۱۳۸. سید ناصر شاہ کی ترقی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ল
روحانی خزائن جلد ۲۲
حقيقة الوحى
یہ بات یادر ہے کہ اس جگہ ایک نشان نہیں بلکہ دونشان ہیں (۱) ایک یہ کہ لیکھرام کے
مارے جانے کی بذات خود ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں اس کے مارے جانے کا
دن بتلایا گیا۔ موت کی قسم بتلائی گئی۔ مدت بتلائی گئی وقت بتلایا گیا۔ (۲) دوسری یہ کہ
با وجود ہزار کوشش اور سعی کے قاتل کا کچھ بھی پتہ نہیں لگا گویا وہ آسمان پر چڑھ گیا یا زمین کے
اندر مخفی ہو گیا ۔ اگر قاتل پکڑا جاتا اور پھانسی مل جاتا تو پیشگوئی کی یہ وقعت نہ رہتی بلکہ
اُس وقت ہر ایک کہہ سکتا تھا کہ جیسے لیکھر ام مارا گیا قاتل بھی مارا گیا مگر قاتل ایسا گم ہوا کہ
نہیں معلوم کہ آیا وہ آدمی تھا یا فرشتہ تھا جو آسمان پر چڑھ گیا۔
۱۳۸۔ نشان۔ یادر ہے کہ خدا کے بندوں کی مقبولیت پہچاننے کے لئے دعا کا قبول ہونا بھی
ایک بڑا نشان ہوتا ہے بلکہ استجابت دعا کی مانند اور کوئی بھی نشان نہیں کیونکہ استجابت دعا سے
ثابت ہوتا ہے کہ ایک بندہ کو جناب الہی ؟ ، بندہ کو جناب الہی میں قدر اور عزت ہے۔ اگر چہ دعا کا قبول ہو جانا ہر
جگہ لازمی امر نہیں کبھی کبھی خدائے عز و جل اپنی مرضی بھی اختیار کرتا ہے لیکن اس میں کچھ
بھی شک نہیں کہ مقبولین حضرت عزت کے لئے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ یہ نسبت دوسروں
کے کثرت سے اُن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور کوئی استجابت دعا کے مرتبہ میں اُن کا مقابلہ
نہیں کر سکتا اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ ہزارہا میری دعائیں قبول ہوئی ہیں
اگر میں سب کو لکھوں تو ایک بڑی کتاب ہو جائے اور کسی قدر میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں اور
اس جگہ بھی چند دعاؤں کا قبول ہونا تحریر کرتا ہوں چنانچہ من جملہ ان کے استجابت دعا کا ایک
یہ نشان ہے کہ ایک میرے مخلص سید ناصر شاہ نام جو اب کشمیر بارہ مولہ میں اور سیئر ہیں وہ
اپنے افسروں کے ماتحت نہایت تنگ تھے اور کئی آدمی اُن کی ترقی کے خارج تھے بلکہ اُن کی
ملازمت خطرہ میں تھی۔ ایک دفعہ انہوں نے مصم ارادہ کر لیا کہ میں استعفا دے دیتا ہوں تا
اس ہر روزہ تکلیف سے نجات پاؤں میں نے اُن کو منع کیا مگر وہ اس قدر ملازمت سے عاجز
آگئے تھے کہ انہوں نے بار بار نہایت عجز و انکسار سے عرض کی کہ مجھے اجازت دی جائے
حقيقة الوحى
کہ میری جان ایک بلا میں گرفتار ہے اور حد سے زیادہ اصرار کیا اور کہا کہ میرے لئے ترقی ۳۲۲
عہدہ کی راہ بند ہے بلکہ ایسا نہ ہو کہ کسی ظالم کے ہاتھ سے فوق الطاقت مجھے ضرر پہنچ جائے
تب میں نے اُن کو کہا کہ کچھ دن صبر کرو میں تمہارے لئے دعا کروں گا اور اگر پھر بھی مشکلات
پیش آئیں تو پھر اختیار ہے۔ بعد اس کے میں نے جناب الہی میں اُن کے لئے دعا کی اور حضرت
عزت سے اُن کی کامیابی چاہی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجائے اس کے کہ پہلی ملازمت بھی
خطرہ میں تھی غیر مترقب طور پر ترقی ہوگئی چنانچہ ہم ذیل میں سید ناصر شاہ صاحب کا خط درج
کرتے ہیں جس سے معلوم ہوگا کہ دعا نے اُن کی حالت پر کیا اثر کیا اور وہ یہ ہے:
بحضور اقدس حضرت پیر و مرشد دام ظلکم
خاکسار نابکا رسید ناصر شاه بعد از سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عرض رساں ہے کہ حضور والا
کی دعا نے یہ اثر دکھایا کہ حضور کی دعا کی برکت سے ترقی عہدہ اور ترقی تنخواہ ہو گئی ۔ حضور والا
کے وہ الفاظ خاکسار کو بخوبی یاد ہیں کہ جب خاکسار نے آزردہ خاطر ہو کر عرض کیا تھا کہ اب
ملازمت چھوڑ دوں گا لیکن حضور نے بڑے لطف اور رحم سے فرمایا تھا کہ گھبرانا نہیں چاہیے ہم
دعا کریں گے خدا قادر ہے کہ انہیں دشمنوں کو تمہارا دوست بنادے گا۔ سو جناب والا! الحمد لله
کہ جو جو الفاظ حضور والا نے فرمائے تھے اسی طرح ظہور میں آگیا اور وہی دشمن بعد میں میرے
لئے دوست اور سفارش کرنے والے بن گئے خدا نے حضور کی دعا سے اُن کا دل میری طرف
پھیر دیا۔ ایک اور بڑا معجزہ حضور والا کی برکت سے یہ ظہور میں آیا کہ ممبران بالا کی طرف سے
مجھ پر اعتراض ہوا تھا کہ ناصر شاہ نے کالج کا پاس نہیں کیا اور نہ کسی امتحان کی سند ہے اس لئے
عہدہ کی ترقی کا کیونکر مستحق ہو سکتا ہے۔ ادھر یہ اعتراض تھا اور اس طرف سے حضور والا کا
نامہ صادر ہوا کہ ہم نے جہاں تک ممکن تھا بہت دعا کی ہے سو جناب عالی وہی دن تھا جبکہ
میری نسبت کا غذات کونسل میں پیش ہوئے اور صاحب بہادر نے میرے لئے بہت زور
دے کر کہا اور عجیب تریہ کہ وہی مخالف میرے لئے سفارش کرنے والے تھے اور دلی دوستی