۲۳۔ عبداللہ آتھم کے بارے میں پیشن گوئی

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
☆
مالی مدد کی کہ جس کا شکریہ بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ۔ مجھے اپنی حالت پر
خیال کر کے اس قدر بھی اُمید نہ تھی کہ دس روپیہ ماہوار بھی آئیں گے مگر خدا تعالیٰ جو غریبوں
کو خاک میں سے اُٹھاتا اور متکبروں کو خاک میں ملاتا ہے اُس نے ایسی میری دستگیری کی کہ
میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ اب تک تین لاکھ کے قریب روپیہ آچکا ہے اور شائد اس سے
زیادہ ہو اور اس آمدنی کو اس سے خیال کر لینا چاہیے کہ سالہا سال سے صرف لنگر خانہ کا
ڈیڑھ ہزار روپیہ ماہوار تک خرچ ہو جاتا ہے یعنی اوسط کے حساب سے اور دوسری شاخیں ۲۱۲
مصارف کی یعنی مدرسہ وغیرہ اور کتابوں کی چھپوائی اس سے الگ ہے۔ پس دیکھنا چاہیے کہ
یہ پیشگوئی یعنی الیس الله بکاف عبده کس صفائی اور قوت اور شان سے پوری ہوئی ۔
کیا یہ کسی مفتری کا کام ہے یا شیطانی وساوس ہیں۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ اس خدا کا کام ہے
جس کے ہاتھ میں عزت اور ذلت اور ادبار اور اقبال ہے۔ اگر اس میرے بیان کا اعتبار نہ
ہو تو ہیں برس کی ڈاک کے سرکاری رجسٹروں کو دیکھوتا معلوم ہو کہ کس قدر آمدنی کا دروازہ
اس تمام مدت میں کھولا گیا ہے حالانکہ یہ آمدنی صرف ڈاک کے ذریعہ تک محدود نہیں رہی
بلکہ ہزار ہا روپیہ کی آمدنی اس طرح ہی ہوتی ہے کہ لوگ خود قادیان میں آ کر دیتے ہیں اور
نیز ایسی آمدنی جو لفافوں میں نوٹ بھیجے جاتے ہیں ۔
۲۳۔ تیسواں نشان۔ ڈپٹی عبد اللہ آتھم کی نسبت پیشگوئی ہے جو بہت صفائی سے
پوری ہو گئی ہے اور یہ دراصل دو پیشگوئیاں تھیں ۔ اول یہ کہ وہ پندرہ مہینے کے اندر مر جائے گا
دوسری یہ کہ اگر وہ اپنے اس کلام سے باز آ جائے گا جو اُس نے شائع کیا کہ نعوذ باللہ آنحضرت
حاشیه : اگر چہ منی آرڈروں کے ذریعہ ہزار ہا ر و پے آچکے ہیں مگر اُس سے زیادہ وہ ہیں جو خود مخلص لوگوں نے
آکر دیئے اور جو خطوط کے اندر نوٹ آئے اور بعض مخلصوں نے نوٹ یا سونا اس طرح بھیجا جو اپنا نام بھی ظاہر نہیں کیا اور
مجھے
ب تک معلوم نہیں کہ ان کے نام کیا کیا ہیں ۔ منہ

حقيقة الوحى
صلی اللہ علیہ وسلم دجال تھے تو پندرہ مہینے - تھے تو پندرہ مہینے کے اندر نہیں مرے گا۔ اور جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں
موت کی پیشگوئی اس بنا پر تھی کہ آتھم نے اپنی ایک کتاب اندرونہ بیل نام میں ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کو دجال کہا تھا اور یہ سچ ہے کہ پیشگوئی میں آتھم کے مرنے کے لئے پندرہ مہینے کی
میعاد تھی مگر ساتھ ہی یہ شرط تھی جس کے یہ الفاظ تھے کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔“
مگر آتھم نے اُسی مجلس میں رجوع کر لیا اور نہایت عاجزی سے زبان نکال کر اور دونوں ہاتھ
کانوں پر رکھ کر دجال کہنے سے ندامت ظاہر کی۔ اس بات کے گواہ نہ ایک نہ دو بلکہ ساٹھ یا نستر
آدمی ہیں۔ جن میں سے نصف کے قریب عیسائی ہیں اور نصف کے قریب مسلمان اور میں خیال
کرتا ہوں کہ پچاس کے قریب اب تک اُن میں سے زندہ ہوں گے جن کے روبرو آتھم نے دجال کہنے
سے رجوع کیا اور پھر مرتے وقت تک ایسا لفظ منہ پر نہیں لایا۔ اب سوچنا چاہیے کہ کیسی بدذاتی اور بد معاشی
اور بے ایمانی ہے کہ باوجود اس کھلے کھلے رجوع کے جو آتھم نے ساٹھ یا ستر آدمیوں ۔ کے رو برو کیا پھر
۲۱۳) بھی کہا جائے کہ اُس نے رجوع نہیں کیا تمام مدار غضب الہی کا تو دجال کے لفظ پر تھا اور اسی بناء پر
پیشگوئی تھی اور اُسی لفظ سے رجوع کرنا شرط تھا۔ مسلمان ہونے کا پیشگوئی میں کوئی ذکر نہیں پس جب
اُس نے نہایت انکساری سے رجوع کیا تو خدا نے بھی رحمت کے ساتھ رجوع کیا۔ الہام الہی کا تو یہ مدعا
نہیں تھا کہ جب تک آتھم اسلام نہ لاوے ہلاکت سے نہیں بچے گا کیونکہ اسلام کے انکار میں تو سارے
اس بات کی ہزاروں آدمیوں کو خبر ہوگی کہ جب آتھم کو بموجب شرط الہام کے تاخیر دی گئی تو اُس نے
اس تاخیر کا کوئی شکر ادا نہ کیا بلکہ یہ سمجھ کر کہ بل سر سے مل گئی حق پوشی اختیار کی اور کہا کہ میں نہیں ڈرا اور قسم کھانے
سے بھی انکار کیا۔ حالانکہ عیسائی مذہب کے سارے بزرگ قسم کھاتے آئے ہیں اور انجیل سے ثابت ہے کہ
حضرت مسیح نے خود قسم کھائی۔ پولوس نے قسم کھائی پطرس نے قسم کھائی لہٰذا اُس کی اس حق پوشی کے بعد خدا نے
میرے پر ظاہر کیا کہ وہ اب جلد فوت ہو جائے گا۔ تب میں نے اس بارہ میں ایک اشتہار شائع کیا پس عجیب
بات ہے کہ اس اشتہار کی تاریخ سے جو میں نے اس دوسرے الہام کی رو سے اُسکی موت کے بارہ میں شائع کیا
تھا وہ پندرہ مہینے کے اندر مر گیا۔ سوخدا نے آٹھم کے لئے جبکہ اُس نے سچائی کی راہ چھوڑ دی اور حق پوشی کی وہی
پندرہ مہینے قائم رکھے جس کے بارہ میں ہمارے مخالفوں کے گھروں میں ماتم اور سیاپا ہے ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی