۴۔ اپنے حالات کے بیان میں
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
باب چهارم
اپنے حالات کے بیان میں یعنی اس بات کے بیان
میں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم نے مجھے ان
اقسام ثلاثہ میں سے کس قسم میں
داخل فرمایا ہے
☆
خدا تعالیٰ اس بات کو جانتا ہے اور وہ ہر ایک امر پر بہتر گواہ ہے کہ وہ چیز جو اُس کی
راہ میں مجھے سب سے پہلے دی گئی وہ قلب سلیم تھا یعنی ایسا دل کہ حقیقی تعلق اُس کا بجز
خدائے عزوجل کے کسی چیز کے ساتھ نہ تھا۔ میں کسی زمانہ میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہوا
مگر میں نے کسی حصہ عمر میں بجز خدائے عز و جل کسی کے ساتھ اپنا حقیقی تعلق نہ پایا۔ گویا
رومی مولوی صاحب نے میرے لئے ہی یہ دو شعر بنائے تھے :
من ز ہر جمعیتے نالاں شدم
جفت خوشحالان و بدحالان شدم
ہر کسے از ظن خود شد یار من و از درون من نجست اسرار من
اگر چہ خدا نے کسی چیز میں میرے ساتھ کمی نہیں رکھی اور اس درجہ تک ہر ایک نعمت اور
راحت مجھے عطا کی کہ میرے دل اور زبان کو یہ طاقت ہر گز نہیں کہ میں اُس کا شکر ادا کر سکوں
تاہم میری فطرت کو اُس نے ایسا بنایا ہے کہ میں دنیا کی فانی چیزوں سے ہمیشہ دل برداشتہ رہا
ہوں ۔ اور اُس زمانہ میں بھی جبکہ میں اس دنیا میں ایک نیا مسافر تھا اور میرے بالغ ہونے
کے ایام ابھی تھوڑے تھے۔ میں اس تپش محبت سے خالی نہیں تھا جو خدائے عزوجل سے
ہونی چاہیے اور اسی تپش محبت کی وجہ سے میں ہرگز کسی ایسے مذہب پر راضی نہیں ہوا جس کے
حقيقة الوحى
۵۸ عقائد خدا تعالیٰ کی عظمت اور وحدانیت کے برخلاف تھے یا کسی قسم کی توہین کو مستلزم تھے۔ یہی
وجہ ہے کہ عیسائی مذہب مجھے پسند نہ آیا کیونکہ اس کے ہر ایک قدم میں خدائے عزوجل کی تو ہین
ہے۔ ایک عاجز انسان جو اپنے نفس کی بھی مدد نہ کر سکا اُس کو خدا ٹھیرایا گیا اور اُسی کو خَالِقُ
السموات والارض سمجھا گیا۔ دنیا کی بادشاہت جو آج ہے اور کل نابود ہو سکتی ہے اُس کے
ساتھ ذلت جمع نہیں ہوسکتی۔ پھر خدا کی حقیقی بادشاہی کے ساتھ اتنی ذلتیں کیوں جمع ہو گئیں کہ وہ
قید میں ڈالا گیا ، اُس کو کوڑے لگے اور اُس کے منہ پر تھوکا گیا اور آخر بقول عیسائیوں کے ایک لعنتی
موت اُس کے حصہ میں آئی جس کے بغیر وہ اپنے بندوں کو نجات نہیں دے سکتا تھا کہ کیا ایسے
کمزور خدا پر کچھ بھروسہ ہو سکتا ہے اور کیا خدا بھی ایک فانی انسان کی طرح مر جاتا ہے اور پھر
صرف جان نہیں بلکہ اُس کی عصمت اور اُس کی ماں کی عصمت پر بھی یہودیوں نے ناپاک تہمتیں
لگائیں اور کچھ بھی اُس خدا سے نہ ہو سکا کہ زبردست طاقتیں دکھلا کر اپنی بریت ظاہر کرتا۔
پس ایسے خدا کا ماننا عقل تجویز نہیں کر سکتی جو خود مصیبت زدہ ہونے کی حالت میں مر گیا اور
یہودیوں کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکا اور یہ کہنا کہ اُس نے عمداً اپنے تئیں صلیب پر چڑھایا تا اُس کی
اُمت کے گناہ بخشے جائیں اس سے زیادہ کوئی بیہودہ خیال نہیں ہوگا۔ جس شخص نے تمام رات
یہ بات کہ اس لعنتی موت پر مسیح خود راضی ہو گیا تھا اس دلیل سے رڈ ہو جاتی ہے کہ مسیح نے باغ میں رورو
کر دعا کی کہ وہ پیالہ اُس سے مل جائے اور پھر صلیب پر کھنچنے کے وقت چیخ مار کر کہا کہ ایلی ایلی لما
سبقتنی یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ اگر وہ اس صلیبی موت پر راضی
تھا تو اُس نے کیوں دعائیں کیں اور یہ خیال کہ مسیح کی صلیبی موت خدا تعالیٰ کی طرف سے مخلوق پر ایک
رحمت تھی اور خدا نے خوش ہو کر ایسا کام کیا تھا تا دنیا مسیح کے خون سے نجات پاوے تو یہ وہم اِس دلیل
سے رڈ ہو جاتا ہے کہ اگر در حقیقت اُس دن رحمت الہی جوش میں آئی تھی تو کیوں اُس دن سخت زلزلہ آیا
یہاں تک کہ ہیکل کا پردہ پھٹ گیا اور کیوں سخت آندھی آئی اور سورج تاریک ہو گیا۔ اس سے تو صریح
معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ مسیح کو صلیب دینے پر سخت ناراض تھا جس کی وجہ سے چالیس برس تک خدا
نے یہودیوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور وہ طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا رہے۔ اوّل سخت طاعون سے
ہلاک ہوئے اور آخر طیطوس رومی کے ہاتھ سے ہزاروں یہودی مارے گئے ۔ منہ
حقيقة الوحى
اپنی جان بچانے کے لئے رو رو کر ایک باغ میں دعا کی اور وہ بھی منظور نہ ہوئی اور پھر گھبراہٹ
اس قدر اس پر غالب آئی کہ صلیب پر چڑھنے کے وقت ایلی ایلی لما سبقتنی کہہ کر اپنے خدا
کو خدا کر کے پکارا اور اس شدت بے قراری میں باپ کہنا بھی بھول گیا۔ کیا اُس کی نسبت کوئی
خیال کر سکتا ہے کہ اُس نے اپنی مرضی سے جان دی ۔ عیسائیوں کے اس متناقض بیان کو کون
سمجھ سکتا ہے کہ ایک طرف تو یسوع کو خدا ٹھیرایا جاتا ہے پھر وہی خدا کسی اور خدا کے آگے رورو
کر دعا کرتا ہے جبکہ تینوں خدا یسوع کے اندر ہی موجود تھے اور وہ اُن سب کا مجموعہ تھا تو پھر
اُس نے کس کے آگے رو رو کر دعا کی ۔ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں کے نزدیک ان
تین خداؤں کے علاوہ کوئی اور بھی زبر دست خدا ہے جو اُن سے الگ اور اُن پر حکمران ہے جس ۵۹)
کے آگے تینوں خداؤں کو رونا پڑا۔
پھر جس غرض کے لئے خودکشی اختیار کی گئی وہ غرض بھی لی گئی وہ غرض بھی تو پوری نہ ہوئی۔ ہوئی غرض تو یہ تھی
کہ یسوع کو ماننے والے گناہ اور دنیا پرستی اور دنیا کے لالچوں سے باز آجائیں مگر نتیجہ برعکس
ہوا۔ اس خود کشی سے پہلے تو کسی قدر یسوع کے ماننے والے رو بخدا بھی تھے مگر بعد اس کے جیسے
جیسے خودکشی اور کفارہ کے عقیدہ پر زور دیا گیا اُسی قدر دنیا پرستی اور دنیا کے لالچ اور دنیا کی
افسوس کہ قرون ثلاثہ کے بعد بعض مسلمانوں کے فرقوں کا یہ مذہب ہو گیا کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام
صلیب سے محفوظ رہ کر آسمان پر زندہ چلے گئے اور ابتک وہیں زندہ مع جسم عنصری بیٹھے ہیں اُن پر موت
نہیں آئی اور اس طرح پر ان نادان مسلمانوں نے عیسائی مذہب کو بڑی مدد دی ہے۔ اور کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی کی موت کا قرآن میں کہیں ذکر نہیں حالانکہ قرآن شریف کے کئی مقامات میں بتصریح ان کی
موت کا ذکر ہے مثلاً آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ! لے کیسی صاف تصریح سے ان کی موت پر دلالت کرتی
ہے۔ اور کہتے ہیں کہ آیت مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ - کے حضرت عیسی کی حیات پر دلالت کرتی ہے۔
ان کی ایسی سمجھ پر رونا آتا ہے۔ کیا جو شخص مصلوب نہیں ہوتا وہ مرتا نہیں؟ میں نے بار بار بیان کیا ہے کہ
قرآن شریف میں نفی صلیب اور رفع عیسیٰ کا ذکر اس لئے نہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت عیسی کی حیات ثابت
کرے بلکہ اس لئے یہ ذکر ہے کہ تا یہ ثابت کرے کہ عیسی لعنتی موت سے نہیں مرا۔ اور مومنوں کی طرح
اس کا رفع روحانی ہوا ہے اس میں یہود کارڈ مقصود ہے کیونکہ وہ اُن کے رفع ہونے کے منکر ہیں۔ منہ
المائدة : ۱۱۸ ۲ النساء : ۱۵۸
حقيقة الوحى
خواہش اور شراب خواری اور قمار بازی اور بدنظری اور ناجائز تعلقات عیسائی قوم میں بڑھ گئے کہ
جیسے ایک خونخوار اور تیز رو دریا پر جو ایک بند لگایا گیا تھا وہ بند یک دفعہ ٹوٹ جائے اور اردگرد کے
تمام دیہات اور زمین کو تباہ کر دے۔ یہ بھی یادر ہے کہ صرف گناہ سے پاک ہونا انسان کے لئے
کمال نہیں ۔ ہزاروں کیڑے مکوڑے اور چرند و پرند ہیں کہ کوئی گناہ نہیں کرتے ۔ پس کیا ان کی
نسبت ہم خیال کر سکتے ہیں کہ وہ خدا تک پہنچ گئے ہیں۔ پس سوال یہ ہے کہ مسیح نے روحانی
کمالات کے حاصل کرنے کے لئے کون سا کفارہ دیا۔ انسان خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے دو
چیزوں کا محتاج ہے۔ اوّل بدی سے پر ہیز کرنا۔ دوم نیکی کے اعمال کو حاصل کرنا اور محض بدی کو
چھوڑ نا کوئی ہنر نہیں ہے۔ پس اصل بات یہ ہے کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے یہ دونوں قو تیں
اس کی فطرت کے اندر موجود ہیں۔ ایک طرف تو جذبات نفسانی اس کو گناہ کی طرف مائل کرتے
ہیں اور دوسری طرف محبت الہی کی آگ جو اُس کی فطرت کے اندر مخفی ہے وہ اُس گناہ کے خس و
خاشاک کو اس طرح پر جلا دیتی ہے جیسا کہ ظاہری آگ ظاہری خس و خاشاک کو جلاتی ہے مگر اُس
روحانی آگ کا افروختہ ہونا جو گناہوں کو جلاتی ہے معرفت الہی پر موقوف ہے کیونکہ ہر ایک چیز کی
محبت اور عشق اُس کی معرفت سے وابستہ ہے۔ جس چیز کے حسن اور خوبی کا تمہیں علم نہیں تم اس
پر عاشق نہیں ہو سکتے ۔ پس خدائے عز و جل کی خوبی اور حسن و جمال کی معرفت اس کی محبت پیدا
کرتی ہے اور محبت کی آگ سے گناہ جلتے ہیں مگر سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ معرفت
۲۰ عام لوگوں کو نبیوں کی معرفت ملتی ہے اور ان کی روشنی سے وہ روشنی حاصل کرتے ہیں اور جو کچھ
اُن کو دیا گیا وہ اُن کی پیروی سے سب کچھ پالیتے ہیں۔
مگر افسوس کہ عیسائی مذہب میں معرفت الہی کا دروازہ بند ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی ہم کلامی پر
مہر لگ گئی ہے اور آسمانی نشانوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پھر تازہ بتازہ معرفت کس ذریعہ سے حاصل
ہو۔ صرف قصوں کو زبان سے چاٹو ۔ ایسے مذہب کو ایک عقلمند کیا کرے جس کا خدا ہی کمزور اور
عاجز ہے اور جس کا سارا مدار قصوں اور کہانیوں پر ہے۔
حقيقة الوحى
اسی طرح ہندو مذہب جس کی ایک شاخ آریہ مذہب ہے وہ سچائی کی حالت سے بالکل گرا
ہوا ہے اُن کے نزدیک اس جہان کا ذرہ ذرہ قدیم ہے جن کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں۔ پس
ہندوؤں کو اُس خدا پر ایمان نہیں جس کے بغیر کوئی چیز ظہور میں نہیں آئی اور جس کے بغیر کوئی چیز
قائم نہیں رہ سکتی اور کہتے ہیں کہ اُن کا پرمیشر کسی کے گناہ معاف نہیں کر سکتا گویا اُس کی اخلاقی
حالت انسان کی اخلاقی حالت سے بھی گری ہوئی ہے جبکہ ہم اپنے گنہگاروں کے گنہ معاف کر سکتے
ہیں اور اپنے نفوس میں ہم یہ قوت پاتے ہیں کہ جو شخص سچے دل سے اپنے قصور کا اعتراف کرے
اور اپنے فعل پر سخت نادم ہو اور آئندہ کے لئے اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرے اور تذلیل اور انکسار
سے ہمارے سامنے تو بہ کرے تو ہم خوشی کے ساتھ اُس کے گناہ معاف کر سکتے ہیں بلکہ معاف
کرنے سے ہمارے اندر ایک خوشی پیدا ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ کہ وہ پر میشر جو خدا ہونے کا دعویٰ کرتا
ہے جس کے پیدا کردہ گنہگار ہیں اور اُن کے گناہ کرنے کی طاقتیں بھی اسی کی طرف سے ہیں۔
اُس میں یہ عمدہ خلق نہیں اور جب تک کروڑوں سال تک ایک گناہ کی سزا نہ دے خوش نہیں ہوتا۔
ایسے پر میشر کے ماتحت رہ کر کیوں کر کوئی نجات پاسکتا ہے اور کیوں کر کوئی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔
غرض میں نے خوب غور سے دیکھا کہ یہ دونوں مذہب راستبازی کے مخالف ہیں اور
خدا تعالیٰ کی راہ میں جس قدر ان مذاہب میں روکیں اور نومیدی پائی جاتی ہے میں سب کو اس ۶۱
رسالہ میں لکھ نہیں سکتا۔ صرف بطور خلاصہ لکھتا ہوں کہ وہ خدا جس کو پاک روحیں تلاش کرتی ہیں
اور جس کو پانے سے انسان اسی زندگی میں سچی نجات پاسکتا ہے اور اُس پر انوار الہی کے دروازے
کھل سکتے ہیں اور اُس کی کامل معرفت کے ذریعہ سے کامل محبت پیدا ہو سکتی ہے۔ اُس خدا کی
طرف یہ دونوں مذہب رہبری نہیں کرتے اور ہلاکت کے گڑھے میں ڈالتے ہیں ایسا ہی ان کے
مشابہ دنیا میں اور مذاہب بھی پائے جاتے ہیں مگر یہ سب مذاہب خدائے واحد لاشریک تک
نہیں پہنچا سکتے اور طالب کو تاریکی میں چھوڑتے ہیں۔
یہ وہ تمام مذاہب ہیں جن میں غور کرنے کے لئے میں نے ایک بڑا حصہ عمر کا خرچ کیا
حقيقة الوحى
اور نہایت دیانت اور تدبر سے اُن کے اُصول میں غور کی مگر سب کو حق سے دور اور مہجور پایا۔
ہاں یہ مبارک مذہب جس کا نام اسلام ہے وہی ایک مذہب ہے جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے
اور وہی ایک مذہب ہے جو انسانی فطرت کے پاک تقاضاؤں کو پورا کرنے والا ہے۔ یہ ظاہر
ہے کہ انسان کی ایک ایسی فطرت ہے کہ وہ ہر ایک بات میں کمال کو چاہتا ہے۔ پس چونکہ
انسان خدا تعالیٰ کے تعبد ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے وہ اس بات پر راضی نہیں ہو سکتا
کہ وہ خدا جس کی شناخت میں اُس کی نجات ہے اُسی کی شناخت کے بارے میں صرف
چند بے ہودہ قصوں پر حضر رکھے اور وہ اندھا رہنا نہیں چاہتا بلکہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفاتِ
کاملہ کے متعلق پورا علم پاوے گویا اُس کو دیکھ لے ۔ سو یہ خواہش اُس کی محض اسلام کے ذریعہ
چھپ گئی ہے اور جو
سے
وہ
، پوری ہو سکتی ہے۔ اگر چہ بعض کی یہ خواہش نفسانی جذبات کے نیچے چھپ گئی ۔
لوگ دنیا کی لذات کو چاہتے ہیں اور دنیا سے محبت کرتے ہیں وہ بوجہ سخت محجوب ہونے کے نہ خدا
کی کچھ پروا رکھتے ہیں اور نہ خدا تعالیٰ کے وصال کے طالب ہیں کیونکہ دنیا کے بت کے آگے
دہ سرنگوں ہیں لیکن اس یا ن اس میں کچھ شک نہیں کہ جو شخص دنیا ص دنیا کے بت سے رہائی پائے اور دا سے رہائی پائے اور دائمی اور
سچی لذت کا طالب ہو وہ صرف قصوں والے مذہب پر خوش نہیں ہو سکتا اور نہ اس سے کچھ تسلی
۱۲ پا سکتا ہے ایسا شخص محض اسلام میں اپنی تسلی پائے گا۔ اسلام کا خدا کسی پر اپنے فیض کا دروازہ
بند نہیں کرتا بلکہ اپنے دونوں ہاتھوں سے بلا رہا ہے کہ میری طرف آؤ اور جو لوگ پورے زور
سے اس کی طرف دوڑتے ہیں اُن کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے۔
سو میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اِس نعمت سے کامل حصہ
پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی ۔ اور
میرے لئے اس نعمت کا پا نا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و مولی فخر الانبیاء اور خیر الورٹی
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے راہوں کی پیروی نہ کرتا ۔ سو میں نے جو کچھ
پایا ۔ اُس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان
حقيقة الوحى
بجز پیروی اُس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔
اور میں اس جگہ یہ بھی بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ سچی اور کامل پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد سب باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ سویا در ہے کہ وہ قلب سلیم ہے یعنی دل سے
دنیا کی محبت نکل جاتی ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے۔ پھر بعد اس
کے ایک مصفی اور کامل محبت الہی بباعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب نعمتیں
L
ہے:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیرو سے بطور وراثت ملتی ہیں جیسا کہ اللہ تعال خود فرماتا
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله یعنی اُن کو کہہ دے کہ اگر تم خدا
سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے بلکہ یک طرفہ محبت کا دعویٰ
بالکل ایک جھوٹ اور لاف و گزاف ہے۔ جب انسان سچے طور پر خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے تو
خدا بھی اُس سے محبت کرتا ہے۔ تب زمین پر اُس کے لئے ایک قبولیت پھیلائی جاتی ہے اور
ہزاروں انسانوں کے دلوں میں ایک سچی محبت اُس کی ڈال دی جاتی ہے اور ایک قوت جذب
اُس کو عنایت ہوتی ہے اور ایک نور اُس کو دیا جاتا ہے جو ہمیشہ اُس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب ایک
انسان سچے دل سے خدا سے محبت کرتا ہے اور تمام دنیا پر اس کو اختیار کر لیتا ہے اور غیر اللہ کی عظمت ﴿۲۳﴾
اور وجاہت اُس کے دل میں باقی نہیں رہتی بلکہ سب کو ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی بدتر
سمجھتا ہے۔ تب خدا جو اُس کے دل کو دیکھتا ہے ایک بھاری تجلی کے ساتھ اُس پر نازل ہوتا
ہے اور جس طرح ایک صاف آئینہ میں جو آفتاب کے مقابل پر رکھا گیا ہے آفتاب کا عکس
ایسے پورے طور پر پڑتا ہے کہ مجاز اور استعارہ کے رنگ میں کہہ سکتے ہیں کہ وہی آفتاب جو
آسمان پر ہے اس آئینہ میں بھی موجود ہے ۔ ایسا ہی خدا ایسے دل پر اترتا ہے اور اُس کے دل کو
اپنا عرش بنا لیتا ہے۔ یہی وہ امر ہے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے۔ پہلی کتابوں میں جو
کامل راستبازوں کو خدا کے بیٹے کر کے بیان کیا گیا ہے اس کے بھی یہ معنے نہیں ہیں کہ وہ در حقیقت
خدا کے بیٹے ہیں کیونکہ یہ تو کفر ہے اور خدا بیٹوں اور بیٹیوں سے پاک ہے بلکہ یہ معنی ہیں کہ
آل عمران : ۳۲
حقيقة الوحى
ان کامل راستبازوں کے آئینہ صافی میں عکسی طور پر خدا نازل ہوا تھا۔ اور ایک شخ ہوا تھا۔ اور ایک شخص کا عکس جو آئینہ
میں ظاہر ہوتا ہے استعارہ کے رنگ میں گویا وہ اس کا بیٹا ہوتا ہے کیونکہ جیسا کہ بیٹا باپ سے پیدا
ہوتا ہے ایسا ہی عکس ا۔ عکس اپنے اصل ۔ سے پیدا ہوتا ہے۔ پس جبکہ ایسے دل میں جو نہایت صافی ہے اور
کوئی کدورت اُس میں باقی نہیں رہی تجلیات الہیہ کا انعکاس ہوتا ہے تو وہ علم ہے تو وہ عکسی تصویر استعارہ کے
رنگ میں اصل کے لئے بطور بیٹے کے ہو جاتی ہے۔ اسی بناء پر توریت میں کہا گیا ہے کہ یعقوب
میرا بیٹا بلکہ میرا پہلوٹا بیٹا ہے اور عیسیٰ ابن مریم کو جو انجیلوں میں بیٹا کہا گیا۔ اگر عیسائی لوگ اسی
حد تک کھڑے رہتے کہ جیسے ابراہیم اور اسحاق اور اسمعیل اور یعقوب اور یوسف اور موسیٰ اور داؤد
اور سلیمان وغیرہ خدا کی کتابوں میں استعارہ کے رنگ میں خدا کے بیٹے کہلائے ہیں ۔
ایسا ہی عیسیٰ بھی ہے تو اُن پر کوئی اعتراض نہ ہوتا کیونکہ جیسا کہ استعارہ کے رنگ میں ان
نبیوں کو پہلے نبیوں کی کتابوں میں بیٹا کر کے پکارا گیا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض
۶۴ پیشگوئیوں میں خدا کر کے پکارا گیا ہے۔ اور اصل بات یہ ہے کہ نہ وہ تمام نبی خدا تعالیٰ کے بیٹے
ہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا ہیں بلکہ یہ تمام استعارات ہیں محبت کے پیرا یہ میں ۔
ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کے کلام میں بہت ہیں۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسا محو ہوتا ہے
جو کچھ بھی نہیں رہتا تب اُسی فنا کی حالت میں ایسے الفاظ بولے جاتے ہیں کیونکہ اس حالت میں
اُن کا وجود درمیان نہیں ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا یعنی ان لوگوں
کو کہہ کہ اے میرے بندو خدا کی رحمت سے نومیدمت ہو خدا تمام گناہ بخش دے گا۔ اب دیکھو
اس جگہ يَا عِبَادَ الله کی جگہ يَا عِبَادِي کہہ دیا گیا حالانکہ لوگ خدا کے بندے ہیں نہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے مگر یہ استعارہ کے رنگ میں بولا گیا۔
ایسا ہی فرمایا إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ یعنی
جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت خدا کی بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا کا ہاتھ ہے
الزمر : ۵۴ ۲ الفتح :
حقيقة الوحى
جو اُن کے ہاتھوں پر ہے۔ اب ان تمام آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ خدا کا ہاتھ
ٹھیرایا گیا مگر ظاہر ہے کہ وہ خدا کا ہاتھ نہیں ہے۔
ایسا ہی ایک جگہ فرمایا: فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا پس تم خدا
کو یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔ پس اس جگہ خدا تعالیٰ کو باپ کے ساتھ تشبیہ دی
اور استعارہ بھی صرف تشبیہ کی حد تک ہے۔
ایسا ہی خدا تعالیٰ نے یہودیوں کا ایک قول بطور حکایت عن اليهود قرآن شریف میں ذکر
فرمایا ہے اور وہ قول یہ ہے کہ نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِباؤُں کے یعنی ہم خدا کے بیٹے اور اُس کے
پیارے ہیں۔ اس جگہ ابناء کے لفظ کا خدا تعالیٰ نے کچھ رد نہیں کیا کہ تم کفر بکتے ہو بلکہ یہ فرمایا
کہ اگر تم خدا کے پیارے ہو تو پھر وہ تمہیں کیوں عذاب دیتا ہے اور ابناء کا دوبارہ ذکر بھی نہیں
کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہودیوں کی کتابوں میں خدا کے پیاروں کو بیٹا کر کے بھی پکارتے تھے۔ ۶۵
اب اس تمام بیان سے ہماری غرض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا کسی کے ساتھ پیار کرنا اس
بات سے مشروط کیا ہے کہ ایسا شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے کی چنانچہ میرا
یہ ذاتی تجربہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپ سے محبت
رکھنا انجام کار انسان کو خدا کا پیارا بنا دیتا ہے۔ اس طرح پر کہ خود اُس کے دل میں محبت الہی کی ایک
سوزش پیدا کر دیتا ہے۔ تب اب! نا ہے۔ تب ایسا شخص ہر ایک چہ با شخص ہر ایک چیز سے دل برداشتہ ہو کر خدا کی طرف جو جھک جاتا
ہے اور اُس کا انس و شوق صرف خدا تعالیٰ سے باقی رہ جاتا ہے تب محبت الہی کی ایک خاص تجلی اُس
پر پڑتی ہے اور اُس کو ایک پورا رنگ عشق اور محبت کا دے کر قوی جذ بہ کے ساتھ اپنی طرف
کھینچ لیتی ہے تب جذبات نفسانیہ پر وہ غالب آجاتا ہے اور اُس کی تائید اور نصرت میں ہر ایک
اگر کوئی کہے کہ غرض تو اعمال صالحہ بجالانا ہے تو پھر ناجی اور مقبول بننے کیلئے پیروی کی کیا ضرورت ہے
اس کا جواب یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ کا صادر ہونا خدا تعالیٰ کی توفیق پر موقوف ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ نے
ایک کو اپنی عظیم الشان مصلحت سے امام اور رسول مقرر فرمایا اور اُس کی اطاعت کے لئے حکم دیا تو جو شخص
اس حکم کو پاکر پیروی نہیں کرتا اُس کو اعمال صالحہ کی توفیق نہیں دی جاتی ۔ منہ
البقرة : ٢٠١ المائدة : ١٩
حقيقة الوحى
پہلو سے خدا تعالیٰ کے خارق عادت افعال نشانوں کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں۔
یہ تو کسب اور سلوک کی ہم نے ایک مثال بیان کی ہے لیکن بعض اشخاص ایسے ہوتے ہیں کہ
اُن کے مدارج میں کسب اور سلوک اور مجاہدہ کو کچھ دخل نہیں بلکہ اُن کی شکم مادر میں ہی ایک
ایسی بناوٹ ہوتی ہے کہ فطرتاً بغیر ذریعہ کسب اور سعی اور مجاہدہ کے وہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور
اُس کے رسول یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا ان کو روحانی تعلق ہو جاتا ہے
جس سے بڑھ کر ممکن نہیں اور پھر جیسا جیسا اُن پر زمانہ گذرتا ہے وہ اندرونی آگ عشق اور محبت
الہی کی بڑھتی جاتی ہے اور ساتھ ہی محبت رسول کی آگ ترقی پکڑتی ہے اور ان تمام امور میں خدا
اُن کا متولی اور متکفل ہوتا ہے اور جب وہ محبت اور عشق کی آگ انتہا تک پہنچ جاتی ہے تب وہ
نہایت بے قراری اور دردمندی سے چاہتے ہیں کہ خدا کا جلال زمین پر ظاہر ہو اور اسی میں اُن کی
لذت اور یہی اُن کا آخری مقصد ہوتا ہے تب اُن کے لئے زمین پر خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر
﴿۲۶﴾ ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کسی کے لئے اپنے عظیم الشان نشان ظاہر نہیں کرتا اور کسی کو آئندہ زمانہ
کی عظیم الشان خبریں نہیں دیتا مگر انہیں کو جو اُس کے عشق اور محبت میں محو ہوتے ہیں اور اُس کی
توحید اور جلال کے ظاہر ہونے کے ایسے خواہاں ہوتے ہیں جیسا کہ وہ خود ہوتا ہے۔ یہ بات
اُنہیں سے مخصوص ہے کہ حضرت اُلوہیت کے خاص اسرار ان پر ظاہر ہوتے ہیں اور غیب کی
باتیں کمال صفائی سے اُن پر منکشف کی جاتی ہیں اور یہ خاص عزت دوسرے کو نہیں دی جاتی ۔
شاید ایک نادان خیال کرے کہ بعض عام لوگوں کو کبھی کبھی سچی خوا ہیں آجاتی ہیں ۔ بعض
مرد یا عورتیں دیکھتے ہیں کہ کسی کے گھر میں لڑکی یا لڑکا پیدا ہوا تو وہی پیدا ہو جاتا ہے اور بعض کو
دیکھتے ہیں کہ وہ مر گیا تو وہ مر بھی جاتا ہے یا بعض ایسے ہی چھوٹے چھوٹے واقعات دیکھ لیتے
ہیں تو وہ ایسے ہی ہو جاتے ہیں ۔ تو میں اس وسوسہ کا پہلے ہی جواب دے آیا ہوں کہ ایسے
واقعات کچھ چیز ہی نہیں ہیں اور نہ کسی نیک بختی کی ان میں شرط ہے۔ بہت سے خبیث طبع اور
بد معاش بھی ایسی خواہیں اپنے لئے یا کسی اور کے لئے دیکھ لیتے ہیں لیکن وہ امور جو خاص طور
حقيقة الوحى
کے غیب ہیں وہ خدا تعالی کے خاص بندوں سے مخصوص ہیں ۔ وہ لوگ عام لوگوں کی خوابوں اور الہاموں
سے چار طور کا امتیاز رکھتے ہیں۔ ایک یہ کہ اکثر اُن کے مکاشفات نہایت صاف ہوتے ہیں اور شاذ و
نا در مشتبہ ہوتا ہے مگر دوسرے لوگوں کے مکاشفات اکثر مکدر اور مشتبہ ہوتے ہیں اور شاذ و نادر کوئی
صاف ہوتا ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ عام لوگوں کی نسبت اس قدر کثیر الوقوع ہوتے ہیں کہ اگر مقابلہ کیا
جائے تو وہ مقابلہ ایسا فرق رکھتا ہے جیسا کہ ایک بادشاہ اور ایک گدا کے مال کا مقابلہ کیا جائے۔
تیسرے اُن سے ایسے عظیم الشان نشان ظاہر ہوتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص اُن کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔
چوتھے اُن کے نشانوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں پائی جاتی ہیں اور محبوب حقیقی کی محبت اور
نصرت کے آثار اُن میں نمودار ہوتے ہیں اور صریح دکھائی دیتا ہے کہ وہ ان نشانوں کے ذریعہ سے اُن
مقبولوں کی عزت اور قربت کو دنیا پر ظاہر کرنا چاہتا ہے اور اُن کی وجاہت دلوں میں بٹھانا چاہتا ہے
مگر جن کا خدا سے کامل تعلق نہیں اُن میں یہ بات پائی نہیں جاتی بلکہ ان کی بعض خوابوں یا الہاموں ﴿۲۷﴾
کی سچائی اُن کے لئے ایک بلا ہوتی ہے کیونکہ اس سے ان کے دلوں میں تکبر پیدا ہوتا ہے اور تکبر سے
وہ مرتے ہیں اور اُس جڑھ سے مخالفت پیدا کرتے ہیں جو شاخ کی سرسبزی کا موجب ہوتی ہے۔
اے شاخ یہ مانا کہ تو سر سبز ہے اور یہ بھی قبول کیا کہ تجھے پھول اور پھل آتے ہیں مگر جڑھ سے الگ
مت ہو کہ اس سے تو خشک ہو جائے گی اور تمام برکتوں سے محروم کی جائے گی کیونکہ تو جزو ہے کل نہیں
ہے اور جو کچھ تجھ میں ہے وہ تیرا نہیں بلکہ وہ سب جڑھ کا فیضان ہے
یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب آسمان سے مقرر ہو کر ایک نبی یا رسول آتا ہے تو اُس نبی کی برکت سے
عام طور پر ایک نور حسب مراتب استعدادات آسمان سے نازل ہوتا ہے اور انتشار روحانیت ظہور میں آتا ہے تب ہر ایک
شخص خوابوں کے دیکھنے میں ترقی کرتا ہے اور الہام کی استعداد رکھنے والے الہام پاتے ہیں اور روحانی امور میں عقلیں
بھی تیز ہو جاتی ہیں کیونکہ جیسا کہ جب بارش ہوتی ہے ہر ایک زمین کچھ نہ کچھ اس سے حصہ لیتی ہے ایسا ہی اُس وقت ہوتا
ہے جب رسول کے بھیجنے سے بہار کا زمانہ آتا ہے تب اُن ساری برکتوں کا موجب دراصل وہ رسول ہوتا ہے اور جس قدر
لوگوں کو خوا ہیں یا الہام ہوتے ہیں دراصل اُن کے کھلنے کا دروازہ وہ رسول ہی ہوتا ہے کیونکہ اس کے ساتھ دنیا میں ایک
تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آسمان سے عام طور پر ایک روشنی اترتی ہے جس سے ہر ایک شخص حسب استعداد حصہ لیتا ہے
وہی روشنی خواب اور الہام کا موجب ہو جاتی ہے اور نادان خیال کرتا ہے کہ میرے ہنر سے ایسا ہوا ہے مگر وہ چشمہ
الہام اور خواب کا صرف اس نبی کی برکت سے دنیا پر کھولا جاتا ہے اور اُس کا زمانہ ایک لیلۃ القدر کا زمانہ ہوتا ہے جس
میں ہے فرشتے اُترتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ
كُلِّ اَمْرٍ سَلم جب سے خدا نے دنیا پیدا کی ہے یہی قانون قدرت ہے۔ منہ خدا نے دنیا ہے یہی
القدر : ۲۰۵
حقيقة الوحى
اب میں بموجب آیہ کریمہ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ اپنی نسبت بیان کرتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اُس تیسرے درجہ میں داخل کر کے وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میری کوشش
سے نہیں بلکہ شکم مادر میں ہی مجھے عطا کی گئی ہے میری تائید میں اُس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں
کہ آج کی تاریخ سے جو ۶ ارجولائی ۱۹۰۶ ء ہے ۔ اگر میں اُن کو فرداً فرداً شمار کروں تو میں خدا
تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں اور اگر کوئی میری قسم کا اعتبار نہ
کرے تو میں اُس کو ثبوت دے سکتا ہوں ۔ بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے
ہر ایک محل پر اپنے وعدہ کے موافق مجھ کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔ اور بعض نشان اس قسم کے
ہیں جن میں ہر محل میں اپنے وعدہ کے موافق میری ضرورتیں اور حاجتیں اُس نے پوری کیں اور
بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں اُس نے بموجب اپنے وعدہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ
اهانتک کے میرے پر حملہ کرنے والوں کو ذلیل اور رسوا کیا اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو
مجھ پر مقدمات دائر کرنے والوں پر اُس نے اپنی پیشگوئیوں کے مطابق مجھ کو فتح دی اور بعض نشان
اس قسم کے ہیں جو میری مدت بعث سے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے یہ
مدت دراز کسی کا ذب کو نصیب نہیں ہوئی اور بعض نشان زمانہ کی حالت دیکھنے سے پیدا ہوتے ہیں
یعنی یہ کہ زمانہ کسی امام کے پیدا ہونے کی ضرورت تسلیم کرتا ہے اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جن
میں دوستوں کے حق میں میری دعائیں منظور ہوئیں اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو شریر دشمنوں
۶۸ پر میری بددعا کا اثر ہوا اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میری دعا سے بعض خطر ناک بیماروں
نے شفا پائی اور اُن کی شفا کی پہلے خبر دی گئی۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میرے لئے اور
میری تصدیق کے لئے عام طور پر خدا نے حوادث ارضی یا سماوی ظاہر کئے اور بعض نشان اس قسم
کے ہیں جو میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے ممتاز لوگوں کو جو مشاہیر فقراء میں سے تھے خوا ہیں
آئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا جیسے سجادہ نشین صاحب العلم سندھ
جن کے مرید ایک لاکھ کے قریب تھے اور جیسے خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں والے اور بعض
الضحى : ١٢