۱۴۲۔ آثارِ زندگی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
۳۲۵ پایا اس لئے بہت دعا کی گئی آخر دعا منظور ہوئی چنانچہ ۱۲ استمبر ۱۹۰۶ء کو اسی میاں نور احمد کا خط
مجھ کو بذریعہ ڈاک جو فتح یابی مقدمہ کی نسبت تھا پہنچا جو ذیل میں لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مرشدنا و مولانا جناب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام - السلام علیکم ورحمۃ اللہ
و برکاته بعد ادائے آداب غلامانہ عرض ہے کہ جو مقدمہ جھوٹا پٹھا نہ کملانہ نے ہمارے غریب
دوست مستمی قاسم و رستم و لعل وغیرہ پر دائر کیا ہوا تھا وہ مقدمہ خدا کے فضل با ہوا تھا وہ مقدمہ خدا کے فضل سے آپ کی دعاؤں
کی برکت سے ۳۱ را گست ۱۹۰۶ء کو فتح ہو گیا ہے آپ کو مبارک ہو۔ سبحان اللہ خدائے پاک
نے اپنے پیارے امام کی دعاؤں کو قبول فرمایا اور سرافراز کیا اور ہمارے ایمان میں ایزادی
ہوئی ہم اس احکم الحاکمین کے فضلوں کا شکر ادا نہیں کر سکتے ۔
را قم بنده نور احمد مدرس مدرسه امدادی بستی و ریام کملانہ
ڈاکخانہ ڈب کلاں تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ
۱۴۲۔ نشان ۔ میرے ایک صادق دوست اور نہایت مخلص جن کا نام ہے سیٹھ عبدالرحمن
تاجر مدراس اُن کی طرف سے ایک تار آیا کہ وہ کار بنکل یعنی سرطان کی بیماری سے جو ایک
مہلک پھوڑا ہوتا ہے بیمار ہیں چونکہ سیٹھ صاحب موصوف اول درجہ کے مخلصین میں سے ہیں
اس لئے ان کی بیماری کی وجہ سے بڑا فکر اور بڑا تر ڈ دہوا قریباً نو بجے دن کا وقت تھا کہ میں
غم اور فکر میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک دفعہ غنودگی ہو کر میرا سر نیچے کی طرف جھک گیا اور معاً
خدائے عز وجل کی طرف سے وحی ہوئی کہ آثار زندگی ۔ بعد اس کے ایک اور تار مدراس
سے آیا کہ حالت اچھی ہے کوئی گھبراہٹ نہیں لیکن پھر ایک اور خط آیا کہ جو اُن کے بھائی
صالح محمد مرحوم کے ہاتھ کا لکھا ہوا تھا جس کا یہ مضمون تھا کہ سیٹھ صاحب کو پہلے اس سے
ذیا بیطس کی بھی شکایت تھی چونکہ ذیا بیطیس کا کار بنکل اچھا ہونا قریباً محال ہے اس لئے دوبارہ
حقيقة الوحى
غم اور فکر نے استیلا کیا اور غم انتہا تک پہنچ گیا اور یہ غم اس لئے ہوا کہ میں نے سیٹھ عبد الرحمن کو ۳۲۶
بہت ہی ہی مخلص پایا تھا اور انہوں نے عملی طور پر اپنے اخلاص کا اول درجہ پر ثبوت دیا تھا اور محض
دلی خلوص سے ہمارے لنگر خانہ کے لئے کئی ہزار روپیہ سے مدد کرتے رہے تھے جس میں بجز
خوشنودی خدا کے اور کوئی مطلب نہ تھا اور وہ ہمیشہ صدق اور اخلاص کے تقاضا سے ماہواری
ایک رقم کثیر ہمارے لنگر خانہ کے لئے بھیجا کرتے تھے اور اس قدر محبت سے بھرا ہوا اعتقاد
رکھتے تھے کہ گویا محبت اور اخلاص میں محو تھے اور اُن کا حق تھا کہ اُن کے لئے بہت دعا کی
جائے آخر دل نے اُن کے لئے نہایت درجہ جوش مارا جو خارق عادت تھا اور کیا رات اور کیا
دن میں نہایت توجہ سے دعا میں لگا رہا تب خدا تعالیٰ نے بھی خارق عادت نتیجہ دکھلایا اور ایسی
مہلک مرض سے سیٹھ عبدالرحمن صاحب کو نجات بخشی گویا اُن کو نئے سرے سے زندہ کیا چنانچہ
وہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کی دُعا سے ایک بڑا معجزہ دکھلایا ورنہ زندگی کی
کچھ بھی اُمید نہ تھی اپریشن کے بعد زخم کا مندمل ہونا شروع ہو گیا اور اس کے قریب ایک نیا
پھوڑا نکل آیا تھا جس نے پھر خوف اور تہلکہ میں ڈال دیا تھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ
کار بنکل نہیں آخر چند ماہ کے بعد بکلی شفا ہو گئی۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہی مردہ کا زندہ ہونا
ہے۔ کار بنکل اور پھر اس کے ساتھ ذیا بیطیس اور عمر پیرانہ سالی اس خوفناک صورت کو ڈاکٹر
لوگ خوب جانتے ہیں کہ کسی قدر اس کا اچھا ہونا غیر ممکن ہے ہمارا خدا بڑا کریم و رحیم ہے اور
اس کی صفات میں سے ایک حیا کی صفت بھی ہے سال گذشتہ میں یعنی ۱۱ اکتوبر ۱۹۰۵ء کو
☆
ہمارے ایک مخلص دوست یعنی مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اسی بیماری کار بنکل یعنی سرطان
سے فوت ہو گئے تھے اُن کے لئے بھی میں نے بہت دعا کی تھی مگر ایک بھی الہام اُن کے لئے
تسلی بخش نہ تھا بلکہ بار بار یہ الہام ہوتے رہے کہ کفن میں لپیٹا گیا۔ ۴۷ برس کی عمر ۔ انا للہ و
انا اليه راجعون۔ ان المنايا لا تطيش سهامها یعنی موتوں کے تیر خطا نہیں جاتے۔ جب
اس پر بھی دعا کی گئی تب الہام ہوا یا ایها الناس اعبدوا ربكم الذي خلقكم۔ تؤثرون
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے احیاء “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)