۲۲۔ کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
آکر چار پائی پر بیٹھے تو بیٹھتے ہی جان کندن کا غرغرہ شروع ہوا۔ اُسی غرغرہ کی حالت میں اُنہوں
نے مجھے کہا کہ دیکھا یہ کیا ہے اور پھر لیٹ گئے اور پہلے اس سے مجھے کبھی اس بات کے دیکھنے کا
اتفاق نہیں ہوا کہ کوئی شخص غرغرہ کے وقت میں بول سکے اور غرغرہ کی حالت میں صفائی اور
استقامت سے کلام کر سکے۔ بعد اس کے عین اس وقت جب کہ آفتاب غروب ہوا وہ اس جہان فانی
سے انتقال فرما گئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون ۔ اور یہ ان سب الہاموں سے پہلا الہام اور ۲۱۰
پہلی پیشگوئی تھی جو خدا نے مجھ پر ظاہر کی دو پہر کے وقت خدا نے مجھے اس کی اطلاع دی کہ ایسا
ہونے والا ہے اور غروب کے بعد یہ خبر پوری ہو گئی اور مجھے فخر کی جگہ ہے اور میں اس بات کو
فراموش نہیں کروں گا کہ میرے والد صاحب کی وفات کے وقت خدا تعالیٰ نے میری عزا پرسی کی
اور میرے والد کی وفات کی قسم کھائی جیسا کہ آسمان کی قسم کھائی ۔ جن لوگوں میں شیطانی روح
جوش زن ہے وہ تعجب کریں گے کہ ایسا کیونکر ہو سکتا ہے کہ خدا کسی کو اس قدر عظمت دے کہ اُس
کے والد کی وفات کو ایک عظیم الشان صدمہ قرار دے کر اُس کی قسم کھاوے مگر میں پھر دوبارہ خدائے
عز وجل کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ واقعہ حق ہے اور وہ خدا ہی تھا جس نے عزا پرسی کے طور پر مجھے خبر
دی اور کہا کہ والسماء و الطارق اور اسی کے موافق ظہور میں آیا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
۲۲۔ بائیسواں نشان ۔ یہ ہے کہ جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں جب مجھے یہ خبر دی گئی کہ
میرے والد صاحب آفتاب غروب ہونے کے بعد فوت ہو جائیں گے تو بموجب مقتضائے
بشریت کے مجھے اس خبر کے سننے سے درد پہنچا اور چونکہ ہماری معاش کے اکثر وجوہ اُنہیں کی
زندگی سے وابستہ تھے اور وہ سرکار انگریزی کی طرف سے پنشن پاتے تھے اور نیز ایک رقم کثیر
انعام کی پاتے تھے۔ جو اُن کی حیات سے مشروط تھی ۔ اس لئے یہ خیال گذرا کہ اُن کی وفات کے
بعد کیا ہوگا اور دل میں خوف پیدا ہوا کہ شائد تنگی اور تکلیف کے دن ہم پر آئیں گے اور یہ سارا
خیال بجلی کی چمک کی طرح ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصہ میں دل میں گزر گیا تب اُسی وقت غنودگی ہو
کر یہ دوسرا الہام ہوا اليس الله بکاف عبد ۂ یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے

حقيقة الوحى
اس الہام الہی کے ساتھ ایسا دل قوی ہو گیا کہ جیسے ایک سخت دردناک زخم کسی مرہم سے ایک دم
میں اچھا ہو جاتا ہے۔ در حقیقت یہ امر بار ہا آزمایا گیا ہے کہ وحی الہی میں دلی تسلی دینے کے لئے
ایک ذاتی خاصیت ہے اور جڑھ اس خاصیت کی وہ یقین ہے جو وحی الہی پر ہو جاتا ہے۔ افسوس
ان لوگوں کے کیسے الہام ہیں کہ جو باوجود دعوی الہام کے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ ہمارے الہام طنی
امور ہیں نہ معلوم یہ شیطانی ہیں یا رحمانی ۔ ایسے الہاموں کا ضر ر ان کے نفع سے زیادہ ہے مگر میں
خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان الہامات پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف
پر اور خدا کی دوسری کتابوں پر اور جس طرح میں قرآن شریف کو یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام
جانتا ہوں اُسی طرح اس کلام کو بھی جو میرے پر نازل ہوتا ہے خدا کا کلام یقین کرتا ہوں کیونکہ
اس کے ساتھ الہی چمک اور نور دیکھتا ہوں اور اسکے ساتھ خدا کی قدرتوں کے نمونے پاتا ہوں ۔
غرض جب مجھ کو یہ الہام ہوا کہ الیس الله بکاف عبدۂ تو میں نے اُسی وقت سمجھ لیا کہ خدا
مجھے ضائع نہیں کرے گا تب میں نے ایک ہندو کھتری ملا وامل نام کو جو ساکن قادیان ہے اور
ابھی تک زندہ ہے وہ الہام لکھ کر دیا اور سارا قصہ اُس کو سنایا اور اُس کو امرتسر بھیجا کہ تا حکیم
مولوی محمد شریف کلانوری کی معرفت اس کو کسی نگینہ میں کھدوا کر اور مہر بنوا کر لے آوے اور
میں نے اس ہندو کو اس کام کے لئے محض اس غرض سے اختیار کیا کہ تا وہ اس عظیم الشان
پیشگوئی کا گواہ ہو جائے اور تا مولوی محمد شریف بھی گواہ ہو جاوے۔ چنانچہ مولوی صاحب
موصوف کے ذریعہ سے وہ ان ے وہ انگشتری بصرف مبلغ پانچ روپیہ طیار ہو کر میرے پاس پہنچ گئی جو
اب تک میرے پاس موجود ہے جس کا نشان یہ ہے یہ اُس زمانہ میں الہام ہوا تھا
جبکہ ہماری معاش اور آرام کا تمام مدار ہمارے والد صاحب کی محض ایک مختصر آمدنی پر منحصر
تھا اور بیرونی لوگوں میں سے ایک شخص بھی مجھے نہیں جانتا تھا اور میں ایک گمنام انسان
تھا جو قادیان جیسے ویران گانو میں زاویہ گمنامی میں پڑا ہوا تھا ۔ پھر بعد اس کے خدا نے
اپنی پیشگوئی کے موافق ایک دنیا کو میری طرف رجوع دے دیا اور ایسی متواتر فتوحات سے
صور

آج 10 میں سے 10 باقی