۹۲۔میں تیرے لئے آسمان سے برساؤں گا
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
نگاہ میں بھی حقیر تھا کیونکہ اُن کی راہیں اور تھیں اور میری راہ اور تھی اور قادیان کے تمام ہندو
بھی باوجود سخت مخالفت کے اس گواہی کے دینے کے لئے مجبور ہوں گے کہ میں در حقیقت
اُس زمانہ میں ایک گمنامی کی حالت میں بسر کرتا تھا اور کوئی نشان اس بات کا موجود نہ تھا
کہ اس قدر ارادت اور محبت اور جانفشانی کا تعلق رکھنے والے میرے ساتھ شامل ہو جائیں
گے ۔ اب کہو کہ کیا یہ پیشگوئی کرامت نہیں ہے۔ کیا انسان اس پر قادر ہے اور اگر قادر ہے
تو زمانه حال یا سابق زمانہ میں سے اس کی کوئی نظیر پیش کرو۔ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ
تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ ۔۔
۹۲۔ بانواں نشان ۔ وہ مباہلہ ہے جو عبد الحق غزنوی کے ساتھ بمقام امرتسر کیا گیا تھا
جس کو آج گیارہ سال گزر گئے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔ عبدالحق نے مباہلہ
کے لئے بہت اصرار کیا تھا اور مجھے اس کے ساتھ مباہلہ کرنے میں تامل تھا کیونکہ جس شخص
۲۳۹) کی شاگردی کی طرف وہ اپنے تئیں منسوب کرتا تھا وہ میرے خیال میں ایک صالح آدمی تھا
یعنی مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم غزنوی اور اگر میرے زمانہ کو وہ پا تا تو میں یقین کرتا ہوں
کہ وہ مجھے میرے دعوے کے ساتھ قبول کرتا اور رڈ نہ کرتا مگر وہ مرد صالح میری دعوت سے
پہلے ہی وفات پا گیا اور جو کچھ عقیدہ میں غلطی تھی وہ قابل مواخذہ نہیں کیونکہ اجتہادی غلطی
معاف ہے۔ مؤاخذہ دعوت اور اتمام حجت کے بعد شروع ہوتا ہے۔ مگر اس میں شک نہیں
کہ وہ متقی اور راستباز تھا اور تبتل اور انقطاع اس پر غالب تھا اور عبادصالحین میں سے تھا۔
میں نے اُس کی وفات کے بعد ایک دفعہ اُس کو خواب میں دیکھا اور میں نے اُس کو کہا کہ
میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک تلوار میرے ہاتھ میں ہے جس کا قبضہ میرے ہاتھ میں
اور نوک آسمان میں ہے اور میں یمین و یسار میں اُس تلوار کو چلاتا ہوں اور ہر ایک ضرب
سے ہزار ہا مخالف مرتے ہیں اس کی تعبیر کیا ہے ۔ تب انہوں نے کہا کہ یہ اتمام حجت
کی تلوار ہے ایسی حجت کہ جو زمین سے آسمان تک پہنچے گی اور کوئی اُس کو روک نہیں
سکے گا۔ اور یہ جو دیکھا کہ کبھی دہنی طرف تلوار چلائی جاتی ہے اور کبھی بائیں طرف اس سے
البقرة: ۲۵
حقيقة الوحى
مراد دونوں قسم کے دلائل ہیں جو آپ کو دئے جائیں گے یعنی ایک عقل اور نقل کے دلائل
دوسرے خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں کے دلائل ۔ سو ان دونوں طریق سے دنیا پر حجت
پوری ہوگی اور مخالف لوگ ان دلائل کے سامنے انجام کا رساکت ہو جائیں گے گویا مر
جائیں گے۔ اور پھر فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمیدوار تھا کہ ایسا کوئی انسان
پیدا ہو گا یہ الفاظ ہیں جو اُن کے منہ سے نکلے۔ ولعنة الله على الكاذبين۔
جب وہ زندہ تھے ایک دفعہ مقام خیر دی میں اور دوسری دفعہ مقام امرتسر میں اُن سے
میری ملاقات ہوئی میں نے انہیں کہا کہ آپ مہم ہیں ہمارا ایک مدعا ہے اس کے لئے آپ
دعا کرو مگر میں آپ کو نہیں بتلاؤں گا کہ کیا مدعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ در پوشیدہ داشتن
برکت است و من انشاء اللہ دعا خواہم کر دو الہام امر اختیاری نیست ۔ اور میرا مدعا یہ تھا کہ
دین محمدی علیہ الصلوۃ والسلام روز بروز تنزل میں ہے خدا اُس کا مددگار ہو۔ بعد اس کے میں
قادیان میں چلا آیا تھوڑے دنوں کے بعد بذریعہ ڈاک اُن کا خط مجھے ملا جس میں یہ لکھا تھا ۲۴۰
کہ ایں عاجز برائے شما دعا کرده بود القا شد و انصرنا على القوم الكافرين۔ فقير راكم
اتفاق می افتد کہ بدیں جلدی القا شود ایس از اخلاص شما می بینم “
غرض عبدالحق کے بہت اصرار کے بعد میں نے اُس کی طرف لکھا کہ میں کسی مسلمان
کلمہ گو سے مباہلہ کرنا نہیں چاہتا اُس نے جواب میں لکھا کہ جب ہم نے تم پر کفر کا فتویٰ
دے دیا تو اب تمہارے نزدیک ہم کافر ہو گئے تو پھر مباہلہ میں کیا مضائقہ ۔ غرض اس کے
سخت اصرار کے بعد میں مباہلہ کے لئے امرتسر میں آیا اور چونکہ مجھے مولوی عبد الله
صاحب مرحوم سے دلی محبت تھی اور میں اُن کو اپنے اس منصب کے لئے بطور ا رہاص کے
سمجھتا تھا یا جیسا کہ یحیی عیسی کے پہلے ظاہر ہوا اس لئے میرے دل نے عبدالحق کے لئے
کسی بد دعا کو پسند نہیں کیا بلکہ میری نظر میں وہ قابل رحم تھا کیونکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ کس کو
بُرا کہتا ہے۔ وہ اپنے خیال میں اسلام کے لئے ایک غیرت دکھلاتا تھا اور نہیں جانتا تھا کہ
اسلام کی تائید میں خدا کا کیا ارادہ ہے۔
حقيقة الوحى
بہر حال مباہلہ میں جو اُس نے چاہا کہا مگر میری دعا کا مرجع میرا ہی نفس تھا اور میں
جناب الہی میں یہی التجا کر رہا تھا کہ اگر میں کا ذب ہوں تو کا ذبوں کی طرح تباہ کیا جاؤں اور
اگر میں صادق ہوں تو خدا میری مدد اور نصرت کرے اس بات کو گیارہ برس گزر گئے جب یہ
مباہلہ ہوا تھا بعد اس کے جو کچھ خدا نے میری نصرت اور مدد کی میں اس مختصر رسالہ میں اُس کو
بیان نہیں کر سکتا یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ جب مباہلہ کیا گیا تو میرے ساتھ صرف چند
آدمی تھے جو انگلیوں پر شمار ہو سکتے تھے اور اب تین لاکھ سے بھی کچھ زیادہ میری بیعت کر چکے
ہیں اور مالی مشکلات اس قدر تھے کہ بیس روپیہ ماہوار بھی نہیں آتے تھے اور قرضہ لینا پڑتا تھا
اور اب میرے سلسلہ کی تمام شاخوں سے قریباً تین ہزار روپیہ ماہواری آمدنی ہے۔ اور خدا
نے اس کے بعد بڑے بڑے قومی نشان دکھلائے جس نے مقابلہ کیا آخر وہ تباہ ہوا جیسا کہ
ان نشانوں کے دیکھنے سے جو محض بطور نمونہ اس جگہ لکھے گئے ہیں ظاہر ہوگا کہ خدا نے کیسی
۲۳۱ کیسی میری مدد کی ۔ ایسے ہی ہزار ہا نشان نصرت الہی کے ظاہر ہو چکے ہیں جو صرف اُن میں
سے اس قدر بطور نمونہ اس جگہ لکھے گئے اگر کسی شخص میں حیا اور انصاف ہو تو اُس کے ۔
یه نشان میری تصدیق کے لئے کافی ہیں۔
کے لئے
اور یہ حجت اُٹھانا کہ آتھم میعاد کے اندر نہیں مرا اور یہ کہ عیسائیوں نے بہت
گالیاں دیں اور بہت شوخی کی تو سمجھنا چاہیے کہ کیا عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں نہیں دیتے ٹھٹھا نہیں کرتے اور کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین میں
ہزاروں بلکہ لاکھوں کتا بیں اب تک لکھ نہیں چکے اور ہنسی ٹھٹھے کو انتہا تک نہیں پہنچا دیا تو
کیا ان بد قسمت لوگوں کی ان حرکات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت مشتبہ ہو
گئی یا آپ کی اس پ کی اس سے کچھ رسوائی ہوئی ؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ
مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ لا یعنی کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس سے
جاہل آدمیوں نے ٹھٹھا نہیں کیا۔ دیکھنا تو یہ چاہیے کہ کیا ٹھٹھا کرنے میں وہ حق بجانب تھے
یا محض شیطنت اور شرارت تھی ۔ یہ امر ثابت نہ تھی ۔ یہ امر ثابت شدہ ہے کہ آتھم پیشگوئی کے مطابق چند روز
ايس : ٣١
حقيقة الوحى
زندہ رہا اور پھر پیشگوئی کے مطابق پندرہ مہینے کے اندر مر گیا اور اس کی موت کی تاخیر بوجہ اس
کے رجوع کے تھی۔ اس بات کو دنیا جانتی ہے کہ آتھم نے قریباً ستر آدمی کے رو برو دجال
کہنے سے رجوع کیا ۔ لہذا خدا نے چند ماہ تک اُس کی موت میں تا خیر ڈال دی اور پھر تھوڑے
دنوں کے بعد اُس کو اِس دُنیا سے اُٹھا بھی لیا کیونکہ دوسری پیشگوئی میں یہ بھی تھا کہ گوتا خیر کی
گئی مگر پھر بھی آتھم پندرہ مہینے کے اندرفوت ہو جائے گا۔ چنانچہ گیارہ سال گزر گئے کہ وہ
مر گیا اور میں اب تک زندہ ہوں کیا آتھم نے قریباً ستر آدمیوں کے روبرو دجال کہنے سے
رجوع نہیں کیا ؟ پھر کیا ضرور نہ تھا کہ اُس کو کسی قدر تا خیر دی جاتی ؟ میں اس خیال سے حیرت
کے دریا میں ڈوب جاتا ہوں کہ اس صاف اور صریح پیشگوئی کا کیوں انکار کرتے ہیں۔ آخر کہنا
پڑتا ہے کہ جن دلوں پر پردے ہیں وہ سیدھی بات کو بھی نہیں سمجھتے اور مسلمان کہلا کر پھر عیسائیوں
کو مدد دیتے ہیں اور وعید لعنت اللہ علی الکاذبین سے نہیں ڈرتے ۔ کوئی انسان دروغ اور
افترا سے فتح یاب نہیں ہو سکتا۔ دروغ گو کا انجام ذلت اور رسوائی ہے اور سچائی کی آخر فتح ہے۔ ۲۴۲
عبد الحق کے ساتھ مباہلہ کرنے کے بعد جس قدر تائید اور نصرت الہی کے مجھے الہام
ہوئے اور جس طرح عظمت اور شوکت سے وہ پورے ہوئے وہ تمام حال میری اُن تمام
کتابوں میں بھرا پڑا ہے جو مباہلہ کے بعد لکھی گئی ہیں جو چاہے دیکھ لے مجھے بار بار اعادہ
کرنے کی ضرورت نہیں میں صرف مختصر طور پر کہتا ہوں کہ بمجرد اس کے کہ میں مباہلہ
کر کے اپنے مکان پر آیا اُسی وقت تائید اور نصرت الہی کے الہام شروع ہو گئے ہیں اور
خدا نے متواتر بشارتیں مجھے دیں اور مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں دنیا میں تجھے ایک
بڑی عزت دوں گا ۔ تجھے ایک بڑی جماعت بناؤں گا اور بڑے بڑے نشان تیرے لئے
دکھلاؤں گا اور تمام برکات کا تیرے پر دروازہ کھولوں گا ۔ چنانچہ ان پیشگوئیوں کے
مطابق کئی لاکھ آدمی میری جماعت میں داخل ہوا جو اس راہ میں اپنی جان قربان کرتے
ہیں اور اُس وقت سے آج تک دو لاکھ سے بھی زیادہ روپیہ آیا۔ اور اس قدر ہر ایک
اگر کسی کو شک ہو تو مباہلہ کے بعد جو الہام میں نے شائع کئے ان کو میری کتابوں اور اخباروں میں دیکھ لے۔ منہ