۶۷۔ عربی میں فصاحت
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
اول اخویم مولوی حکیم نور دین صاحب ہیں ۔
۱۷ ۔ ست سٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ تجھے عربی زبان میں فصاحت و
بلاغت عطا کی جائے گی جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ چنانچہ اب تک کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔
۶۸ ۔ اڑسٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں شاہد نزاع کی پیشگوئی جس کا پورا ہونا
براہین احمدیہ میں مفصل لکھا ہے ۔
ا ہے۔
۱۹ ۔ انہترواں نشان ۔ حمامة البشری میں جو کئی سال طاعون پیدا ہونے سے پہلے
شائع کی تھی۔ میں نے یہ لکھا تھا کہ میں نے طاعون پھیلنے کے لئے دعا کی ہے سو وہ دعا قبول ہو کر
ملک میں طاعون پھیل گئی ۔
۷۰۔ سترواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں بباعث تکذیب طاعون پیدا ہونے کے لئے خدا
تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی سو پچیش برس بعد پنجاب میں طاعون پھیل گئی۔
اے۔ اکہترواں نشان جو کتاب سر الخلافہ کے صفحہ ۶۲ میں میں نے لکھا ہے یہ ہے کہ مخالفوں پر
طاعون پڑنے کے لئے میں نے دعا کی تھی یعنی ایسے مخالف جن کی قسمت میں ہدایت نہیں سو اس دعا
سے کئی سال بعد اس ملک میں طاعون کا غلبہ ہوا اور بعض سخت مخالف اس دنیا سے گذر گئے اور وہ دعا یہ تھی :
وخذ رب من عادى الصلاح و مفسدا ونزل عليه الرجز حقا و دمر
و فرج کروبی یا کریمی و نجنی ومزق خصیمی یا الهی و عفر
اس بارہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا تھا کلام افصحت من لدن رب کریم اور جو میں نے اب تک عربی میں
کتابیں بنائی ہیں جن میں سے بعض نثر میں ہیں اور بعض نظم میں جس کی نظیر علماء مخالف پیش نہیں کر سکے ان کی تفصیل یہ ہے:
لد
رسالہ ملحقہ انجام آتھم صفحہ ۷۳ سے صفحہ ۲۸۲ تک ، التبليغ ملحقہ آئینہ کمالات اسلام ، كرامات الصادقين ، حمامة البشرى ، له اسلام ،
A
سیرت الابدال، نورالحق حصہ اول، نور الحق حصہ دوم ، تحفه بغ ، تحفه بغداد، اعجاز المسيح، اتمام الحجة، حجة الله، سر الخلافه،
اله
مواهب الرحمن، اعجاز از احمدی، خطبه الهاميه ، الهدى، علامات المقربين ملحقہ تذکرۃ الشہا دتین اور وہ کتابیں جو عربی میں
تالیف ہو چکی ہیں مگر ابھی شائع نہیں ہوئیں یہ ہیں۔ ترغیب المومنين - لجة النور - نجم الهدى - منه
ر
ترجمہ: (1) اے میرے خدا جو شخص نیک راہ اور نیک کام کا دشمن ہے اور فساد کرتا ہے اس کو پکڑ اور اس پر طاعون کا عذاب نازل کر اور اس کو
ہلاک کر دے۔ (۲) اور میری بے قراریاں دور کر اور مجھے غموں سے نجات دے اے میرے کریم ۔ اور میرے دشمن کو ٹکڑے ٹکڑے کر اور خاک
میں ملادے۔ یہ پیشگوئی اس وقت کی گئی تھی کہ جبکہ اس ملک کے کسی حصہ میں طاعون کا نام ونشان نہ تھا۔ دیکھو میری کتاب سرالخلافہ ۔ منہ
حقيقة الوحى
۲۲۵ اور پھر کتاب اعجاز احمدی میں یہ پیشگوئی تھی ۔
اذا ما غضبنا غاضب الله صائلا على معتد يؤذى و بالسوء يجهر
جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے
ويأتي زمان كاسر كل ظالم وهل يهلكن اليوم الا المدمر
اور وہ زمانہ آرہا ہے کہ ہر ایک ظالم کو توڑے گا اور وہی ہلاک ہوں گے جو اپنے گناہوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں
واني لشر الناس ان لم يكن لهم جزاء اهانتهم صغار يصغر
اور میں سب بد لوگوں سے بدتر ہوں گا اگر اُن کے لئے ان کی اہانت کی جزا اہانت نہ ہو
قضى الله ان الطعن بالطعن بيننا فذالك طاعون اتاهم ليبصروا
خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کا بدلہ طعن ہے پس وہی طاعون ہے جو اُن کو پکڑے گی
ولما طغى الفسق المبيد بسيله تمنيت لو كان الوباء باء المتبر
اور جب فسق ہلاک کرنے والا حد سے بڑھ گیا تو میں نے آرزو کی کہ اب ہلاک کرنے والی طاعون چاہئے
اور اس کے بعد یہ الہام ہوا ۔ ع اے بسا خانہ دشمن کہ تو ویران کر دی ۔ اور یہ الحکم اور
البدر میں شائع کیا گیا اور پھر مذکورہ بالا دعا ئیں جو دشمنوں کی سخت ایزا کے بعد کی گئیں
جناب الہی میں قبول ہو کر پیشگوئیوں کے مطابق طاعون کا عذاب اُن پر آگ کی طرح
برسا اور کئی ہزار دشمن جو میری تکذیب کرتا اور بدی سے نام لیتا تھا ہلاک ہو گیا لیکن
اس جگہ ہم نمونہ کے طور پر چند سخت مخالفوں کا ذکر کرتے ہیں ۔ چنانچہ سب سے پہلے
مولوی رسل با با باشندہ امرتسر ذکر کے لائق ہے جس نے میرے رد میں کتاب لکھی اور
بہت سخت زبانی دکھلائی اور چند روزہ زندگی سے پیار کر کے جھوٹ بولا آخر خدا کے وعدہ
کے موافق طاعون سے ہلاک اک ہے ہوا ۔ پھر بعد اس کے کے ایک ایک شخص شخص محمد محمد بخش بخش نام جو ڈ پٹی ان انسپکٹر
بٹالہ تھا عداوت اور ایذا پر کمر بستہ ہوا وہ بھی طاعون سے ہلاک ہوا۔ پھر بعد اس کے
ایک شخص چراغ دین نام ساکن جموں اٹھا جو رسول ہونے کا دعویٰ کرتا تھا جس نے
یہ پیشگوئی حمامة البشری میں ہے ۔منه
حقيقة الوحى
میرا نام دجال رکھا تھا اور کہتا تھا کہ حضرت عیسی نے مجھے خواب میں عصا دیا ہے تا میں عیسی کے عصا سے ۲۲۶
اس دجال کو ہلاک کروں سو وہ بھی میری اس پیشگوئی کے مطابق جو خاص اُس کے حق میں رسالہ دافع
البلاء و معيار اهل الاصطفاء میں اُس کی زندگی میں ہی شائع کی گئی تھی ۴ را پریل ۱۹۰۶ء کو مع اپنے
دونوں بیٹوں کے طاعون سے ہلاک ہو گیا ۔ کہاں گیا عیسی کا عصا جس کے ساتھ مجھے قتل کرتا تھا ؟ اور کہاں
گیا اُس کا الہام اني لمن المرسلين ؟ افسوس اکثر لوگ قبل تزکیہ نفس کے حدیث النفس کو ہی الہام
قرار دیتے ہیں اس لئے آخر کار ذلت اور رسوائی سے ان کی موت ہوتی ہے اور ان کے سوا اور بھی کئی لوگ
ہیں جو ایذا اور اہانت میں حد سے بڑھ گئے تھے اور خدا تعالیٰ کے قہر سے نہیں ڈرتے تھے اور دن رات ہنسی
اور ٹھٹھا اور گالیاں دینا اُن کا کام تھا آخر کار طاعون کا شکار ہو گئے جیسا کہ منشی محبوب عالم صاحب احمدی
لاہور سے لکھتے ہیں کہ ایک میرا چا تھا جس کا نام نوراحمد تھا وہ موضع بھڑی چٹھہ تحصیل حافظ آباد کا باشندہ تھا
اُس نے ایک دن مجھے کہا کہ مرزا صاحب اپنی مسیحیت کے دعوے پر کیوں کوئی نشان نہیں دکھلاتے۔ میں
نے کہا کہ اُن کے نشانوں میں سے ایک نشان طاعون ہے جو پیشگوئی کے بعد آئی جو دنیا کو کھاتی جاتی ہے
تو اس بات پر وہ بول اُٹھا کہ طاعون ہمیں نہیں چھوٹے گی بلکہ یہ طاعون مرزا صاحب کو ہی ہلاک کرنے
ہے اور اس کا اثر ہم پر ہرگز نہیں ہو گا مرزا صاحب پر ہی ہوگا ۔ اسی قدر گفتگو پر بات ختم ہو
☆
کے لئے آئی سی
گئی۔ جب میں لاہور پہنچا تو ایک ہفتہ کے بعد مجھے خبر ملی کہ چانور احمد طاعون سے مر گئے اور اس گانو
کے بہت سے لوگ اس گفتگو کے گواہ ہیں اور یہ ایسا واقعہ ہے کہ چھپ نہیں سکتا۔
اور میاں معراج الدین صاحب لاہور سے لکھتے ہیں کہ مولوی زین العابدین جو مولوی فاضل
اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کردہ تھا اور مولوی غلام رسول قلعہ والے کے رشتہ داروں میں
سے تھا اور دینی و ینی تعلیم سے فارغ التحصیل تھا اور انجمن حمایت اسلام لاہور کا ایک من مقرب مدرس تھا اُس
نے حضور کے صدق کے بارہ میں مولوی محمد علی سیالکوٹی سے کشمیری بازار میں ایک دوکان پر کھڑے
ہو کر مباہلہ کیا۔ پھر تھوڑے دنوں کے بعد بمرض طاعون مر گیا اور نہ صرف وہ بلکہ اُس کی بیوی بھی
یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی نظر میں بطور مباہلہ کے تھے ۔ منہ
حقيقة الوحى
طاعون سے مرگئی اور اُس کا داماد بھی جو محکمہ اکا ؤنٹنٹ جنرل میں ملازم تھا طاعون سے مر گیا۔
اسی طرح اُس کے گھر کے سترہ آدمی مباہلہ کے بعد طاعون سے ہلاک ہو گئے ۔
یہ عجیب بات ہے کیا کوئی اس بھید کو سمجھ سکتا ہے کہ ان لوگوں کے خیال میں کا ذب اور
مفتری اور دجال تو میں ٹھیر اگر مباہلہ کے وقت میں یہی لوگ مرتے ہیں کیا نعوذ باللہ خدا سے
بھی کوئی غلط نہی ہو جاتی ہے؟ ایسے نیک لوگوں پر کیوں یہ قہر الہی نازل ہے جو موت بھی ہوتی
ہے اور پھر ذلت اور رسوائی بھی اور میاں معراج دین لکھتے ہیں کہ ایسا ہی کریم بخش نام لاہور
میں ایک ٹھیکہ دار تھا وہ سخت بے ادبی اور گستاخی حضور کے حق میں کرتا تھا اور اکثر کرتا ہی رہتا
تھا۔ میں نے کئی دفعہ اُس کو سمجھایا مگر وہ باز نہ آیا۔ آخر جوانی کی عمر میں ہی شکار موت ہوا۔
سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹی لکھتے ہیں کہ حافظ سلطان سیالکوٹی حضور کا سخت مخالف تھا
یہ وہی شخص تھا جس نے ارادہ کیا تھا کہ سیالکوٹ میں آپ کی سواری گزرنے پر آپ پر راکھ
ڈالے آخر وہ سخت طاعون سے اسی ۱۹۰۶ء میں ہلاک ہوا اور اُس کے گھر کے نو یا دس آدمی
بھی طاعون سے ہلاک ہوئے ۔ ایسا ہی شہر سیالکوٹ میں یہ بات سب کو معلوم ہے کہ حکیم
محمد شفیع جو بیعت کر کے مرتد ہو گیا تھا جس نے مدرسۃ القرآن کی بنیاد ڈالی تھی آپ کا سخت
مخالف تھا یہ بد قسمت اپنی اغراض نفسانی کی وجہ سے بیعت پر قائم نہ رہ سکا اور سیالکوٹ کے
محلہ لوہاراں کے لوگ جو سخت مخالف تھے عداوت اور مخالفت میں اُن کا شریک ہو گیا ۔ آخر وہ
بھی طاعون کا شکار ہوا اور اُس کی بیوی اور اُس کی والدہ اور اُس کا بھائی سب یکے بعد دیگرے
طاعون سے مرے اور اُس کے مدرسہ کو جو لوگ امداد دیتے تھے وہ بھی ہلاک ہو گئے۔
ایسا ہی مرزا سردار بیگ سیالکوٹی جو اپنی گندہ زبانی اور شوخی میں بہت بڑھ گیا تھا اور
ہر وقت استہزا اور ٹھٹھا اس کا کام تھا اور ہر ایک بات طنز اور شوخی سے کرتا تھا وہ بھی سخت
طاعون میں گرفتار ہو کر ہلاک ہوا اور ایک دن اُس نے شوخی سے جماعت احمد یہ کے ایک
فرد کو کہا کہ کیوں طاعون طاعون کرتے ہو ہم تو تب جانیں کہ ہمیں طاعون ہو پس اس سے
دو دن بعد طاعون سے مر گیا۔