۱۳۷. یہ خدا کا فیصلہ ہے

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
۳۱۳ اور یہ پیشگوئی کہ وہ دجال کو قتل کرے گا اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ظہور سے دجالی
فتنہ رو بزوال ہو جائے گا اور خود بخود کم ہوتا جائے گا اور دانشمندوں کے دل توحید کی
طرف پلٹا کھا جائیں گے ۔ واضح ہو کہ دجال کے لفظ کی دو تعبیریں کی گئی ہیں ۔ ایک یہ کہ
دجال اُس گروہ کو کہتے ہیں جو جھوٹ کا حامی ہو اور مکر اور فریب سے کام چلا دے۔
دوسری یہ کہ دجال شیطان کا نام ہے جو ہر ایک جھوٹ اور فساد کا باپ ہے پس قتل کرنے
کے یہ معنی ہیں کہ اُس شیطانی فتنہ کا ایسا استیصال ہوگا کہ پھر قیامت تک کبھی اس کا نشو و نما
نہیں ہو گا گویا اس آخری لڑائی میں شیطان قتل کیا جائے گا۔
اور یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود بعد وفات کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں داخل
ہو گا اس کے یہ معنی کرنا کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودی جائے گی یہ جسمانی
خیال کے لوگوں کی غلطیاں ہیں جو گستاخی اور بے ادبی سے بھری ہوئی ہیں بلکہ اس کے معنی
یہ ہیں کہ مسیح موعود مقام قرب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر ہو گا کہ موت کے
بعد وہ اس رتبہ کو پائے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کا رتبہ اس کو ملے گا۔ اور
اس کی روح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح سے جا ملے گی گویا ایک ہی قبر میں ہیں ۔
اصل معنی یہی ہیں جس کا جی چاہے دوسرے معنی کرے ۔ اس بات کو روحانی لوگ جانتے
ہیں کہ موت کے بعد جسمانی قرب کچھ حقیقت نہیں رکھتا بلکہ ہر ایک جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے روحانی قرب رکھتا ہے اس کی روح آپ کی روح سے نزدیک کی جاتی ہے
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي !
اور یہ پیشگوئی کہ وہ قتل نہیں کیا جائے گا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خاتم الخلفاء کا
قتل ہونا موجب ہتک اسلام ہے اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مقتل سے بچائے گئے ۔
۱۳۷۔ نشان ۔ یہ عظیم الشان نشان لیکھرام کا مباہلہ ہے واضح ہو کہ میں نے سرمہ چشم آریہ
الفجر : ۳۱،۳۰

حقيقة الوحى
کے خاتمہ میں بعض آر یہ صاحبوں کو مباہلہ کے لئے بلایا تھا اور لکھا تھا کہ جو تعلیم وید کی ۳۱۴
طرف منسوب کی جاتی ہے صحیح نہیں ہے اور جو تکذیب قرآن شریف کی آریہ صاحبان
کرتے ہیں اُس تکذیب میں وہ کا ذب ہیں اگر اُن کو دعویٰ ہے کہ وہ تعلیم جو وید کی طرف
منسوب کی جاتی ہے بچی ہے اور یا نعوذ باللہ قرآن شریف منجانب اللہ نہیں تو وہ مجھ سے
مباہلہ کر لیں اور لکھا گیا تھا کہ سب سے پہلے مباہلہ کے لئے لالہ مرلی دھر مخاطب ہیں جن
سے بمقام ہوشیار پور بحث ہوئی تھی پھر بعد اس کے ہمارے مخاطب لالہ جیون داس
سیکرٹری آریہ سماج لاہور ہیں اور پھر کوئی اور دوسرے صاحب آریوں میں سے جو معزز
اور ذی علم تسلیم کئے ۔ علم تسلیم کئے گئے ہوں مخاطب - ناطب کئے جاتے ہیں ۔
☆
میری اس تحریر پر پنڈت لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمد یہ میں جو ۱۸۸۸ء میں اُس نے
شائع کی تھی جیسا کہ اس کتاب کے اخیر میں یہ تاریخ درج ہے میرے ساتھ مباہلہ کیا۔ چنانچہ
وہ مباہلہ کے لئے اپنی کتاب خبط احمد یہ کے صفحہ ۳۴۴ میں بطور تمہید یہ عبارت لکھتا ہے:
چونکہ ہمارے مکرم و معظم ماسٹر مرلی دھر صاحب و منشی جیون داس صاحب به سبب
کثرت کام سرکاری کے عدیم الفرصت ہیں بنا براں اپنے اوتشاہ اور اُن کے ارشاد سے
اس خدمت کو بھی نیاز مند نے اپنے ذمہ لیا پس کسی دانا کے اس مقولہ پر کہ دروغ گو را تا
بدروازه باید رسانید عمل کر کے میرزا صاحب کی اس آخری التماس کو بھی (یعنی مباہلہ کو )
ظاہر ہے کہ مباہلہ کی دو چار سطر کے لئے کسی فرصت کی ضرورت نہ تھی مباہلہ کا خلاصہ تو صرف یہ فقرہ ہے کہ اپنا
اور فریق ثانی کا نام لے کر خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ جو شخص ہم میں سے جھوٹا ہے وہ ہلاک ہو۔ پس کیا ماسٹر مرلی
دھر اور منشی جیون داس کو اتنی کم فرصتی تھی کہ یہ دو سطر بھی نہیں لکھ سکتے تھے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ دونوں سچ کے
مقابل پر ڈر گئے اور لیکھر ام اپنی بدقسمتی سے شوخ دیدہ اور اندھا آدمی تھا اس نے اپنی فطرتی شوخی سے ان کی بلا اپنے
ذمہ لے لی آخر مباہلہ کے بعد ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو بروز شنبہ اس دنیا سے کوچ کر گیا ۔ منہ

حقيقة الوحى
۳۱۵ منظور کرتا ہوں اور مباہلہ کو یہاں پر طبع کرا کر مشہور ۔
مضمون مباہلہ
میں نیاز التیام لیکھرام ولد پنڈت تارا سنگھ صاحب شرما مصنف تکذیب براہین احمدیہ
و رساله هذا اقرار صحیح بدرستی ہوش و حواس کر کے کہتا ہوں کہ میں نے اول سے آخر تک رسالہ
سرمہ چشم آریہ کو پڑھ لیا۔ اور ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اس کے دلائل کو بخوبی سمجھ لیا بلکہ اُن کے
بطلان کو بروئے ست دھرم رسالہ ھذا میں شائع کیا میرے دل میں مرزا جی کی دلیلوں نے کچھ
بھی اثر نہیں کیا اور نہ وہ راستی کے متعلق ہیں۔ میں اپنے جگت پتا پر میشر کو ساتھی جان کر اقرار کرتا
ہوں کہ جیسا کہ ہر چہاروید مقدس میں ارشاد ہدایت بنیاد ہے اس پر میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ
میری روح اور تمام ارواح کو کبھی نیستی یعنی قطعی ناش نہیں ہے اور نہ کبھی ہوا اور نہ ہوگا۔ یہ میری روح
کو کسی نے نیست سے ہست نہیں کیا (یعنی میری روح کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں بلکہ خود
بخود قدیم سے ہے) بلکہ ہمیشہ سے پر ماتما کی انادی قدرت میں رہا اور رہے گا۔ ایسا ہی میرا
جسمی مادہ یعنی پر کرتی یا پر مانو بھی قدیمی یا انادی پر ماتما کے قبضہ قدرت میں موجود ہیں کبھی مفقود
حاشیہ: یہ کیسا فضول فقرہ ہے کہ ہمیشہ سے پر ماتما کی انادی قدرت میں رہا اور رہے گا ظاہر ہے کہ جبکہ
ارواح بقول آریہ سماج کے اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ قدیم سے خود بخود ہیں تو پھر ان کو پرمیشر کی
قدرت کے ساتھ تعلق ہی کیا ہے ان قوتوں کو نہ پر میشر بڑھا سکتا ہے نہ گھٹا سکتا ہے اور نہ اُن میں کسی طرح کا
تصرف کر سکتا ہے ۔ وہ تمام ارواح تو بقول آریوں کے اپنے اپنے وجود کے آپ ہی پر میشر ہیں اور ایک
ذرہ پر میشر کا ان پر احسان نہیں ۔ پس یادر ہے کہ یہ مقولہ لیکھر ام اور اس کے دوسرے ہم مذہبوں کا کہ
ارواح پر ماتما کی انادی قدرت میں رہتے ہیں اور رہیں گے یہ صرف اپنے غلط مذہب کی پردہ پوشی کے
لئے بولا جاتا ہے کیونکہ انسان کا کانشنس اس کو ہر وقت ایسے بے ہودہ عقائد پر ملزم کرتا ہے اگر خدا روحوں
☆

حقيقة الوحى
نہیں ہوں گے اور تمام جگت کا سرجن ہار ایک ہی کرتا رہے دوسرا کوئی نہیں میں پر میشر کی ۳۱۶
طرح تمام دنیا کا مالک یا صانع نہیں ہوں اور نہ سرب بیا پک ہوں اور نہ انتر یامی بلکہ
اس مہان شکتی مان کا ایک ادنی سیوک ہوں مگر اُس کے گیان اور شکتی میں ہمیشہ سے ہوں
معدوم کبھی نہیں ہوا۔ اور نہ کوئی عدم خانہ کہیں ہے بلکہ کسی چیز کو عدم نہیں ۔ ایسا ہی وید کی
بقیہ حاشیہ : اور ان کی قوتوں اور ذرات عالم اور ان کی قوتوں کا پیدا کر ، عالم اور ان کی قوتوں کا پیدا کرنے والا نہیں تو پھر وہ اُن کا خدا بھی نہیں ۳۱۶
ہو سکتا اور یہ کہنا کہ اگر چہ ہم ارواح کو اُن کے تجرد کی حالت میں خدا کے بندے اور مخلوق نہیں کہہ سکتے
کیونکہ اُس نے اُن کو نہیں بنایا لیکن جب پر میشر ارواح کو اجسام میں ڈالتا ہے تو اس قدر اپنی کارروائی
سے اُن کا پرمیشر بن جاتا ہے یہ خیال بھی غلط ہے کیونکہ جس پر میشر نے ارواح اور پر مانو کو مع ان کی
تمام قوتوں کے پیدا نہیں کیا کوئی دلیل اس بات پر قائم نہیں ہو سکتی کہ وہ اُن کے جوڑنے پر قادر ہے اور
محض بعض کا بعض سے جوڑنا اس کو پرمیشر بننے کا حق نہیں بخش دے گا بلکہ اس صورت میں تو وہ اُس
نان بائی کی طرح ہے جس نے آٹا بازار سے لیا اور لکڑی کسی لکڑی فروش سے اور آگ ہمسایہ سے اور پھر
روٹی پکائی ۔ اور اس صورت میں پرمیشر کے وجود پر کوئی بھی ثبوت نہیں کیونکہ اگر ارواح مع اپنی
تمام قوتوں کے قدیم سے خود بخود ہیں تو پھر اس پر کیا دلیل ہے کہ ارواح اور پر مانوؤں کا
اتصال اور انفصال بھی قدیم سے خود بخود نہیں جیسا کہ دہریوں کا خیال ہے اس لئے آریہ سماج والے
اپنے پر میشر کے وجود پر کوئی دلیل نہیں پیش کر سکتے اور نہ اُن کے پاس کوئی دلیل ہے۔ یہ ہے خلاصہ وید
کے گیان کا جس پر فخر کیا جاتا ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر دو قسم کے دلائل قائم ہو سکتے
ہیں اول اس حالت میں دلیل قائم ہوتی ہے کہ جب اس کی ذات کو سر چشمہ تمام فیوض کا مان لیا جائے
اور اُسی کو ہر ایک ہستی کا پیدا کنندہ تسلیم کر لیا جائے تو اس صورت میں خواہ ذرات عالم پر نظر کریں یا
ارواح پر یا اجسام پر ضروری طور پر ماننا پڑے گا کہ ان تمام مصنوعات کا ایک صانع ہے۔
دوسرا طریق خدا تعالیٰ کی شناخت کا اس کے تازہ بتازہ نشان ہیں جو انبیاء اور اولیاء کی معرفت ۳۱۷
ظاہر ہوتے ہیں سو آریہ سماج والے اُن سے بھی منکر ہیں اس لئے اُن کے پاس اپنے پرمیشر کے وجود
پر کوئی بھی دلیل نہیں۔
عجیب بات ہے کہ آریہ لوگ یوں تو بات بات میں اپنے پر میشر کو پتا پتا کر کے پکارتے ہیں جیسا کہ

حقيقة الوحى
۳۱۷ اس انصافا نہ تعلیم کو بھی میں تسلیم کرتا ہوں کہ مکتی یعنی نجات کرموں کے مطابق مہما کلب
تک ملتی ہے ( یعنی دائمی نجات نہیں صرف ایک مقررہ مدت تک ہے ) بعد اس کے پر ماتما کی
نیا کے مطابق پھر جسم انسانی لینا پڑتا۔ م انسانی لینا پڑتا ہے۔ محدود کرموں کا بے حد پھل نہیں ( کرم تو محدود ہیں
مگر وفادار پرستار کی نیت محدود نہیں ہوتی اور نیز کرم کا محدود ہونا اس کی مرضی سے نہیں )
بقیہ حاشیہ : ابھی لیکھرام نے اپنے مضمون مباہلہ میں لکھا ہے مگر معلوم نہیں کہ وہ کس طور کا پتا ہے کیا اس طور کا پتا
جیسا کہ ایک متبنی ایک اجنبی شخص کو اپنا باپ کہہ دیتا ہے یا ایسا پتا جو نیوگ کے ذریعہ سے فرضی طور پر بنایا جاتا
ہے اور ایک آریہ کی عورت اپنی پاکدامنی کو خاک میں ملا کر دوسرے سے اپنا منہ کالا کراتی ہے اور اس طرح پر
اُس عورت کا خاوند اس بچہ کا پتا بن جاتا ہے جو نیوگ کے ذریعہ سے حاصل کیا جاتا ہے پس اگر پر میشر آریوں کا
ایسا ہی پتا ہے تب تو ہمیں کلام کرنے کی گنجائش نہیں لیکن اگر اس طرح کا پتا ہے کہ ارواح اور ذرات عالم معہ
اپنی تمام قوتوں کے اُس کے ہاتھ سے نکلے ہیں اور اُسی سے وجود پذیر ہیں تو یہ بات آریوں کے اصول کے
بر خلاف ہے اگر پوچھو کہ کیوں اُن کے اصول کے برخلاف ہے تو واضح ہو کہ آریوں کے اصول کے مطابق تمام
ارواح پر میشر کے قدیمی شریک ہیں جو اُس سے وجود پذیر نہیں ہوئیں تو پھر ہم پر میشر کو اُن کا پتا کیونکر کہہ سکتے
ہیں وہ تو خود بخود ہیں جیسے کہ پرمیشر خود بخو دیگر یہ اصول غلط ہے معرفت کی آنکھ سے دیکھنے والے معلوم کر سکتے
ہیں کہ جیسا کہ باپ میں قوتیں اور خاصیتیں اور خصلتیں ہوتی ہیں ویسی ہی بیٹے میں بھی پائی جاتی ہیں پس اسی
طرح چونکہ ارواح خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے نکلی ہیں اُن میں ظلی طور پر وہ رنگ پایا جاتا ہے جو خدا کی ذات میں
موجود ہے اور جیسے جیسے خدا کے بندے اس کی محبت اور پرستش کے ذریعہ سے صفوت اور پاکیزگی میں ترقی
کرتے ہیں وہ رنگ تیز ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ ظلی طور پر ایسے انسانوں میں خدا کے انوار ظاہر ہونے شروع
۳۱۸ ہو جاتے ہیں ۔ صاف طور پر ہمیں دکھائی دیتا ہے کہ انسانی فطرت میں خدا کے پاک اخلاق مخفی ہیں جو تزکیہ نفس
سے ظاہر ہو جاتے ہیں مثلاً خدا رحیم ہے ایسا ہی انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد رحم کی صفت سے حصہ لیتا ہے۔ خدا
جواد ہے ایسا ہی انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد مجود کی صفت سے حصہ لیتا ہے ایسا ہی خدا ستار ہے خدا کریم
ہے خدا غفور ہے اور انسان بھی تزکیہ نفس کے بعد ان تمام صفات سے حصہ لیتا ہے۔ پس کس نے یہ صفات فاضلہ
انسان کی روح میں رکھ دیئے ہیں۔ اگر خدا نے رکھے ہیں تو اس سے ثابت ہے کہ وہ ارواح کا خالق ہے اور
اگر کوئی یہ کہے کہ خود بخود ہیں تو اس کا جواب یہی کافی ہے کہ لعنة الله علی الکاذبین۔منه

حقيقة الوحى
میں ویدوں کی ان سب تعلیموں کو ان سب تعلیموں کو دلی یقین سے مانتا ہوں اور میں یہ بھی مانتا ہوں کہ بہ ں کہ پرمیشر ۳۱۸
گناہوں کو بالکل نہیں بخشا ( عجیب پر میشر ہے ) میرا کسی شفاعت یا سفارش پر بھروسہ نہیں ( یعنی
کسی کی دعا کسی کے حق میں قبول نہیں ہوتی ) میں خدا کو راشی یا ظالم نہیں جانتا ( لفظ مرتی ہے
جس کے معنی ہیں رشوت لینے والا راشی لفظ نہیں ہے۔ لیکھرام کی علمیت کا یہ نمونہ ہے کہ بجائے مرتشی
کے راشی لکھتا ہے ) اور میں وید کی رو سے اس بات پر کامل و صحیح یقین رکھتا ہوں کہ چاروں وید ضرور
ایشر کا گیان ہے ان میں ذرا بھی غلطی یا جھوٹ یا کوئی قصہ کہانی نہیں۔ ان کو ہمیشہ ہرنئی دنیا میں
پر ماتما جگت کی ہدایت عام کے لئے پرکاش کیا کرتا ہے۔ اس سرشٹی کے آغاز میں جب انسانی
خلقت شروع ہوئی پر ماتم نے ویدوں کو شری اگنی، شری وایو، شرکی آدت، شری انگرہ جیو چار رشیوں
کے آتماؤں میں الہام دیا مگر جبرئیل یا کسی اور چٹھی رسان کی معرفت نہیں بلکہ خود ہی کیونکہ وہ
لد
☆
حاشیہ: جسمانی نظام پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان ہوا کے ذریعہ سے سنتا ہے اور سورج کے ذریعہ سے
دیکھتا ہے پھر جسمانی نظام میں یہ دو چٹھی رسان کیوں مقرر کئے گئے حالانکہ خدا کا جسمانی روحانی قانون با ہم مطابق ہونا
چاہیے۔ افسوس وید کا گیان ہر جگہ پر صحیفہ قدرت کے مخالف پڑا ہے اور کون کہتا ہے کہ خدا ہر جگہ نہیں بلکہ وہ ہر جگہ بھی ہے
اور ذوالعرش بھی ہے۔ نادان اس معرفت کے نکتہ کو نہیں سمجھتا۔ یہ بات سوچنے کے لائق ہے کہ اگر چہ اس عالم میں سب
کچھ خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتا ہے مگر پھر بھی اس نے اپنی قضا و قدر کے نافذ کرنے کے وسائط رکھے ہیں مثلاً ایک زہر جو
انسان کو ہلاک کرتی ہے اور ایک تریاق جو فائدہ بخشتا ہے کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ یہ دونوں خود بخو دانسان کے بدن
میں تاثیر کرتے ہیں؟ ہرگز نہیں بلکہ وہ خدا کے حکم سے تاثیر مخالف یا موافق کرتے ہیں۔ پس وہ بھی ایک قسم کے فرشتے
ہیں بلکہ ذرہ ذرہ عالم کا جس سے انواع و اقسام کے تغیرات ہوتے رہتے ہیں یہ سب خدا کے فرشتے ہیں اور توحید پوری
نہیں ہوتی جب تک ہم ذرہ ذرہ کو خدا تعالیٰ کے فرشتے نہ مان لیں کیونکہ اگر ہم تمام مؤثرات کو جو دنیا میں پائے جاتے
ہیں خدا کے فرشتے تسلیم نہ کریں تو پھر ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ یہ تمام تغیرات انسانی جسم اور تمام عالم میں بغیر خدا تعالیٰ
کے علم اور ارادہ اور مرضی کے خود بخود ہو رہے ہیں اور اس صورت میں خدا کو محض معطل اور بے خبر ماننا پڑے گا۔ پس
فرشتوں پر ایمان لانے کا یہ راز ہے کہ بغیر اس کے توحید قائم نہیں رہ سکتی اور ہر ایک چیز کو اور ہر ایک تاثیر کو خدا تعالیٰ
کے ارادہ سے باہر ماننا پڑتا ہے اور فرشتہ کا مفہوم تو یہی ہے کہ وہ چیزیں ہیں جو خدا کے حکم سے کام کر رہی ہیں ۔ پس
جبکہ یہ قانون ضروری اور مسلم ہے تو پھر جبرائیل اور میکائیل سے کیوں انکار کیا جائے ۔ منہ

حقيقة الوحى
۳۱۹ آسماں یا عرش پر نہیں بلکہ سرب بیا پک ہے۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ وید ہی سب سے کامل اور
مقدس گیان کے پتک ہیں۔ آریہ ورت سے ہی تمام دنیا نے فضیلت سیکھی۔ آر یہ لوگ ہی سب
کے اُستاد اول ہیں ۔ آریہ ورت سے باہر جو بقول مسلمانوں کے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ۶۰۵
ہزار سال سے آئے ہیں اور توریت ، زبور، انجیل ، قرآن وغیرہ کتب لائے ہیں میں دلی یقین سے
اُن پستکوں کو مطالعہ کرنے سے اور سمجھنے سے ۔۔۔ اُن کی تمام مذہبی ہدایتوں کو بناوٹی اور جعلی ، اصلی
الہام کے بد نام کر نیوالی تحریریں خیال کرتا ہوں ۔۔۔ اُن کی سچائی کی دلیل سوائے طمع یا نادانی یا
تلوار کے اُن کے پاس کوئی نہیں ۔۔۔ اور جس طرح میں اور راستی کے برخلاف باتوں کو غلط سمجھتا
ہوں ایسا ہی قرآن اور اس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو دید کے مخالف ہیں اُن کو غلط اور جھوٹا
جانتا ہوں ۔ (لعنة اللہ علی الکاذبین ) لیکن میرا دوسرا فریق میرزا غلام احمد ہے وہ قرآن کو خدا
کا کلام جانتا اور اس کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے اور جس طرح میں قرآن وغیرہ کو
پڑھ کر غلط سمجھتا ہوں ویسے ہی وہ اُمی محض سنسکرت اور ناگری سے محروم مطلق بغیر پڑھنے یا دیکھنے
☆
ویدوں کے ویدوں کو غلط سمجھتا ہے کی
اے پر میشر ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے
حضور میں عزت نہیں پا سکتا۔
راقم آپکا از لی بندہ لیکھر ام شرما سبھا سد آریہ سماج پشاور
حال اڈیٹر آر یہ گزٹ فیروز پور پنچاب
حاشیہ : اگر میں نے وید نہیں پڑھے بھلا یہ تو غنیمت ہے کہ لیکھر ام نے چاروں وید کنٹھ کر لئے تھے اس جگہ بھی بجز
لعنة الله علی الکاذبین کیا کہہ سکتے ہیں ۔ بحث اصولوں پر ہوتی ہے جبکہ آریہ سماج والوں نے اپنے ہاتھ سے وید کے
اصول شائع کر دئے تو ان پر بحث کرنا ہر ایک عقلمند کا حق ہے اور یہ سراسر غلط ہے کہ میں وید نہیں پڑھا۔ میں نے وید کے
وہ ترجمے جو ملک میں شائع ہوئے اوّل سے آخر تک دیکھے ہیں۔ پنڈت دیانند کا وید بھاش بھی دیکھا ہے اور عرصہ قریباً
پچیس سال سے برابر آریوں سے میرے مباحثات ہوتے رہے ہیں پھر یہ کہنا کہ وید کی مجھے کچھ بھی خبر نہیں کس قدر
جھوٹ ہے اور اگر آر یہ صاحبوں کے پنڈت اب بھی لیکھرام کو دید کا فاضل تسلیم کر چکے ہیں تو میں وہ سرٹیفیکیٹ دیکھنے کا
مشتاق ہوں بلکہ لیکھرام کا رتبہ ذرا بھی اس سے بڑھ کر نہیں جو خدا نے اس کے لئے فرمایا عجل جسد له خوار منه

حقيقة الوحى
اب مباہلہ کی اس دعا کے بعد جو پنڈت لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمد یہ کے صفحہ ۳۴۴ (۳۲۰)
سے ۳۴۷ تک لکھی ہے جو کچھ خدا نے آسمان سے فیصلہ کیا ہے اور جس طرح اُس نے کا ذب
کی ذلت ظاہر کی اور صادق کی عزت ۔ وہ یہ ہے جو ۶ مارچ ۱۸۹۷ء کو بروز شنبہ دن کے
چار بجے کے بعد ظہور میں آیا۔
دیکھو یہ خدا کا فیصلہ ہے جس فیصلہ کو لیکھر ام نے اپنے پرمیشر سے مانگا
تھا تا صادق اور کا ذب میں فرق ظاہر ہو جائے

آج 10 میں سے 10 باقی