۱۲۰۔ ہم اس میموریل کے سخت مخالف ہیں

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
دیوار پر پڑتی ہے اور دیوار نہیں کہہ سکتی کہ میں سورج ہوں ۔اس لئے ہم دونوں ان تجلیات
سے اپنے نفس کی کوئی ذاتی عزت نہیں نکال سکتے کیونکہ وہ حقیقی آفتاب کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے
الگ ہو کر پھر دیکھ کہ تجھ میں کون سی عزت ہے۔ اسی طرح عیسی نے ایک وقت میں تو یہ کہا کہ
میں خدا کا بیٹا ہوں اور دوسرے وقت بقول عیسائیوں کے شیطان کے پیچھے پیچھے پھرتا رہا اگر
اُس میں حقیقی روشنی ہوتی تو یہ ابتلا اُس کو پیش نہ آتا۔ کیا شیطان خدا کی بھی آزمائش کر سکتا
ہے۔ پس چونکہ عیسی انسان تھا اس لئے انسانی آزمائشیں اُس کو پیش آئیں اور عیسی کی دعاؤں
میں بھی کوئی اقتدار نہ تھا صرف انسان کی طرح جناب الہی میں عجز و نیاز تھا یہی وجہ ہے کہ
باغ والی دعا میں اس قدر وہ رویا کہ اُس کے کپڑے آنسوؤں سے بھر گئے مگر باوجود اس کے
عیسائی کہتے ہیں کہ پھر بھی وہ دعا قبول نہ ہوئی لیکن قبول نہ ہوئی لیکن ہم کہتے ہیں کہ وہ قبول ہوگئی اور خدا نے ۲۷۵
اُس کو صلیب سے بچا لیا اور صرف یونس کی طرح قبر میں داخل ہوا اور یونس کی طرح زندہ ہی
داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا اُس کا رونا اور اُس کی روح کا گداز ہونا موت کے قائم مقام تھا
ایسی دعائیں قبول ہوتی ہیں جیسی مریم کے بیٹے نے باغ میں کی کی
☆
اس درگاہ بلند میں آساں نہیں دعا جو منگے سو مر رہے مرے سو منگن جا سومر
۱۲۰۔ نشان ۔ انجمن حمایت اسلام لاہور کے متعلق خدا نے میرے لئے ایک نشان ظاہر
کیا تھا۔ چونکہ اس نشان کے اول گواہ مفتی محمد صادق صاحب اڈیٹر اخبار بدر ہیں اس لئے
انہیں کے ہاتھ کا خط بطور شہادت ذیل میں درج کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے:
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی نے اپنے سولی دیئے جانے کی نسبت کوئی خواب دیکھی ہوگی اس لئے ان کے
دل میں یہ خوف دامنگیر ہوا کہ اگر میں سولی دیا گیا تو شریر یہودی لعنتی ہونے کی تہمت میرے پر لگائیں گے پس اسی وجہ
سے انہوں نے جان تو ڑ کر دعا کی اور وہ دعا قبول ہو گئی اور خدا نے اس تقدیر کو اس طرح بدل دیا کہ بگفتن سولی پر چڑھائے
گئے، قبر میں بھی داخل کئے گئے مگر یونس کی طرح زندہ ہی داخل ہوئے اور زندہ ہی نکلے۔ نبی بہادر ہوتے ہیں ذلیل
یہودیوں کا ان کو خوف نہ تھا۔ منہ

حقيقة الوحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشدنا و مهدینا مسیح موعود و مهدی معہود الصلوۃ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ ۔ جناب عالی مجھے جو کچھ معلوم ہے خدمت میں عرض کرتا ہوں اور وہ یہ کہ جب کتاب
امهات المؤمنین عیسائیوں کی طرف سے اپریل ۱۸۹۸ء میں شائع ہوئی تھی تو انجمن حمایت
اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اس مضمون کا میموریل بھیجا تھا کہ اس کتاب کی
اشاعت بند کی جائے اور اُس کے مصنف سے جس نے ایسی گندی کتاب لکھی ہے باز پرس ہو۔
ان ایام میں یہ عاجز لاہور میں دفتر کونٹنٹ جنرل میں ملازم تھا اور دو چار روز کے واسطے کسی
رخصت کی تقریب پر قادیان آیا ہوا تھا جبکہ حضور کی خدمت میں اُن کے میموریل کا ذکر کیا گیا تو
مجھے خوب یاد ہے کہ حضور بہت سے آدمیوں کے ساتھ جن میں حضرت مولوی محمد علی صاحب
ایم ۔ اے بھی تھے باغ کی طرف سیر کو جارہے تھے۔ تب حضور نے فرمایا کہ یہ بات انجمن نے
ٹھیک نہیں کی ۔ ہم اس میموریل کے سخت مخالف ہیں۔ چنانچہ حضور نے اس مخالفت کو اپنی ایک
تحریر میں جو بصورت میموریل بخدمت گورنمنٹ بھیجی تھی صاف طور پر ۴ مئی ۱۸۹۸ء کو شائع
۲۷۶) بھی کر دیا تھا جس پر انجمن والوں نے بہت شور مچایا اور اخباروں میں حضور کے برخلاف مضمون
شائع کئے اُنہیں دنوں میں جب حضور باہر سیر کرنے کو گئے تو حضور نے فرمایا تھا کہ ہمیں انجمن
حمایت اسلام لاہور کی اس کارروائی کے متعلق الہام ہوا ہے کہ ستذكرون ما اقول لكم
وافوض امرى الى الله اور اس کے ترجمہ اور تفہیم میں حضور نے فرمایا کہ عنقریب انجمن
والے میری بات کو یاد کریں گے کہ اس طریق کے اختیار کرنے میں ناکامی ہے اور جس امر کو ہم
نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے اعتراضات کو رد کرنا اور اُن کا جواب دینا اس امر کو خدا تعالیٰ
کو سونپتا ہوں یعنی خدا میرے کام کا محافظ ہوگا مگر وہ ارادہ جو انجمن والوں نے کیا ہے کہ
امهات المؤمنین کے مؤلف کو سزا دلائیں اس میں اُن کو کامیابی ہرگز نہ ہوگی اور بعد میں اُن کو

آج 10 میں سے 10 باقی