۱۲۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیشین گوئی

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
یہ تینوں پیشگوئیاں ایک دوسری کو قوت دیتی ہیں اور باعث تظاہر کے یقین کی حد تک پہنچ گئی ہیں
جن سے کوئی عقلمند انکار نہیں کر سکتا۔
۱۲۔ نشان ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیشگوئی زلزلوں اور طاعون کی جیسا کہ ابھی لکھا گیا
☆
ہے کہ مسیح موعود کا اُس وقت ظاہر ہونا ضروری ہے۔
۱۳۔ نشان۔ چھ ہزار برس کے آخر پر مسیح موعود کے ظاہر ہونے کی پیشگوئی جو بیل سے استنباط کی گئی ہے۔
۱۴۔ نشان ۔ میری نسبت نعمت اللہ ولی کی پیشگوئی جس کے اشعار میں نے اپنی کتاب
نشان آسمانی میں نقل کئے ہیں ۔
۱۵ نشان ۔ میری نسبت گلاب شاہ جمال پوری کی پیشگوئی جس کو میں نے ازالہ اوہام میں
مفصل لکھ دیا ہے۔
۱۶ نشان۔ میری نسبت پیر صاحب العلم سندھی نے جس کے ایک لاکھ مرید تھے اور وہ اپنی نواح
میں مشہور بزرگ تھے خواب میں دیکھا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ سچا ہے اور ہماری
طرف سے ہے۔ اس خواب کو میں تحفہ گولڑویہ میں شائع کر چکا ہوں اس لئے تفصیل کی ضرورت نہیں۔
۱۷۔ نشان۔ مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کا الہام کہ یہ شخص حق پر ہے اور مسیح موعود بھی
ہے۔ اور اسکے ساتھ کئی متواتر خوابیں تھیں جنہوں نے مولوی صاحب موصوف کو وہ استقامت بخشی که آخر
انہوں نے میری تصدیق کے لئے کابل کی سرزمین میں امیر کابل کے حکم سے جان دی اُن کو
ایک پادری صاحب لکھتے ہیں کہ طاعون اور زلزلوں کا آنام مسیح موعود ہونے کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے کیونکہ
تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ ایسے زلزلے اور ایسی طاعون ہمیشہ دنیا میں ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ
زلزلے اور یہ طاعون بلا شبہ پنجاب اور ہندوستان میں غیر معمولی ہیں۔ صدہا برس تک بھی اس کا پتہ نہیں لگتا۔ اور کیا
باعتبار کمیت اور کیا باعتبار کیفیت یہ طاعون اور زلزلے خارق عادت ہیں۔ اگر پادری صاحب کو انکار ہے تو اس کی کوئی
نظیر پیش کریں ماسوا اس کے اگر پہلے دنیا میں طاعون ہوتی رہی ہے اور زلزلے آتے رہے ہیں اور لڑائیاں ہوتی رہی
ہیں تو اُس وقت مسیح موعود ہونے کا کوئی مدعی موجود نہ تھا۔ پس جبکہ ایسے غیر معمولی زلزلوں اور طاعون سے پہلے ایک
مدعی مسیحیت موجود ہو گیا اور بعد اس کے یہ سب علامتیں انجیل کے موافق ظہور میں آئیں تو کیوں اس سے انکار کیا
جاوے۔ ہاں آسمان کے ستارے زمین پر نہیں گرے۔ سو اس کا جواب ہیئت دانوں سے پوچھ لو کہ کیا ستاروں کے گرنے
سے انسان اور حیوان زندہ رہ سکتے ہیں۔ منہ

حقيقة الوحى
کئی مرتبہ امیر نے فہمائش کی کہ اُس شخص کی بیعت اگر چھوڑ دو تو پہلے سے بھی زیادہ آپ کی
عزت کی جائے گی مگر انہوں نے کہا کہ میں جان کو ایمان پر مقدم نہیں رکھ سکتا ۔ آخر انہوں
نے اس راہ میں جان دی اور کہا کہ اس راہ میں خدا کی رضا مندی کے لئے جان دینا پسند کرتا
ہوں ۔ تب وہ پتھروں سے سنگسار کئے گئے اور ایسی استقامت دکھلائی کہ ایک آہ بھی ان کے
منہ سے نہ نکلی اور چالیس دن تک ان کی نعش پتھروں میں پڑی رہی اور پھر ایک مرید احمد نور
نام نے اُن کی لاش دفن کی اور بیان کیا گیا ہے کہ اُن کی قبر سے اب تک مشک کی خوشبو آتی
ہے۔ اور ایک بال اُن کا اس جگہ پہنچایا گیا جس سے اب تک مشک کی خوشبو آتی ہے اور ہمارے
بیت الدعاء کے ایک گوشہ میں ایک شیشہ میں آویزاں ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ کاروبار محض
ایک مفتری کا فریب تھا تو شہید مرحوم کو اتنے دور دراز فاصلہ پر سے کیوں میری سچائی کے بارہ
میں الہام ہوئے اور کیوں متواتر خوا ہیں آئیں وہ تو میرے نام سے بھی بے خبر تھے محض خدا نے
ان کو میری خبر دی کہ پنچاب میں مسیح موعود پیدا ہو گیا تب اُنہوں نے پنجاب کی خبروں کی تفتیش
شروع کی اور جب یہ پتہ مل گیا کہ در حقیقت ایک شخص قادیان متعلقہ پنجاب ضلع گورداسپور میں ۲۰۳
مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تب سب کچھ چھوڑ کر میری طرف بھاگے اور قریباً دو ماہ یہاں
رہے اور پھر واپسی پر شریر مخبروں کی مخبری سے گرفتار کئے گئے اور جب گرفتاری کے بعد کہا گیا
کہ اپنی بیوی اور بچوں سے ملاقات کر لو تو کہا کہ اب مجھ کو اُن کی ملاقات کی ضرورت نہیں میں
اُن کو خدا کے حوالہ کرتا ہوں اور جب حکم سنایا گیا کہ آپ سنگسار کئے جاؤ گے تو کہا میں چالیس
دن سے زیادہ مردہ نہیں رہوں گا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ جو خدا کی کتابوں میں لکھا گیا
کہ مومن مرنے سے چند روز بعد یا نہایت چالیس دن تک زندہ کیا جاتا اور آسمان کی طرف اُٹھایا
جاتا ہے۔ یہ وہی جھگڑا ہے جواب تک ہم میں اور ہمارے مخالفوں میں حضرت عیسی علیہ السلام
کے رفع کی نسبت چلا آتا ہے ۔ ہم موافق کتاب اللہ کے ان کے رفع روحانی ہونے کے
قائل ہیں اور وہ کتاب اللہ کی مخالفت کر کے اور خدا کے حکم قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي

حقيقة الوحى
هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَسُولًا کو پیروں کے نیچے رکھ کر رفع جسمانی ہونے کے قائل
ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ یہ دجال ہے کیونکہ لکھا ہے کہ تمیں دجال آئیں گے وہ نہیں سوچتے کہ اگر
تمیں دجال آنے والے تھے تو اس حساب کی رو سے ہر ایک دجال کے مقابل پر تھیں مسیح بھی تو
چاہیے تھے یہ کیا غضب ہے کہ دجال تو تمھیں آگئے مگر مسیح ایک بھی نہ آیا۔ یہ اُمت کیسی بد قسمت
ہے کہ اس کے حصہ میں دجال ہی رہ گئے اور سچے مسیح کا منہ دیکھنا اب تک نصیب نہ ہوا حالانکہ
اسرائیلی سلسلہ میں تو صد ہا نبی آئے تھے۔
غرض جس سلسلہ میں عبداللطیف شہید جیسے صادق اور ملہم خدا نے پیدا کئے جنہوں نے جان
بھی اس راہ میں قربان کر دی اور خدا سے الہام پا کر میری تصدیق کی ایسے سلسلہ پر اعتراض کرنا
کیا یہ تقویٰ میں داخل ہے ایک پارسا طبع صالح اہل علم کا ایک جھوٹے انسان کے لئے اس قدر
عاشقانہ جوش کب ہو سکتا ہے۔
کس بہر کسے سرندہد جان نفشاند عشق است که این کار بصد صدق کناند
۲۰۴ عشق است که در آتش سوزاں بنشاند عشق است که بر خاک مذلت غلطاند
بے عشق دلے پاک شود من نپذیرم عشق است کریں دام بیکدم بر ہاند
صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف شہید نے اپنے خون کے ساتھ سچائی کی گواہی دی
الاستقامت فوق الکرامت مگر آج کل کے اکثر علماء کا یہ قاعدہ ہے کہ دو دور و پیہ سے اُن کے
فتوے بدل جاتے ہیں اور اُن کی باتیں خدا کے خوف سے نہیں بلکہ نفس کے جوش سے ہوتی ہیں
لیکن عبد اللطیف شہید مرحوم وہ صادق اور متقی خدا کا بندہ تھا جس نے خدا کی راہ میں نہ اپنی بیوی کی
پروا کی نہ بچوں کی نہ اپنی جان عزیز کی ۔ یہ لوگ ہیں جو حقانی علماء ہیں جن کے اقوال و اعمال
پیروی کے لائق ہیں جنہوں نے اخیر تک خدا کی راہ میں اپنا صدق نباہ دیا۔
از بندگان نفس ره آں یگان مپرس ہر جا کہ گرد خاست سوارے دران بجو
آن کس که هست از پئے آن یار بے قرار رو محبتش گزین و قرارے دران بجو
بنی اسرائیل: ۹۴

آج 10 میں سے 10 باقی