۱۱۹۔ امام الدین کے خلاف ناقابل فتح مقدمہ
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
۲۶۶) میں چھوڑ دے سو میں نے یہ الہام اپنی اُس جماعت کو جو گورداسپور میں میرے ہمراہ تھی جو
چالیس آدمی سے کم نہیں ہوں گے سنا دیا جن میں مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور خواجہ
☆
کمال الدین صاحب بی اے پلیڈ ر بھی تھے پھر بعد اس کے جب ہم کچہری میں گئے تو فریق
ثانی کے وکیل نے مجھ سے یہی سوال کیا کہ کیا آپ کی شان اور آپ کا مرتبہ ایسا ہے جیسا کہ
تریاق القلو کتاب میں لکھا ہے۔ میں نے جواب دیا کہ ہاں خدا کے فضل - ہاں خدا کے فضل سے یہی مرتبہ
ہے۔ اُسی نے یہ مرتبہ مجھے عطا کیا ہے۔ تب وہ الہام جو خدا کی طرف سے صبح کے وقت ہوا تھا
قریباً عصر کے وقت پورا ہو گیا اور ہماری تمام جماعت کے زیادت ایمان کا موجب ہوا ۔
۱۱۹۔ نشان - ۱۹۰۰ء میں ایسا اتفاق ہوا کہ میرے چچا زاد بھائیوں میں سے
امام الدین نام ایک سخت مخالف تھا اُس نے یہ ایک فتنہ برپا کیا کہ ہمارے گھر کے آگے
ایک دیوار کھینچ دی اور ایسے موقعہ پر دیوار کھینچی کہ مسجد میں آنے جانے کا راستہ رک گیا اور
جو مہمان میری نشست کی جگہ پر میرے پاس آتے تھے یا مسجد میں آتے تھے وہ بھی آنے
سے رک گئے اور مجھے اور میری جماعت کو سخت تکلیف پہنچی گویا ہم محاصرہ میں آگئے ۔
نا چار دیوانی میں منشی خدا بخش صاحب ڈسٹرکٹ حج کے محکمہ میں نالش کی گئی جب نالش ہو
چکی تو بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مقدمہ نا قابل فتح ہے اور اس میں یہ مشکلات ہیں کہ جس
زمین پر دیوار کھینچی گئی ہے اُس کی نسبت کسی پہلے وقت کی مثل کے رُو سے ثابت ہوتا ہے
که مدعا علیہ یعنی امام الدین قدیم سے اس کا قابض ہے اور یہ زمین دراصل کسی اور
شریک کی تھی جس کا نام غلام جیلانی تھا اور اُس کے قبضہ میں سے نکل گئی تھی تب اُس نے
یہ ہوا لکھا گیا ہے مراد تحفہ گولڑویہ ہے کیونکہ حضرت اقدس سے سوال تحفہ گولڑویہ کے متعلق کیا گیا تھا۔ ہمارے
پاس مسل مقدمه حکیم فضل دین بنام مولوی ابو الفضل محمد کرم الدین دبیر ولد نا معلوم سکنہ موضع بھیں تحصیل چکوال
ضلع جہلم کی مصدقہ نقل موجود ہے اس میں یہ الفاظ درج ہیں ۔ ” تحفہ گولڑویہ میری تصنیف ہے ۔ یکم ستمبر ۱۹۰۲ء کو
شائع ہوا۔ پیر مہر علی کے مقابلہ پر کھی ہے۔ یہ کتاب سیف چشتیائی کے جواب میں نہیں لکھی گئی ۔ سوال ۔ جن لوگوں کا
ذکر صفحہ ۴۸ لغایت ۵۰ اس کتاب میں لکھا ہے آپ ہی اس کا مصداق ہیں ۔ جواب ۔خدا کے فضل اور رحمت سے میں
اس کا مصداق ہوں ۔ (ناشر)
حقيقة الوحى
امام الدین کو اس زمین کا قابض خیال کر کے گورداسپور میں بصیغہ دیوانی نالش کی تھی اور بوجہ
ثبوت مخالفانہ قبضہ کے وہ نالش خارج ہو گئی تھی تب سے امام الدین کا اس پر قبضہ چلا آتا ہے
اب اسی زمین پر امام الدین نے دیوار کھینچ دی ہے کہ یہ میری زمین ہے۔ غرض نالش کے بعد
ایک پرانی مثل کے ملاحظہ سے یہ ایسا عقدہ لا ینحل ہمارے لئے پیش آ گیا تھا جس سے صریح
معلوم ہوتا تھا کہ ہمارا دعویٰی خارج کیا جائے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے ایک پرانی
مثل سے یہی ثابت ہوتا تھا کہ اس زمین پر قبضہ امام الدین کا ہے اُس سخت مشکل کو دیکھ کر ۲۶۷
ہمارے وکیل خواجہ کمال الدین نے ہمیں یہ بھی صلاح دی تھی کہ بہتر ہوگا کہ اس مقدمہ میں صلح
کی جائے یعنی امام الدین کو بطور خود کچھ روپیہ دے کر راضی کر لیا جائے لہذا میں نے مجبوراً اس
تجویز کو پسند کر لیا تھا مگر وہ ایسا انسان نہیں تھا جو راضی ہوتا۔ اُس کو مجھ سے بلکہ دین اسلام سے
ایک ذاتی بغض تھا اور اُس کو پتہ لگ گیا تھا کہ مقدمہ چلانے کا ان پر قطعاً دروازہ بند ہے لہذا وہ
اپنی شوخی میں اور بھی بڑھ گیا آخر ہم نے اس بات کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیا مگر جہاں تک ہم نے
اور ہمارے وکیل نے سوچا کوئی بھی صورت کامیابی کی نہیں تھی کیونکہ پرانی مثل سے امام الدین
کا ہی قبضہ ثابت ہوتا تھا اور امام الدین کی یہاں تک بد نیت تھی کہ ہمارے گھر کے آگے جو
صحن تھا جس میں آکر ہماری جماعت کے یکے ٹھہرتے تھے وہاں ہر وقت مزاحمت کرتا اور
گالیاں نکالتا تھا اور نہ صرف اسی قدر بلکہ اُس نے یہ بھی ارادہ کیا تھا کہ ہمارا مقدمہ خارج
ہونے کے بعد ایک لمبی دیوار ہمارے گھر کے دروازوں کے آگے کھینچ دے تا ہم قیدیوں کی
طرح محاصرہ میں آجائیں اور گھر سے باہر نکل نہ سکیں اور نہ باہر جاسکیں ۔ یہ دن بڑی تشویش نہ
کے تھے یہاں تک کہ ہم ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ کا مصداق ہو
گئے اور بیٹھے بیٹھے ایک مصیبت پیش آگئی اس لئے جناب الہی میں دعا کی گئی اور اُس
سے مدد مانگی گئی ۔ تب بعد دعا مندرجہ ذیل الہام ہوا اور یہ الہام علیحدہ علیحدہ وقت کے نہیں
بلکہ ایک ہی دفعہ ایک ہی وقت میں ہوا۔ مجھے یاد ہے کہ اُس وقت سید فضل شاہ صاحب
لاہوری برادر سید ناصر شاہ صاحب اور سیر متعین بارہ مولہ کشمیر میرے پیر د بار ہا تھا اور
التوبة : ١١٨
یہ
حقيقة الوحى
☆
دو پہر کا وقت تھا کہ یہ سلسلہ الہام دیوار کے مقدمہ کی نسبت شروع ہوا۔ میں نے سید صاحب
کو کہا کہ یہ دیوار کے مقدمہ کی نسبت الہام ہے ۔ آپ جیسا جیسا یہ الہام ہوتا جائے
لکھتے جائیں چنانچہ انہوں نے قلم دوات اور کاغذ لے لیا۔ پس ایسا ہوا کہ ہر ایک دفعہ
غنودگی کی حالت طاری ہو کر ایک ایک فقرہ وحی الہی کا جیسا کہ سنت اللہ ہے زبان پر
نازل ہوتا تھا اور جب ایک فقرہ ختم ہو جاتا تھا اور لکھا جاتا تھا تو پھر غنودگی آتی تھی اور
۲۶۸) دوسرا فقرہ وحی الہی کا زبان پر جاری ہوتا تھا یہاں تک کہ کل وحی الہی نازل ہو کر سید فضل شاہ
صاحب لاہوری کی قلم سے لکھی گئی اور اس میں تفہیم ہوئی کہ یہ اس و ہوئی کہ یہ اس دیوار کے متعلق ہے
جو امام الدین نے کھینچی ہے جس کا مقدمہ عدالت میں دائر ہے اور یہ تفہیم ہوئی کہ انجام
کار اس مقدمہ میں فتح ہو گی چنانچہ میں نے اپنی ایک کثیر جماعت کو یہ وحی الہی سنا دی اور
اس کے معنے اور شان نزول سے اطلاع دے دی اور اخبار الحکم میں چھپوا دیا اور سب کو
کہہ دیا کہ اگر چہ مقدمہ اب خطرناک اور صورت نومیدی کی ہے مگر آخر خدا تعالیٰ کچھ
ایسے اسباب پیدا کر دے گا جس میں ہماری فتح ہوگی کیونکہ وحی الہی کا خلاصہ مضمون یہی
تھا اب ہم اس وحی الہی کو معہ ترجمہ ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے :
*
الرحى تدور وينزل القضاء۔ ان فضل الله لأت وليس لاحد ان يرد ما
اتي قل اى وربي انه لحق لا يتبدل ولا يخفى۔ وينزل ما تعجب منه۔
حاشیہ : وحی الہی کے نزول کے وقت کی غنودگی بھی ایک خارق عادت امر ہے یہ جسم کے طبعی اسباب سے پیدا
نہیں ہوتی بلکہ جہاں تک ضرورتوں کا سامان پیش ہو ہر ایک ضرورت اور دعا کے وقت محض قدرت سے غنودگی پیدا ہو
جاتی ہے۔ مادی اسباب کا کچھ بھی اس میں دخل نہیں ہوتا ۔ پس اس سے آریہ سماج والوں کے مذہب کا بطلان ثابت
ہوتا ہے کیونکہ وہ انسانی زندگانی اور تمام عوارض کا سلسلہ مادی اسباب تک ہی محدود رکھتے ہیں تبھی تو وہ نیستی سے ہستی
ہونے کے قائل نہیں اور ان کے نزدیک ہر ایک چیز کے ظہور کے لئے مادی اسباب کا موجود ہونا ضروری ہے پس اس
سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ وحی الہی کے بھی منکر ہیں ۔ منہ
عجب بات ہے کہ اس الہام میں بشارت فضل کے لفظ سے شروع ہوتی ہے اور جس کے ہاتھ سے بروقت
نزول یہ وحی قلمبند کرائی گئی اس کا نام بھی فضل ہے ۔ منہ
نوٹ ۔ ایڈیشن اول میں مندرجہ بالا حواشی کی ترتیب میں سہو واقع ہوا ہے جو یہاں درست کر دیا گیا ہے۔ (ناشر)
حقيقة الوحى
وحى من رب السماوات العلى ان ربي لا يضل ولا ينسى ۔ ظفر مبين۔
وانما يؤخرهم الى اجل مسمى۔ انت معى و انا معك۔ قل الله ثم ذره فی
غيه يتمطى۔ انه معك وانه يعلم السر وما اخفى۔ لا اله الا هو ۔ يعلم كل
شيء ويرى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يُحسنون الحسنى۔ انا
ارسلنا احمد الى قومه فاعرضوا وقالوا كذاب اشر۔ وجعلوا يشهدون عليه
ويسيلون اليه كماء منهمر ۔ ان حبّى قريب۔ انه قريب مستتر ۔ (ترجمه) چکی (۲۶۹)
پھرے گی اور قضا و قدر نازل ہو گی یعنی مقدمہ کی صورت بدل جائے گی جیسا کہ چکی جب
گردش کرتی ہے تو وہ حصہ چکی کا جو سامنے ہوتا ہے باعث گردش کے پردہ میں آجاتا ہے اور
وہ حصہ جو پردہ میں ہوتا ہے وہ سامنے آجاتا ہے مطلب یہ کہ مقدمہ کی موجودہ حالت میں جو
صورت مقدمہ حاکم کی نظر کے سامنے ہے جو ہمارے لئے مضر اور نقصان رسان ہے یہ صورت
قائم نہیں رہے گی اور ایک دوسری صورت پیدا ہو جائے گی جو ہمارے لئے مفید ہے اور جیسا
کہ چکی کو گردش دینے سے جو منہ کے سامنے حصہ چکی کا ہوتا ہے وہ پیچھے کو چلا جاتا ہے۔ اور جو
پیچھے کا حصہ ہوتا ہے وہ منہ کے سامنے آجاتا ہے اسی طرح جو خفی اور در پردہ باتیں ہیں وہ منہ
کے سامنے آجائیں گی اور ظاہر ہو جائیں گی اور جو ظاہر ہیں وہ نا قابل التفات اور مخفی ہو
جائیں گی اور پھر بعد اس کے فرمایا کہ یہ خدا کا فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا ہے یہ ضرور آئے گا
اور کسی کی مجال نہیں جو اُس کو رد کر سکے یعنی آسمان پر یہ فیصلہ یافتہ امر ہے کہ یہ صورت موجودہ
مقدمہ کی جس سے یاس اور نومیدی ٹپکتی ہے یک دفعہ اُٹھادی جائے گی اور ایک اور صورت ظاہر
ہو جائے گی جو ہماری کامیابی کے لئے مفید ہے جس کا ہنوز کسی کو علم نہیں۔ اور پھر فرمایا کہ کہ مجھے
میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے اس امر میں نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ
رہے گا اور ایک بات پیدا ہو جائے گی جو تجھے تعجب میں ڈالے گی ۔ یہ اُس خدا کی وحی ہے جو
بلند آسمانوں کا خدا ہے میرا رب اس صراط مستقیم کو نہیں چھوڑتا جوا۔ اپنے برگزیدہ بندوں سے
حقيقة الوحى
عادت رکھتا ہے اور وہ اپنے ان بندوں کو بھولتا نہیں جو مدد کرنے کے لائق ہیں۔ سو تمہیں
اس مقدمہ میں کھلی کھلی فتح ہوگی مگر اس فیصلہ میں اُس وقت تک تاخیر ہے جو خدا نے مقرر کر
رکھا ہے۔ تو میرے ساتھ ہے اور میں تیرے ساتھ ہوں ۔ تو کہہ ہر ایک امر میرے خدا کے
اختیار میں ہے پھر اس مخالف کو اس کی گمراہی اور ناز اور تکبر میں چھوڑ دے۔ یہ فقرہ وحی الہی
کا ایک تسلی دینے کا فقرہ ہے کیونکہ جب ہماری نالش کے بعد ا کثر قانون دان سمجھ گئے تھے کہ
۲۷۰ یہ دعوی بے بنیاد ہے ضرور خارج ہو جائے گا اور امام الدین مدعا علیہ کو ہر ایک پہلو سے یہ
خبریں مل گئی تھیں کہ قانون کے رو سے ہماری کامیابی کی سبیل بند ہے تو اس وجہ سے اُس کا
تکبر بہت بڑھ گیا تھا اور وہ دعوے سے کہتا تھا کہ وہ مقدمہ عنقریب خارج ہو جائے گا بلکہ
یہی سمجھو کہ خارج ہو گیا اور شریر لوگوں نے اُس کا ساتھ دیا۔ چنانچہ یہ بات قریباً تمام گانون
میں مشہور ہو گئی تھی کہ اس مقدمہ کو ہمارے مخالفوں نے ایسا سمجھ لیا ہے کہ گویا مقدمہ اُن کے
حق میں فیصلہ ہو گیا ہے سو اس جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیوں اس قدر ناز اور رعونت دکھلا
رہے ہو ہر ایک امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے جو چاہے کر
سکتا ہے اور پھر مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ وہ قادر تیرے ساتھ ہے اُس کو پوشیدہ باتوں کا
علم ہے بلکہ جو نہایت پوشیدہ باتیں ہیں جو انسان کے فہم سے بھی برتر ہیں وہ بھی اُس کو
معلوم ہیں ما حصل اس فقرہ وحی الہی کا یہ ہے کہ اس جگہ بھی ایک پوشیدہ امر ہے کہ جواب
تک نہ تجھے معلوم ہے اور نہ تمہارے وکیل کو اور نہ اُس حاکم کو جس کی عدالت میں یہ
مقدمہ ہے اور پھر فرمایا کہ وہی خدا حقیقی معبود ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں انسان کو
نہیں چاہیے کہ کسی دوسرے پر تو کل کرے کہ گویا وہ اُس کا معبود ہے ایک خدا ہی ہے جو یہ
صفت اپنے اندر رکھتا ہے وہی ہے جس کو ہر ایک چیز کا علم ہے اور جو ہر ایک چیز کو دیکھ رہا
ہے اور وہ خدا اُن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور اُس سے
ڈرتے ہیں اور جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو نیکی کے تمام بار یک لوازم کو ادا کرتے ہیں سطحی
حقيقة الوحى
طور پر نیکی نہیں کرتے اور نہ ناقص طور پر بلکہ اُس کی عمیق در عمیق شاخوں کو بجالاتے ہیں اور
کمال خوبی سے اُس کا انجام دیتے ہیں سوا نہیں کی خدا مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کی پسندیدہ
راہوں کے خادم ہوتے ہیں اور اُن پر چلتے ہیں اور چلاتے ہیں ۔ اور پھر فرمایا کہ ہم نے احمد
کو یعنی اس عاجز کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا۔ پس قوم اُس سے روگردان ہو گئی اور انہوں
نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے دنیا کے لالچ میں پڑا ہوا ہے یعنی ایسے ایسے حیلوں سے دنیا کمانا
چاہتا ہے اور انہوں نے عدالتوں میں اُس پر گواہیاں دیں تا اُس کو گرفتار کرا ویں اور وہ
ایک تند سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اُس پر اپنے حملوں کے ساتھ گر ۲۷۱
رہے ہیں ۔ مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی
آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔ یہ پیشگوئی ہے جو اُس وقت کی گئی تھی جبکہ مخالف دعوئی سے کہتے
تھے کہ بالیقین مقدمہ خارج ہو جائے گا اور میری نسبت کہتے تھے کہ ہم اُن کے گھر کے تمام
دروازوں کے سامنے دیوار کھینچ کر وہ دکھ دیں گے کہ گویا وہ قید میں پڑ جائیں گے اور جیسا
کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں خدا نے اس پیشگوئی میں خبر دی کہ میں ایک ایسا امر ظاہر کروں گا
جس سے جو مغلوب ہے وہ غالب اور جو غالب ہے وہ مغلوب ہو جائے گا اور یہ یہ پیشگوئی
اس قدر شائع کی گئی تھی کہ بعض ہماری جماعت کے لوگوں نے اس کو حفظ کر لیا تھا اور صد ہا
آدمی اس سے اطلاع رکھتے تھے اور تعجب کرتے تھے کہ یہ کیونکر ہوگا۔ غرض کوئی اس سے
انکار نہیں کر سکتا کہ یہ پیشگوئی قبل از وقت بلکہ کئی مہینے فیصلہ سے پہلے عام طور پر شائع ہو چکی
تھی اور الحکم اخبار میں درج ہو کر دور دراز ملک کے لوگوں تک اس کی خبر پہنچ چکی تھی ۔ پھر
فیصلہ کا دن آیا اُس دن ہمارے مخالف بہت خوش تھے کہ آج اخراج مقدمہ کا حکم سنایا جائے
گا اور کہتے تھے کہ آج سے ہمارے لئے ہر ایک قسم کی ایذا کا موقع ہاتھ آجائے گا وہی دن تھا
جس میں پیشگوئی کے اس بیان کے معنی کھلنے تھے کہ وہ ایک امر مخفی ہے جس سے مقدمہ پلٹا
کھائے گا اور آخر میں وہ ظاہر کیا جائے گا ۔ سوایسا اتفاق ہوا کہ اس دن ہمارے وکیل خواجہ
حقيقة الوحى
کمال الدین کو خیال آیا کہ پرانی مثل کا انڈیکس دیکھنا چاہیے یعنی ضمیمہ جس میں ضروری
احکام کا خلاصہ ہوتا ہے جب وہ دیکھا گیا تو اس میں وہ بات نکلی جس کے نکلنے کی توقع نہ تھی
یعنی حاکم کا تصدیق شدہ یہ حکم نکلا کہ اس زمین پر قابض نہ صرف امام الدین ہے بلکہ میرزا
غلام مرتضی یعنی میرے والد صاحب بھی قابض ہیں ۔ تب یہ دیکھنے سے میرے وکیل نے سمجھ
لیا کہ ہمارا مقدمہ فتح ہو گیا۔ حاکم کے پاس یہ بیان کیا گیا اُس نے فی الفور وہ انڈیکس طلب
کیا اور چونکہ دیکھتے ہی اُس پر حقیقت کھل گئی اس لئے اُس نے بلا توقف امام الدین پر
۲۷۲ ڈگری زمین کی بمعہ خرچہ کر دی ۔ اگر وہ کاغذ پیش نہ ہوتا تو حاکم مجوز بجز اس کے کیا کر سکتا تھا
کہ مقدمہ کو خارج کرتا اور دشمن بدخواہ کے ہاتھ سے ہمیں تکلیفیں اُٹھا سے ہمیں تکلیفیں اُٹھانی پڑتیں۔ یہ خدا کے
کام ہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اور یہ پیشگوئی در حقیقت ایک پیشگوئی نہیں بلکہ دو
پیشگوئیاں ہیں کیونکہ ایک تو اس میں فتح کا وعدہ ہے اور دوسرے ایک امر مخفی کے ظاہر کرنے کا
وعدہ ہے جو سب کی نظر سے پوشیدہ تھا اور ہم اس جگہ بہت خوشی اور خدا کے شکر کے ساتھ کہتے
ہیں کہ اس پیشگوئی کی سچائی کا گواہ حاکم مجوز مقدمہ بھی خدا کی قضا و قدر نے کر دیا ہے جس
شہادت سے وہ اپنے تئیں علیحدہ نہیں کر سکتا گو ہمارا مذہبی مخالف ہے یعنی شیخ خدا بخش
ڈسٹرکٹ جج ۔ کیونکہ وہ گواہی دے سکتا ہے کہ ہمارے وکیل نے باوجود کئی پیشیوں کے اس
قوی حجت کو پیش نہیں کیا صرف مقدمہ کے آخری مرحلہ پر محض خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ عقدہ
کھلا چنانچہ ہر ایک شخص جو شیخ خدا بخش کے فیصلہ کو دیکھے گا اُس پر فی الفور ظاہر ہو جائے گا کہ
مدت تک ہمارا پلیڈر محض سماعی شہادتوں سے کام لیتا رہا جو ایک جوڈیشل فیصلہ کے مقابل پر
ہیچ تھیں کیونکہ امام الدین مد عاعلیہ نے جس مثل کو اپنے مخصوص قبضہ ثابت کرنے کے لئے پیش
کیا تھا اُس میں تو صرف امام الدین کا نام تھا میرے والد صاحب کا نام نہ تھا اس میں بھید یہ
تھا کہ غلام جیلانی اصل مالک زمین نے امام الدین پر ہی نالش کی تھی اور اُس کی عرضی پر
ا
مدعا علیہ صرف امام الدین ہی لکھا گیا تھا اور پھر اطلاع پانے کے بعد میرے والد صاحب نے
حقيقة الوحى
بذریعہ اپنے مختار کے مد عاعلیھم میں اپنا نام بھی لکھوا دیا تھا جس سے مطلب ہے طلب یہ تھا کہ ہم دونوں
قابض ہیں۔ اور وہ کا غذات کسی اتفاق سے تلف ہو گئے تھے اور صرف امام الدین کا نام مدعی
کے عرضی دعوے پر باقی رہ گیا تھا جس سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ قابض زمین صرف امام الدین
ہے سو یہی مخفی راز تھا جو ہمیں معلوم نہ تھا اور جب خدا تعالیٰ نے چاہا تو انڈکس کی مدد سے وہ
مخفی حقیقت ظاہر ہو گئی اور جیسا کہ پیشگوئی میں ۔ میں ہے ایک دم میں چکی پھر گئی۔ ظاہر ہے کہ چکی
کی روش سے جو حصہ چکی کا آنکھ سے پوشیدہ ہوتا ہے وہ آنکھ کے سامنے آجاتا ہے اور جو ۲۷۳
سامنے ہوتا ہے وہ پوشیدہ ہو جاتا ہے۔ پس یہی حال اس مقدمہ کا ہوا یعنی جو وجوہات قبل
اس سے حاکم کی نظر کے سامنے تھے یعنی یہ کہ غلام جیلانی مدعی نے اپنے عرضی دعوے میں
صرف امام الدین کو قابض ظاہر کیا ہے انڈکس پیدا ہونے سے یک دفعہ یہ وجوہات ناپید
ہو گئے اور چکی کی پوشیدہ طرف کی طرح نئے وجوہات نظر کے سامنے آگئے اور جس پوشیدہ
امر کے لئے اس پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ آخر کار میں ظاہر کر دوں گا وہ ظاہر
ہو گیا۔ بات یہ ہے کہ غلام جیلانی کی نالش کا مقدمہ ایک پرانے زمانہ کا تھا جس پر قریباً
چالیس برس کے گزر گئے تھے اور وہ مقدمہ میرے والد صاحب کے وقت کا تھا مجھ کو اس
سے کچھ اطلاع نہ تھی اور چونکہ مدعی کے عرضی دعوے میں صرف امام الدین کا نام مدعا علیہ لکھا
گیا تھا اور باقی کا غذات تلف ہو چکے تھے اور تئیس برس گزر گئے تھے جبکہ میرے والد صاحب میں
اور نیز بعد اُن کے میرے بڑے بھائی بھی فوت ہو چکے تھے اس لئے ان پوشیدہ باتوں کی
مجھ کو کچھ خبر نہ تھی۔
اب سوچنا چاہیے کہ یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے جو نصرت الہی سے خمیر کی گئی
ہے اب جو شخص ایسی پیشگوئیوں کی بھی تکذیب کرے گا تو ہمیں اُس کے اسلام کی کچھ خیر نظر
نہیں آتی افسوس کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی نصرت کی بھی قدر نہیں کرتے ۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ
پادری لوگ محض اپنے تعصب سے یہ بکواس کرتے تھے کہ قرآن شریف میں کوئی پیشگوئی نہیں
حقيقة الوحى
اور علماء اسلام جواب تو دیتے تھے مگر سچ بات تو یہ ہے کہ پیشگوئیوں اور خوارق کے منکر کا
جواب دینا اسی شخص کا کام ہے جو پیشگوئی دکھلا بھی سکے ورنہ محض باتوں سے یہ تنازع فیصلہ
پاتا نہیں ۔ پس جبکہ پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے حجت محمد یہ پوری کرنے
کے لئے مجھے بھیجا۔ اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں ۔ میں بے وقت نہیں
آیا۔ میں اُسوقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا۔اے آنکھوں
کے اندھو! تمہیں سچائی کا مخالف بننا کس نے سکھلایا ! دین تباہ ہو گیا اور بیرونی حملوں اور
سے بھی تیئیس برس
۲۷۴ اندرونی بدعات نے تمام اعضاء دین کے زخمی کر دئے اور صدی میں سے بھ
گزر گئے اور کئی لاکھ مسلمان مرتد ہو کر خدا اور رسول کے دشمن ہو گئے مگر تم کہتے ہو کہ اس
وقت کوئی خدا کی طرف سے تو نہیں مگر دجال آیا بھلا اب کوئی پادری تو میرے سامنے لاؤ
جو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ یا د رکھو کہ وہ زمانہ مجھ
سے پہلے ہی گزر گیا اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول
محمد عربی جس کو گالیاں دی گئیں جس کے نام کی بے عزتی کی گئی جس کی تکذیب میں
بد قسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں وہی سچا اور سچوں
کا سردار ہے اُس کے قبول میں حد سے زیادہ انکار کیا گیا مگر آخر اُسی رسول کو تاج
عزت پہنایا گیا اُس کے غلاموں اور خادموں میں سے ایک میں ہوں جس سے خدا
مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے اور جس پر خدا کے غیبوں اور نشانوں کا دروازہ کھولا گیا ہے۔اے
نا دانو ! تم کفر کہو یا کچھ کہو تمہاری تکفیر کی اُس شخص کو کیا پر وا ہے جو خدا کے حکم کے
موافق دین کی خدمت میں مشغول ہے اور اپنے پر خدا کی عنایات کو بارش کی طرح
دیکھتا ہے وہ خدا جو مریم کے بیٹے کے دل پر اترا تھا وہی میرے دل پر بھی اُترا ہے مگر
اپنی تجلی میں اُس سے زیادہ۔ وہ بھی بشر تھا اور میں بھی بشر ہوں اور جس طرح دھوپ
اس کے متعلق ایک الہامی شعر بھی ہے جو یہ ہے ۔
☆
برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسح الزمان ہے۔ منہ