۷۔ 'پیغام پہنچا دیا گیا' سے کیا مراد ہے؟

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
ہے۔ تو اب اس بات کا سہل علاج ہے کہ اگر دوسرے لوگوں میں تخم دیانت اور ایمان ہے اور وہ ۱۶۵
منافق نہیں ہیں تو اُن کو چاہیے کہ ان مولویوں کے بارے میں ایک لمبا اشتہار ہر ایک مولوی کے
نام کی تصریح سے شائع کر دیں کہ یہ سب کافر ہیں کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کو کافر بنایا۔ تب
میں اُن کو مسلمان سمجھ لوں گا۔ بشرطیکہ اُن میں کوئی نفاق کا شبہ نہ پایا جاوے اور خدا کے کھلے کھلے
معجزات کے مکذب نہ ہوں ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ
مِنَ النَّارِ کے یعنی منافق دوزخ کے نیچے کے طبقے میں ڈالے جائیں گے اور حدیث شریف میں
یہ بھی ہے کہ ما زنا زان و هو مؤمن وما سرق سارق وهو مؤمن يعنى كوئى زانى زنا كى
حالت میں اور کوئی چور چوری کی حالت میں مومن نہیں ہوتا پھر منافق نفاق کی حالت میں کیوں کر
مومن ہو سکتا ہے۔ اگر یہ مسئلہ صحیح نہیں ہے کہ کسی کو کافر کہنے سے انسان خود کافر ہو جاتا ہے تو اپنے
مولویوں کا فتویٰ مجھے دکھلا دیں میں قبول کرلوں گا اور اگر کافر ہو جاتا ہے تو دوسو مولوی کے کفر کی
نسبت نام بنام ایک اشتہار شائع کر دیں۔ بعد اس کے حرام ہوگا کہ میں اُن کے اسلام میں شک
کروں بشرطیکہ کوئی نفاق کی سیرت اُن میں نہ پائی جائے ۔
سوال (۷)
دعوت پہنچ جانے سے کیا مراد ہے۔
الجواب: دعوت پہنچا دینے میں دو امر ضروری ہوتے ہیں ۔ اوّل یہ کہ وہ شخص جو خدا کی طرف سے
بھیجا گیا یا ہے وہ لوگوں کو اطلاع دے دے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں اور اُن کو اُن کی
جیسا کہ میں نے بیان کیا کافرکومومن قرار دینے سے انسان کا فر ہو جاتا ہے کیونکہ جو شخص در حقیقت
کافر ہے وہ اُس کے کفر کی نفی کرتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ جس قدر لوگ میرے پر ایمان نہیں لاتے وہ
سب کے سب ایسے ہیں کہ اُن تمام لوگوں کو وہ مومن جانتے ہیں جنہوں نے مجھ کو کافر ٹھہرایا ہے پس میں
اب بھی اہل قبلہ کو کافر نہیں کہتا لیکن جن میں خود اُنہیں کے ہاتھ سے ان کی وجہ کفر کی پیدا ہوگئی ہے ان کو
کیونکر مومن کہہ سکتا ہوں ۔ منہ
ل النساء : ١٤٦
۔

حقيقة الوحى
غلطیوں پر متنبہ کردے کہ فلاں فلاں اعتقاد میں تم خطا پر ہو یا فلاں فلاں عملی حالت میں تم سست
ہو۔ دوسرے یہ کہ آسمانی نشانوں اور دلائل عقلیہ اور نقلیہ سے اپنا سچا ہونا ثابت کرے اور
عادت اللہ اس طرح پر ہے کہ اول اپنے نبیوں اور مرسلوں کو اس قدر مہلت دیتا ہے کہ دنیا کے
بہت سے حصہ میں اُن کا نام پھیل جاتا ہے اور اُن کے دعوٹی سے لوگ مطلع ہو جاتے ہیں اور پھر
آسمانی نشانوں اور دلائل عقلیہ اور نقلیہ کے ساتھ لوگوں پر اتمام حجت کر دیتا ہے اور دنیا میں خارق
عادت طور پر شہرت دینا اور روشن نشانوں کے ساتھ اتمام حجت کرنا خدا تعالیٰ کے نزدیک غیر ممکن
نہیں جس طرح تم دیکھتے ہو کہ ایک دم میں آسمان کے ایک کنارہ سے بجلی چمکتی اور دوسرے کنارہ
تک پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح خدا کے حکم سے خدا کے رسولوں کو شہرت دی جاتی ہے اور خدا
کے فرشتے زمین پر اتر تے اور سعید لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں کہ جن راہوں کو تم نے اختیار
کر رکھا ہے وہ صحیح نہیں ہیں تب ایسے لوگ راہ راست کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور دوسری اہے
طرف خدا تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے امام وقت کی خبر ان لوگوں کو پہنچ جاتی
ہے۔ بالخصوص یہ زمانہ تو ایسا زمانہ ہے کہ چند دنوں میں ایک نامی ڈاکو کی بھی بدنامی کے
ساتھ تمام دنیا میں شہرت ہو سکتی ہے تو کیا خدا تعالیٰ کے بندے جن کے ساتھ ہر وقت خدا ہے
وہ اس دنیا میں شہرت نہیں پا سکتے اورمخفی رہتے ہیں اور خدا اُن کی شہرت پر قادر نہیں ہوتا کیا میں
صحه
آج سے پچیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کا یہ الہام میری نسبت موجود ہے۔ یہ اُس زمانہ کا
الہام ہے کہ جبکہ میں ایک پوشیدہ زندگی بسر کرتا تھا اور بجز میرے والد صاحب کے چند تعارف رکھنے والوں کے کوئی
مجھ کو جانتا بھی نہیں تھا اور وہ الہام یہ ہے انت منی بمنزلة توحیدی و تفریدی فحان ان تعان و تعرف
بين الناس یعنی تو مجھ سے بمنزلہ میری توحید و تفرید کے ہے۔ پس وہ وقت آگیا ہے کہ تجھے ہر ایک قسم کی مدد دی جائے
گی اور دنیا میں تو عزت کے ساتھ شہرت دیا جائے گا۔ اور شہرت دینے کے وعدہ کو توحید اور تفرید کے ساتھ ذکر کرنا اس
نکتہ کی طرف اشارہ ہے کہ جلال اور عزت کے ساتھ شہرت پانا اصل حق خدائے واحد لاشریک کا ہے۔ پھر جس پر خدا تعالیٰ
کا خاص فضل ہو وہ اپنی نہایت محویت کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی توحید کے قائم مقام ہو جاتا ہے اور رنگ دوئی اس سے جاتا
رہتا ہے تب خدا تعالیٰ اسی طرح اس کو عزت اور جلال اور عظمت کے ساتھ شہرت دیتا ہے جیسا کہ وہ اپنے تئیں شہرت
دیتا ہے کیونکہ تو حید اور تفرید یہ حق پیدا کرتی ہے کہ وہ ایسی ہی عزت حاصل کرے۔ منہ

حقيقة الوحى
دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا فضل ایسے طور سے میرے شامل حال ہے کہ میری اتمام حجت کے لئے اور
اپنے نبی کریم کے اشاعت دین کے لئے خدا تعالیٰ نے وہ سامان مقرر کر رکھے ہیں کہ پہلے اس سے
کسی نبی کو میسر نہیں آئے تھے چنانچہ میرے وقت میں ممالک مختلفہ کے باہمی تعلقات باعث سواری
ریل اور تار اور انتظام ڈاک اور انتظام سفر بحری اور بری اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ گویا اب تمام ممالک
ایک ہی ملک کا حکم رکھتے ہیں بلکہ ایک ہی شہر کا حکم رکھتے ہیں اور ایک شخص اگر سیر کرنا چاہے تو تھوڑی
مدت میں تمام دنیا کا سیر کر کے آسکتا ہے۔ ماسوا اس کے کتابوں کا لکھنا ایسا سہل اور آسان ہو گیا ہے
کہ ایسی ایسی چھاپوں کی کلیں ایجاد ہو گئی ہیں کہ جس کسی ضخیم کتاب کے چند مجلد سو برس میں بھی نہیں
لکھ سکتے تھے اس کے کئی لاکھ نسخے ایک دو برس میں لکھ سکتے ہیں اور تمام ملک میں شائع ہو سکتے ہیں
اور ہر ایک پہلو سے تبلیغ کے لئے بھی اس قدر آسانیاں ہو گئی ہیں کہ ہمارے ملک میں آج سے سو
برس پہلے اُن کا نام و نشان نہ تھا اور آج سے پہلے اگر پچاس برس پر نظر ڈالی جائے تو ثابت ہوگا کہ
اکثر لوگ نا خواندہ اور جاہل تھے مگر اب باعث کثرت مدارس کے جو دیہات میں بھی قائم کئے
گئے ہیں اس قدر استعداد علمیت لوگوں کو حاصل ہو گئی ہے کہ وہ دینی کتابوں کو بڑی آسانی سے سمجھ ۱۶۷
سکتے ہیں اور میری طرف سے تبلیغ کی کارروائی یہ ہوئی ہے کہ میں نے پنجاب اور ہندوستان کے بعض
شہروں جیسے امرتسر ، لاہور، جالندھر، سیالکوٹ اور دہلی اور لدھیانہ وغیرہ میں بڑے بڑے مجمعوں
میں خود جا کر خدا تعالیٰ کے پیغام کو پہنچایا ہے اور ہزار ہا انسانوں کے روبرو اسلامی تعلیم کی خوبیاں پیش
کی ہیں اور نشتر کے قریب کتابیں عربی اور فارسی اور اُردو اور انگریزی میں حقانیت اسلام کے بارہ میں
جن کی جلدیں ایک لاکھ کے قریب ہوں گی تالیف کر کے ممالک اسلام میں شائع کی ہیں اور اسی
مقصد کے لئے کئی لاکھ اشتہار شائع کیا کیا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل اور اُس کی ہدایت سے تین لاکھ
ایک دفعہ سولہ ہزار اشتہار حقانیت اسلام کے بارے میں انگریزی میں ترجمہ کرا کر مما لک یورپ اور
امریکہ میں میں نے شائع کیا تھا جو کئی انگریزی اخباروں میں بھی شائع ہو گیا تھا اور وہ اشتہارات ان مقامات
یورپ اور امریکہ میں پہنچائے گئے تھے جہاں لوگ اسلامی خوبیوں سے بے خبر تھے اور ایک انگریز امریکہ کا
رہنے والا وب نام جو ابھی اُن دنوں میں مسلمان نہیں ہوا تھا اس کو بھی وہ اشتہار پہنچے تھے جن کے بعد وہ
مسلمان ہو گیا اور اب تک مسلمان ہے۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی