۱۱۴۔ مرضیں پھیلائی جائیں گی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
سے محروم ہیں ان پر شاہ کا لفظ اطلاق نہیں پا سکتا ۔ اور پھر اس پر اور قرینہ یہ ہے کہ اس ۲۶۳﴾
الہام کے ساتھ یہ دوسرا فقرہ ہے کہ لا تهنوا ولا تحزنوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ
ایسی موتیں ہوں گی جو ہمارے غم اور حزن کا موجب ہوں گی اور ظاہر ہے کہ دشمن کی موت
سے کوئی غم نہیں ہو سکتا اور جب صاح ہیں ہو سکتا اور جب صاحبزادہ مولوی عبداللطیف شہید اسی جگہ قادیان میں تھے
اُس وقت بھی اُن کے بارہ میں یہ الہام ہوا تھا قتل خيبة وزيد هيبة يعنى مخالفوں سے
نومید ہونے کی حالت میں قتل کیا جائے گا اور اُس کا مارا جانا بہت ہیبت ناک ہوگا۔
۱۱۴ نشان ۔ طاعون کے پھیلنے کے بارہ میں مجھے الہام ہوا۔ الامراض تشاع
والنفوس تُضاع۔ یعنی مرضیں پھیلائی جائیں گی اور جانوں کا نقصان ہوگا۔ اب جو
شخص چاہے دیکھ لے کہ میں نے اس الہام کو طاعون کے پھیلنے سے پہلے اخبار الحکم اور
البدر میں شائع کر دیا تھا پھر بعد اس کے پنجاب میں اس قدر طاعون کا زور ہوا کہ ہزار ہا
گھر موت سے ویران ہو گئے ۔
۱۱۵ نشان ۔ رسالہ سراج منیر میں طاعون کے آنے کی نسبت یہ ایک پیشگوئی ہے
يا مسيح الخلق عدوانا یعنی اے وہ مسیح جو مخلوق کے لئے بھیجا گیا ہماری طاعون کی
خبر لے۔ پھر بعد اس کے سخت طاعون پڑی اور ہزار ہا بندگانِ خدا طاعون سے ڈر کر
میری طرف دوڑے گویا اُن کی زبان پر یہی فقرہ تھا کہ یا مسیح الخلق عدوانا اور
یہ پیشگوئی جس طرح میری کتاب سراج منیر میں درج ہے اسی طرح صدہا آدمیوں کو
قبل از وقوع اس سے اطلاع دی گئی تھی ۔
۱۱۶۔ نشان ۔ ایک دفعہ صبح کے وقت وحی الہی سے میری زبان پر جاری ہوا۔ عبداللہ
خان ڈیرہ اسمعیل خان اور تفہیم ہوئی کہ اس نام کا ایک شخص آج کچھ روپیہ بھیجے گا میں
نے چند ہندوؤں کے پاس جو سلسلہ وحی کے جاری رہنے کے منکر ہیں اور سب کچھ وید پر
ختم کر بیٹھے ہیں اس الہام الہی کو ذکر کیا اور میں نے بیان کیا کہ اگر آج یہ روپیہ نہ آیا تو میں
حقيقة الوحى
۲۲۳ حق پر نہیں۔ ان میں سے ایک ہند و بشن داس نام قوم کا برہمن جو آج کل ایک جگہ کا پٹواری
ہے بول اُٹھا کہ میں اس بات کا امتحان کروں گا اور میں ڈاک خانہ میں جاؤں گا ۔ اُن دنوں
میں قادیان میں ڈاک دو پہر کے بعد دو بجے آتی تھی وہ اُسی وقت ڈاکخانہ میں گیا اور نہایت
حیرت زدہ ہو کر جواب لایا کہ در حقیقت عبداللہ خان نام ایک شخص نے جو ڈیرہ اسمعیل خان
میں اکسٹرا اسسٹنٹ ہے کچھ روپیہ بھیجا ہے اور وہ ہندو نہایت منتعجب اور حیران ہو کر بار بار مجھ
سے پوچھتا تھا کہ یہ امر آپ کو کس نے بتایا اور اُس کے چہرہ سے حیرانی اور مبہوت ہونے کے
آثار ظاہر تھے۔ تب میں نے اُس کو کہا کہ اُس نے بتایا جو پوشیدہ بھید جانتا ہے وہی خدا ہے
جس کی ہم پرستش کرتے ہیں چونکہ ہندو لوگ اُس زندہ خدا سے محض نا واقف ہیں جو ہمیشہ
اپنی قدرت اور اسلام پر سچائی کے نمونے ظاہر کرتا رہتا ہے اس لئے عام طور پر ہندوؤں کی یہ
عادت ہے کہ اوّل تو خدا تعالیٰ کے عجائب نشانوں سے انکار کرتے ہیں اور جب کوئی ایسا
شخص اُن کو مل جائے کہ غیب کی پوشیدہ باتیں اُس کے ہاتھ سے ظاہر ہوں تب حیرت اور
تعجب کے دریا میں ڈوب جاتے ہیں ۔ اسی طرح لالہ شرمیت کا حال ہوا تھا جیسا کہ میں
پہلے لکھ چکا ہوں اُس کا بھائی بسمبر داس اور ایک اور شخص خوشحال نام کسی جرم میں قید ہو گئے
تھے اور شرمیت نے امتحان کے رو سے نہ کسی اعتقاد سے مجھ سے دریافت کیا تھا کہ اس
مقدمہ کا انجام کیا ہوگا اور دعا کی بھی درخواست کی تھی تب میں کئی دن اُس کے لئے دعا کرتا
رہا آخر وہ خدا جو عالم الغیب ہے اُس نے رات کے وقت یہ پوشیدہ امر میرے پر کھول دیا کہ
مقدمہ کا انجام یہ ہوگا کہ بسمبر داس کی نصف قید تخفیف کر دی جائے گی جیسا کہ میں نے اپنی
کشفی حالت میں دیکھا تھا کہ آدھی قید اُس کی خود میں نے اپنی قلم سے کاٹ دی ہے مگر میرے
پر ظاہر کیا گیا کہ خوشحال کو پوری قید بھگتنی پڑے گی ایک دن بھی کاٹا نہیں جائے گا اور بسمبر داس
کی نصف قید رہ جانا صرف دعا کے اثر سے ہوگا مگر دونوں میں سے کوئی بھی بری نہیں ہوگا
اور ضرور ہے کہ مثل ضلع میں واپس آوے اور انجام وہ ہو جو بیان کیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ
جب یہ سب باتیں پوری ہو گئیں تو شرمیت حیرت میں پڑا اور ہمارے خدا کی قدرتوں نے