۲۵۔ جہلم کے کرم دین کا مقدمہ
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
ایک ناگہانی موت سے قصور میں گزر گئے ۔ اوّل بے ہوش رہے پھر ایک دفعہ غشی طاری
ہو گئی۔ پھر اس نا پائدار دنیا سے کوچ کیا اور اُن کی موت اور اس الہام میں صرف ہیں بائیں
دن کا فرق تھا۔
۲۵ ۔ پچیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اُس مقدمہ فوجداری کی نسبت پیشگوئی ہے جو
اُس نے جہلم میں مجھ پر دائر کیا تھا جس پیشگوئی کے یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے رَبِّ
كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُک رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی اور دوسرے الہامات بھی
تھے جن میں بریت کا وعدہ تھا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے مجھ کو بری کر دیا۔
۲۶۔ چھبیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اس مقدمہ فوجداری میں میری بریت ہے جو
گورداسپور میں چند ولال اور آتما رام مجسٹریٹ کی عدالت میں میرے پر دائر تھا اور پیشگوئی
میں بتلایا گیا تھا کہ آخر بریت ہوگی ۔ چنانچہ میں بری ہوا۔
۲۷ ۔ ستائیسواں نشان۔ کرم دین جہلمی کی سزایابی کی نسبت پیشگوئی ہے جس کی رو سے آخر
وہ سزا پا گیا دیکھو میری کتاب مواهب الرحمان صفحہ ۱۲۹ سطر ۸ یہ تینوں پیشگوئیاں بڑی تفصیل
کے ساتھ مواہب الرحمان میں درج ہیں اور یہ کتاب مواہب الرحمان اُس وقت تالیف ہو کر شائع
کی گئی تھی جبکہ پیشگوئی کا کوئی انجام معلوم نہ تھا پیشگوئی کی عبارت یہ ہے جو کتاب موصوف میں
شائع ہوئی ۔ و من آياتي ما انبأنى العليم الحكيم في امر رجل لئيم ۔ وبهتانه العظيم
واوحى الى انه يريد ان يتخطف عرضك۔ ثم يجعل نفسه غرضک۔ وارانی
فيه رؤيا ثلث مرات واراني ان العدوّ اعد لذالك ثلاثة حماة لتوهين و اعنات
ورئيت كأني احضرت محاكمة كالماخوذين ورئيت ان اخر امری نجات
بفضل ربّ العلمين۔ ولو بعد حين۔ و بُشِّرتُ أنّ البلاء يرد على عدوى الكذاب
المهين۔ فاشعت كلما رأيت والهمت قبل ظهوره في جريدة يسمى الحكم
۲۱۵) وفي جريدة اخرى يُسمّى البدر۔ ثم قعدت كالمنتظرين۔ وما مر على مارئيت الا
سنة فاذا اظهر قدر الله على يد عدوّ مبين اسمه كرم الدين۔۔۔۔
حقيقة الوحى
وقد ظهر بعض انباء ه تعالى من اجزاء هذه القضية فيظهر بقيتها كما وعد
من غير الشك والشبهة ۔ ترجمہ اور منجملہ میرے نشانوں کے ایک یہ ہے کہ جو خدائے
علیم و حکیم نے ایک لیم شخص کی نسبت اور اس کے بہتان عظیم کی نسبت : نسبت مجھے خبر دی۔ اور مجھے
اپنی وحی سے اطلاع دی کہ یہ شخص میری عزت دور کرنے کے لئے حملہ کرے گا اور انجام کار میرا
نشانہ آپ بن جائے گا۔ اور خدا نے تین خوابوں میں یہ حقیقت میرے پر ظاہر کی اور خواب میں
میرے پر ظاہر کیا کہ یہ دشمن تین حمایت کرنے والے اپنی کامیابی کے لئے مقرر کرے گا تا کہ
کسی طرح اہانت کرے اور رنج پہنچاوے اور مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ گویا میں کسی عدالت
میں گرفتاروں کی طرح حاضر کیا گیا ہوں اور مجھے دکھلایا گیا کہ انجام ان حالات کا میری نجات
ہے اگر چہ کچھ مدت کے بعد ہو۔ اور مجھے بشارت دی گئی کہ اس دشمن کذاب مہر ب مہین پر بلارڈ کی
جائے گی پس ان تمام خوابوں اور الہامات کو میں نے قبل از وقت شائع کر دیا اور جن اخباروں
میں شائع کیا ایک کا نام ان میں سے الحکم ہے اور دوسری کا نام البدر۔ پھر میں انتظار کرتا رہا
کہ کب یہ پیشگوئی کی باتیں ظہور میں آئیں گی پس جب ایک برس گزرا تو یہ مقدر با تیں
کرم دین کے ہاتھ سے ظہور میں آگئیں (یعنی اُس نے ناحق میرے پر فوجداری مقدمات
دائر کئے ) پس اُس کے مقدمات دائر کرنے سے پیشگوئی کا ایک حصہ تو پورا ہو گیا اور جو باقی
حصہ ہے یعنی میرا اُس کے مقدمات سے نجات پانا۔ اور آخر اُسی کا سزا یاب ہونا یہ بھی
عنقریب پورا ہو جائے گا۔ اس حصہ عبارت سے ظاہر ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے وقت
تک نہ مجھے کرم دین کے مقدمات سے نجات اور رہائی ملی تھی اور نہ وہ سزایاب ہوا تھا بلکہ یہ
سب کچھ پیشگوئی کے طور پر لکھا گیا تھا ۔ یہ ترجمہ ہے اس پیشگوئی کا جو عربی میں اوپر کھی گئی ہے
جس میں بتلایا گیا ہے کہ کرم دین میرے سزا دلانے کے لئے فوجداری میں مقدمات دائر کرے
گا اور کئی حمایتی اُس کو مدد دیں گے آخر وہ خود سزا پائے گا اور خدا مجھے اس کے شر سے نجات دیگا
جو مقدمات کرم دین کے متعلق جہلم اور گورداسپور کی عدالت سے فیصلہ ہوئے ان کی تاریخ سے بھی ظاہر ہے کہ
کرم دین کی سزایابی اور میری بریت کی پیشگوئی ان مقدمات کے فیصلہ سے پہلے میری کتاب مواہب الرحمن
میں شائع ہو چکی تھی جو شخص چاہے عدالت میں جا کر ان فیصلوں کی تاریخیں دیکھ لے اور اس پیشگوئی کے پورے ہونے
کے مولوی ثناء اللہ امرتسری اور مولوی محمد وغیرہ جو آتما رام کی کچہری میں حاضر ہوئے تھے گواہ ہیں ۔ منہ