۸۸۔ دلیپ سنگھ ہر گز نہیں آئے گا

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
کئی غربا رہا اور درویش اس لنگر خانہ میں رو اس لنگر خانہ میں روٹی کھاتے ہیں اور یہ پیشگوئی لالہ شر میت آریہ اور ملاوا
مل آریہ ساکنان قادیان کو بھی قبل از وقت سنائی گئی تھی اور شیخ حامد علی اور چند اور واقف
کاروں کو اس سے اطلاع دی گئی تھی اور منشی عبدالحق اکو نٹنٹ لاہوری اگر چہ اس وقت مخالفین
کے زمرہ میں ہیں مگر میں امید نہیں رکھتا کہ وہ اس سچی شہادت کا اخفاء کریں۔ واللہ اعلم۔
۸۸۔ اٹھاسی واں نشان ۔ جب دلیپ سنگھ کی نسبت اخباروں میں بار بار بیان کیا
گیا تھا کہ وہ پنجاب میں آئے گا ۔ تب مجھے دکھایا گیا کہ وہ ہر گز نہیں آئے گا بلکہ روکا
جائے گا اور میں نے قریباً پانچ سو آدمیوں کو اس پیشگوئی سے مطلع کیا تھا اور ایک اشتہار
میں بھی جو دو ورقہ تھا اجمالاً اس پیشگوئی کو لکھا تھا چنانچہ آخر کا ر ایسا ہی ظہور میں آیا۔
۸۹۔ نواسی واں نشان ۔ میں نے سید احمد خان کی نسبت پیشگوئی کی تھی کہ آخر عمر
میں اُن کو کچھ تکالیف پیش آئیں گی اور اُن کی عمر کے دن تھوڑے باقی ہیں اور یہ مضمون
۲۳۷ اشتہارات میں شائع کر دیا تھا چنانچہ اس کے بعد ایک شریر ہندو کے غبن مال کی وجہ سے
سید احمد خان کو آخری عمر میں بہت غم اور صدمہ اُٹھانا پڑا اور بعد اس کے تھوڑے دن
تک ہی زندہ رہے اور اسی غم اور صدمہ سے اُن کا انتقال ہو گیا ۔
۹۰ ۔ نوے واں نشان ۔ ایک دفعہ قانون ڈاک کی خلاف ورزی کا مقدمہ میرے
پر چلایا گیا جس کی سزا پانچ سو روپیہ جرمانہ یا چھ ماہ قید تھی اور بظاہر سبیل رہائی معلوم نہیں
ہوتی تھی تب بعد دعا خواب میں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ وہ مقدمہ رفع دفع
کر دیا جائے گا ۔ اس مقدمہ کا منجر ایک عیسائی رلیا رام نام تھا جو امرتسر میں وکیل تھا اور
میں نے خواب میں یہ بھی دیکھا کہ اُس نے میری طرف ایک سانپ بھیجا ہے اور میں
نے اُس سانپ کو مچھلی کی طرح تل کر اُس کی طرف واپس بھیج دیا ہے ۔ چونکہ وہ وکیل
تھا اس لئے میرے مقدمہ کی نظیر گویا اُس کے لئے کارآمد تھی اور تلی ہوئی مچھلی کا کام
دیتی تھی چنانچہ وہ مقدمہ پہلی پیشی میں ہی خارج ہو گیا۔
۹۱ اکانواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں جو آج سے پچیس برس پہلے تمام ممالک میں شائع ہو چکی

حقيقة الوحى
ہے یعنی ہر حصہ پنجاب اور ہندوستان اور بلاد عرب اور شام اور کابل اور بخارا غرض تمام
بلاد اسلامیہ میں پہنچائی گئی ہے اس میں یہ ایک پیشگوئی ہے رب لا تذرني فردا و انت
خير الوارثين یعنی خدا کی وحی میں میری طرف سے یہ دعا تھی کہ اے میرے خدا مجھے اکیلا
مت چھوڑ جیسا کہ اب میں اکیلا ہوں اور تجھ سے بہتر کون وارث ہے یعنی اگر چہ میں اس
وقت اولا د بھی رکھتا ہوں اور والد بھی اور بھائی بھی لیکن روحانی طور پر ابھی میں اکیلا ہی
ہوں اور تجھ سے ایسے لوگ چاہتا ہوں جو روحانی طور پر میرے وارث ہوں یہ دعا اس آئندہ
امر کے لئے پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ روحانی تعلق والوں کی ایک جماعت میرے ساتھ کر
دے گا جو میرے ہاتھ پر توبہ کریں گے سو خدا کا شکر ہے کہ یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری
ہوئی۔ پنجاب اور ہندوستان سے ہزار ہا سعید لوگوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور ایسا
ہی سرزمین ریاست امیر کابل سے بہت سے لوگ میری بیعت میں داخل ہوئے ہیں اور
میرے لئے یہ عمل کافی ہے کہ ہزار ہا آدمیوں نے میرے ہاتھ پر اپنے طرح طرح کے ۲۳۸
گناہوں سے توبہ کی ہے اور ہزار ہا لوگوں میں بعد بیعت میں نے ایسی تبدیلی پائی ہے کہ
جب تک خدا کا ہاتھ کسی کو صاف نہ کرے ہرگز ایسا صاف نہیں ہو سکتا اور میں حلفاً کہہ سکتا
ہوں کہ میرے ہزار ہا صادق اور وفا دار مرید بیعت کے بعد ایسی پاک تبدیلی حاصل کر چکے
ہیں کہ ایک ایک فرد ان میں بجائے ایک ایک نشان کے ہے اگر چہ یہ درست ہے کہ اُن کی
فطرت میں پہلے ہی سے ایک مادہ رُشد اور سعادت کا مخفی تھا مگر وہ کھلے طور پر ظاہر نہیں ہوا
جب تک انہوں نے بیعت نہیں کی غرض خدا کی شہادت سے ثابت ہے کہ پہلے میں اکیلا تھا
اور میرے ساتھ کوئی جماعت نہ تھی اور اب کوئی مخالف اس بات کو چھپا نہیں سکتا کہ اب
ہزار ہا لوگ میرے ساتھ ہیں ۔ پس خدا کی پیشگوئیاں اس قسم کی ہوتی ہیں جن کے ساتھ
نصرت اور تائید الہی ہوتی ہے ۔ کون اس بات میں مجھے جھٹلا سکتا ہے کہ جب یہ پیشگوئی
خدا تعالیٰ نے فرمائی اور براہین احمدیہ میں درج کر کے شائع کی گئی اُس وقت جیسا کہ خدا
نے فرمایا میں اکیلا تھا اور بجز خدا کے میرے ساتھ کوئی نہ تھا میں اپنے خویشوں کی

آج 10 میں سے 10 باقی