۱۳۵۔ تین اعضاء پر رحمت نازل کی گئی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
نکل گیا تھا کہ پانچ روپے آئے ہیں اور ساتھ اس کے منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ کا ایک ۳۰۶
کارڈ بھی تھا اور یہ روپیہ ۶ ستمبر ۱۸۸۳ ء کو پہنچا تھا جس دن یہ الہام ہوا۔ پس اس مبارک
دن کی یادداشت کے لئے اور نیز آریوں کو گواہ بنانے کے لئے ایک روپیہ کی شیرینی تقسیم کی
گئی جس کو ایک آریہ لایا اور آریوں کو اور نیز دوسروں کو دی گئی تا اگر یوں نہیں تو شیرینی
کھا کر ہی اس نشان کو یاد رکھیں ۔
۱۳۵ نشان ۔ ایک دفعہ بباعث مرض ذیا بیطس جو قریباً بین سال سے مجھے دامن گیر
ہے آنکھوں کی بصارت کی نسبت بہت اندیشہ ہوا کیونکہ ایسے امراض میں نزول الماء کا
سے تسلی اور
سخت خطرہ ہوتا ہے تب خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم ۔ نے فضل و کرم سے مجھے اپنی اس وحی سے تو
اطمینان اور سکینت بخشی اور وہ وحی یہ ہے نزلت الرحمة على ثلث۔ العين وعلى
الأخريين یعنی تین اعضاء پر رحمت نازل کی گئی ۔ ایک آنکھیں اور دو اور عضو اور اُن کی
تصریح نہیں کی ۔ اور میں خدا تعالیٰ اتعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ پندرہ میں برس کی عمر
میں میری بینائی تھی ایسی ہی اس عمر میں بھی کہ قریب ستر برس تک پہنچ گئی ہے وہی بینائی ہے
سو یہ وہی رحمت ہے جس کا وعدہ خدا تعالیٰ کی وحی میں دیا گیا تھا۔
۱۳۶ نشان۔ مجھے دماغی کمزوری اور دوران سر کی وجہ سے بہت سی نا طاقتی ہو گئی تھی
یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اب میری حالت بالکل تالیف تصنیف کے لائق نہیں
رہی اور ایسی کمزوری تھی کہ گویا بدن میں روح نہیں تھی ۔ اس حالت میں مجھے الہام ہوا
تُرَدُّ الیک انوار الشباب یعنی جوانی کے نور تیری طرف واپس کئے ۔ بعد اس کے
چند روز میں ہی مجھے محسوس ہوا کہ میری گم شدہ قوتیں پھر واپس آتی جاتی ہیں ۔ اور تھوڑے
دنوں کے بعد مجھ میں اس قدر طاقت ہو گئی کہ میں ہر روز دود و جز و نو تالیف کتاب
کو اپنے ہاتھ سے لکھ سکتا ہوں اور نہ صرف لکھنا بلکہ سوچنا اور فکر کرنا جونئی تالیف
حقيقة الوحى
۳۰۷ کے لئے ضروری ہے پورے طور پر میسر آ گیا ہاں دو مرض میرے لاحق حال ہیں ایک بدن کے
اوپر کے حصہ میں اور دوسری بدن کے نیچے کے حصہ میں ۔ اوپر کے حصہ میں دوران سر ہے اور
نیچے کے حصہ میں کثرت پیشاب ہے اور یہ دونوں مرضیں اُسی زمانہ سے ہیں جس زمانہ سے
میں نے اپنا دعوی مامور من اللہ ہونے کا شائع کیا ہے میں نے ان کے لئے دعا ئیں بھی کیں
مگر منع میں جواب پایا اور میرے دل میں القا کیا گیا کہ ابتدا سے مسیح موعود کے لئے یہ نشان
مقرر ہے کہ وہ دو زرد چادروں کے ساتھ دوفرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اُترے
گا۔ سو یہ وہی دو زرد چادریں ہیں جو میری جسمانی حالت کے ساتھ شامل کی گئیں ۔ انبیاء
علیهم السلام کے اتفاق سے زرد چادر کی تعبیر بیماری ہے اور دوز رد چادر میں دو بیماریاں ہیں جو
دو حصہ بدن پر مشتمل ہیں اور میرے پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی کھولا گیا ہے کہ دو زرد
چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ پورا ہوتا ۔
یادر ہے کہ مسیح موعود کی خاص علامتوں میں سے یہ لکھا ہے کہ (۱) وہ دو زرد چادروں
کے ساتھ اُترے گا (۲) اور نیز یہ کہ دوفرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اترے گا
(۳) اور نیز یہ کہ کافر اس کے دم سے مریں گے (۴) اور نیز یہ کہ وہ ایسی حالت میں دکھائی
دے گا کہ گویا غسل کر کے حمام میں سے نکلا ہے اور پانی کے قطرے اُس کے سر پر سے
موتیوں کے دانوں کی طرح ٹپکتے نظر آئیں گے (۵) اور نیز یہ کہ وہ دجال کے مقابل پر
خانہ کعبہ کا طواف کرے گا (۶) اور نیز یہ کہ وہ صلیب کو توڑے گا ( ۷ ) اور نیز یہ کہ وہ خنزیر کو
قتل کرے گا (۸) اور نیز یہ کہ وہ بیوی کرے گا اور اُس کی اولاد ہوگی (۹) اور نیز یہ کہ وہی
ہے جو دجال کا قاتل ہوگا (۱۰) اور نیز یہ کہ مسیح موعود قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ فوت ہوگا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں داخل کیا جائے گا۔ وتلک عشرة کاملة۔
پس دو زرد چادروں کی نسبت ہم بیان کر چکے ہیں کہ وہ دو بیماریاں ہیں جو بطور
حقيقة الوحى
علامت کے مسیح موعود کے جسم کو اُن کا روز ازل سے لاحق ہونا مقدر کیا گیا تھا تا اس کی ۳۰۸
غیر معمولی صحت بھی ایک نشان ہو۔
اور دوفرشتوں سے مراد اس کے لئے دو قسم کے غیبی سہارے ہیں جن پر ان کی اتمام
حجت موقوف ہے (۱) ایک وهبی علم متعلق عقل اور نقل کے ساتھ اتمام حجت جو بغیر کسب
اور اکتساب کے اُس کو عطا کیا جائے گا (۲) دوسری اتمام حجت نشانوں کے ساتھ جو بغیر
انسانی دخل کے خدا کی طرف سے نازل ہوں گے اور دوفرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر
اُس کا اُترنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کی ترقی کے لئے غیب سے سامان میسر
ہوں گے اور اُن کے سہارے سے کام چلے گا۔ اور میں اس سے پہلے ایک خواب بیان کر چکا
ہوں کہ میں نے دیکھا کہ ایک تلوار میرے ہاتھ میں دی گئی ہے جس کا قبضہ تو میرے ہاتھ
میں ہے اور نوک اُس کی آسمان میں ہے اور میں دونوں طرف اُس کو چلاتا ہوں اور ہر ایک
طرف چلانے سے صدہا انسان قتل ہوتے جاتے ہیں جس کی تعبیر خواب ہی میں ایک بندہ صالح
نے یہ بیان کی کہ یہ اتمام حجت کی تلوار ہے اور دہنی طرف سے مراد وہ اتمام حجت ہے جو
بذریعہ نشانوں کے ہوگا اور بائیں ں ط طرف سے وہ اتمام م حجت حجت مراد ہے جو بذریعہ به عقل عقل اور نقل
کے ہوگا اور یہ دونوں طور کا اتمام حجت بغیر انسانی کسب اور کوشش کے ظہور میں آئے گا۔
اور کافروں کو اپنے دم سے مارنا اس سے یہ مطلب ہے کہ مسیح موعود کے نفس سے یعنی
اُس کی توجہ سے کافر ہلاک ہوں گے اور مسیح موعود کا ایسا دکھائی دینا کہ گویا وہ حمام سے غسل
کر کے نکلا ہے اور موتیوں کے دانوں کی طرح آب غسل کے قطرے اُس کے سر پر سے
ٹپکتے ہیں اس کشف کے معنے یہ ہیں کہ مسیح موعود اپنی بار بار کی تو بہ اور تضرع سے اپنے اس
تعلق کو جو اس کو خدا کے ساتھ ہے تازہ کرتا رہے گا گویا وہ ہر وقت غسل کرتا ہے اور اُس
پاک غسل کے پاک قطرے موتیوں کی طرح اس کے سر پر سے ٹپکتے ہیں یہ نہیں کہ
انسانی سرشت کے برخلاف اس میں کوئی خارق عادت امر ہے ہر گز نہیں ہرگز نہیں۔ کیا
حقيقة الوحى
۳۰۹ لوگوں نے اس سے پہلے خارق عادت امر کا عیسی بن مریم میں نتیجہ نہیں دیکھ لیا جس نے کروڑہا
انسانوں کو جہنم کی آگ کا ایندھن بنا دیا تو کیا اب بھی یہ شوق باقی ہے کہ انسانی عادت کے
برخلاف عیسی آسمان سے اُترے فرشتے بھی ساتھ ہوں اور اپنے منہ کی پھونک سے لوگوں کو
ہلاک کرے اور موتیوں کی طرح قطرے اُس کے بدن سے ٹپکتے ہوں ۔ غرض مسیح موعود کے
بدن سے موتیوں کی طرح قطرے ٹپکنے کے معنے جو میں نے لکھے ہیں وہ صحیح ہیں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے کڑے دیکھے تھے تو کیا اس سے کڑے ہی مراد
تھے؟ ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گائیاں ذبح ہوتے دیکھیں تو کیا اس سے گائیاں ہی
مراد تھیں؟ ہرگز نہیں بلکہ ان کے اور معانی تھے۔ پس اسی طرح مسیح موعود کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا اس رنگ میں دیکھنا کہ گویا وہ غسل کر کے آتا ہے اور غسل کے قطرے موتیوں کی طرح
اس کے سر پر سے ٹپکتے ہیں اس کے یہی معنی ہیں کہ وہ بہت تو بہ کرنے والا اور رجوع کرنے والا
ہوگا اور ہمیشہ اُس کا تعلق خدا تعالیٰ سے تازہ بتازہ رہے گا گویا وہ ہر وقت غسل کرتا ۔ ہے اور پاک
رجوع کے پاک قطرے موتیوں کے دانوں کی طرح اُس کے سر پر سے ٹپکتے ہیں۔ ایک دوسری
حدیث میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کو غسل سے مشابہت دی ہے جیسا کہ نماز کی
خوبیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کسی کے گھر کے دروازے کے آگے
نہر ہو اور وہ پانچ وقت اُس نہر میں غسل کرے تو کیا اُس کے بدن پر میل رہ سکتی ہے صحابہ نے
عرض کیا کہ نہیں ۔ تب آپ نے فرمایا کہ اسی طرح جو شخص پانچ وقت نماز پڑھتا ہے ( جو جامع
تو بہ اور استغفار اور دعا اور تضرع اور نیاز اور تحمید اور تسبیح ہے ) اُس کے نفس پر بھی گناہوں کی
میل نہیں رہ سکتی گویا وہ پانچ وقت غسل کرتا ہے ۔ اس حدیث سے ظاہر ہے کہ مسیح موعود کے
غسل کے بھی یہی معنے ہیں ورنہ جسمانی غسل میں کونسی کوئی خاص خوبی ہے۔ اس طرح تو ہندو
بھی ہر روز صبح کو غسل کرتے ہیں اور غسل کے قطرے بھی ٹیکتے ہیں۔ افسوس کہ جسمانی خیال کے
آدمی ہر ایک روحانی امر کو جسمانی امور کی طرف ہی کھینچ کر لے جاتے ہیں اور یہود کی طرح
اسرار اور حقائق سے نا آشنا ہیں ۔
حقيقة الوحى
اور یہ امر کہ مسیح موعود دجال کے مقابل پر خانہ کعبہ کا طواف کرے گا یعنی دجال بھی خانہ کعبہ
کا طواف کرے گا اور مسیح موعود بھی۔ اس کے معنی خود ظاہر ہیں کہ اس طواف سے ظاہری طواف
مراد نہیں ورنہ یہ ماننا پڑے گا کہ دجال خانہ کعبہ میں داخل ہو جائے گا یا یہ کہ مسلمان ہو جائے گا۔
یہ دونوں باتیں خلاف نصوص حدیثیہ ہیں ۔ پس بہر حال یہ حدیث قابل تاویل ہے اور اس کی وہ
تاویل جو خدا نے میرے پر ظاہر فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک گروہ پیدا ہوگا جس کا
نام دجال ہے وہ اسلام کا سخت دشمن ہوگا اور وہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے جس کا مرکز خانہ کعبہ
ہے چور کی طرح اُس کے گرد طواف کرے گا تا اسلام کی عمارت کو بیخ و بن سے اکھاڑ دے اور
اس کے مقابل پر مسیح موعود بھی مرکز اسلام کا طواف کرے گا جس کی تمثلی صورت خانہ کعبہ ہے اور
اس طواف سے مسیح موعود کی غرض یہ ہوگی کہ اس چور کو پکڑے جس کا نام دجال ہے اور اس کی
دست درازیوں سے مرکز اسلام کو محفوظ رکھے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ رات کے وقت چور بھی
گھروں کا طواف کرتا ہے اور چوکیدار بھی۔ چور کی غرض طواف سے یہ ہوتی ہے کہ نقب لگاوے
اور گھر والوں کو تباہ کرے اور چوکیدار کی غرض طواف سے یہ ہوتی ہے کہ چور کو پکڑے اور اُس کو
سخت عقوبت کے زندان میں داخل کرادے تا اس کی بدی سے لوگ امن میں آجاویں۔ پس اس
حدیث میں اسی مقابلہ کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں وہ چور جس کو دجال کے نام سے
موسوم کیا گیا ہے ناخنوں تک زور لگائے گا کہ اسلام کی عمارت کو منہدم کر دے اور مسیح موعود
حاشیہ: خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ وہ دجال جس سے ڈرایا گیا ہے وہ آخری زمانہ کے گمراہ پادری
ہیں جنہوں نے حضرت عیسی کا طریق چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس نے سورہ ممدوحہ میں یہی دعا سکھلائی ہے کہ ہم خدا سے چاہتے ہیں کہ
ایسے یہودی نہ بن جائیں جن پر حضرت عیسیٰ کی نافرمانی اور عداوت سے غضب نازل ہوا تھا اور نہ ایسے عیسائی بن جائیں جنہوں
نے حضرت عیسیٰ کی تعلیم کو چھوڑ کر اس کو خدا بنا دیا تھا اور ایک ایسا جھوٹ اختیار کیا جو تمام جھوٹوں سے بڑھ کر ہے اور اس کی تائید میں
حد سے زیادہ فریب اور مکر استعمال میں لائے۔ اس لئے آسمان پر ان کا نام دجال رکھا گیا اگر کوئی اور دجال ہوتا تو اس آیت میں
اس سے پناہ مانگنی ضروری تھی یعنی سورہ فاتحہ میں بجائے ولا الضالین کے ولا الدجال ہونا چاہیے تھا اور یہی معنی واقعات نے
ظاہر کئے ہیں کیونکہ جس آخری فتنہ سے ڈرایا گیا تھا زمانہ نے اس فتنہ کو پیش کیا ہے جو تثلیث پر غلو کرنے کا فتنہ ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
بھی اسلام کی ہمدردی میں اپنے نعرے آسمان تک پہنچائے گا اور تمام فرشتے اس کے ساتھ ہو جائیں
گے تا اس آخری جنگ میں اُس کی فتح ہو ۔ وہ نہ تھلے گا اور نہ درماندہ ہوگا اور نہ سُست ہوگا اور ناخنوں
تک زور لگائے گا کہ تا اُس چور کو پکڑے اور جب اُس کی تضرعات انتہا تک پہنچ جائیں گی تب خدا
اس کے دل کو دیکھے گا کہ کہاں تک وہ اسلام کے لئے پگھل گیا تب وہ کام جوز مین نہیں کر سکتی آسمان
کرے گا اور وہ فتح جو انسانی ہاتھوں سے نہیں ہو سکتی وہ فرشتوں کے ہاتھوں سے میسر آجائے گی۔
اس مسیح کے آخری دنوں میں سخت بلائیں نازل ہوں گی اور سخت زلزلے آئیں گے اور تمام
دنیا سے امن جاتا رہے گا۔ یہ بلائیں صرف اس مسیح کی دعا سے نازل ہوں گی تب ان نشانوں
کے بعد اُس کی فتح ہوگی ۔ وہی فرشتے ہیں جو استعارہ کے لباس میں لکھا گیا ہے کہ مسیح موعود ان
کے کاندھوں پر نزول کرے گا۔ آج کون خیال کر سکتا ہے کہ یہ دجالی فتنہ جس سے مراد آخری
زمانہ کے ضلالت پیشہ پادریوں کے منصوبے ہیں انسانی کوششوں سے فرو ہو سکتا ہے ہرگز نہیں
بلکہ آسمان کا خدا خود اس فتنہ کو فرو کرے گا۔ وہ بجلی کی طرح گرے گا اور طوفان کی طرح آئے گا
اور ایک سخت آندھی کی طرح دنیا کو ہلا دے گا کیونکہ اس کے غضب کا وقت آگیا مگر وہ بے نیاز
ہے۔ قدرت کی پتھر کی آگ انسانی تضرعات کی ضرب کی محتاج ہے آہ کیا مشکل کام ہے۔ آہ کیا
مشکل کام ہے۔ ہم نے ایک قربانی دینا ہے جب تک ہم وہ قربانی ادانہ کریں کسر صلیب نہیں ہوگا
ایسی قربانی کو جب تک کسی نبی نے ادا نہیں کیا اس کی فتح نہیں ہوئی اور اُسی قربانی کی طرف اس
آیت کریمہ میں اشارہ ہے وَاسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ یعنی نبیوں نے اپنے تئیں
مجاہدہ کی آگ میں ڈال کر فتح چاہی پھر کیا تھا ہر ایک ظالم سرکش تباہ ہو گیا اور اسی کی طرف
اس شعر میں اشارہ ہے۔
تا دل مرد خدا نامد بدرد بیچ قومی را خدا رسوا نکرد
اور صلیب کے توڑنے سے یہ سمجھنا کہ صلیب کی لکڑی یا سونے چاندی کی
صلیبیں توڑ دی جائیں گی یہ سخت غلطی ہے اس قسم کی صلیبیں تو ہمیشہ اسلامی جنگوں میں
ابراهيم: ١٦
حقيقة الوحى
ٹوٹتی رہی ہیں بلکہ اس سے مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود صلیبی عقیدہ کو توڑ دے گا اور بعد اس کے ۳۱۲
دنیا میں صلیبی عقیدہ کا نشو و نما نہیں ہوگا ایسا ٹوٹے گا کہ پھر قیامت تک اس کا پیوند نہیں ہوگا۔
انسانی ہاتھ اس کو نہیں توڑیں گے بلکہ وہ خدا جو تمام قدرتوں کا مالک ہے جس طرح اُس نے
اس فتنہ کو پیدا کیا تھا اسی طرح اس کو نابود کرے گا۔ اس کی آنکھ ہر ایک کو دیکھتی ہے اور ہر ایک
صادق اور کا ذب اس کی نظر کے سامنے ہے وہ غیر کو یہ عزت نہیں دے گا مگر اس کے ہاتھ کا
بنایا ہوا مسیح یہ شرف پائے گا ۔ جس کو خدا عزت دے را عزت دے کوئی نہیں جو اس کو ذلیل کر سکے ۔ وہ مسیح
ایک بڑے کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے سو وہ کام اس کے ہاتھ پر فتح ہوگا۔ اُس کا اقبال صلیب
کے زوال کا موجب ہوگا اور صلیبی عقیدہ کی عمر اس کے ظہور سے پوری ہو جائے گی اور
خود بخودلوگوں کے خیالات صلیبی عقیدہ سے بیزار ہوتے چلے جائیں گے جیسا کہ آجکل
یورپ میں ہو رہا ہے اور جیسا کہ ظاہر ہے کہ ان دنوں میں عیسائیت کا کام صرف تنخواہ دار پادری
چلا رہے ہیں اور اہل علم اس عقیدہ کو چھوڑتے جاتے ہیں پس یہ ایک ہوا ہے جو صلیبی عقیدہ
کے برخلاف یورپ میں چل پڑی ہے اور ہر روز تند اور تیز ہوتی چلی جاتی ہے۔ یہی مسیح موعود
کے ظہور کے آثار ہیں کیونکہ وہی دوفرشتے جو مسیح موعود کے ساتھ نازل ہونے والے تھے صلیبی
عقیدہ کے برخلاف کام کر رہے ہیں اور دنیا ظلمت سے روشنی کی طرف آتی جاتی ہے اور وہ
وقت قریب ہے کہ دجالی طلسم کھلے کھلے طور پر ٹوٹ جائے کیونکہ عمر پوری ہوگئی ہے۔
اور یہ پیشگوئی کہ خنزیر کو قتل کرے گا یہ ایک نجس اور بد زبان دشمن کو مغلوب کرنے کی طرف
اشارہ ہے اور اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایسا دشمن مسیح موعود کی دعا سے ہلاک کیا جائے گا۔
اور یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود کی اولاد ہوگی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی
نسل سے ایک ایسے شخص کو پیدا کرے گا جو رے گا جو اس کا جانشین ہوگا اور دین اسلام کی حمایت کرے اس کا
گا جیسا کہ میری بعض پیشگوئیوں میں یہ خبر آ چکی ہے۔