۱۳۳۔ آئی لَوْیُو.آئی ایم وِد یُو

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
تمہاری فرودگاہ کے ارد گرد فر شتے پہرہ دے رہیں۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا امن است
در مقام محبت سرائے ما۔ پھر چند روز کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ اردگرد کے دیہات میں سے
۳۰۳ ایک گاؤں کا باشندہ جو نامی چور تھا چوری کے ارادہ سے ہمارے باغ میں آیا اور اس کا نام
بشن سنگھ تھا۔ رات کا پچھلا حصہ تھا۔ جب وہ اس ارادہ سے باغ میں داخل ہوا مگر موقع نہ ملنے
سے ایک پیاز کے کھیت میں بیٹھ گیا۔ اور بہت سی پیاز اُس نے توڑی اور ایک ڈھیر لگا دیا اور
پھر کسی نے دیکھ لیا تب وہاں سے دوڑا اور وہ اس قد رقوی ہیکل تھا کہ اُس کو دس آدمی بھی پکڑ
نہ سکتے ۔ اگر خدا کی پیشگوئی نے پہلے سے اُس کو پکڑا ہوا نہ ہوتا ۔ دوڑنے کے وقت ایک گڑھے
میں پیر اُس کا جاپڑا پھر بھی وہ سنبھل کر اُٹھا مگر آگے پیچھے سے لوگ پہنچ گئے اور اس طرح پر
سردار بشن سنگھ با وجود اپنی سخت کوشش کے پکڑے گئے اور عدالت میں جاتے ہی سزایاب ہو گئے
بعد اس کے ہمارے سکونتی مکان میں سے جو باغ میں ہے جس میں ہم دن کے وقت رہتے تھے
ایک بڑا سانپ نکلا جو ایک زہریلہ سانپ تھا اور بڑا لمبا تھا وہ بھی اس چور کی طرح اپنی سزا کو
پہنچا اور اس طرح پر فرشتوں کی حفاظت کا ثبوت ہمیں دست بدست مل گیا ۔
۱۳۳۔ نشان۔ میں انگریزی سے بالکل بے بہرہ ہوں تا ہم خدا تعالیٰ نے بعض
پیشگوئیوں کو بطور موہبت انگریزی میں میرے پر ظاہر فرمایا ہے جیسا کہ براہین کے صفحہ ۴۸۰
وا ۴۸ و ۴۸۳ و ۴ ۴۸ و صفحہ ۵۲۲ میں یہ پیشگوئی ہے جس پر ۲۵ برس گزر گئے اور وہ یہ ہے:
I love you۔ I am with you۔ Yes I am happy۔ Life of
pain۔ I shall help you۔ I can, what I will do, We can,
what we will do۔ God is coming by His army۔ He is
with you to kill enemy۔ The days shall come when
God shall help you۔ Glory be to the Lord۔ God
maker of earth and heaven۔
*
د اس پیشگوئی کے گواہ مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور تمام جماعت کے لوگ ہیں کہ جو باغ میں میرے ساتھ تھے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دس لارڈ “ ہونا چاہیے بمطابق براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۲۳ - (ناشر)

حقيقة الوحى
آئی لو یو ۔ آئی ایم ودیو - لیس آئی ایم پی ، لائف آف پین ۔ آئی شیل ہیلپ یو ۔ آئی ۳۰۴
*
کین واٹ آئی دل ڈو۔ وی کین واٹ وی وِل ڈو ، گو ڈاز کمنگ ہائی ہر آرمی ۔ ہی ازود
یوٹور کل اینمی ۔ دی ڈیز نشہ ی ڈیز شیل کم وین گوڈ شیل ہیلپ یو - گلوری بی ٹو دی لارڈ ۔ گوڈ میکر
آف ارتھ اینڈ ہیون
( ترجمہ ) میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ ہاں میں خوش ہوں۔
زندگی دکھ کی (یعنی موجودہ زندگی تمہاری تکالیف کی زندگی ہے ) میں تمہاری مدد کروں گا۔
میں کر سکتا ہوں جو چاہوں گا ۔ ہم کر سکتے ہیں جو چاہیں گے۔ خدا تمہاری طرف ایک لشکر کے
ساتھ چلا آتا ہے۔ وہ دشمن کو ہلاک کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہے وہ دن آتے ہیں کہ
خدا تمہاری مدد کرے گا۔ خدائے ذوالجلال آفریننده زمین و آسمان ۔
یہ وہ پیشگوئی ہے کہ انگریزی میں خدائے واحد لا شریک نے کی حالانکہ میں
انگریزی خوان نہیں ہوں اور بکلی اس زبان سے نا واقف ہوں مگر خدا نے چاہا کہ اپنے آئندہ
وعدوں کو اس ملک کی تمام شہرت یافتہ زبانوں میں شائع کرے سو اس پیشگوئی میں خدا تعالیٰ
ظاہر فرماتا ہے کہ جو تمہاری موجودہ حالت دُکھ اور تکلیف کی ہے میں اس کو دور کروں گا اور
میں تمہاری مدد کروں گا۔ اور ایک فوج کے ساتھ تمہارے پاس آؤں گا اور دشمن کو ہلاک
کروں گا۔ اس پیشگوئی میں سے بہت کچھ حصہ پورا ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر ایک نعمت
کا دروازہ میرے پر کھول دیا ہے اور ہزار ہا انسان دل و جان سے میری بیعت میں داخل
حاشیہ : چونکہ یہ غیر زبان میں الہام ہے اور الہام الہی میں ایک سرعت ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے کہ
بعض الفاظ کے ادا کرنے میں کچھ فرق ہو اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہ خدا تعالیٰ انسانی محاورات کا
پابند نہیں ہوتا یا کسی اور زمانہ کے متروکہ محاورہ کو اختیار کرتا ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ بعض جگہ انسانی
گریمر یعنی صرف و نحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیریں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً یہ آیت
ان هذين لَسْحِرْن کے انسانی نحو کی رو سے ان ھذین چاہیے ۔ منہ
اطه : ۶۴ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دیس لارڈ “ ہونا چاہیے بمطابق براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۲۳ - (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی