اِس کتاب کا اثر کیا ہے؟
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
اس کتاب کا اثر کیا ہے؟
یادر ہے کہ یہ کتاب کہ جو جامع جميع دلائل و حقایق ہے اس کا اثر صرف اس حد تک ہی محدود نہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اس عاجز
کا مسیح موعود ہونا اس میں دلائل بینہ سے ثابت کیا گیا ہے بلکہ اس کا یہ بھی اثر ہے کہ اس میں اسلام کا زندہ اور سچا مذہب ہونا ثابت کر دیا ہے اگر چہ
ہر ایک قوم اپنے منہ سے کہہ سکتی ہے کہ ہم بھی خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک سمجھتے ہیں جیسا کہ برہمو یہی دعوی کرتے ہیں اور ایسا ہی آریہ بھی با وجود
اس کے کہ قدامت میں ذرہ ذر کو خداتعالی کا شیری اور انادی بنارکھا ہے تو حید کے دی ہیں لیکن یہ تم تو میں زندہخدا کی ہستی کاکوئی یقینی جوت
نہیں دے سکتیں اور خدا کے وجود پر ان کے دل تسلی پذیر نہیں ہیں کی اس لئے اُن کے یہ دعوے کہ ہم خدا تعالیٰ کو واحد لا شریک سمجھتے ہیں صرف
دعوے ہی دعوے ہیں لہذا اُن کے ایسے اقرار حقیقی توحید کا رنگ اُن کے دلوں پر نہیں چڑھا سکتے اور خدا تعالیٰ کو واحد لا شریک ماننا تو کیا دراصل
ان لوگوں کو اس قدر بھی نصیب نہیں کہ یقینی طور پر خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان رکھتے ہوں بلکہ ان کے دل تاریکی میں پڑے ہیں ۔
یادر ہے کہ انسان اس خدائے غیب الغیب کو ہرگز اپنی قوت سے شناخت نہیں کر سکتا جب تک وہ خود اپنے تئیں اپنے نشانوں سے شناخت
نہ کرا دے اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہرگز پیدا نہیں ہو سکتا جب تک وہ تعلق خاص خدا تعالی کے ذریعہ سے پیدا نہ ہو اور نفسانی آلائشیں ہرگز نفس میں
سے نکل نہیں سکتیں جب تک خدائے قادر کی طرف سے ایک روشنی دل میں داخل نہ ہو اور دیکھو کہ میں اس شہادت رویت کو پیش کرتا ہوں کہ وہ تعلق
محض قرآن کریم کی پیروی سے حاصل ہوتا ہے دوسری کتابوں میں اب کوئی زندگی کی روح نہیں اور آسمان کے نیچے صرف ایک ہی کتاب ہے جو
اس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھلاتی ہے یعنی قرآن شریف۔
اور میرے پر جو میری قوم طرح طرح کے اعتراض پیش کرتی ہے مجھے ان کے اعتراضوں کی کچھ بھی پروا نہیں اور سخت بے ایمانی ہوگی اگر
میں ان سے ڈر کرسچائی کی راہ کو چھوڑ دوں ۔ اور خود ان کو سوچنا چاہیے کہ ایک شخص کو خدا نے اپنی طرف سے بصیرت عنایت فرمائی ہے اور آپ اُس کو
راہ دکھلا دی ہے اور اُس کو اپنے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف فرمایا ہے اور ہزار ہانشان اس کی تصدیق کیلئے دکھلائے ہیں کیونکر ایک مخالف کی ظنیات کو
کچھ چیز سمجھ کر اس آفتاب صداقت سے منہ پھیر سکتا ہے۔ اور مجھے اس بات کی بھی پروانہیں کہ اندرونی اور بیرونی مخالف میری عیب جوئی میں
مشغول ہیں کیونکہ اس سے بھی میری کرامت ہی ثابت ہوتی ہے وجہ یہ کہ اگر میں ہرت کا عیب اپنے اندر رکھتا ہوں اور بقول ان کے میں عہد شکن
اور کذاب اور دجال اور مفتری اور خائن ہوں اور حرام خور ہوں اور قوم میں پھوٹ ڈالنے والا اور فتنہ انگیز ہوں اور فاسق اور فاجر ہوں اور خدا پر قریباً ور فاسق اور فاجر ہوں اورخدا پر
تعین آبرس سے افترا کرنے والا ہوں اور نیکوں اور راستبازوں کو گالیاں دینے والا ہوں اور میری روح میں بجز شرارت اور بدی اور بدکاری اور نفس
پرستی کے اور کچھ نہیں اور محض دنیا کے ٹھگنے کے لئے میں نے یہ ایک دوکان بنائی ہے اور نعوذ باللہ بقول اُن کے میرا خدا پر بھی ایمان نہیں اور دنیا کا
کوئی عیب نہیں جو مجھ میں نہیں مگر باوجود ان باتوں کے جو تمام دنیا کے عیب مجھ میں موجود ہیں اور ہر ایک قسم کا ظلم میرے نفس میں بھرا ہوا ہے اور
بہتوں کے میں نے بیجا طور پر مال کھالئے اور بہتوں کو میں نے ( جو فرشتوں کی طرح پاک تھے ) گالیاں دی ہیں اور ہر ایک بدی اور ٹھگ بازی میں
سب سے زیادہ حصہ لیا تو پھر اس میں کیا بھید ہے کہ بد اور بد کار اور خائن اور کذاب تو میں تھا مگر میرے مقابل پر ہر ایک فرشتہ سیرت جب آیا تو وہی
مارا گیا جس نے مباہلہ کیا وہی تباہ ہوا جس نے میرے پر بددعا کی وہ بد دعا اسی پر پڑی جس نے میرے پر کوئی مقدمہ عدالت میں دائر کیا اُسی نے
شکست کھائی۔ ۔ چنانچہ بطور نمونہ اسی کتاب میں ان باتوں کا ثبوت مشاہدہ کرو گے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ایسے مقابلہ کے وقت میں ہی ہلاک ہوتا میرے
پر ہی بجلی پڑتی بلکہ کسی کے مقابل پر کھڑے ہونے کی بھی ضروت نہ تھی کیونکہ مجرم کا خود خدا دشمن ہے۔ پس برائے خدا سوچو کہ یہ الٹا اثر کیوں
ظاہر ہوا کیوں میرے مقابل پر نیک مارے گئے اور ہر ایک مقابلہ میں خدا نے مجھے بچایا کیا اس سے میری کرامت ثابت نہیں ہوتی ؟ پس یہ شکر کا
مقام ہے کہ جو بدیاں میری طرف منسوب کی جاتی ہیں وہ بھی میری کرامت ہی ثابت کرتی ہیں۔
رائم میرزا غلام احمد مسیح موعود - قادیانی
عیسائیوں کے ذکر کی اس جگہ ضرورت نہیں کیونکہ ان کا خدا مثل اُن کی دوسری کلوں اور مشینوں کے خود اپنا ایجاد کردہ ہے جس کا صحیفہ فطرت میں کچھ پتہ نہیں ملتا اور نہ
اُس کی طرف سے انا الموجود کی آواز آتی ہے اور نہ اس نے کوئی خدائی کام دکھلائے جو دوسرے نبی دکھلا نہ سکے اور اُس کی قربانی کے اثر سے ایک مرغ کی قربانی کا اثر زیادہ
محسوس ہوتا ہے جس کے گوشت کی یخنی سے فی الفور ایک کمزورنا تو ان قوت پکڑ سکتا ہے۔ پس افسوس ہے ایسی قربانی پر جو ایک مرغ کی قربانی سے تاثیر میں کم تر ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَيْرِ رُسُلِهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ
وَ أَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ -
بعد هذا واضح ہو کہ مجھے اس رسالہ کے لکھنے کے لئے یہ ضرورت پیش آئی ہے کہ اس زمانہ
میں جس طرح اور صد با طرح کے فتنے اور بدعتیں پیدا ہوگئی ہیں اسی طرح یہ بھی ایک بزرگ
☆
فتنہ پیدا ہو گیا ہے کہ اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ کس درجہ اور کس حالت میں کوئی
خواب یا الہام قابل اعتبار ہو سکتا ہے اور کن حالتوں میں یہ اندیشہ ہے کہ وہ شیطان کا کلام ہو نہ
خدا کا۔ اور حدیث النفس ہو نہ حدیث الرب یا درکھنا چاہیے کہ شیطان انسان کا سخت دشمن
ہے وہ طرح طرح کی راہوں سے انسان کو ہلاک کرنا چاہتا ہے اور ممکن ہے کہ ایک خواب
سچی بھی ہو اور پھر بھی وہ شیطان کی طرف سے ہو اور ممکن ہے کہ ایک الہام سچا ہو اور پھر بھی
وہ شیطان کی طرف سے ہو کیونکہ اگرچہ شیطان بڑا جھوٹا ہے لیکن کبھی سچی بات بتلا کر دھوکا
دیتا ہے تا ایمان چھین لے ہاں وہ لوگ جو اپنے صدق اور وفا اور عشق الہی میں کمال
جس طرح جب ایک تو آفتاب پر بادل محیط ہو اور دوسرے ساتھ اُس کے گرد و غبار بھی اُٹھا ہوا
ہو تو اس صورت میں آفتاب کی روشنی صاف طور سے زمین پر نہیں پڑ سکتی اسی طرح جب نفس پر
اپنی ذاتی تاریکی اور شیطان کا غلبہ ہو تو روحانی آفتاب کی روشنی صاف طور پر سے اُس پر نہیں
پڑے گی۔ اور جیسے جیسے وہ گردو غبار اور ابر کم ہوتا جائے گا روشنی بھی صاف ہوتی جائے گی ۔ پس
یہی فلاسفی وحی الہی کی ہے۔ مصفا وحی وہی لوگ پاتے ہیں جن کے دل صاف ہیں اور جن میں
اور خدا میں کوئی روک نہیں۔ پھر یہ بھی یادر ہے کہ وہ الہام جس کے شامل حال نصرت الہی ہو اور
اکرام اور اعزاز کی اُس میں صریح علامتیں پائی جائیں اور قبولیت کے آثار اُس میں نمودار ہوں وہ
بغیر مقبولانِ الہی کے کسی کو نہیں ہو سکتا اور شیطان کے اقتدار سے یہ باہر ہے کہ کسی جھوٹے مدعی کی
تائید اور حمایت میں کوئی قدرت نمائی کا الہام اُس کو کرے اور اُس کو عزت دینے کے لئے کوئی
خارق عادت اور مصفا غیب اُس پر ظاہر کرے تا اُس کے دعوے پر گواہ ہو۔ منہ
حقيقة الوحى
کے درجہ پر پہنچ جاتے ہیں اُن پر شیطان تسلط نہیں پا سکتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ۔ سلطن۔ سو ان کی یہ نشانی ہے کہ خدا کے فضا کہ خدا کے فضل کی بارشیں
اُن پر ہوتی ہیں اور خدا کی قبولیت کی ہزاروں علامتیں اور نمونے اُن میں پائے جاتے ہیں
جیسا کہ ہم اس رسالہ میں انشاء اللہ ذکر کریں گے۔ لیکن افسوس کہ اکثر لوگ ایسے ہیں کہ
ابھی شیطان کے پنجہ میں گرفتار ہیں مگر پھر بھی اپنی خوابوں اور الہاموں پر بھروسہ کر کے اپنے
ناراست اعتقادوں اور ناپاک مذہبوں کو ان خوابوں اور الہاموں سے فروغ دینا چاہتے ہیں
بلکہ بطور شہادت ایسی خوابوں اور الہاموں کو پیش کرتے ہیں اور یا یہ نیت رکھتے ہیں کہ ایسی
خوابوں اور الہاموں کو پیش کر کے سچے مذہب کی اُن سے تحقیر کریں یا لوگوں کی نظر میں خدا ر
کے پاک نبیوں کو معمولی انسانوں کی طرح دکھاویں اور یا یہ دکھاویں کہ اگر خوابوں اور
الہاموں کے ذریعہ سے کسی مذہب کی سچائی ثابت ہو سکتی ہے تو پھر ہمارے مذہب اور
طریق کو سچا مان لیا جائے۔ اور بعض ایسے بھی ہیں کہ وہ اپنی خوابوں اور الہاموں کو اپنے
مذہب کی سچائی کیلئے پیش نہیں کرتے ۔ اور اُن کا ایسی خوابوں اور الہاموں کے بیان کرنے
سے صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ خواب اور الہام کسی سچے مذہب یا سچے انسان کی شناخت
کے لئے معیار نہیں ہیں اور بعض محض فضولی اور فخر کے طور پر اپنی خواہیں سناتے ہیں۔ اور
بعض ایسے بھی ہیں کہ چند خوا ہیں یا الہام اُن کے جو اُن کے نزدیک سچے ہو گئے ہیں ان کی
بنا پر وہ اپنے تئیں اماموں یا پیشواؤں یا رسولوں کے رنگ میں پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ خرابیاں
ہیں جو اس ملک میں بہت بڑھ گئی ہیں اور ایسے لوگوں میں بجائے دینداری اور راستبازی
کے بے جا تکبر اور غرور پیدا ہو گیا ہے۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ حق اور باطل میں
فرق کرنے کے لئے یہ رسالہ لکھوں کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ بعض کم فہم لوگ ایسے لوگوں کی
وجہ سے ابتلا میں پڑتے ہیں خصوصاً جب وہ دیکھتے ہیں کہ مثلاً زید اپنی خواب اور الہام پر
بھروسہ کر کے بکر کو جو اس کے مقابل پر ایک دوسرا ملہم ہے کافر ٹھہرتا پر ایک دوسرا مہم ہے کا فر ٹھہرتا ہے اور خالد جو ایک
تیسر اہم ہے دونوں پر کفر کا فتوی لگاتا ہے اور عجب تر یہ کہ تینوں اپنی خوابوں اور الہاموں
کے سچا ہونے کا دعوی بھی کرتے ہیں اور اپنی بعض پیشگوئیوں کی نسبت یہ شہادتیں
ل الحجر: ۴۳
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ٹھہراتا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
♡
حقيقة الوحى
بھی پیش کرتے ہیں کہ وہ سچی بھی ہو گئیں تو ایسے تناقض اور باہمی تکذیب اور انکار کودیکھ کر وہ
لوگ سخت ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ جب خدا ایک ہے تو کیونکر ممکن ہے کہ وہ زید کو ایک الہام
کرے اور پھر بکر کو اس کے مخالف کہے اور پھر خالد کو کچھ اور ہی سنا دے۔ اس سے تو نادانوں
کو خدا کے وجود میں ہی شک پڑتا ہے۔ غرض یہ امور عام لوگوں کے لئے گھبراہٹ کی جگہ ہیں
اور اُن کی نظر میں سلسلۂ نبوت اس سے مشتبہ ہو جاتا ہے اور اس مقام میں عام لوگوں کو حیرت
میں ڈالنے والا ایک اور امر بھی ہے اور وہ یہ کہ بعض فاسق اور فاجر اور زانی اور ظالم اور
غیر متدین اور چور اور حرام خور اور خدا کے احکام کے مخالف چلنے والے بھی ایسے دیکھے گئے ہیں
کہ ان کو بھی کبھی کبھی سچی خوابیں آتی ہیں۔ اور یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ بعض عورتیں جو قوم کی ۳
چوہڑی یعنی بھنگن تھیں جن کا پیشہ مردار کھانا اور ارتکاب جرائم کام تھا انہوں نے ہمارے
رو بر و بعض خواہیں بیان کیں اور وہ سچی نکلیں ۔ اس سے بھی عجیب تر یہ کہ بعض زانیہ عورتیں اور
قوم کے کنجر جن کا دن رات زنا کاری کام تھا اُن کو دیکھا گیا کہ بعض خواہیں انہوں نے بیان
کیں اور وہ پوری ہو گئیں اور بعض ایسے ہندوؤں کو بھی دیکھا کہ جو نجاست شرک سے ملوث
اور اسلام کے سخت دشمن ہیں بعض خواہیں اُن کی جیسا کہ دیکھا تھا ظہور میں آگئیں۔ چنانچہ
عین اس رسالہ کی تحریر کے وقت ایک قادیان کا ہندو میرے پاس آیا جو قوم کا کھتری تھا اُس
نے بیان کیا کہ فلاں سب پوسٹ ماسٹر کو میں نے دیکھا تھا کہ تبدیلی اُس کی ہو کر پھر ملتوی
رہ گئی چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اُس ہندو نے مختلف وقتوں میں میرے پاس بیان کیا کہ کئی اور خواہیں
بھی میری سچی ہو گئی ہیں مجھے معلوم نہیں کہ ایسے بیانات سے اُس کی کیا غرض تھی اور کیوں وہ
بار بار اپنی خواہیں مجھے سناتا تھا کیونکہ وید کی رو سے تو خوابوں اور الہاموں پر مہر لگ گئی ہے
ایسا ہی ایک بڑا بد ذات چور اور زانی بھی جو ہندو تھا اور قید میں ڈالا گیا تھا جیل سے رہائی پا کر
کسی اتفاق سے مجھے ملا اور مجھے یاد ہے کہ کسی جرم سرقہ وغیرہ میں اُس کو کئی سال کی قید ہوئی
تھی۔ اُس کا بیان ہے کہ جس صبح کو عدالت سے قید کی سزا کا حکم مجھے دیا جانا تھا جس حکم کی بظاہر
کچھ بھی امید نہ تھی رات کو خواب میں میرے پر ظاہر کیا گیا کہ میں قید کیا جاؤں گا سوایسا ہی ظہور
حقيقة الوحى
میں آیا اور اُسی دن میں جیل خانہ میں داخل کیا گیا۔ اسی طرح امریکہ میں ایک شخص ان دنوں میں
موجود ہے جس کا نام ڈوئی ہے اور اُس کا ایک اخبار بھی نکلتا ہے اور وہ حضرت عیسی کو خدا سمجھتا ہے اور
الیاس نبی کا اوتار اپنے تئیں خیال کرتا ہے اور مہم یعنی الہامی ہونے کا مدعی ہے اور اپنی خواہیں اور الہام
لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے اس دعوے سے کہ سچے نکلے ہیں۔ اور اعتقاد اُس کا جیسا کہ میں نے
بیان کیا یہ ہے کہ وہ ایک عاجز انسان کو رب العالمین سمجھتا ہے اور اُس کے چال چلن کی نسبت یہ کہنا
کافی ہے کہ اُس کی ماں ایک زانیہ عورت تھی اور اُس کو خود اقرار ہے کہ وہ ولد الزنا ہے اور قوم کا موچی
ہے اور ایک بھائی اُس کا آسٹریلیا میں موچی کا کام کرتا ہے اور یہ باتیں صرف دعوی نہیں بلکہ وہ تمام
اخبارات اور چٹھیات ہمارے پاس موجود ہیں جن سے اُس کی یہ خاندانی حالت ثابت ہوتی ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ جبکہ ایسی خوا ہیں اور ایسے الہام مختلف قسم کے لوگوں کو ہوتے رہتے
ہیں بلکہ کبھی کبھی سچے بھی ہو جاتے ہیں ۔ اور ایسے آدمی اس ملک میں پچاس سے بھی زیادہ ہیں جو
الہام اور وحی کے مدعی ہیں اور ان لوگوں کا ایسا وسیع دائرہ ہے کہ کوئی شرط سچے مذہب اور نیک
چلنی کی بھی نہیں تو اس صورت میں کوئی ایسا عقلمند نہ ہوگا کہ اس عقدہ کو حل کرنے کے لئے اپنے
دل میں ضرورت محسوس نہ کرے کہ ما بہ الامتیاز کیونکر قائم ہو بالخصوص جبکہ اس بات کا بھی ثبوت
ملتا ہے کہ باوجود اختلاف مذہب اور عقیدہ کے ہر ایک فرقہ کے لوگوں کو خوا ہیں اور الہام ہوتے
ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی خوابوں اور الہاموں کے ذریعہ سے جھوٹا بھی قرار دیتے ہیں اور
بعض خواہیں ہر ایک فرقہ کی سچی بھی ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ حق کے طالبوں کی
راہ میں یہ ایک خطر ناک پتھر ہے اور خاص کر ایسے لوگوں کیلئے یہ ایک زہر قاتل ہے جو خود مدعی
الہام ہیں اور اپنے تئیں منجانب اللہ ملہم خیال کرتے ہیں اور دراصل خدا تعالیٰ سے اُن کا کوئی تعلق
نہیں اور وہ اس دھوکے سے جو کوئی خواب اُن کی سچی ہو جاتی ہے اپنے تئیں کچھ چیز سمجھتے ہیں اور
اس طرح پر وہ سچائی کی طلب کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ سچائی کو تحقیر اور توہین کی نظر سے
حقيقة الوحى
دیکھتے ہیں۔ پس یہی وہ امر ہے جس نے مجھے اس بات پر آمادہ کیا کہ میں اس فرق کو حق کے طالبوں پر
ظاہر کروں۔ سو میں اس کتاب کو چار باب پر منقسم کرتا ہوں۔ باب اول اُن لوگوں کے بیان میں جن کو
بعض سچی خوا میں آتی ہیں یا بعض بچے الہام ہوتے ہیں لیکن اُن کو خدا تعالیٰ سے کچھ بھی تعلق نہیں۔
باب دوم ان لوگوں کے بیان میں جن کو بعض اوقات سچی خوا میں آتی ہیں یا سچے الہام ہوتے ہیں اور ان کو
خدا تعالیٰ سے کچھ تعلق تو ہے لیکن بڑا تعلق نہیں۔ باب سوالم اُن لوگوں کے بیان میں جو خدا تعالیٰ سے اکمل
اور اصلی طور پر وحی پاتے ہیں اور کامل طور پر شرف مکالمہ اور مخاطبہ ان کو حاصل ہے اور خوا میں بھی اُن کو
فلق الصبح کی طرح کچی آتی ہیں اور خدا تعالیٰ سے اکمل اور اتم اور اصلی تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ خدا تعالی ۵
کے پسندیدہ نبیوں اور رسولوں کا تعلق ہوتا ہے۔ باب چہارم اپنے حالات کے بیان میں یعنی اس بیان
میں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم نے مجھے ان اقسام ثلاثہ میں سے کس قسم میں داخل فرمایا ہے۔ اب ہم
اس مضمون کو ذیل کے ہر چہار باب میں لکھتے ہیں وما توفیقی الا بالله۔ ربنا اهدنا صراطك
المستقيم، وهب لنا من عندك فهم الدين القويم۔ وعلّمنا من لدنك علما (آمین)
باب اول
ہیں
اُن لوگوں کے بیان میں جن کو بعض سچی خوا میں آتی ہیں یا بعض
سچے الہام ہوتے ہیں لیکن اُن کو خدا تعالیٰ سے کچھ بھی تعلق نہیں اور
اُس روشنی سے اُن کو ایک ذرہ حصہ نہیں ملتا حصہ نہیں ملتا جو اہل تعلق پاتے
اور نفسانی قالب اُن کا تعلق نور سے ہزار ہا کوس دور ہوتا ہے
واضح ہو کہ چونکہ انسان اس مطلب کے لئے پیدا کیا گیا ہے کہ اپنے پیدا
کرنے والے کو شناخت کرے اور اُس کی ذات اور صفات پر ایمان لانے کیلئے
یقین کے درجہ تک پہنچ سکے اس لئے خدا تعالیٰ نے انسانی دماغ کی بناوٹ کچھ ایسی
رکھی ہے کہ ایک طرف تو معقولی طور پر ایسی قوتیں اس کو عطا کی گئی ہیں جن کے
A
حقيقة الوحى
ذریعہ سے انسان مصنوعات باری تعالیٰ پر نظر کر کے اور ذرہ ذرہ عالم میں جو جو حکمت کاملہ
حضرت باری عزاسمہ کے نقوش لطیفہ موجود ہیں اور جو کچھ ترکیب ابلغ اور محکم نظام عالم میں
پائی جاتی ہے اُس کی تہ تک پہنچ کر پوری بصیرت سے اس بات کو سمجھ لیتا ہے کہ یہ اتنا بڑا
کارخانه زمین و آسمان کا بغیر صانع کے خود بخود موجود نہیں ہو سکتا بلکہ ضرور ہے کہ اس کا کوئی
صانع ہو اور پھر دوسری طرف روحانی حواس اور روحانی قوتیں بھی اس کو عطا کی گئی ہیں تا وہ
قصور اور کمی جو خدا تعالیٰ کی معرفت میں معقولی قوتوں سے رہ جاتی ہے روحانی قوتیں اس کو پورا
کر دیں کیونکہ یہ ظاہر ہے کہ محض معقولی قوتوں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی شناخت کامل طور پر
نہیں ہو سکتی وجہ یہ کہ معقولی قو تیں جو انسان کو دی گئی ہیں اُن کا تو صرف اس حد تک کام ہے کہ
زمین و آسمان کے فرد فردیا ان کی ترتیب محکم اور ابلغ پر نظر کر کے یہ حکم دیں کہ اس عالم جامع الحقائق
اور پُر حکمت کا کوئی صانع ہونا چاہیے ۔ یہ تو اُن کا کام نہیں ہے کہ یہ حکم بھی دیں کہ فی الحقیقت
وہ صانع موجود بھی ہے لیکن ظاہر ہے کہ بغیر اس کے کہ انسان کی معرفت اس حد تک پہنچ
جائے کہ در حقیقت وہ صانع موجود ہے۔ صرف ضرورت صانع کو محسوس کرنا کامل معرفت نہیں
کہلا سکتی کیونکہ یہ قول کہ ان مصنوعات کا کوئی صانع ہونا چاہیے اس قول سے ہرگز برابر نہیں
ہو سکتا کہ وہ صانع جس کی ضرورت تسلیم کی گئی ہے فی الحقیقت موجود بھی ہے ۔ لہذا حق کے
طالبوں کو اپنا سلوک تمام کرنے کیلئے اور اُس فطرتی تقاضا کو پورا کرنے کیلئے جو معرفت کاملہ
کے لئے ان کی طبائع میں مرکوز ہے اس بات کی ضرورت ہوئی کہ علاوہ معقولی قوتوں کے
روحانی قومی بھی اُن کو عطا ہوں تا اگر ان روحانی قوتوں سے پورے طور پر کام لیا جائے اور
درمیان میں کوئی حجاب نہ ہو تو وہ اُس محبوب حقیقی کا چہرہ ایسے صاف طور پر دکھلا سکیں جس طور
سے صرف عقلی قوتیں اس چہرہ کو دکھلا نہیں سکتیں ۔ پس وہ خدا جو کریم و رحیم ہے جیسا کہ
اُس نے انسانی فطرت کو اپنی کامل معرفت کی بھوک اور پیاس لگا دی ہے ایسا ہی اُس نے
اس معرفت کاملہ تک پہنچانے کے لئے انسانی فطرت کو دو قسم کے قومی عنایت فرمائے ہیں
ایک معقولی قوتیں جن کا منبع دماغ ہے اور ایک روحانی قوتیں جن کا منبع دل ہے اور جن کی
صفائی دل کی صفائی پر موقوف ہے اور جن باتوں کو معقولی قوتیں کامل طور پر دریافت