۱۴۳۔ آج کل کوئی نشان ظاہر ہوگا

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
۳۲۷) الحيوة الدنيا ۔ یعنی اے لوگو! تم اُس خدا کی پرستش کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے یعنی اُسی
کو اپنے کاموں کا کارساز سمجھو اور اس پر توکل رکھو۔ کیا تم دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو۔ اس
میں یہ اشارہ تھا کہ کسی کے وجود کو ایسا ضروری سمجھنا کہ اس کے مرنے سے نہایت درجہ کا حرج ہوگا
ایک شرک ہے اور اس کی زندگی پر نہایت درجہ زور لگا دینا ایک قسم کی پرستش ہے اس کے بعد
میں خاموش ہو گیا اور سمجھ لیا کہ اس کی موت قطعی ہے چنانچہ وہ گیارہ اکتوبر ۱۹۰۵ء کو بروز چارشنبہ
بوقت عصر اس فانی دنیا سے گذر گئے ۔ وہ درد جو ان کے لئے دعا کرنے میں میرے دل پر وارد ہوا
تھا خدا نے اس کو فراموش نہ کیا اور چاہا کہ اس نا کامی کا ایک اور کامیابی کے ساتھ تدارک کرے
اس لئے اس نشان کے لئے سیٹھ عبدالرحمن کو منتخب کر لیا اگر چہ خدا نے عبدالکریم کو ہم سے لے
لیا تو عبد الرحمن کو دوبارہ ہمیں دے دیا۔ وہی مرض اُن کے دامنگیر ہوگئی آخر وہ اسی بندہ کی
دعاؤں سے شفایاب ہو گئے فالحمد للہ علی ذالک ۔ میرا صد ہا مرتبہ کا تجربہ ہے کہ خدا
ایسا کریم و رحیم ہے کہ جب اپنی مصلحت سے ایک دعا کو منظور نہیں کرتا تو اس کے عوض میں کوئی
اور دعا منظور کر لیتا ہے جو اُس کے مثل ہوتی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ
أَوْ تُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ !
۱۴۳۔ نشان ۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ نے ایک اور خوشی کا نشان مجھے عطا فرمایا اور وہ یہ
ہے کہ میں نے ان دنوں میں ایک دفعہ دعا کی تھی کہ کوئی تازہ نشان خدا تعالیٰ مجھے دکھاوے
تب جیسا که ۳۰ را گست ۱۹۰۶ء کے اخبار بدر میں شائع ہو چکا ہے یہ الہام مجھے ہوا آج کل کوئی
نشان ظاہر ہوگا یعنی عنقریب کوئی نشان ظاہر ہونے والا ہے۔ چنانچہ وہ نشان اس طرح پر ظہور
میں آیا کہ میں نے کئی دفعہ ایسی منذر خواہیں دیکھیں جن میں صریح طور پر یہ بتلایا گیا تھا کہ میر
ناصر نواب جو میرے خسر ہیں اُن کے عیال کے متعلق کوئی مصیبت آنے والی ہے چنانچہ ایک
دفعہ میں نے گھر میں بکرے کی ایک ران لڑکائی ہوئی دیکھی جو کسی کی موت پر دلالت کرتی تھی اور
ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر عبد الحکیم خان اسٹینٹ سرجن اس چوبارہ کے پاس باہر کی
البقرة: ١٠٧

حقيقة الوحى
طرف چوکھٹ کے ساتھ لگ کر کھڑا ہے جس میں میں رہتا ہوں تب کسی شخص نے مجھ کو کہا کہ ۳۲۸
عبد الحکیم خان کو والدہ اسحاق نے گھر کے اندر بلایا ہے ( والدہ اسحاق میر ناصر نواب صاحب
کی بیوی ہیں اور اسحاق اُن کا لڑکا ہے ) اور وہ سب ہمارے گھر میں ہی رہتے ہیں تب میں
نے یہ بات سن کر جواب دیا کہ میں عبد الحکیم خان کو ہرگز اپنے گھر میں آنے نہ دوں گا۔ اس
میں ہماری بے عزتی ہے۔ تب وہ آنکھوں کے سامنے سے گم ہو گیا اندر داخل نہیں ہوا۔
یادر ہے کہ علم تعبیر میں معبرین نے یہ لکھا ہے جس کا با رہا تجربہ ہو چکا ہے کہ اگر کسی کے
گھر میں دشمن داخل ہو جائے تو اُس گھر میں کوئی مصیبت یا موت آتی ہے اور چونکہ آجکل
عبد الحکیم سخت دشمن جانی اور ہمارے زوال کا دن رات منتظر ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اُسی کو
خواب میں دکھلایا کہ گویا وہ ہمارے گھر میں داخل ہونا چاہتا ہے اور والدہ اسحاق یعنی میر ناصر
صاحب کی بیوی اُس کو بلاتی ہیں اور بلانے کی تعبیر دیکھی ہے کہ ایسا شخص محض اپنی بعض دینی
غفلتوں کی وجہ سے جن کا علم خدا تعالیٰ کو ہے مصیبت کو اپنے گھر میں بلاتا ہے یعنی اس کی
موجودہ حالت اس بات کو چاہتی ہے کہ کوئی بلا نازل ہو۔ یہ ظاہر ہے کہ انسان معاصی اور
گنا ہوں سے خالی نہیں ہے اور انسانی فطرت بجز خاص لوگوں کی لغزش سے محفوظ نہیں رہ
سکتی اور وہ لغزش چاہتی ہے کہ کوئی تنبیہ نازل ہو اس میں تمام دنیا شریک ہے پس اس خواب
کے یہی معنی تھے کہ اُن کی کسی لغزش نے دشمن کو گھر میں بلانا چاہا مگر شفاعت نے روک لیا۔
میں نے خواب میں عبد الحکیم خان کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا یعنی وہ فضل
خدا تعالیٰ کا جو میرے شامل حال ہے اُس نے دشمن کو شماتت کے موقعہ سے باز رکھا۔ غرض
جب اس قدر مجھے الہام ہوئے جن سے یقیناً میرے پر کھل گیا کہ میر صاحب کے عیال پر کوئی
مصیبت در پیش ہے تو میں دعا میں لگ گیا اور وہ اتفاقاً مع اپنے بیٹے اسحاق اور اپنے گھر کے
لوگوں کے لاہور جانے کو تھے۔ میں نے اُن کو یہ خواہیں سنا دیں اور لاہور جانے سے روک دیا
اور انہوں نے کہا کہ میں آپ کی اجازت کے بغیر ہرگز نہیں جاؤں گا جب دوسرے دن کی صبح

آج 10 میں سے 10 باقی