۲۔ بسا اوقات سچے خواب اور جزوی تعلق باللہ
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
بہت سی تاریکی کے اندر ہوتے ہیں اور ایک شاذ و نادر کے طور پر سچائی کی چمک اُن میں ہوتی
ہے اور خدا کی محبت اور قبولیت کا کوئی ان کے ساتھ نشان نہیں ہوتا اور اگر غیب کی بات ہو تو
صرف ایسی ہوتی ہے جس میں کروڑ ہا انسان شریک ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک شخص اگر چاہے
تو بطور خود تحقیقات کر سکتا ہے کہ ایسی خوابوں اور الہامات میں ہر ایک فاسق و فاجر اور کافر اور
ملحد یہاں تک کہ زانیہ عورتیں بھی شریک ہوتی ہیں ۔ پس وہ شخص عقلمند نہیں ہے کہ جو اس قسم
کی خوابوں اور الہاموں پر خوش اور فریفتہ ہو جا۔ پر خوش اور فریفتہ ہو جائے اور سخت دھو کہ میں پڑا ہوا وہ شخص ہے کہ
جو فقط اس درجہ کی خوابوں اور الہاموں کا نمونہ اپنے اندر پا کر اپنے تئیں کچھ چیز سمجھ بیٹھے بلکہ
یا د رکھنا چاہیے کہ اس درجہ کا انسان فقط اُس انسان کی طرح ہے کہ جو ایک اندھیری رات
میں دور سے ایک آگ کا دھواں دیکھتا ہے مگر اس آگ کی روشنی کو نہیں دیکھ سکتا اور نہ اس کی
گرمی سے اپنی سردی اور افسردگی دور کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی خاص برکتوں
اور نعمتوں سے ایسے لوگوں کو کوئی حصہ نہیں ملتا اور نہ کوئی قبولیت اُن میں پیدا ہوتی ہے اور نہ کوئی
ایک ذرہ خدا سے تعلق ہوتا ہے اور نہ شعلہ نور سے بشریت کی آلائشیں جلتی ہیں اور چونکہ خدا تعالیٰ
سے ان کو سچی دوستی پیدا نہیں ہوتی اس لئے باعث نہ ہونے قربت رحمانی کے شیطان ان کے
ساتھ رہتا ہے اور حدیث النفس اُن پر غالب رہتی ہے اور جس طرح ہجوم بادل کی حالت میں
اکثر آفتاب چھپا رہتا ہے اور کبھی کبھی کوئی کنارہ اُس کا نظر آجاتا ہے اسی طرح ان کی حالت
اکثر تاریکی میں رہتی ہے اور ان کی خوابوں اور الہاموں میں شیطانی دخل بہت ہوتا ہے۔
باب دوم
اُن لوگوں کے بیان میں جن کو بعض اوقات بچی خوا میں آتی ہیں۔
یا سچے الہام ہوتے ہیں اور ان کو خدا تعالیٰ سے کچھ تعلق بھی ہے لیکن کا کچھ
بڑا تعلق نہیں اور نفسانی قالب اُن کا شعلہ نور سے جل کر نیست و نابود
نہیں ہوتا اگر چہ کسی قدر اس کے نزدیک آجاتا ہے۔
دنیا میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ وہ کسی حد تک زہد اور عفت کو اختیار کرتے ہیں اور علاوہ
حقيقة الوحى
اس بات کے کہ اُن میں رویا اور کشف کے حصول کیلئے ایک فطرتی استعداد ہوتی ہے اور دماغی
بناوٹ اس قسم کی واقع ہوتی ہے کہ خواب و کشف کا کسی قدرنمونہ اُن پر ظاہر ہو جاتا ہے وہ اپنی
اصلاح نفس کے لئے بھی کسی قدر کوشش کرتے ہیں اور ایک سطحی نیکی اور راستبازی اُن میں
پیدا ہو جاتی ہے جس کی آمد سے ایک محدود دائرہ تک رؤیا صادقہ اور کشوف صحیحہ کے انوار ان
میں پیدا ہو جاتے ہیں مگر تاریکی سے خالی نہیں ہوتے بلکہ ان کی بعض دعا ئیں بھی منظور ہو جاتی
ہیں مگر عظیم الشان کاموں میں نہیں کیونکہ اُن کی راستبازی کامل نہیں ہوتی بلکہ اُس شفاف پانی
کی طرح ہوتی ہے جو اوپر سے تو شفاف نظر آتا ہو مگر نیچے اُس کے گوبر اور گند ہو اور چونکہ ان
کا تزکیہ نفس پورا نہیں ہوتا اور ان کے صدق و صفا میں بہت کچھ نقصان ہوتا ہے اس لئے کسی
ابتلا کے وقت وہ ٹھو کر کھا جاتے ہیں اور اگر خدا تعالیٰ کا رحم ان کے شامل حال ہو جائے اور اُس
کی ستاری اُن کا پردہ محفوظ رکھے تب تو بغیر کسی ٹھوکر کے دنیا سے گذر جاتے ہیں اور اگر کوئی ابتلا
پیش آجاوے تو اندیشہ ہوتا ہے کہ بلغم کی طرح انکا انجام بد نہ ہو اور ملہم بننے کے بعد کتے سے
تشبیہ نہ دیئے جائیں کیونکہ ان کی علمی اور عملی اور ایمانی حالت کے نقصان کی وجہ سے شیطان
اُن کے دروازے پر کھڑا رہتا ہے اور کسی ٹھوکر کھانے کے وقت فی الفور ان کے گھر میں داخل ہو
جاتا ہے۔ وہ دور سے روشنی کو دیکھ لیتے ہیں مگر اس روشنی کے اندر داخل نہیں ہوتے اور نہ اس کی
گرمی سے کافی حصہ ان کو ملتا ہے اس لئے ان کی حالت ایک خطرہ کی حالت ہوتی ہے۔ خدا نور
ہے جیسا کہ اُس نے فرمایا اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ لے پس وہ شخص جو صرف اس نور
کے لوازم کو دیکھتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو دور سے ایک دھواں دیکھتا ہے مگر آگ کی روشنی
نہیں دیکھتا اس لئے وہ روشنی کے فوائد سے محروم ہے اور نیز اس کی گرمی سے بھی جو بشریت کی
آلودگی کو جلاتی ہے۔ پس وہ لوگ جو صرف منقولی یا معقولی دلائل یا ظنی الہامات سے خدا تعالیٰ
کے وجود پر دلیل پکڑتے ہیں جیسے علماء ظاہری یا جیسے فلسفی لوگ اور یا ایسے لوگ جو صرف اپنے
روحانی قومی سے جو استعداد کشوف اور رویا ہے خدا تعالیٰ کی ہستی کو مانتے ہیں مگر خدا کے قرب کی
روشنی سے بے نصیب ہیں وہ اُس انسان کی مانند ہیں جو دور سے آگ کا دھواں دیکھتا ہے مگر آگ کی
روشنی کو نہیں دیکھتا اور صرف دھوئیں پر غور کرنے سے آگ کے وجود پر یقین کر لیتا ہے ایسا شخص اس
بصیرت سے محروم ہوتا ہے جو بذریعہ روشنی حاصل ہوتی ہے لیکن وہ شخص جو اس نور کی روشنی کو دور
النور : ٣٦
حقيقة الوحى
دور
سے تو دیکھتا ہے مگر اُس نور کے اندر داخل نہیں ہوتا اُس شخص کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک شخص اندھیری
رات میں آگ کی روشنی کو دیکھتا ہے اور اُس کی رہنمائی سے راہ راست بھی پا لیتا ہے لیکن بوجہ دور
ہونے کے اپنی سردی کو اس آگ سے دور نہیں کر سکتا اور نہ آگ اُس کے نفسانی قالب کو جلا سکتی
ہے۔ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ اگر ایک اندھیری رات میں اور سخت سردی کے وقت دور سے آگ کی
روشنی نظر آجاوے تو صرف اس روشنی کا دیکھنا ہی ہلاکت سے نہیں بچا سکتا بلکہ ہلاکت سے وہ بچے گا
کہ ایسا آگ کے قریب چلا جا کے قریب چلا جائے کہ جو کافی طور پر اُس کی سردی کو دور کر سکے لیکن جو شخص صرف
سے اُس نور کو دیکھتا ہے اُس کی یہی نشانی ہے کہ اگر چہ راہ راست کی بعض علامات اُس میں پائی جاتی ۱۳
ہیں لیکن خاص فضل کی کوئی علامت اُس میں پائی نہیں جاتی اور اُس کی قبض جو کمی تو کل اور نفسانی
خواہشوں کی وجہ سے ہے دور نہیں ہوتی اور اُس کا نفسانی قالب جل کر خاک نہیں ہوتا کیونکہ شعلہ نور
سے بہت دور ہے اور وہ رسولوں اور نبیوں کا کامل طور پر وارث نہیں ہوتا اور اُس کی بعض اندرونی
آلائشیں اس کے اندر مخفی ہوتی ہیں اور اُس کا تعلق جو خدا تعالیٰ سے ہے کدورت اور خامی سے خالی
نہیں ہوتا کیونکہ وہ دور سے خدا تعالیٰ کو اپنی دُھندلی نظر کے ساتھ دیکھتا ہے مگر اُس کی گود میں نہیں
ہے۔ ایسے آدمی جو نفسانی جذبات اُن کے اندر ہیں بعض اوقات اُن کے نفسانی جذبات ان کی خوابوں
میں اپنا جوش اور طوفان دکھاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جوش اُن کا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
حالانکہ وہ جوش محض نفس امارہ کی طرف سے ہوتا ہے منہ ہے مثلاً ایک شخص خواب میں کہتا ہے کہ فلاں شخص
کی میں ہرگز اطاعت نہیں کروں گا میں اُس سے بہتر ہوں تو اس سے نتیجہ نکالتا ہے کہ در حقیقت وہ
بہتر ہے حالانکہ نفس کے جوش سے وہ کلام ہوتا ہے اسی طرح نفس کے جوش سے خواب میں اور کئی
قسم کے کلام کرتا ہے اور جہالت سے سمجھتا ہے کہ گویا وہ کلام خدا کی مرضی کے موافق ہے اور
ہلاک ہو جاتا ہے۔ اور چونکہ اُس نے خدا تعالیٰ کی طرف پوری حرکت نہیں کی اور اپنی تمام طاقت
اور تمام صدق اور تمام وفاداری کے ساتھ اس کو اختیار نہیں کیا اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی پورے
طور پر تجلی رحمت اس پر نہیں ہوتی اور وہ اُس بچہ کی طرح ہوتا ہے جس میں جان تو پڑ گئی ہے لیکن ابھی
وہ مشیمہ سے باہر نہیں آسکا اور عالم روحانی کے کامل نظارہ سے ہنوز اس کی آنکھ بند ہے اور ہنوز اس
نے اپنی ماں کے چہرہ کو بھی نہیں دیکھا جس کے رحم میں اُس نے پرورش پائی۔ اور بقول مشہور کہ نیم مثلا