۱۲۴۔ دن وِل یو گو ٹو امرت سر
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
لاہور سے انگریزی میں ایک اخبار نکلتا ہے اُس نے بھی شہادت کے طور پر شائع کیا کہ یہ مضمون
بالا رہا اور شائد بین کے قریب ایسے اردو اخبار بھی ہوں گے جنہوں نے یہی شہادت دی اور اس
مجمع میں بجز بعض متعصب لوگوں کے تمام زبانوں پر یہی تھا کہ یہی مضمون فتح یاب ہوا اور آج
تک صد ہا آدمی ایسے موجود ہیں جو یہی گواہی دے رہے ہیں۔ غرض ہر ایک فرقہ کی شہادت اور
نیز انگریزی اخباروں کی شہادت سے میری پیشگوئی پوری ہو گئی کہ مضمون بالا رہا۔ یہ مقابلہ اُس
مقابلہ کی مانند تھا جو موسیٰ نبی کو ساحروں کے ساتھ کرنا پڑا تھا کیونکہ اس مجمع میں مختلف خیالات
کے آدمیوں نے اپنے اپنے مذہب کے متعلق تقریریں سنائی تھیں جن میں سے بعض عیسائی تھے
اور بعض سناتن دھرم کے ہندو اور بعض آریہ سماج کے ہندو اور بعض برہمو اور بعض سکھ اور بعض
ہمارے مخالف مسلمان تھے اور سب نے اپنی اپنی لاٹھیوں کے خیالی سانپ بنائے تھے لیکن
جبکہ خدا نے میرے ہاتھ اسلامی راستی کا عصا ایک پاک اور پر معارف تقریر کے پیرا یہ میں
اُن کے مقابل پر چھوڑا تو وہ اثر رہا بن کر سب کو نگل گیا اور آج تک قوم میں میری اس تقریر کا
تعریف کے ساتھ چر چاہے جو میرے منہ سے نکلی تھی ۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
۱۲۴۔ نشان - تصنیف براہین احمدیہ - کے زمانہ میں جبکہ لوگوں کا میری طرف کچھ
رجوع نہ تھا اور نہ دنیا میں شہرت تھی روپیہ کی سخت ضرورت پیش آئی۔ اس کے لئے میں نے
۲۸۰ دعا کی تب یہ الہام ہوا دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں الا ان نصر الله قريب۔
في شائل مقياس دن ول یو گوٹو امر تر یعنی دس دن کے بعد روپیہ ضرور آئے گا
پہلے اس سے کچھ نہیں آئے گا خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اُونٹنی
دم اُٹھاتی ہے تب اُس کا بچہ جننا نزدیک ہوتا ہے ایسا ہی مد دالہی بھی قریب ہے ۔ اور
پھر انگریزی فقرہ میں یہ فرمایا کہ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرت سر میں
بھی جاؤ گے۔ یہ پیشگوئی میں نے تین ہندوؤں یعنی شرمیت ، ملا وامل، بشن داس کو
Then will you go to Amritsar۔
حقيقة الوحى
جو آریہ ہیں سنا دی اور اُن کو کہہ دیا کہ یا درکھو کہ یہ روپیہ ڈاک کے ذریعہ سے آئے گا اور دس دن
تک ڈاک کے ذریعہ سے کچھ بھی نہیں آئے گا۔ اور علاوہ ان ہندوؤں کے اور بہت سے
مسلمانوں کو یہ پیشگوئی قبل از وقت سنا دی اور خوب مشہور کر دی کیونکہ اس پیشگوئی میں دو پہلو
بہت عجیب تھے۔ ایک یہ کہ قطعی طور پر حکم دیا گیا تھا کہ دس دن تک کچھ نہیں آئے گا اور گیارھویں
دن بلا توقف اور بلا فاصلہ روپیہ آئے گا ۔ دوسرا پہلو یہ عجیب تھا کہ روپیہ آنے کے ساتھ ہی کچھ
ایسا اتفاق پیش آجائے گا کہ تمہیں امرتسر جانا پڑے گا ۔ پس یہ عجیب نمونہ قدرت الہی ظاہر ہوا
کہ الہام کے دن سے دس دن تک ایک پیسہ بھی نہ آیا اور مذکورہ بالا آریان ہر روز ڈاک خانہ
میں جا کر تفتیش کرتے رہے اور اُن دنوں میں ڈاک خانہ کا سب پوسٹ ماسٹر بھی ہندو تھا۔
جب گیارھواں دن چڑھا تو ان آریوں کے لئے ایک عجیب تماشے کا دن تھا اور وہ بہت خوشی
سے اس بات کے اُمیدوار تھے کہ یہ پیشگوئی جھوٹی نکلے تب بعض ان میں سے ڈاک خانہ میں
گئے اور غمگین صورت بنا کر واپس آئے اور بیان کیا کہ آج محمد افضل خان نام ایک سپر نٹنڈنٹ
بندو بست راولپنڈی نے ایک سو دس روپیہ بھیجے ہیں اور ایسا ہی اب ہیں اور ایسا ہی ایک شخص نے ، نے عہ روپیہ بھیجے
غرض اُس دن ایک سو تیس روپے آئے جن سے وہ کام پورا ہو گیا جس کے لئے ضرورت تھی اور
اُسی دن جبکہ یہ روپیہ آیا عدالت خفیفہ امرتسر سے ایک شہادت کے ادا کرنے کے لئے میرے
نام سمن آ گیا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا اس پیشگوئی کے پورے ہونے کی ایک جماعت گواہ ۲۸۱
ہے اور اس کی اس طرح پر بھی تصدیق ہو سکتی ہے کہ قادیان کے ڈاک خانہ کا رجسٹر دیکھا جائے
تو جس دن یہ ایک لو نہیں روپے آئے ہیں اُس دن سے دس دن پہلے کی تاریخوں میں رجسٹر
میں ایک پیسے کا منی آرڈر بھی میرے نام نہیں پاؤ گے اور پھر اگر اُسی تاریخ عدالت خفیفہ امرتسر
کے دفتر میں تلاش کرو گے تو اس میں ایک شخص پادری ر ں پادری رجب علی نام کے مقدمہ میں میرا اظہار
شامل مثل پاؤ گے اور یہ ۱۸۸۴ء کا نشان ہے۔ اسی پتہ سے ڈاک خانہ کا رجسٹر ملاحظہ ہو سکتا ہے
اور اسی پتہ سے عدالت خفیفہ امرتسر میں میرے اظہار کا پتہ لگ سکتا ہے اور اگر ہندو گواہ
بایست
بایت
باعت