۱۲۵۔ پنڈت لیکھ رام کی موت

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
انکار کریں تو حلف دینے سے وہ سچ سچ بیان کر سکتے ہیں اور جبکہ یہ پیشگوئی براہین احمد یہ
کے صفحہ ۴۶۹ وصفحہ ۴۷۰ میں درج ہے اور ان آریوں کا حوالہ دیا گیا ہے تو عقل مند سوچ
سکتا ہے کہ اگر وہ لوگ اس پیشگوئی کے گواہ رویت نہیں تھے تو با وجود سخت مخالف ہونے
کے اس مدت تک اُن کا خاموش رہنا عقل تجویز نہیں کر سکتی وہ اُس زمانہ سے کہ جب سن
عیسوی ۱۸۸۴ ء تھا اس زمانہ تک کہ اب ۱۹۰۶ ء ہے باوجود علم اس بات کے کہ بار بار
کتابوں اور اشتہاروں میں اُن کے نام بطور گواہوں کے ہم لکھ رہے ہیں کیوں خاموش
رہے اُن کا حق تھا کہ ان تمام شہادتوں کی تکذیب کرتے جو براہین احمدیہ میں ان کی نسبت
درج ہیں یا درہے کہ تین ہندوؤں کی شہادتیں براہین احمدیہ میں پیشگوئیوں کے بارہ میں
درج ہیں سب سے اول لالہ شرمیت کھتری دوسرا لالہ ملا وامل کھتری تیسر ابشند اس برہمن
ہے اور براہین احمدیہ کی ہر ایک عبارت میں آریوں سے مراد یہی لوگ ہیں بعض جگہ اور
بھی ہیں اور اس پیشگوئی میں ایک انگریزی فقرہ ہے وہ بھی میرے ۔ لئے بطور نشان کے
ہے کیونکہ میں انگریزی بالکل نہیں جانتا۔ پس اس پیشگوئی کو خدا تعالیٰ نے اردو اور عربی
اور انگریزی میں بیان کر کے ہر ایک طرح سے اس کی منشاء کو کھول دیا ہے اور یہ ایک بڑا
نشان ہے مگر اُن کے لئے جن کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی نہیں ۔
۱۲۵ : ا نشان۔ واضح ہو کہ من جملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان نشانوں کے پنڈت لیکھرام
۲۸۲ کی موت کا نشان ہے جس کی بنیادی پیشگوئی کا سر چشمہ میری کتابیں برکات الدعا اور کرامات ہے۔
الصادقین اور آئینہ کمالات اسلام ہیں جن میں قبل از وقوع خبر دی گئی تھی کہ لیکھر ام قتل کے ذریعہ
سے چھ سال کے اندر اس دنیا سے کوچ کر جائے گا اور اس کے قتل کئے جانے کا دن عید سے
دوسرا دن ہوگا یعنی شنبہ کا دن اور یہ اس لئے مقرر کیا گیا کہ تا عید کا دن جو جمعہ تھا اس بات پر
دلالت کرے کہ جس دن مسلمانوں کے گھر میں دو عیدیں ہوں گی اس سے دوسرے دن آریوں

حقيقة الوحى
کے گھر میں دو ماتم ہو نگے اور یہ پیشگوئی ا نہ نہ صرف صرف میرا میری کتابوں میں درج ہے بلکہ لیکھر لیکھرام ام
نے خود اپنی کتاب میں نقل کر کے اپنی قوم میں اس پیشگوئی کی قبل از وقوع شہرت دے دی
تھی اور اس پیشگوئی کے مقابل پر اُس نے اپنی کتاب میں میری نسبت یہ لکھا کہ میرے
کی
*
پر میشر نے مجھے یہ الہام کیا ہے کہ یہ تو ا ہے کہ یہ شخص (یعنی یہ خاکسار ) تین سال کے اندر ہیضہ سے مر
جائے گا کیونکہ کذاب کا سہ راب ہے ۔ لیکھرام کا یہ الہام سہ سالہ ایسا ہی تھا جیسا کہ اب میری موت
انسبت عبد الحکیم خان نے سہ سالہ الہام شائع کیا ہے۔ غرض میری یہ پیشگوئی میری یہ پیشگوئی لیکھرام کے
بالمقابل تھی اور بطور مباہلہ کے تھی اور لیکھرام کی اب تک وہ کتا بیں موجود ہیں اور آریوں
میں بہت شہرت یافتہ ہیں جن میں لیکھرام نے اپنے پرمیشر کی طرف منسوب کر کے وہ
پیشگوئی لکھی ہے ایسا ہی میری پیشگوئی بھی جس میں لیکھرام کی موت کی نسبت چھ سال قرار
دیئے گئے تھے کئی لاکھ انسانوں میں شہرت پا چکی تھی چنانچہ رسالہ کرامات الصادقین مطبوعہ
صفر ۱۳۱۱ ہجری میں یہ پیشگوئی درج کی گئی اور وہ عربی کتاب ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ
لیکھرام رام کی کی نہ نسبت خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی ہے کہ وہ چھ سال کے اندر
ہلاک ہوگا اور اُس کا جرم یہ ہے کہ وہ خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا تھا اور
برے لفظوں کے ساتھ توہین کرتا تھا۔ یہ کتاب لیکھرام کے مرنے سے پانچ برس پہلے
پنجاب اور ہندوستان میں خوب شائع ہو گئی تھی اور پھر اشتہار ۲۲ فروری ۱۸۹۳ء میں جو
میری کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شامل ہے لیکھرام کی موت سے کئی سال پہلے
لیکھرام شنبہ کے دن قتل کیا گیا تھا اور جمعہ کے روز عید الفطر تھی اور جمعہ خود اسلام میں عید کا دن ہے گویا
یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ لیکھرام کے قتل سے پہلے دن مسلمانوں کی دو عید میں ہوں گی اور ان دو
عیدوں کے دوسرے دن آریوں کے گھر میں دو ماتم ہوں گے ایک یہ کہ ان کا لیڈر مارا گیا دوسرے یہ
کہ ہماری پیشگوئی پوری ہو کر ان کے مذہب کا باطل ہونا ثابت ہوا ۔ منہ
دیکھو تکذیب براہین احمدیہ صفحہ ۳۰۷ و ۳۱۱۔ اور کلیات آریہ مسافر صفحہ ۵۰۱ جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ
تین سال کے اندر آپ کا خاتمہ ہوگا اور آپ کی ذریت میں سے کوئی باقی نہ رہے گا ۔ منہ

حقيقة الوحى
۲۸۳ صاف طور پر میں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ لیکھرام گوسالہ سامری کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا
اور اس میں یہ اشارہ تھا کہ جیسا کہ گوسالہ سامری شنبہ کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا یہی
لیکھرام کا حال ہوگا اور یہ اُس کے قتل کی طرف اشارہ تھا چنانچہ لیکھر ام شنبہ کے دن قتل کیا گیا اور
اُن دنوں میں شنبہ سے پہلے جمعہ کے دن مسلمانوں کی عید ہوئی تھی ایسا ہی گوسالہ سامری بھی
شنبہ کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور وہ یہود کی عید کا دن تھا اور گوسالہ سامری ٹکڑے ٹکڑے
کرنے کے بعد حد جلایا گیا تھا ایسا ہی لیکھرام بھی ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد جلایا گیا کیونکہ اول
قاتل نے اُس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر ڈاکٹر نے اُس کے زخم کو زیادہ کھولا
اور بالآخر جلایا گیا اور پھر گوسالہ سامری کی طرح اُس کی ہڈیاں دریا میں ڈالی گئیں اور خدا تعالیٰ
نے گوسالہ سامری سے اس لئے اُس کو تشبیہ دی کہ وہ گوسالہ محض بے جان تھا اور اس زمانہ کے
ان کھلونے کی طرح تھا جن کی کل دبانے سے آواز نکلتی ہے اسی طرح اس گوسالہ میں سے ایک
آواز نکلتی تھی پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل لیکھر ام بے جان تھا اور اُس میں روحانی زندگی
نہیں آئی تھی اور اس کی آواز محض گوسالہ سامری کی طرح تھی اور سچا علم اور سچا گیان اور خدا
تعالی سے سچا تعلق اور سچی محبت اُس کو نصیب نہیں تھی ۔ یہ آریوں کا قصور تھا کہ اُس بے جان کو
جس میں روحانیت کی جان نہ تھی اور محض مردہ تھا اس مقام پر کھڑا کر دیا جس پر کوئی زندہ کھڑا
ہونا چاہیے تھا۔ اس لئے اس کا گوسالہ سامری کی طرح انجام ہوا۔
اس پیشگوئی کے وقت بعض اخبار والوں نے بھی میرے پر حملے کئے چنانچہ پر چہ انیس
ہند میرٹھ مطبوعہ ۲۵ مارچ ۱۸۹۳ء میں اخبار مذکور کے ایڈیٹر نے بھی ایک حملہ کیا اور وہ یہ تھا
کہ اگر لیکھرام کو تھوڑی سی در دسر یا تپ آیا تو کہہ دیا جائے گا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ میں
نے اس کے جواب میں برکات الدعا میں لکھا کہ اگر ایسی کوئی معمولی بات ہوئی تو میں سزا
کے لائق ٹھیروں گا لیکن اگر پیشگوئی کا ظہور اس طور سے ہوا کہ جس میں قہر الہی کا نشان
صاف صاف طور پر دکھائی دے تو پھر سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے یہ جواب برکات الدعا

حقيقة الوحى
کے پہلے صفحہ میں ہی شائع کیا گیا تھا چا ہو تو دیکھ لو۔
اور یہ امر کہ کن پیشگوئیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ قتل کیا جائے گا۔ پس واضح ہو کہ
وہ تین ہیں۔ اول ایک پیشگوئی کہ جو رسالہ برکات الدعا میں لیکھرام کی زندگی میں ہی شائع
کی گئی تھی وہ اُس کے قتل کی صاف طور پر خبر دیتی ہے اور وہ یہ ہے عجل جسد لۂ خوار۔
له نصب و عذاب ۔ یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے جو بے جان ہے اور اس میں محض ایک
آواز ہے جس میں روحانیت نہیں اس لئے اُس کو وہ عذاب دیا جائے گا جو گوسالہ سامری کو
دیا گیا تھا اور ہر ایک شخص جانتا ہے کہ گوسالہ سامری کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور پھر جلایا
گیا اور پھر دریا میں ڈالا گیا تھا۔ پس اس پیشگوئی میں صریح اور صاف طور پر لیکھرام کے قتل
کی طرف اشارہ ہے کیونکہ اُس کے لئے وہ عذاب مقرر کیا گیا ہے جو گوسالہ سامری کے
لئے مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری پیشگوئی جو لیکھرام کے قتل کی خبر دیتی ۔ کی خبر دیتی ہے وہ ایک کشف ہے جو رسالہ برکات الدعا
کے حاشیہ پر درج ہے اور اس کی عبارت یہ ہے کہ ۲ را پریل ۱۸۹۳ء کو میں نے دیکھا کہ ایک
شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اُس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے گویا وہ انسان نہیں ملائک
شداد و غلاظ میں سے ہے وہ میرے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا اور اُس کی ہیبت دلوں پر
طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا تھا کہ ایک خونی شخص کے رنگ میں ہے اُس نے مجھ سے پوچھا
کہ لیکھرام کہاں ا ہے ہے اور اور ایک ایک اور اور شخص شخص کا کا نام نام نام لیا اور کہا کہ وہ کہاں ہے ہے - تب میں نے سمجھ لیا کہ یہ
شخص لیکو
☆
اور اُس دوسرے کی سزا کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ ہے۔ دیکھو ٹائٹل پیچ برکات الدعا
حاشیہ: اب تک مجھے معلوم نہیں کہ وہ اور شخص کون ہے اس فرشتہ خونی نے اس کا نام تو لیا مگر مجھے یاد نہ رہا۔
کاش اگر مجھے یاد ہوتا تو اسے میں متنبہ کرتا تا اگر ہو سکتا تو میں اسے وعظ ونصیحت سے تو بہ کی طرف مائل کرتا لیکن
قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص بھی لیکھرام کا روپ یا یوں کہو کہ اس کا بروز ہے اور تو ہین اور گالیاں دینے میں
اس کا مثیل ہے۔ واللہ اعلم ۔ منه

حقيقة الوحى
مطبوعہ اپریل یل ۱۸۹۳ء۔اس کے بعد ۶ رمارچ ۱۸۹۷ء میں لیکھرام بذریعہ قتل ہلاک ہو گیا اور
۲۸۵ اُس کی موت سے تخمیناً پانچ برس پہلے کشف رسالہ برکات الدعا میں چھاپ کر شائع کیا
گیا تھا۔ اور یادر ہے کہ لیکھرام کے مارے جانے کی پیشگوئی صرف پیشگوئی نہیں تھی بلکہ میں
نے اُس کے ہلاک ہونے کے لئے دعا کی تھی اور مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے جواب ملا تھا
کہ وہ چھ برس کے اندر ہلاک کیا جائے گا۔ اگر وہ حد سے زیادہ زبان درازی نہ کرتا اور علانیہ
طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہ دیتا تو چھ برس پورے کر کے مرتا مگر اس کی
زبان درازیوں نے وہ مدت بھی پوری ہونے نہ دی اور ایک برس ابھی باقی تھا کہ وہ پنجہ اجل
میں گرفتار ہو گیا ۔ اس کے برخلاف ڈپٹی عبد اللہ آتھم نے نرمی کا طریق اختیار کیا یہاں
تک کہ جب میں اس مباحثہ کے لئے ڈاکٹر مارٹن کلارک کی کوٹھی پر جاتا تھا تو مجھے دیکھ کر وہ
تعظیم کے لئے کھڑا ہو جاتا تھا اور کمینہ طبع عیسائی اُس کو منع کرتے تھے مگر وہ اس تعظیم سے باز
نہیں آتا تھا اور نہ صرف اس قدر بلکہ اس نے دجال کہنے سے جلسہ عام میں رجوع بھی کیا اور
عیسائیوں کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھا اس لئے خدا نے میعاد مقررہ سے زیادہ اس کو مہلت دے
دی لیکھرام وہ تھا جو اپنی شوخیوں کی وجہ سے اصلی میعاد بھی پوری نہ کر سکا اور عبد اللہ آتھم وہ
تھا جو اپنے ادب اور نرمی کی وجہ سے علاوہ اصل میعاد کے پندرہ مہینہ تک اور زندہ رہا اور
بہر حال پندرہ مہینہ کے اندر مر گیا خدا نے اس کو مہلت بھی دے دی اور پھر اپنی بات کو بھی
نہ چھوڑا یعنی بہر حال اس کی موت کے لئے پندرہ مہینے قائم رہے۔
اور میں نے سید احمد خان کو مخاطب کر کے اپنی کتاب برکات الدعا میں لکھا تھا
کہ لیکھرام کی موت کے لئے میں نے دعا کی ہے اور وہ دعا قبول ہو گئی ہے سو آپ کے لئے
جو قبولیت دعا کے منکر ہیں یہ نمونہ دعائے مستجاب کافی ہے مگر میری اس تحریر پر ہنسی کی گئی
کیونکہ لیکھر ام ابھی زندہ اور ہر طرح سے تندرست اور توہین اسلام میں سخت سرگرم تھا
اور میں نے اس مراد سے کہ لوگ پیشگوئی کو یاد کر لیں اشعار میں سید احمد خان کو مخاطب کیا

حقيقة الوحى
اور وہ اشعار یہ ہیں جو میری کتاب برکات الدعا میں درج ہیں اور اُس وقت شائع کئے گئے ۲۸۶
جب لیکھرام زندہ موجود تھا ۔
۔
سید احمد خان صاحب سی ایس آئی سی ایس آئی کی طرف نظم میں ایک خط
جو دعا کی قبولیت کا منکر تھا
روئے دلبر از طلبگاران نمیدارد حجاب می درخشد در خور و می تابد اندر ماهتاب
لیکن آن روئے حسین از غافلان ماند نهان عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب
دامن پاکش زنخوت ها نمی آید بدست پیچ راہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب
بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جان سلامت بایدت از خود روی با سر بتاب
تا کلامش عقل و فہم نا سزایاں کم رسد هر که از خود گم شود او یابد آن راه صواب
مشکل قرآن نہ از ابنائے دنیا حل شود ذوق آن میداند آن مستی که نوشد آن شراب
ایکه آگاهی ندادندت از انوار دروں در حق ما ہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب
از سر وعظ و نصیحت این سخنها گفته ایم تا مگر زمیں مرہمے بہ گردد آن زخم خراب
از دعا کن چاره آزار انکار دعا چون علاج کے زمے وقت خمار و التهاب
ایکہ گوئی گردعا ها را اثر بودے کجاست سوئے من بشتاب بنمایم ترا چون آفتاب
ہاں مکن انکار میں اسرار قدرتہائے حق
کو کن ببین از ما دعائے مستجاب یعنی دُعائے موت لیکھر امر
یہ کل نقل مطابق اصل ہے اور اس میں یہ تشریح درج ہے کہ یہ دعا لیکھرام کی موت کے لئے
کی گئی تھی۔ اور کتاب کرامات الصادقین میں ایک شعر لکھا گیا ہے کہ لیکھرام کی موت عبر موت عید کے دن
کے قریب ہوگی چنانچہ عید جمعہ کو ہوئی اور لیکھر ام شنبہ کے دن مارا گیا اور وہ شعر یہ ہے۔
وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيْدُ أَقْرَب
دیکھو صفحہ ۴٬۳۲ سرورق برکات الدعا۔ منہ

حقيقة الوحى
۲۸۷) یعنی مجھے لیکھرام کی موت کی نسبت خدا نے بشارت دی اور کہا کہ تو اس واقعہ کو عید کے دن میں
پہچان لے گا اور عید اس سے قریب ہوگی ۔ یہ پیشگوئی کہ لیکھرام کی موت عید کے دن کے قریب
واقع ہو گی بعض آریہ سماج والوں کی اخباروں میں چھپ چکی ہے جیسا کہ سماچار میں ۔
واضح ہو کہ لیکھرام کی موت کے بارے میں پیشگوئی حق الیقین تک پہنچ گئی ہے اور
جو شخص اس پیشگوئی کے متعلق پوری واقفیت حاصل کرنا چاہے اُسے چاہیے کہ اوّل میری
کتاب آئینہ کمالات اسلام والا اشتہار پڑھے اور پھر میری کتاب برکات الدعا کی وہ
عبارت غور سے پڑھے جس میں میں نے سید احمد خان کی طرف لکھا تھا کہ آپ سن رکھیں
کہ میں نے لیکھرام کی موت کے لئے دعا کی تھی پس تم یقیناً یا درکھو کہ وہ میعاد کے اندر مر
گا؟
جائے گا پھر طالب حق کو چاہیے کہ اس کے بعد وہ کتاب آئینہ کمالات اسلام کے اشتہار
میں میرا وہ نوٹ پڑھے جس میں میں نے آریوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ لیکھرام کی
موت کی نسبت میری دعا قبول ہو چکی ہے اب اگر تمہارا مذہب سچا ہے تو اپنے پر میشر سے
پرارتھنا اور دعا کرو کہ وہ اس قطعی موت سے بچ جائے اور ایسا ہی طالب حق کو چاہیے کہ
برکات الدعا کے اخیر میں میرے اُس کشف کو پڑھے جس میں میں نے لکھا ہے کہ ایک
فرشتہ میں نے دیکھا جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا تھا اور اُس نے مجھے آ کر کہا کہ لیکھر ام
کہاں ہے اور ایک اور شخص کا بھی نام لیا کہ وہ کہاں ہے اور پھر چاہیے کہ طالب حق
کرامات الصادقین میں وہ شعر پڑ وہ شعر پڑھے جس میں لکھا ہے کہ لیکھر ام عید کے دن کے قریب
ہلاک ہو گا اور پھر چاہیے کہ طالب حق آئینہ کمالات اسلام کا الہام پڑھے جس میں لیکھرام
کی نسبت لکھا ہے عجل جسد له خوار له نصب و عذاب یعنی له كمثله نصب و
عذاب ۔ ترجمہ: یہ گوسالہ بے جان ہے جس میں روحانیت کی جان نہیں صرف آواز ہی آواز
ہے پس وہ سامری کے گوسالہ کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ عبارت له
نصب و عذاب کی تصریح موافق تفہیم الہی یہ ہے کہ لۂ کمثله نصب و عذاب
خونی فرشتہ کے اس قول سے یہ اشارہ تھا کہ لیکھر ام قتل کیا جائے گا ۔ منہ

حقيقة الوحى
سو ایسا ہی ظہور میں آیا اور جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں لیکھر ام کے قتل کئے جانے کی ۲۸۸
نسبت تین الہام ہیں ۔ اول خونی فرشتہ جو میرے پر ظاہر ہوا اور اُس نے پوچھا کہ
لیکھرام کہاں ہے ۔ دوسرا یہی الہام یعنی عجل جسد له خوار۔ له نصب و عذاب
یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے اور گوسالہ سامری کی مانند وہ ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا
تیسرا وہ شعر جو خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا اور قبل از وقت یعنی پانچ سال لیکھرام
کی موت سے پہلے شائع کیا گیا اور وہ شعر یہ ہے :
الا اے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بران محمد
یعنی اے لیکھرام تو کیوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے تو حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی اس تلوار سے جو تجھے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی کیوں نہیں ڈرتا ۔ اب ہم وہ کل
اشعار اس جگہ لکھ دیتے ہیں جن میں مذکورہ بالا الہامی شعر ہے اور نیچے اُن کے لیکھرام پشاوری
کی نعش کی وہ تصویر لکھ دیں گے جو خود آریہ صاحبوں نے شائع کی اور ہمیں اُس بدقسمت
لیکھرام کی حالت پر نہایت افسوس آتا ہے کہ چند دن اسلام پر زبان درازی کر کے آخر اس
نے جواناں مرگ جان دی ۔ اور وہ قریباً دو ماہ تک قادیان میں بھی میرے پاس رہا تھا اور
پہلے اس کی ایسی طبیعت نہیں تھی مگر شریر لوگوں نے اس کی طبیعت کو خراب کر دیا۔ اُس نے
بڑی خواہش کے ساتھ یہ قبول کیا تھا کہ اگر مجھے معلوم ہوا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اس
میں خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوتے ہیں اور امور غیبیہ کھلتے ہیں تو میں اسلام قبول کرلوں گا مگر
قادیان کے بعض شریر الطبع لوگوں نے اُس کے دل کو خراب کر دیا اور میری نسبت بھی اُن
نالائق ہندوؤں نے بہت کچھ جھوٹی باتیں اُس کو سنائیں تا وہ میری صحبت سے متنفر ہو جائے
پس ان بد صحبتوں کی وجہ سے روز بروز وہ رڈی حالت کی طرف گرتا گیا مگر جہاں تک میرا
خیال ہے ابتدا میں اس کی ایسی رڈی حالت نہ تھی صرف مذہبی جوش تھا جو ہر ایک اہل مذہب
حق رکھتا ہے کہ اپنے مذہب کی پابندی میں بپا بندی حق پرستی و انصاف بحث کرے وہ ایک
مرتبہ اپنے قتل کئے جانے سے ایک برس پہلے لاہور کے اسٹیشن پر ایک چھوٹی سی مسجد میں مجھے ملا

حقيقة الوحى
۲۸۹﴾ اور میں وضو کر رہا تھا اور وہ نمستے کر کے چند منٹ کھڑا رہا اور پھر چلا گیا مجھے افسوس ہے کہ اُس
وقت نماز کی وجہ سے میں اُس سے بات نہ کر سکا اور مجھے بڑا افسوس ہے کہ قادیان کے
ہندوؤں نے اُس کو میری باتیں سننے کا موقع نہ دیا اور محض افترا سے اس کو جوش دلایا اور میں
یقیناً جانتا ہوں کہ یہ خون اُن کی گردن پر ہے وہ باوجود اس قدر جوش کے اپنی طبیعت میں ایک
سادگی بھی رکھتا تھا کیونکہ شریر لوگوں کی باتوں سے بغیر تفتیش اور تفحص کے متاثر ہو جاتا تھا
اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اُس کو ایک گوسالہ سے مشابہت دی بہر حال ہم اُس کی ناگہانی
موت سے بغیر افسوس کے نہیں رہ سکتے مگر کیا کیا جائے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر تھا وہ
پورا ہونا ضروری تھا۔ ہم ان اشعار کے نیچے جو ذیل میں لکھیں گے پنڈت لیکھرام کی اُس نعش کی
تصویر دکھا ئیں گے جو آر یہ صاحبوں نے شائع کی ہے یہ اُس وقت کی تصویر ہے جبکہ وہ مقتول
ہونے کے بعد ار تھی پر رکھا گیا تھا اور ایک جماعت کثیر اُس کے ساتھ تھی یہ تصویر ہم نے اس
رسالہ میں اس لئے شائع کی ہے تا اگر ممکن ہو تو کوئی اس حالت سے عبرت پکڑے اور مذہبی
مباحثات میں وہ طریق اختیار نہ کرے جو خدا کو پسند نہیں۔ اس امر کو خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ مجھے
کسی سے بغض نہیں ہے اگر چہ میں لیکھرام کے معاملہ میں اس بات سے تو خوش ہوں کہ
خدا تعالیٰ کی پیشگوئی پوری ہوئی مگر دوسرے پہلو سے میں غمگین ہوں کہ وہ عین جوانی کی حالت
میں مرا اگر وہ میری طرف رجوع کرتا تو میں اُس کے لئے دعا کرتا تا یہ بلائل جاتی اُس کے لئے
ضروری نہ تھا کہ اس بلا کے رڈ کرانے کے لئے مسلمان ہو جاتا بلکہ صرف اس قدر ضروری تھا کہ
گالیوں اور گندہ زبانی سے اپنے منہ کو روک لیتا اور اس کی طرف سے یہ صریح ظلم تھا کہ وہ
ہمارے نبی صلی اللہ کو بغیر کامل علم اور وسیع واقفیت کے کا ذب اور مفتری کہتا تھا اور دوسرے تمام
انبیاء علیهم السلام کو بھی گالیاں دیتا تھا اور جو خدا کا برگزیدہ د خدا کا برگزیدہ نبی ایسے وقت میں آیا کہ جب تمام
عرب اور فارس اور شام اور روم اور تمام بلاد یوروپ مخلوق پرستی میں گرفتار تھے اور با قرار پنڈت
دیانند اس زمانہ میں تمام آریہ ورت بھی بت پرستی میں ڈوبا ہوا تھا اور کسی حصہ زمین میں خدا کی

حقيقة الوحى
توحید قائم نہیں رہی تھی اور اسی نبی نے ظاہر ہو کر تو حید کو نئے سرے قائم کیا اور زمین پر خدا ۲۹۰
کے جلال اور عظمت کا سکہ جمایا اور ہزار ہا نشانوں اور معجزات سے اپنی سچائی ظاہر کی اور
اب تک اُس کے معجزات ظہور میں آ رہے ہیں ۔ پس کیا یہ شرافت اور تہذیب کا طریق تھا
کہ ایسے عظیم الشان نبی کو جو خدا کے جلال کو زمین پر ظاہر کرنے والا اور بت پرستی کو نابود
کرنے والا اور نئے سرے تو حید کو قائم کرنے والا تھا گندی گالیوں سے یاد کیا جاوے؟
اور کبھی بھی بس نہ کیا جاوے ! بازاروں میں گالیاں دیں؟ عام مجمعوں میں گالیاں دیں؟
ہر ایک کو چہ وگلی میں گالیاں دیں؟ خدا غضب میں دھیما ہے اور نہایت کریم و رحیم ہے مگر
آخر سرکش اور بے حیا کو پکڑتا ہے۔ معاملہ آخرت کا ابھی مخفی ہے مگر ایسے مذہب کو ضرور خدا
کی طرف سے کہنا پڑتا ہے جو زندہ خدا کے زندہ نشان دکھا تا ہو انسان ہر ایک عمدہ تعلیم کی
نقل اتار سکتا ہے مگر خدا کے نشانوں کی نقل نہیں اتار سکتا۔ پس اس معیار کی رو سے آج
روئے زمین پر زندہ مذہب صرف اسلام ہے مگر باوجود اس کے ہم نہیں کہہ سکتے کہ
ہندوؤں کے پیشوا اور اوتار کا ذب اور مکار تھے اور نہ (نعوذ باللہ ) ہم اُن کو گالیاں
دیتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ کوئی آبا دستی اور ملک نہیں جس میں
اُس نے کوئی نبی نہ بھیجا ہو جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ۔
یعنی کوئی ایسی اُمت نہیں جس میں خدا کا کوئی نبی نہ آیا ہو مگر ہم اس عقیدہ کو سمجھ نہیں سکتے
ہیں اور سب
کہ با وجود خدا کے وسیع بلا داورا قالیم کے جو سب اُس کی ہدایت کے محتاج ہے
اُس کے بندے ہیں پھر بھی خدا تعالیٰ کا قدیم سے آریہ ورت سے ہی تعلق رہا اور دوسری
قو میں اُس کی براہ راست ہدایت سے محروم رہی ہیں۔ خدا کا موجودہ قانون بھی ہم اُس
کے برخلاف پاتے ہیں وہ دوسرے ممالک میں اب بھی اپنی وحی اور الہام سے اپنے
وجود کا پتہ دیتا ہے اپنے بندوں کی نسبت خدا کی طرف سے یہ پکش پات اور طرفداری
اُس کی ذات کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی جو شخص اُس کی طرف دل اور جان سے رجوع
فاطر: ۲۵

حقيقة الوحى
۲۹۱ کرے وہ بھی اُس کی طرف رجوع برحمت کرتا ہے خواہ ہندی ہو اور خواہ عربی وہ کسی کو ضائع
کرنا نہیں چاہتا اُس کی رحمت عام ہے کسی خاص ملک سے محدود نہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ
جسمانی طور پر بھی خدا تعالیٰ کی نعمتیں ہر ایک جگہ پائی جاتی ہیں ہر ایک ملک میں پانی موجود ہے
جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہے ۔ ہر ایک ملک میں اناج موجود ہے جیسا کہ آریہ ورت
میں موجود ہے ہر ایک ملک میں وہ نعمتیں موجود ہیں جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہیں تو
پھر جبکہ خدا نے جسمانی طور پر اپنے فیضان میں کسی قوم اور ملک سے فرق نہیں کیا تو کیا کوئی
سمجھ سکتا ہے کہ روحانی طور پر اُس نے فرق کیا ہے اُس کے سب بندے ہیں کیا کالے اور
کیا گورے اور کیا ہندی اور کیا عربی۔ پس یہ غیر محدود صفات والا خدا کسی تنگ دائرہ میں
محدود نہیں ہو سکتا اور اُس کو محدود کرنا تنگ ظرفی اور نادانی ہے۔
اب ہم وہ اشعار ذیل میں لکھتے ہیں جن میں لیکھرام کے قتل کئے جانے کی پیشگوئی ہے
اور جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں یہ اشعار اُس کے مارے جانے سے پانچ برس پہلے طبع
ہو کر تمام پنجاب اور ہندوستان میں شائع ہو چکے ہیں اور وہ یہ ہیں اور اُن کے آخر میں
لیکھرام کی نعش کی تصویر چسپاں کی گئی ہے۔
عجب نوری است در جان محمد
ز ظلمت ہا دلے آنگه شود صاف
عجب دارم دل آن ناکسان را
ندانم بیچ نفسی در دو عالم
خدا زان سینه بیزارست صد بار
اشعار
عجب لعلیست در کان محمد
که گردد از محبان محمد
که رو تابند از خوان محمد
که دارد شوکت و شان محمد
که هست از کینه داران محمد

حقيقة الوحى
خدا خود سوزد آن کرم دنی را
که باشد از عدوان محمد
اگر خواهی نجات از مستی نفس
بیا در ذیل مستان محمد
اگر خواهی که حق گوید شنایت
بشو از دل شنا خوان محمد
اگر خواہی دلیلی عاشقش باش محمد
بست
برہان محمد
سرے دارم فدائے خاک احمد دلم ہر وقت قربان محمد
بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم
شار روئے تابان محمد
درین ره گر گشندم در بسوزند
نتابم رو
ز ایوان محمد
یسے سہل است از دنیا بریدن
بیاد حسن
و احسان محمد
فدا شد در رهش هر ذره من
که دیدم حسن پنهان محمد
دگر استاد را نامی ندانم
که خواندم در دبستان محمد
بدیگر دلبرے کارے ندارم
مرا آن گوشه چشمی بباید
دل دارم به پهلویم مجوئید
من آن خوش مرغ از مرغان قدسم
تو جان ما منور کردی از عشق
دریغا گر دہم صد جاں دریں راہ
۲۹۳ چه هیت ها بدادند ایں جواں را
رہ مولے کہ گم کردند مردم
که هستم گشته آن محمد
نخواهم جز گلستان محمد
که بستیمش بدامان محمد
که دارد جا به بستان محمد
فدایت جانم اے جان محمد
نباشد نیز شایان محمد
که ناید کس
به میدان محمد
بجو در آل و اعوان محمد

آج 10 میں سے 10 باقی