۱۲۷۔ اب رحم کا وقت نہیں
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
عباس علی کی جس میں اُس نے اپنے ہاتھ سے میری یہ پیشگوئی لکھی ہے ( جو پوری ہو گئی ) وہ
اب تک موجود ہے اور میں نے اُس کی وفات کے بعد اُس کو ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ
سیاہ کپڑے پہنے ہوئے ہے ( جو سر سے پیر تک سیاہ ہیں ) اور مجھ سے قریباً سو قدم کے فاصلہ
پر کھڑا ہے اور مجھ سے مدد کے طور پر کچھ مانگتا ہے میں نے جواب دیا کہ اب وقت گزر گیا ۲۹۶
اب ہم میں اور تم میں بہت فاصلہ ہے تو میرے تک پہنچ نہیں سکتا۔
۱۲۷ - نشان ۔ ایک شخص سچ رام نام امرت سر کی کمشنری نری میں میں سر سر را رشتہ دار تھا اور پہلے
وہ ضلع سیالکوٹ میں صاحب ڈپٹی کمشنر کا سر رشتہ دار تھا اور وہ مجھ سے ہمیشہ مذہبی بحث
رکھا کرتا تھا اور دین اسلام سے فطرتاً ایک کینہ رکھتا تھا اور ایسا اتفاق ہوا کہ میرے ایک
بڑے بھائی تھے انہوں نے تحصیلداری کا امتحان دیا تھا اور امتحان میں پاس ہو گئے تھے
اور وہ ابھی گھر میں قادیان میں تھے اور نوکری کے امیدوار تھے ایک دن میں اپنے
چوبارہ میں عصر کے وقت قرآن شریف پڑھ رہا تھا جب میں نے قرآن شریف کا دوسرا
صفحہ اُلٹانا چاہا تو اسی حالت میں میری آنکھ کشفی رنگ پکڑ گئی اور میں نے دیکھا کہ سچ رام
سیاہ کپڑے پہنے ہوئے اور عاجزی کرنے والوں کی طرح دانت نکالے ہوئے میرے
سامنے آکھڑا ہوا جیسا کہ کوئی کہتا ہے کہ میرے پر رحم کرا دو۔ میں نے اس کو کہا کہ اب
رحم کا وقت نہیں ۔ اور ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ اسی وقت یہ شخص
فوت ہو گیا ہے اور کچھ خبر نہ تھی۔ بعد اس کے میں نیچے اُترا۔ اور میرے بھائی کے پاس
چھ سات آدمی بیٹھے ہوئے تھے اور ان کی نوکری کے بارہ میں باتیں کر رہے تھے میں نے
کہا کہ اگر پنڈت سبح رام فوت ہو جائے تو وہ عہدہ بھی عمدہ ہے ان سب نے میری بات
سن کر قہقہہ مار کر ہنسی کی کہ کیا چنگے بھلے کو مارتے ہو ۔ دوسرے دن یا تیسرے دن خبر
آگئی کہ اُسی گھڑی سچ رام ناگہانی موت سے اس دنیا سے گذر گیا ۔
۱۲۸ نشان ۔ اار فروری ۱۹۰۶ ء کو بنگالہ کی نسبت ایک پیشگوئی کی گئی تھی جس کے
حقيقة الوحى
یہ الفاظ تھے پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب اُن کی دلجوئی ہوگی ۔ اُس کی
تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ سب کو معلوم ہے گورنمنٹ نے تقسیم بنگالہ کی نسبت حکم نافذ کیا تھا
اور یہ حکم بنگالیوں کی دل شکنی کا باعث اس قدر ہوا تھا کہ گویا اُن کے گھروں میں ماتم پڑ گیا
۲۹۷ تھا اور انہوں نے تقسیم بنگالہ کے رک جانے کی نسبت بہت کوشش کی مگر نا کام رہے بلکہ
برخلاف اس کے یہ نتیجہ ہوا کہ ان کا شور و غوغا گورنمنٹ کے افسروں نے پسند نہ کیا اور ان کی
نسبت ان افسروں کی طرف سے جو کچھ کار روائیاں ہوئیں ہمیں اس جگہ اُس کی تفصیل کی بھی
ضرورت نہیں۔ خاص کر فکر لفٹنٹ گورنر کو انہوں نے اپنے لئے ملک الموت سمجھا اور ایسا اتفاق
ہوا کہ ان ایام میں کہ بنگالی لوگ اپنے افسروں کے ہاتھ سے دکھ اُٹھا رہے تھے۔ اور سرفلر
کے انتظام سے جاں بلب تھے مجھے مذکورہ بالا الہام ہوا یعنی یہ کہ پہلے بنگالہ کی نسبت جو
کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی چنانچہ میں نے اس پیشگوئی کو انہیں دنوں میں
شائع کر دیا۔ سو یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ بنگالہ کا لفٹنٹ گورنر فکر صاحب جس
کے ہاتھ سے بنگالی لوگ تنگ آگئے تھے اور اس قدرشا کی تھے کہ اُن کی آہیں آسمان تک پہنچ
گئی تھیں یک دفعہ مستعفی ہو گیا وہ کا غذات شائع نہیں کئے گئے جن کی وجہ سے استعفا دیا گیا
مگر فکر صاحب کے استعفیٰ پر جس قدر خوشی کا اظہار بنگالیوں نے کیا ہے جیسا کہ بنگالی
اخباروں سے ظاہر ہے وہ سب سے بڑھ کر گواہ اس بات پر ہے کہ بنگالیوں نے فلر کی
علیحدگی میں اپنی دلجوئی محسوس کی ہے اور فکر کے استعفا دینے سے اُن کے خوشی کے جلسے اور
عام طور پر خوشی کے نعرے اس بات کی شہادت دے رہے ہیں کہ در حقیقت فکر کی علیحدگی
سے اُن کی دلجوئی ہوئی ہے بلکہ پورے طور پر دلجوئی ہو گئی ہے اور یہ کہ انہوں نے فکر کی
علیحدگی کو اپنے لئے گورنمنٹ کا بڑا احسان سمجھا ہے پس فکر کے استعفا میں جس غرض کو کہ
گورنمنٹ نے اپنی کسی مصلحت سے پوشیدہ کیا ہے وہ غرض بنگالیوں کی بے حد خوشیوں سے
ظاہر ہو رہی ہے اور اس سے بڑھ کر پیشگوئی کے پورا ہونے کا اور کیا ثبوت ہوگا کہ بنگالیوں
حقيقة الوحى
نے اپنی دلجوئی اس کارروائی میں خود مان لی ہے اور گورنمنٹ کا بے انتہا شکر کیا ہے۔ اور یہ
میری پیشگوئی صرف ہمارے رسالہ ریویو آف ریلیجنز میں ہی شائع نہیں ہوئی تھی بلکہ
پنجاب کے بہت سے اخباروں نے اس کو شائع کیا تھا یہاں تک کہ خود بنگالہ کے بعض نامی ۲۹۸
اخباروں نے اس پیشگوئی کو شائع کر دیا تھا۔
اور ایک اور دلیل اس بات پر کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ہے یہ ہے کہ امرت بازار پتر کا
کلکتہ کا انگریزی اخبار جو بنگالیوں کا سب سے زیادہ مشہور اخبار ہے لکھتا ہے جس کے فقرہ
ذیل کو اخبار رسول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور نے ۲۲ را گست ۱۹۰۶ء کی اشاعت میں درج کیا ہے
اور وہ یہ ہے۔ ” یہ اغلب ہے کہ اس کا یعنی فکر کا جانشین ( نیا لفٹنٹ گورنر ) خاص دلجوئی کی
پالیسی اختیار کرے گا۔ اس میں شک نہیں کہ یہ عین ہمارے مقصد کے مطابق ہے۔“
اخبار مذکور کے اس فقرہ سے بھی ظاہر ہے کہ اُس نے اس بارہ میں اپنی اطمینان ظاہر کی
ہے کہ ضرور ہی لفٹنٹ گورنر کا یہ فرض ہوگا کہ بنگالیوں کی دلجوئی کرتا رہے۔ پس اخبار مذکور بھی
پیشگوئی کے پورا ہونے کی ایک شہادت ہے۔
پھر آخر میں ہم اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ایک اور زبردست دلیل لکھتے ہیں اور وہ
یہ کہ ایک انگریز افسر جو پچاس سال گور پاس سال گورنمنٹ کے ایک ممتاز عہدہ پر رہا ہے اخبار سول اینڈ
ملٹری گزٹ لاہور مورخہ ۲۴ را گست ۱۹۰۶ء میں ایک لمبی چٹھی کے اثناء میں جس میں یہ ظاہر
کیا گیا ہے کہ سرفکر کا استعفیٰ عین بنگالی بابوؤں کے منشاء کے مطابق ہے لکھتا ہے اس میں کچھ
شک نہیں کہ اُس کے یعنی فکر کے جانشین کو یہ حکم ( حکام بالا سے ملا ہے اور اُس نے اُس کو
قبول کیا ہے کہ شر انگیز بابوؤں کے ساتھ دلجوئی کا طریق اختیار کرے۔
اب دیکھو کہ کسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہو گئی خدا تازہ بتازہ اپنے نشان
دکھلاتا جاتا ہے آہ! کیسے غافل دل ہیں کہ پھر قبول نہیں کرتے ہم ان متواتر نشانوں سے ایسے