سُوْرَۃُ الْفِیْلِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۵۴
سُورَةُ الْفِيلِ
سُوْرَةُ الْفِيلِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہم سورہ فیل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمن و رحیم کے نام کی مدد سے۔
- أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ -
ترجمہ تجھے نہیں معلوم کیا برتاؤ کیا تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ ( تو کیا تیری طرف سے
کچھ ان دشمنوں کو نہ ہٹائے گا ایسا تو ہو گا نہیں ) ۔
تفسیر - المْ تَرَ کے معنی المْ تَعْلَمْ کے ہیں۔ کیونکہ اصحب فیل کا واقعہ متواتر بیان سے ایسا
معتبر و مشہور تھا کہ رؤیت اور علم کا حکم رکھتا تھا۔ جس سال اصحاب فیل تباہ ہوئے ۔ اسی - اسی سال پیغمبر
صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔ آپؐ کی ولادت ۲۰ را پریل ۵۷۱ء کو ہوئی ۔
آپ کی ولادت با سعادت کے لئے اصحاب الفیل کا واقعہ بطور توطیہ و تمہید کے تھا۔ كَيْفَ فَعَلَ
ربك فرما کر ربوبیت کے لفظ سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تسلی فرمائی کہ آپ کی پیدائش سے پہلے
ہی جبکہ آپ کے رب نے آپ کی خاطر اس قسم کی صیانت کی ہے کہ ایک بادشاہ کے زبر دست لشکر
کو ہلاک کر دیا۔ تو کیا وہ ربوبیت جبکہ آپ پیدا ہو چکے ہیں تو آپ سے اب الگ ہو سکتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۳)
عباسیوں کی سلطنت تھی۔ ایک دفعہ محمود غزنوی سے ان کی کچھ رنجش ہو گئی۔ محمود غزنوی نے اس
خلیفہ کو لکھا کہ میں ہندوستان کا فاتح ہوں اور میرے پاس اتنے ہاتھی ہیں۔ خلیفہ نے اس کے جواب
میں الم الم نہایت خوبصورت لکھوا کر بھیج دیا۔ محمود کے دربار میں تو سب فارسی دان ہی تھے۔ چنانچہ
66
اس زمانہ کی یادگار صرف شاہ نامہ ہی باقی ہے۔ وہ تو کچھ سمجھے نہیں ۔ آخر محمود نے کہا کہ خلیفہ نے اکم نے کہا کہ خلیفہ نے ایم
تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاصْحُبِ الْفِيلِ یاد دلائی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے پاس ہاتھی
حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَةُ الْفِيلِ
ہیں تو ہمارا وہ رب ہے جو اصحاب فیل کو ہلاک کر چکا ہے۔ بہت ڈر گیا اور معذرت کی جس پر تعلقات
درست ہو گئے۔ مگر پھر بغداد کا حال ہمیں معلوم ہے۔ وہ محمود غزنوی جو خلیفہ کے الم الم سے ڈر گیا تھا۔
اسی پایہ تخت کو ہلا کو اور چنگیز نے تباہ کر دیا۔ ایک ہزار شخص جن پر سلطنت کے متعلق دعوی کا گمان تھا ان
سب کو دیوار میں چن دیا۔ وہ بی بی جس کا نام نسیم السحر رکھا تھا ایک گلی میں اس حالت میں دیکھی گئی کہ
کتے اس کا لہو چاٹ رہے تھے۔
اور پھر میری آنکھوں کے سامنے بخارا، سمرقند ، دہلی ، لکھنو اور طرابلس کی سلطنتیں مٹ گئیں ۔
دہلی کے شہزادوں میں سے ایک کو میں نے جموں میں ستار بجاتے میراسیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا۔
الفضل جلد نمبر ۱۷ مورخه ۸ را کتوبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
سورۃ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قدر اور مرتبہ ظاہر کیا ہے۔ یہ سورۃ اس
حالت کی ہے جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصائب اور دکھ اٹھا رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس
حالت میں آپ کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر ہوں۔
اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل
کے ساتھ کیا کیا یعنی ان کو اپنے منصوبہ اور تجویز میں نامراد رکھا اور ان کا مکر اٹھا کر ان پر ہی دے
مارا۔ اور چھوٹے چھوٹے جانور ان کے مارنے کے لئے بھیج دیئے ان جانوروں کے ہاتھوں کوئی
بندوقیں نہ تھیں بلکہ مٹی تھی ۔ سجیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں ۔ اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ جس طرح پر اصحاب الفیل کے حملہ
سے بیت اللہ محفوظ رہا اسی طرح پر تو ان مشرکین اور مخالفین سے محفوظ رہے گا اور تیری کامیابی یقینی ہے تو
منصور اور مؤید ہوگا ۔ یعنی آپ کی ساری کارروائیوں کو برباد کرنے کے لئے جو سامان آپ کے مخالفین
کر رہے ہیں اور جو تدابیر عمل میں لاتے ہیں ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں
اور کوششوں کو اٹھا کر انہیں ہلاک کر دے گا اور تیری ضعیف اور کمزور جماعت ان پر غالب رہے گی۔
جیسے ہاتھی والوں کو ابابیلوں نے تباہ کر دیا۔ (الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۰ مورخه ۱۲۱ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۳)
حقائق الفرقان
۳۵۶
سُورَةُ الْفِيلِ
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ -
ترجمہ کیا ( ان کو حملہ سے قبل ہلاک کر کے ) ان کے منصوبہ کو باطل نہیں کر دیا۔
تفسیر۔ تَضْلِیل کے معنے تدبیر کے اکارت ہونے کے ہیں ۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى أَضَلَّ
أَعْمَالَهُمْ (محمد : ۲) سورة محمد کی اس آیت اور آیت بالا دونوں کا ایک ہی مطلب ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۳)
وَ أَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ -
ترجمہ اور ان پر ٹھنڈ کے ٹھنڈ پرندوں کے بھیجے
تفسیر ابابیل۔ ڈاروں کے ڈار تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۸)
ابابیل کے معنے جھنڈ کے جھنڈ ۔ یہ لفظ جمع ہے۔ واحد اس کا نہیں ہوتا بعضوں نے ابول ابيال
اور انبالہ اس کا واحد قرار دیا ہے۔ غرضیکہ ابابیل کے معنے پرے باندھ کر قطار در قطار آنے والے
جانوروں کے ہیں۔ عرب کہا کرتے ہیں جَاءَتِ الْخَيْلُ آبَابِيلَ مِنْ هُهُنَا وَ مِنْ هَهُنَا یعنی گھوڑوں
کا لشکر قطار باندھ کر اس طرف سے اور اُس طرف سے آ پہنچا۔
♡
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۳)
۵ - تَرْمِيهِمُ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِيلٍ -
ترجمہ ۔ جو ان پر پتھر کی کنکریاں پھینکتے تھے۔
تفسیر۔ سجیل کے معنے سخت کنکری کے ہیں ۔ سنگ اور گل سے اس لفظ کو مرکب جنہوں نے
کہا ہے غلطی کی ہے۔ عربی جیسے وسیع اور بامعنی زبان کو اس طور پر مرکب کرنے کی کیا ضرورت جس
مقام پر یہ شکر ہلاک ہوا ۔ وہ مزدلفہ اور مٹی کے درمیان کی جگہ ہے ۔ اب بھی حاجی لوگ رمی جمار
کے لئے اسی میدان سے کنکریاں چن کر ساتھ لے آتے اور ان سے رمی جمار کرتے ہیں ۔
غالباً علاج فاسد با فسد اس کا مطلب ہو۔ سجیلِ اِسْجَالُ سے مشتق ہے۔ اِسجَال اور ارسال
ایک معنی ہیں ۔ بعضوں کی تحقیق ہے کہ جن کفار پر وہ کنکریاں گرتی تھیں۔ ان کو چیچک نکل آتی تھی۔
لے ان کے اعمال اکارت گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۳)
حقائق الفرقان
۳۵۷
سُورَةُ الْفِيلِ
تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ - شکاری جانوروں کی عادت ہے کہ وہ گوشت کو پتھر پر مار کر کھاتے ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّا كُول -
ترجمہ تو ان کو ایسا کر ڈالا جیسے چبایا ہوا بھوسا ۔
تفسیر ۔ عَصْفٍ مَا كُولٍ کے معنے خوید پس خوردہ کے ہیں ۔ چڑیاں ان کی لاشوں کو نوچ کر لے
جاتیں اور پہاڑوں میں کھاتیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۳)
دھرم پال آریہ کے اعتراض طيرا ابابیل “ کجا ہاتھی اور کجا کرم خور جانور کے جواب میں
تحریر فرمایا:
۔۔۔
دو قبل اس کے کہ ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیں ۔ ضروری سمجھتے ہیں کہ آپ کے سوال میں جو
الفاظ آئے ہیں۔ ان کے معانی بتلائیں۔ پہلا لفظ گید ہے۔ یہاں یادر ہے کہ گیڈ کے
معنے لڑائی کے ہیں۔ دوسرا لفظ تضلیل ہے تضلیل کے معنے باطل کرنے اور اہلاک کے ہیں۔ تیسر الفظ
ابابیل ہے۔ ابابیل جمع ہے ابیل اور ابول کی ۔ ابیل اور ابول کے معنے جماعت کے ہیں۔ ابابیل
کے معنے ہوئے بہت سی جماعتیں ۔ ہماری زبان میں ترجمہ ہوا۔ ڈاروں کی ڈار۔ چنانچہ لسان العرب
میں لکھا ہے ۔ قَالَ النُّ جَاجُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى طَيْرًا أَبَابِيلَ جَمَاعَاتْ مِنْ هُهُنَا وَ جَمَاعَاتٌ مِنْ
هُهُنَا وَقِيلَ يَتَّبِعُ بَعْضُهَا بَعْضًا إِبْيْلًا إِبْيْلًا أَن قَطِيعًا خَلْفَ قَطِيع
دوسرا سوال اس کے بعد یہ پیش آتا ہے کہ دشمن کی فوج کی ہلاکت کو جانوروں سے کیا تعلق
ہے۔ سو اس کے واسطے سام وید فصل نمبر ۳ پر پاٹیک نمبرا کی عبارت دیکھو ۔ اس میں لکھا ہے۔
ا۔ کوؤں اور مضبوط باز و والوں پرندوں کو ان کے تعاقب میں بھیج ۔ ہاں تو اس فوج کو کرگسوں کی غذا
بنا۔اےاندر ! ایسا کر کہ کوئی ان میں سے نہ بچے۔ کوئی نیک کے بھی نہ بچے۔ ان کے پیچھے تو تعاقب
کر نیوالے پرندوں کو جمع کر دے
ا زجاج اللہ تعالیٰ کے قول طیرا ابابیل کی تشریح میں کہتے ہیں۔ کچھ گروہ یہاں سے کچھ گروہ وہاں سے ۔ اور کہا
گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے پیچھے چلتے تھے۔ ابیلا ابیلا یعنی ایک گروہ دوسرے گروہ کے پیچھے۔
لطیفہ۔ نیکوں کے لئے بھی بد دعا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۵۸
پھر سام و ید فصل دوم پر پاٹیک نمبر ۳ میں یوں ہے۔
سُوْرَةُ الْفِيلِ
” اے روشن اشاس جب تیرے وقت رجوع کرتے ہیں تو کل چوپائے اور دریاؤں والے
حرکت کرتے ہیں اور تیرے گرد باز و والے پرندے آسمان کی تمام حدود سے اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔“
66
عربی میں بھی ایسے محاورات بکثرت ہیں اور انہی معنوں اور استعاروں میں پرندوں کے الفاظ
وہاں مستعمل ہوتے ہیں چنانچہ النابغة الذبیانی کا شعر ہے
إِذَا مَاغَزَا بِالجَيْشِ حَلَّقَ فَوْقَهُمْ عَصَائِبُ طَيْرٍ تَهْتَدِى بِعَصَائِبِ
جب وہ لشکر لے کر دشمنوں پر چڑھتا تو پرندوں کے غولوں کے غول دشمنوں کے لاشوں کے
کھانے کو جمع ہو جاتے ہیں۔
ایک مولوی صاحب نے اس موقع پر ایک شعر لطیف لکھا ہے۔ وہ ہمارے جواب کے ساتھ بڑی
مناسبت رکھتا ہے۔ گو مولوی صاحب نے اس کے معنے کچھ ہی کئے ہوں مگر وہ ہماری وہ ذکر کردہ دلیل کا
ہی مثبت ہے اور وہ شعر یہ ہے۔
ايْنَ الْمَفَرُّ لِمَنْ عَادَاهُ مِنْ يَدِهِ وَ الْوَحْشُ وَ الطَّيْرُ اتْبَاعُ تُسَائِرُة
یہاں طیر سے مراد وہی مردار خور پرندے ہیں اور سباع بھی وہی مردار خور ہیں۔ جو فتح مندی کا
نشان ہیں۔ اسی قسم کے انداز بیان میں قرآن کریم میں اللہ تعالی اشارہ کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دشمن ہلاک کئے جاویں گے۔ جیسے فرماتا ہے:
أَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَةِ السَّمَاءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (النحل : ٨٠)
کیا وہ ان پرندوں کے حالات پر غور نہیں کرتے۔ جنہیں ہم نے آسمان کے جو میں قابو کر رکھا
ہے۔ ہم ہی نے تو انہیں تھام رکھا ہے ( اور ایک وقت آنے والا ہے کہ انہیں نبی کریم کے دشمنوں کی
لاشوں پر چھوڑ دیں گے ( مومنوں کے لئے ان باتوں میں نشان ہیں۔
یہاں بھی پہلے ایک شریر قوم کا بیان کیا ہے۔ جو بڑی نکتہ چینی کی عادی اور موذی تھی ۔ اور اسلام کو
لے ممدوح سے جو دشمنی کرے وہ اس کے ہاتھ سے کہاں بھاگ کر جائے گا۔ درندے اور شکاری پرندے اس کے
ساتھ ساتھ پیچھے جارہے ہوتے ہیں۔ ( ممدوح کے ہاتھوں مرنے والوں کی لاشوں کا گوشت کھانے کے لئے )۔
حقائق الفرقان
۳۵۹
سُورَةُ الْفِيلِ
عیب لگاتی تھی۔ اور بہت سے اموال جمع کر کے فتح کے گھمنڈ میں مکہ پر انہوں نے چڑھائی کی ۔ یہ
ایک حبشیوں کا بادشاہ تھا۔ جس نے اسی سال مکہ معظمہ پر چڑھائی کی جبکہ حضرت رحمۃ للعالمین
نبی کریم پیدا ہوئے۔ جب یہ شخص وادی محصر میں پہنچا۔ اس نے عمائد مکہ کو کہلا بھیجا کہ کسی معز ز آدمی کو
بھیجو۔ تب اہل مکہ نے عبدال اہلِ مکہ نے عبد المطلب نامی ایک شخص کو بھیجا جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا
تھے۔ جب عبدالمطلب اس ابرهه نام بادشاہ کے پاس پہنچے۔ وہ مدارات سے پیش آیا۔ جب
عبد المطلب چلنے لگے اس نے کہا کہ آپ کچھ مانگ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری سو اونٹنیاں تمہارے
آدمیوں نے پکڑی ہیں ۔ وہ واپس بھیج دو۔ تب اس بادشاہ نے حقارت کی نظر سے عبدالمطلب کو کہا کہ
مجھے بڑا تعجب ہے کہ تمہیں اپنی اونٹنیوں کی فکر لگ رہی ہے۔ اور ہم تمہارے اس معبد کو تباہ کرنے کے
لئے آئے ہیں۔ عبدالمطلب نے کہا۔ کیا ہمارا مولیٰ جو ذرہ ذرہ کا مالک ہے۔ جب یہ معبد اسی کے نام کا
ہے اور اسی کی طرف منسوب ہے۔ وہ اس کی حفاظت نہیں کرے گا؟ اگر وہ اپنے معبد کی خود حفاظت
نہیں کرنا چاہتا۔ تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ آخر اس بادشاہ کے لشکر میں خطرناک و با پڑی اور چیچک کا مرض
جو حبشیوں میں عام طور پر پھیل جاتا ہے ان پر حملہ آور ہوا اور اوپر سے بارش ہوئی۔ اور اس وا وادی میں
سیلاب آیا۔ بہت سارے لشکری ہلاک ہو گئے اور جیسے عام قاعدہ ہے کہ جب کثرت سے مردے ہو
جاتے ہیں۔ اور ان کو کوئی جلانے والا اور گاڑنے والا نہیں رہتا تو ان کو پرندے کھاتے ہیں۔ اُن
موذیوں کو بھی اسی طرح جانوروں نے کھایا ۔ یہ کوئی پہلی اور معما نہیں۔ تاریخی واقعہ ہے۔ پر افسوس
تمہاری عقلوں پر !!
مکہ معظمہ کی حفاظت ہمیشہ ہوتی رہی اور ہوتی رہے گی ۔ کوئی تاریخ دنیا میں ایسی نہیں جو یہ بتا
سکے کہ اسلام کے مدعیوں یا ابراہیم کے تعظیم کر نیوالوں کے سوا کوئی اور بھی اس کا مالک ہوا ہو۔
یونانی سکندر بگولے کی طرح یونان سے اٹھ کر تمہارے ملک میں پہنچا اور اسے پامال کیا۔ اور رچرڈ
سارے یورپ کے ساتھ اسلام کی بربادی کو اٹھا اور نیپولین مصر تک پہنچ گیا۔ مگر عرب کی فتح سے یہ
سب ناکام اور نامرادر ہے۔ اس میں خدا ترسوں کے لئے بڑے نشان ہیں۔ پہلا بابل میں ہلاک
حقائق الفرقان
۳۶۰
سُورَةُ الْفِيلِ
ہوا اور دوسرا ملک شام سے نامراد واپس ہوا اور تیسرا سینٹ ہلینا کے قلعہ میں بے انتہا حسرتوں کو دل
میں لے کر مرا۔
تمہارے آریہ ورت کو ہم دیکھتے ہیں اہلِ اسلام اس کے مالک ہوئے یا اُن کے ساتھی اب
اہل کتاب ہیں۔ تمہارے ہری دوار اور کی ہری دوار اور کاشی وغیرہ کی حکومت و ومت دوسروں کے قبضہ میں ہے۔ تمہارا کوئی
معبد غیر مفتوح نہیں رہا۔ غیر قوموں کے گھوڑوں کے سموں نے سدا انہیں پامال کیا۔ یہ عجائبات اور
معجزات ہیں !!
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۹ تا ۲۱۱)