۱۲۶۔ میر عباس علی کی مخالفت
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
۱۲۶ نشان۔ لودہ نہ میں ایک صاحب میر عباس علی نام تھے جو بیعت کرنے والوں ﴿۲۹۴
میں داخل تھے چند سال تک انہوں نے اخلاص میں ایسی ترقی کی کہ اُن کی موجودہ حالت
کے لحاظ سے ایک دفعہ الہام ہوا اصلها ثابت وفرعها في السماء اس الہام سے صرف
اس قدر مطلب تھا کہ اُس زمانہ میں وہ راسخ الاعتقاد تھے اور ایسے ہی انہوں نے اُس زمانہ
میں آثار ظاہر کئے کہ اُن کے لئے بجز میرے ذکر کے اور کوئی ورد نہ تھا اور ہر ایک میرے خط کو
نہایت درجہ متبرک سمجھ کر اپنے ہاتھ سے اُس کی نقل کرتے تھے اور لوگوں کو وعظ ونصیحت کرتے
تھے اور اگر ایک خشک ٹکڑا بھی دستر خوان کا ہو تو متبرک سمجھ کر کھا جاتے تھے اور سب سے پہلے
لدھیانہ سے وہی قادیان میں آئے تھے۔ ایک مرتبہ مجھ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھایا گیا کہ
عباس علی ٹھوکر کھائے گا اور برگشتہ ہو جائے گا ۔ وہ میرا خط بھی اُنہوں نے میرے ملفوظات
میں درج کر لیا بعد اس کے جب اُن کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ کو کہا کہ مجھ کو اس کشف
سے جو میری نسبت ہوا بڑا تعجب ہوا کیونکہ میں تو آپ کے لئے مرنے کو تیار ہوں۔ میں نے
جواب دیا کہ جو کچھ آپ کے لئے مقدر ہے وہ پورا ہوگا ۔ بعد اس کے جب وہ زمانہ آیا کہ میں
نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو وہ دعویٰ اُن کو ناگوار گزرا ۔ اول دل ہی دل میں پیچ و تاب
کھاتے رہے بعد اس کے اس مباحثہ کے وقت کہ جو مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب سے
لدھیانہ میں میری طرف سے ہوا تھا اور اس تقریب سے چند دن اُن کو مخالفوں کی صحبت بھی
میسر آگئی تو نوشتہ تقدیر ظاہر ہو گیا اور وہ صریح طور پر بگڑ گئے اور پھر ایسے بگڑے کہ وہ یقین
دل کا اور وہ نورانیت منہ کی جو تھی وہ سب جاتی رہی اور ارتداد کی تاریکی ظاہر ہو گئی اور مرتد
ہونے کے بعد ایک دن وہ لدھیانہ میں پیر افتخار احمد صاحب کے مکان پر مجھے ملے اور کہنے
لگے کہ آپ کا اور ہمارا اس طرح پر مقابلہ ہو سکتا ہے کہ ایک حجرہ میں ہم دونوں بند کئے جائیں
اور دس دن تک بندر ہیں پھر جو جھوٹا ہوگا مر جائے گا ۔ میں نے کہا میر صاحب ایسی خلاف
شرع آزمائشوں کی کیا ضرورت ہے کسی نبی نے خدا کی آزمائش نہیں کی مگر مجھے اور آپ کو خدا
حقيقة الوحى
۲۹۵ دیکھ رہا ہے وہ قادر ہے کہ بطور خود جھوٹے کو سچے کے روبرو ہلاک کر دے اور خدا کے نشان تو
بارش کی طرح برس رہے ہیں اگر آپ طالب صادق ہیں تو قادیان میں میرے ساتھ چلیں
جواب دیا کہ میری بیوی بیمار ہے میں جا نہیں سکتا اور شائد یہ جواب دیا کہ کسی جگہ گئی ہوئی ہے
یاد نہیں رہا۔ میں نے کہا کہ اب بس خدا کے فیصلہ کے منتظر رہو پھر اُسی سال میں وہ فوت ہو
گئے اور کسی حجرہ میں بند کئے جانے کی ضرورت نہ رہی پس یہ خوف کا مقام ہے کہ آخر عباس علی
کا کیا انجام ہوا اور اس قدر ترقی کے بعد ایک ہی دم میں تنزل کے گڑھے میں پڑ گیا۔ اور
اُس کے حالات سے یہ تجربہ ہوا کہ اگر کسی شخص کی نسبت خوشنودی کا بھی الہام ہو تو
بسا اوقات خوشنودی بھی کسی خاص وقت تک ہوتی ہے یعنی جب تک کہ کوئی خوشنودی کے
کام کرے جیسا کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں کافروں پر جا بجا غضب ظاہر فرماتا ہے اور
جب اُن میں سے کوئی مومن ہو جاتا ہے تو معاً وہ غضب رحمت کے ساتھ بدل جاتا ہے اور
اسی طرح کبھی رحمت غضب کے ساتھ بدل جاتی ہے اسی وجہ سے حدیث شریف میں ہے
کہ ایک شخص بہشتیوں کے اعمال بجالاتا ہے یہاں تک کہ اس میں اور بہشت میں ایک
بالشت کا فرق رہ جاتا ہے اور دراصل قضا و قدر میں وہ جہنمی ہوتا ہے تو آخر کار کوئی ایسا عمل یا
کوئی ایسا عقیدہ اس سے سرزد ہو جاتا ہے کہ وہ جہنم میں ڈالا جاتا ہے اسی طرح ایک شخص
بہشتی ہوتا ہے اور جہنمیوں کے عمل کرتا ہے یہاں تک کہ اُس میں اور جہنم میں صرف ایک
بالشت کا فرق رہ جاتا ہے اور آخر کار اُس کی تقدیر غالب آجاتی ہے اور پھر وہ نیک عمل بجا
لانا شروع کرتا ہے اور اسی پر اُس کی موت ہوتی ہے اور بہشت میں داخل کیا جاتا ہے اور
اس پیشگوئی کی سچائی کا یہ ثبوت ہے جس سے کوئی مخالف انکار نہیں کر سکتا کہ وہ کتاب میر
اسی لئے ہر وقت نماز میں یہ دعا خدا تعالیٰ نے سکھلائی ہے ( اور فرض کر دی ہے کہ اس کے بدوں
نماز نہیں ہوسکتی ) کہ غیر المغضوب عليهم یعنی ایسا نہ ہو کہ ہم منعم عليہ ہونے کے بعد
مغضوب علیہ ہو جاویں۔ پس ہمیشہ خدا تعالیٰ کی بے نیازی سے ڈرتے رہنا چاہیے۔ منہ