۶۲۔ترک قونصل خانے کی تباہی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
ہے اور ان دنوں میں کسی ضلع کے بندو بست میں مثل خواں ہے اور بعد اس کے میرے پر کھولا
گیا کہ یہ الہام میرے بھائی کی موت کی طرف اشارہ ہے چنانچہ میرا بھائی دو تین دن کے
بعد ایک ناگہانی طور پر فوت ہو گیا اور میرے اُس لڑکے کو اُس کی موت کا صدمہ پہنچا اور اس
بیچ میں آکر شرمیت مذکور جو سخت متعصب آریہ ہے گواہ بن گیا اگر کہو کہ خدا کے الہام کے اُسی
وقت کیوں معنے نہ کھولے گئے تو میں اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ مقطعات قرآنی کے اب
تک معنے نہیں کھولے گئے کون جانتا ہے کہ طہ سے کیا چیز ہے اور ان کے کیا چیز ہے اور
۲۲۳ كهيعص کیا چیز ہے۔ اور آیت سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ " کی نسبت حدیث میں ہے کہ
آنحضرت نے فرمایا کہ اب تک مجھے اس کے معنی معلوم نہیں اور نیز آپ نے فرمایا کہ مجھے
ایک خوشہ بہشتی انگور کا دیا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے اور میں اس کی تاویل سمجھ نہ سکا جب
تک کہ عکرمہ اُس کا بیٹا مسلمان ہوا اور مجھے ہجرت کی زمین بتلائی گئی اور میں نہ سمجھ سکا کہ وہ
مدینہ ہے۔ غرض ایسے اعتراض بوجہ بے خبری سنت اللہ کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
۱۲۔ باسٹھواں نشان قضل رومی کی تباہی کی نسبت پیشگوئی ہے اس کا مفصل حال
میری کتابوں میں مذکور ہے۔
۱۳ - تریسٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں میری نسبت خدا تعالیٰ کی یہ پیشگوئی ہے کہ
قتل و غیرہ منصوبوں سے میں بچایا جاؤں گا چنانچہ آج تک با وجود متعد د حملوں کے خدا تعالیٰ
نے دشمنوں کے شر سے مجھے بچایا۔
۶۴ ۔ چوسٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ جس قدر میرے پر
مقدمات کئے جائیں گے مجھے فتح ہوگی ۔ چنانچہ ہر ایک مقدمہ میں مجھے فتح ہوتی رہی۔
۱۵۔ پینسٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ اس قدر لوگ میرے پاس
آئیں گے کہ قریب ہوگا کہ میں ان کی کثرت ملاقات سے تھک جاؤں ۔ چنانچہ کئی لاکھ آدمی
میرے پاس آیا۔
۶۶ ۔ چھیاسٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں اصحاب الصفہ کی نسبت پیشگوئی ہے چنانچہ کئی مخلص لوگ
اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے میرے مکان کے بعض حصوں میں مع عیال مقیم ہیں جن میں سے سب سے
طه : القلم : ۲ ۳ مريم : ٢٢ القمر : ۴۶