۱۰۸۔ میرا نام آدم رکھا گیا تھا

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
اپنی تدبیروں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہو؟ ہرگز نہیں۔ انسانی کاموں کا اُس دن خاتمہ ہو گا یہ ۲۵۷
مت خیال کرو کہ امریکہ وغیرہ میں سخت زلزلے آئے اور تمہارا ملک اُن سے محفوظ ہے میں تو
دیکھتا ہوں کہ شاید اُن سے زیادہ مصیبت کا منہ دیکھو گے۔اے یورپ تو بھی امن میں نہیں
اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں ۔ اور اے جزائر کے رہنے والو! کوئی مصنوعی خدا تمہاری
مدد نہیں کرے گا۔ میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں ۔ وہ
واحد یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اُس کی آنکھوں کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور وہ
چپ رہا مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ
وقت دور نہیں ۔ میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں پر ضرور تھا کہ
تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی
جاتی ہے نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود
دیکھ لو گے مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ
ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی اور جو اُس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ۔
۱۰۸۔ نشان ۔ جو براہین احمدیہ میں درج ہے یہ ہے : اردت ان استخلف
فخلقت آدم یعنی میں نے ارادہ کیا کہ خلیفہ بناؤں پس میں نے آدم کو خلیفہ بنایا ۔ یہ الہام
مدت پچیس برس سے براہین احمد یہ میں درج ہے اس جگہ براہین احمد یہ میں خدا تعالیٰ نے
میرا نام آدم رکھا اور یہ ایک پیشگوئی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جیسا کہ
فرشتوں نے آدم کی عیب جوئی کی تھی اور اُس کو رڈ کر دیا تھا مگر آخر خدا نے اُسی آدم کو
خلیفہ بنایا اور سب کو اُس کے آگے سر جھکانا پڑا۔ سو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی ایسا
ہی ہوگا ۔ چنانچہ میرے مخالف علماء اور اُن کے ہم جنسوں نے عیب جوئی میں کمی نہ کی اور
تباہ کرنے کے لئے کوئی دقیقہ مکر کا اٹھا نہیں رکھا مگر آخر کار خدا نے مجھے غالب کیا اور خدا
بس نہیں کرے گا جب تک جھوٹ کو اپنے پیروں کے نیچے نہ کچلے۔
۱۰۹ نشان۔ جو براہین احمدیہ میں درج ہو کر شائع ہو چکا ہے یہ ہے۔ و کذالک مننا علی یوسف

حقيقة الوحى
۲۵۸) لنصرف عنه السوء والفحشاء۔ ولتنذر قومًا ما انذر أباء هم فهم غافلون۔
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۵ ( ترجمہ ) اور اسی طرح ہم نے اپنے نشانوں کے ساتھ اس
یوسف پر احسان کیا تا کہ جو بدی اور عیب اُس کی طرف منسوب کئے جائیں گے اُن سے ہم
اس کو بچالیں اور تاکہ تو اُن نشانوں کی عظمت کی وجہ سے اس لائق ہو کہ غافلوں کو ڈراوے
کیونکہ در حقیقت انہیں لوگوں کا وعظ دلوں پر اثر کرتا ہے جن کو خدا اپنی طرف سے عظمت اور
امتیاز بخشتا ہے۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے میرا نام یوسف رکھا اور یہ ایک پیشگوئی ہے جس کا یہ
مطلب ہے کہ جس طرح یوسف کے بھائیوں نے اپنی جہالت سے یوسف کو بہت دکھ دیا
تھا اور اس کے ہلاک کرنے میں کسر نہیں رکھی تھی خدا فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا
اور اشارہ فرماتا ہے کہ یہ لوگ بھی جو قومی اخوت رکھتے ہیں ہلاک اور تباہ کرنے کے لئے
بڑے بڑے فریب کریں گے مگر آخر کا روہ نامرادر ہیں گے اور خدا اُن پر کھول دے گا کہ
جس شخص کو تم نے ذلیل کرنا چاہا تھا میں نے اُس کو عزت کا تاج پہنایا۔ تب بہتوں پر کھل
جائے گا کہ ہم غلطی پر تھے جیسا کہ وہ ایک دوسرے الہام میں فرماتا۔ ہے :
يخرون على الاذقان سجدًا ۔ ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين ۔ تَاللهِ لَقَدْ
اثرك الله علينا وان كنا لخاطئين۔ لا تثريب عليكم اليوم۔ يغفر الله لكم۔
وهو ارحم الراحمین ۔ یعنی وہ لوگ اپنی ٹھوڑیوں پر سجدہ کرتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے
گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش ہم خطا پر تھے ۔ اور تجھے مخاطب کر کے کہیں گے کہ
بخدا خدا نے ہم سب میں سے تجھے چن لیا اور ہم خطا پر تھے۔ تب خدار جوع کرنے والوں کو
کہے گا کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں کیونکہ تم ایمان لائے ۔ خدا تمہیں تمہاری پہلی لغزشیں بخش
دے گا کہ وہ ارحم الراحمین ہے۔
غرض اس پیشگوئی میں دو امر غیب کا بیان ہے (۱) اول یہ کہ آئندہ زمانہ میں قوم میں سخت
مخالف پیدا ہو جائیں گے اور حسد کا شعلہ ایسا اُن میں جوش مارے گا جیسا کہ یوسف کے بھائیوں
میں جوش مارا تھا تب وہ سخت دشمن بن جائیں گے اور تباہ اور ہلاک کرنے کے لئے طرح طرح کے

آج 10 میں سے 10 باقی