۱۱۱۔دنیا میں ایک نذیر آیا

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
۲۶۰ کہ یہ پیشگوئی بھی براہین احمدیہ میں درج ہے جو اس تنہائی اور بے کسی کے زمانہ میں ایک
ایسے زمانہ کی خبر دیتی ہے جبکہ ہزار ہا آدمی میری بیعت میں داخل ہو جائیں گے۔ سواس
زمانہ میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ غیب کی خبر دینا بجز خدا کے کسی کی طاقت میں نہیں۔
علم غیب خاصہ خدا ہے مگر اب تو ہمارے مخالفوں کی نظر میں علم غیب بھی خاصہ خدا نہیں دیکھیے
کہاں تک ترقی کریں گے۔
ااا۔ نشان ۔ براہین احمدیہ میں ایک یہ پیشگوئی ہے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اپنی
قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا
اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ اس پیشگوئی پر
پچیس برس گزر گئے یہ اُس زمانہ کی ہے جبکہ میں کچھ بھی نہیں تھا۔ اس پیشگوئی کا ماحصل یہ
ہے کہ بباعث سخت مخالفت بیرونی اور اندرونی کے کوئی ظاہری امید نہیں ہوگی کہ یہ سلسلہ
قائم ہو سکے لیکن خدا اپنے چمک دار نشانوں سے دنیا کو اس طرف کھینچ لے گا اور میری
تصدیق کے لئے زور آور حملے دکھائے گا چنانچہ انہیں حملوں میں سے ایک طاعون ہے
جس کی ایک مدت پہلے خبر دی گئی تھی اور اُنہیں حملوں میں زلزلے ہیں جو دنیا میں آ رہے
ہیں اور نہ معلوم اور کیا کیا حملے ہوں گے اور اس میں کیا شک ہے کہ جیسا کہ اس پیشگوئی میں
بیان فرمایا ہے خدا نے محض اپنی قدرت نمائی سے اس جماعت کو قائم کر دیا ہے ورنہ با وجود
اس قدر قومی مخالفت کے یہ امر محالات میں سے تھا کہ اس قدر جلدی سے کئی لاکھ انسان
میرے ساتھ ہو جائیں اور مخالفوں نے بہتیری کوششیں کیں مگر خدا تعالیٰ کے ارادہ کے
مقابل پر ایک پیش نہ گئی ۔
۱۱۲ نشان ۔ ہمارا ایک مقدمہ تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور میں چند موروثی اسامیوں پر تھا
مجھے خواب میں بتلایا گیا کہ اس مقدمہ میں ڈگری ہوگی۔ میں نے کئی لوگوں کے آگے وہ خواب بیان
کی منجملہ ان کے ایک ہندو بھی تھا جو میرے پاس آمد و رفت رکھتا تھا اُس کا نام شرمیت ہے جو زندہ
موجود ہے اُس کے پاس بھی میں نے یہ پیشگوئی بیان کر دی تھی کہ اس مقدمہ میں ہماری فتح ہوگی

حقيقة الوحى
بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ جس روز اس مقدمہ کا اخیر حکم سنایا جانا تھا ہماری طرف سے کوئی ۲۶۱
شخص حاضر نہ ہوا اور فریق ثانی جو شاید پندرہ یا سولہ آدمی تھے حاضر ہوئے۔ عصر کے وقت اُن
سب نے واپس آکر بازار میں بیان کیا کہ مقدمہ خارج ہو گیا ۔ تب وہی شخص مسجد میں میرے
پاس دوڑتا آیا اور طنزاً کہا کہ لو صاحب آپ کا مقدمہ خارج ہو گیا۔ میں نے کہا کہ کس نے
بیان کیا اُس نے جواب دیا کہ سب مدعاعلیہم آگئے ہیں اور بازار میں بیان کر رہے ہیں۔ یہ
سنتے ہی میں حیرت میں پڑ گیا کیونکہ خبر دینے والے پندرہ آدمی سے کم نہ تھے اور بعض اُن
میں سے مسلمان اور بعض ہندو تھے۔ تب جو کچھ مجھ کوفکر اور غم لاحق ہوا اُس کو میں بیان نہیں کر
سکتا وہ ہند و تو یہ بات کہہ کر خوش خوش بازار کی طرف چلا گیا گویا اسلام پر حملہ کرنے کا ایک
موقعہ اُس کو مل گیا مگر جو کچھ میرا حال ہوا اُس کا بیان کرنا طاقت سے باہر ہے۔ عصر کا وقت تھا
میں مسجد کے ایک گوشہ میں بیٹھ گیا اور دل سخت پریشان تھا کہ اب یہ ہندو ہمیشہ کے لئے یہ کہتا
رہے گا کہ کس قدر دعوے سے ڈگری ہونے کی پیشگوئی کی تھی اور وہ جھوٹی نکلی ۔ اتنے میں
غیب سے ایک آواز گونج کر آئی اور آواز اس قدر بلند تھی کہ میں نے خیال کیا کہ باہر سے کسی
آدمی نے آواز دی ہے آواز کے یہ لفظ تھے کہ ڈگری ہو گئی ہے مسلمان ہے! یعنی کیا تو باور
نہیں کرتا۔ تب میں نے اُٹھ کر مسجد کے چاروں طرف دیکھا تو کوئی آدمی نہ پایا۔ تب
یقین ہو گیا کہ فرشتہ کی آواز ہے۔ میں نے اُس ہندو کو پھر اُسی وقت بلایا اور فرشتہ کی
آواز سے اُس کو اطلاع دی مگر اُس کو باور نہ آیا صبح میں خود بٹالہ کی تحصیل میں گیا اور
تحصیل دار حافظ ہدایت علی نام ایک شخص تھا وہ اُس وقت ابھی تحصیل میں نہیں آیا تھا اُس
کا مثل خواں متھر اداس نام ایک ہندو موجود تھا میں نے اُس سے دریافت کیا کہ کیا ہمارا
مقدمہ خارج ہو گیا ؟ اُس نے کہا کہ نہیں بلکہ ڈگری ہو گئی میں نے کہا کہ فریق مخالف نے
قادیان میں جا کر یہ مشہور کر دیا ہے کہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے اُس نے کہا کہ ایک طور سے
انہوں نے بھی سچ کہا ہے ، بات یہ ہے کہ جب تحصیل دار فیصلہ لکھ رہا تھا تو میں ایک ضروری
حاجت کے لئے اس کی پیشی سے اُٹھ کر چلا گیا تھا۔ تحصیل دار نیا تھا اُس کو مقدمہ کی

آج 10 میں سے 10 باقی