکھا ۔
تفسیر۔ حُبُّ الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ مال کے جمع کرنے کی حرص کو ہر قسم کے گناہ سے شدید
مناسبت ہے۔ منجملہ ان کے ایک ھمتازی اور لمازی بھی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۳)
- وَمَا أَدْرَيكَ مَا الْحُطَمَةُ -
ترجمہ اور تو کیا سمجھا کہ حطمہ کیا چیز ہے۔
تفسیر - حطم کے لغوی معنی بھی توڑ نے ہی کے ہیں۔ زراعت کا غلہ جو چورنے کے لئے
جانوروں کے پیروں سے روندا یا جاتا ہے ۔ وہ حُطام کہلاتا ہے۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى لَوْ نَشَاءُ
حقائق الفرقان
۳۵۳
سُورَةُ الْهُمَزَةِ
لَجَعَلْتُهُ حُطَامًا (الواقعہ : ۶۶) هُمَزَ اور لمز کی جزا میں بھی سزا بالمثل کے طور پر اللہ تعالیٰ نے
نار جہنم کے طبقہ کا نام محطمة بیان فرمایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۳)
۸ تا ۱۰ - الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ - إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ -
ترجمہ۔ جو دلوں پر بھڑکتی ہے۔ بے شک وہ ان پر بند کی جائے گی۔ لمبے لمبے ستون کے گھروں میں
( یاستونوں کی شکل میں ) ۔
تفسیر۔ جو شخص مال کے جمع کرنے کی فکروں میں چور رہتا ہے۔اس کے دل پر ذرا ذرا سے
نقصان کے وقت آگ کی لپٹ کی طرح صدمات شعلہ زن ہوتے رہتے ہیں۔ اسی دنیا میں ایسا شخص
زندہ در آتش ہوتا ہے۔ اس دل کی کیفیت کے اعتبار سے آگ کی لپٹ کی نسبت دل کی طرف کی ۔
آیت نمبر ۹ میں مُوصَدَةً کے لفظ میں یہ ارشاد فرمایا کہ دنیا کی راحتوں اور آرام کے
دروازے بھی باوجود مال و دولت کے ہونے کے ان لوگوں پر بند ہوتے ہیں۔
فِي عَمَدٍ مَدَّدة لمبی لمبی امیدوں میں مبتلا ہو کر اس عذاب کا مزہ دنیا میں بھی چکھتے رہتے ہیں۔
اور یہی عذاب آگ کا دنیا سے وہ آخرت میں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔
اس سورہ شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں اور نکتہ چینوں کو جو مکہ میں
تھے آگاہ کیا ہے کہ ایک وقت آتا ہے کہ تمہارے یہ مال و منال جو تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کی مخالفت کے لئے جمع کئے ہوئے ہیں اور تم سمجھتے ہو کہ یہ تمہارے پاس ہمیشہ رہیں گے اور تم
کامیاب ہو جاؤ گے ۔ کام نہ آئیں گے اور تم ہلاک ہو کر خطرناک عذاب میں مبتلا ہو جاؤ گے۔ اور
عام طور پر دوسروں کی حقارت ۔ نکتہ چینی اور عیب بینی سے منع کیا کہ بالآخر یہ خصال بد انسان کو
ہلاکت کے کنویں میں گرا دیتی ہیں ۔ مخالفین مکہ آخر اس پیشگوئی کے موافق مبتلائے عذاب ہوئے
اور ان کے اموال کام نہ آئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۳)
ے اگر ہم چاہیں تو کر ڈالیں اس کو چورا چور۔