۵۔سان فرانسسکو میں زلزلوں کے بارے میں

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
۱۶۰ میں نے طاعون کی خبر دی اور شدید زلزلوں سے اطلاع دی ہے وہ اس ملک کی حالت کے لحاظ
سے در حقیقت عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں کیونکہ اگر اس ملک کے صد ہا سال کی تاریخ دیکھی جائے
تب بھی ثابت نہیں ہوتا کہ کبھی اس ملک میں طاعون پڑی ہے چہ جائیکہ ایسی طاعون جس نے
تھوڑے ہی عرصہ میں لاکھوں انسانوں کو ہلاک کر دیا چنانچہ طاعون کی نسبت میری پیشگوئی کے
الفاظ یہ ہیں کہ ہیں کہ ملک کا کوئی حصہ ط حصہ طاعون سے خالی نہیں رہے گا اور سخت تباہی آئے گی اور وہ
تباہی زمانہ دراز تک رہے گی ۔ اب کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ جیسا کہ اب پیشگوئی کے مطابق
یہ سخت تباہیاں طاعون سے ظہور میں آئیں پہلے اس ملک میں کبھی ظہور میں آیا تھا۔ ہر گز نہیں ۔
رہا زلزلہ وہ بھی میری طرف سے کوئی معمولی پیشگوئی نہیں تھی بلکہ پیشگوئی میں یہ الفاظ تھے کہ ایک
حصہ ملک کا اس سے تباہ ہو جائے گا جیسا کہ ظاہر ہے کہ وہ تباہی جو اس زلزلہ سے کانگڑہ اور
بھا گسو خاص جوالا مکھی پر آئی ۔ دو ہزار برس تک اس کی نظیر نہیں ملتی کہ کبھی زلزلہ سے ایسا نقصان
ہوا چنانچہ انگریز محققوں نے بھی یہی گواہی دی ہے۔ پس اس صورت میں میرے پر اعتراض کرنا
محض جلد بازی ہے۔
سوال (۵)
جناب عالی نے متفرق طور پر بہت سے اشتہارات میں لکھا ہے کہ مذہب کی خرابی کی وجہ سے
دنیا میں عذاب نازل نہیں ہوتا بلکہ شوخی اور شرارت اور مرسلین کے ساتھ استہزا کرنے سے عذاب آتا
ہے۔ اب سان فرانسسکو وغیرہ میں جو زلزلے آئے ہیں جناب عالی نے اپنی تصدیق کا اُن کو نشان
قرار دیا ہے۔ یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ یہ زلزلے آپ کی تکذیب کی وجہ سے آئے ہیں۔
الجواب: میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ تمام زلزلے جو سان فرانسسکو وغیرہ مقامات میں آئے ہیں
یہ محض میری تکذیب کی وجہ سے آئے ہیں کسی اور امر کا اِس میں دخل نہیں ۔ ہاں میں کہتا ہوں کہ میری
تکذیب ان زلزلوں کے ظہور کا باعث ہوئی ہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے تمام نبی اس بات پر
متفق ہیں کہ عادت اللہ ہمیشہ سے اس طرح پر جاری ہے کہ جب دنیا ہر ایک قسم کے گناہ کرتی ہے اور
بہت سے گناہ ان کے جمع ہو جاتے ہیں تب اس زمانہ میں خدا اپنی طرف سے کسی کو مبعوث فرماتا ہے

حقيقة الوحى
اور کوئی حصہ دنیا کا اس کی تکذیب کرتا ہے تب اُس کا مبعوث ہونا دوسرے شریر لوگوں کی سزا ۱۶۱
دینے کے لئے بھی جو پہلے مجرم ہو چکے ہیں ایک محرک ہو جاتا ہے اور جو شخص اپنے گذشتہ گنا ہوں
کی سزا پاتا ہے اُس کے لئے اس بات کا علم ضروری نہیں کہ اس زمانہ میں خدا کی طرف سے کوئی
نبی یا رسول بھی موجود ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا
پس اس سے زیادہ میرا مطلب نہ تھا کہ ان زلزلوں کا موجب میری تکذیب ہوسکتی ہے۔ یہی
قدیم سے سنت اللہ ہے جس سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا سوسان فرانسسکو وغیرہ مقامات کے
رہنے والے جو زلزلہ اور دوسری آفات سے ہلاک ہو گئے ہیں اگر چہ اصل سبب ان پر عذاب
نازل ہونے کا اُن کے گذشتہ گناہ تھے مگر یہ زلزلے اُن کو ہلاک کرنے والے میری سچائی کا
ایک نشان تھے کیونکہ قدیم سنت اللہ کے موافق شریر لوگ کسی رسول کے آنے کے وقت ہلاک
کئے جاتے ہیں اور نیز اس وجہ سے کہ میں نے براہین احمدیہ اور بہت سی اپنی کتابوں میں یہ
خبر دی تھی کہ میرے زمانہ میں دنیا میں بہت سے غیر معمولی زلزلے آئیں گے اور دوسری
آفات بھی آئیں گی اور ایک دنیا اُن سے ہلاک ہو جائے گی ۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ
میری پیشگوئیوں کے بعد دنیا میں زلزلوں اور دوسری آفات کا سلسلہ شروع ہو جانا میری سچائی
کے لئے ایک نشان ہے ۔ یادر ہے کہ خدا کے رسول کی خواہ کسی حصہ زمین میں تکذیب ہو مگر
اس تکذیب کے وقت دوسرے مجرم بھی پکڑے جاتے ہیں جو اور ملکوں کے رہنے والے ہیں
جن کو اس رسول کی خبر بھی نہیں ۔ جیسا کہ نوح کے وقت میں ہوا کہ ایک قوم کی تکذیب سے
ایک دنیا پر عذاب آیا بلکہ پرند چرند بھی اس عذاب سے باہر نہ رہے ۔
غرض عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ جب کسی صادق کی حد سے زیادہ تکذیب
کی جائے یا اُس کو ستایا جائے تو دنیا میں طرح طرح کی بلائیں آتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی تمام
کتابیں یہی بیان فرماتی ہیں اور قرآن شریف یہی فرماتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ کی
تکذیب کی وجہ سے مصر کے ملک پر طرح طرح کی آفات نازل ہوئیں ۔ جوئیں برسیں،
بنی اسرائیل : ۱۶

حقيقة الوحى
۱۶۲ مینڈ کیں برسیں ، خون برسا اور عام قحط پڑا ۔ حالانکہ ملک مصر کے دور دور کے باشندوں کو
حضرت موسیٰ کی خبر بھی نہ تھی اور نہ اُن کا اس میں کچھ گناہ تھا اور نہ صرف یہ بلکہ تمام مصریوں
کے پلو ٹھے بچے مارے گئے اور فرعون ایک مدت تک ان آفات سے محفوظ تھا اور جو محض بے خبر
تھے وہ پہلے مارے گئے ۔ اور حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں جن لوگوں نے حضرت عیسی
کو صلیب سے قتل کرنا چاہا تھا اُن کا تو بال بیکا بھی نہ ہوا اور وہ آرام سے زندگی بسر کرتے رہے
لیکن چالیس برس بعد جب وہ صدی گزرنے پر تھی تو طیطوس رومی کے ہاتھ سے ہزاروں یہودی
قتل کئے گئے اور طاعون بھی پڑی۔ اور قرآن شریف سے ثابت ہے کہ یہ عذاب محض حضرت
عیسی کی وجہ سے تھا۔
ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں سات برس کا قحط پڑا اور اکثر اس قحط میں
غریب ہی مارے گئے اور بڑے بڑے سردار فتنہ انگیز جو دکھ دینے والے تھے مدت تک عذاب
سے بچے رہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی خدا کی طرف سے
آتا ہے اور اُس کی تکذیب کی جاتی ہے تو طرح طرح کی آفتیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں جن
میں اکثر ایسے لوگ پکڑے جاتے ہیں جن کا اس تکذیب سے کچھ تعلق نہیں پھر رفتہ رفتہ ائمۃ الکفر
پکڑے جاتے ہیں اور سب سے آخر بڑے شریروں کا وقت آتا ہے اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس
آیت میں اشارہ فرماتا ہے اَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا یعنی ہم آہستہ آہستہ
زمین کی طرف آتے جاتے ہیں۔ اس میرے بیان میں ان بعض نادانوں کے اعتراضات کا
جواب آگیا ہے جو کہتے ہیں کہ تکفیر تو مولویوں نے کی تھی اور غریب آدمی طاعون سے مارے
گئے ۔ اور کانگڑہ اور بھا گسو کے پہاڑ کے صدہا آدمی زلزلہ سے ہلاک ہو گئے ۔ اُن کا کیا قصور تھا۔
اُنہوں نے کونسی تکذیب کی تھی ۔ سو یادر ہے کہ جب خدا کے کسی مرسل کی تکذیب کی جاتی ہے
خواہ وہ تکذیب کوئی خاص قوم کرے یا کسی خاص حصہ زمین میں ہو مگر خدا تعالیٰ کی غیرت
عام عذاب نازل کرتی ہے اور آسمان سے عام طور پر بلائیں نازل ہوتی ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے
الرعد : ۴۲

آج 10 میں سے 10 باقی