۱۰۰۔خدا کے فضل سے نومید مت ہو

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
اور شرمیت وہ متعصب آریہ ہیں جنہوں نے میری مخالفت میں اشتہار دیئے اور منشی الہی بخش
صاحب وہی منشی صاحب ہیں جنہوں نے میری مخالفت میں عصائے موسیٰ تالیف کر کے
بہتوں کو دھوکا دیا ہے پس بحر قسم کے چارہ نہیں۔ اور یہ پیشگوئی بہت سے دوسرے لوگوں کو
بھی معلوم ہے۔ اور یہ بھی معلوم ہے کہ منشی صاحب کی خدمت میں خط بھیجا گیا تھا اور اُن کا
مذکورہ بالا جواب آیا تھا۔ اس لئے کسی طرح ممکن نہیں کہ وہ ہر دو آریہ اس پیشگوئی سے انکار
کریں یا منشی الہی بخش صاحب خط کے بھیجنے سے انکار کریں اور اگر انکار بھی کریں تو یہ امر تو
اب بھی فیصلہ ہو سکتا ہے کہ سرور خان کا ارباب لشکر خان سے کوئی رشتہ ہے یا نہیں۔
۱۰۰۔ سوداں نشان ۔ براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اُس کے صفحہ ۲۴۱ میں درج ہے
اور پیشگوئی کی عبارت یہ ہے لا تیئس من روح الله۔ الا ان روح الله قريب۔ الآ
ان نصر الله قريب۔ يأتيك من كل فج عميق۔ يأتون من كل فج عميق۔
ينصرك الله من عنده ۔ ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء۔ ولا
تصعر لخلق الله ولا تسئم من الناس۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمد یہ مطبوعہ ۱۸۸۱ء و
۱۸۸۲ء مطبع سفیر ہند پر لیس امرتسر ۔ ( ترجمہ ) خدا کے فضل سے نومید مت ہو اور یہ بات ۲۵۰﴾
سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے۔ خبردار ہو کہ خدا کی مد دقریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک راہ سے
تجھے پہنچے گی اور ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور اس کثرت سے آئیں گے
کہ وہ را ہیں جن پر وہ چلیں گے عمیق ہو جائیں گی ۔ خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔
تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ القا کریں گے مگر چاہیے کہ تو خدا کے
بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بد خلقی نہ کرے اور چاہیے کہ تو اُن کی کثرت دیکھ کر
ملاقاتوں سے تھک نہ جائے ۔ اس پیشگوئی کو آج تک پچیس برس گزر گئے جب یہ براہین احمد یہ
میں شائع ہوئی تھی۔ اور یہ اُس زمانہ کی پیشگوئی ہے جبکہ میں زاویہ گمنامی میں پوشیدہ تھا اور
ان سب میں سے جو آج میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا اور میں اُن لوگوں میں سے

حقيقة الوحى
نہیں تھا جن کا کسی وجاہت کی وجہ سے دنیا میں ذکر کیا جاتا ہے۔ غرض کچھ بھی نہیں تھا اور میں
صرف ایک احد من الناس تھا اور محض گمنام تھا اور ایک فرد بھی میرے ساتھ تعلق نہیں رکھتا
تھا مگر شاذ و نادر ایسے چند آدمی جو میرے خاندان سے پہلے ہی سے تعارف رکھتے تھے۔ اور یہ
وہ واقعہ ہے کہ قادیان کے رہنے والوں میں سے کوئی بھی اس کے برخلاف شہادت نہیں دے
سکتا۔ بعد اس کے خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے اپنے بندوں کو میری
طرف رجوع دلایا اور فوج در فوج لوگ قادیان میں آئے اور آرہے ہیں اور نقد اور جنس اور
ہر ایک قسم کے تحائف اس کثرت سے لوگوں نے دیئے اور دے رہے ہیں جن کا میں شمار نہیں
کر سکتا اور ہر چند مولویوں کی طرف سے روکیں ہوئیں اور انہوں نے ناخنوں تک زور لگایا
کہ رجوع خلائق نہ ہو یہاں تک کہ مکہ تک بھی فتوے منگوائے گئے اور قریباً دونوں مولویوں
نے میرے پر کفر کے فتوے دئے بلکہ واجب القتل ہونے کے بھی فتوے شائع کئے گئے لیکن
وہ اپنی تمام کوششوں میں نامراد رہے اور انجام یہ ہوا کہ میری جماعت پنجاب کے تمام
شہروں اور دیہات میں پھیل گئی اور ہندوستان میں بھی جا بجا یہ تخم ریزی ہو گئی بلکہ یورپ اور
امریکہ کے بعض انگریز بھی مشرف با سلام ہو کر اس جماعت میں داخل ہوئے اور اس قدر
۲۵۱ فوج در فوج قادیان میں لوگ آئے کہ یکوں کی کثرت سے کئی جگہ سے قادیان کی سڑک ٹوٹ گئی
اس پیشگوئی کو خوب سوچنا چاہیے اور خوب غور سے سوچنا چاہیے کہ اگر یہ خدا کی طرف سے پیشگوئی
نہ ہوتی تو یہ طوفان مخالفت جو اُٹھا تھا اور تمام پنجاب اور ہندوستان کے لوگ مجھ سے ایسے بگڑ
گئے تھے جو مجھے پیروں کے نیچے کچلنا چاہتے تھے ضرور تھا کہ وہ لوگ اپنی جان توڑ کوششوں
میں کامیاب ہو جاتے اور مجھے تباہ کر دیتے لیکن وہ سب کے سب نا مرادر ہے اور میں جانتا
ہوں کہ اُن کا اس قدر شور اور میرے تباہ کرنے کے لئے اس قدر کوشش اور یہ پُر زور طوفان
جو میری مخالفت میں پیدا ہوا یہ اس لئے نہیں تھا کہ خدا نے میرے تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا
بلکہ اس لئے تھا کہ تا خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوں اور تا خدائے قادر جو کسی سے مغلوب نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی