۱۴۵۔ دعا کا اُلٹا اثر

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
میں میری نسبت یہ شہرت دی کہ یہ شخص رمل اور نجوم سے پیشگوئیاں بتلاتا ہے اور اُس کے ﴿۳۳۰
پاس آلات نجوم کے موجود ہیں۔ میں نے اس کی نسبت لعنة اللہ علی الکاذبین کہا اور
خدا تعالیٰ کا عذاب اُس کے لئے چاہا جیسا کہ رسالہ فتح اسلام کے لکھنے کے وقت اس کی
زندگی میں ہی میں نے یہ شائع کیا تھا اور یہ لکھا تھا تعالوا ندع ابناء نا وابناء كم و
نسائنا و نسائكم و انفسنا و انفسكم ثم نبتهل فنجعل لعنة الله على الكاذبين۔
چنانچہ قریباً ایک برس اس مباہلہ پر گذرا ہو گا کہ وہ ایک دفعہ کسی ناگہانی بیماری میں مبتلا ہو کر
فوت ہو گیا اور اُس نے اپنی کتاب میں جو میرے مقابل پر اور میرے رڈ میں شائع کی تھی یہ
لکھا تھا کہ جاء الحق وزهق الباطل ۔ پس خدا نے لوگوں پر ظاہر کر دیا کہ حق کون سا ہے جو
قائم رہا اور باطل کون سا تھا جو بھاگ گیا ۔ قریباً - قریباً سولا برس ہو گئے کہ وہ اس مباہلہ کے بعد
فوت ہوا۔
*
۱۴۵ نشان ۔ مولوی غلام دستگیر قصوری نے اپنے رسالہ فتح رحمانی میں جو ۱۳۱۵ ھ کو
میری مخالفت میں مطبع احمدی لدھیانہ میں چھاپ کر شائع کیا گیا مباہلہ کے رنگ میں میرے
پر ایک بددعا کی تھی جیسا کہ کتاب مذکور کے صفحہ ۲۶ و ۲۷ میں ان کی یہ بد دعا تھی :
اللهم ياذا الجلال والاكرام يا مالك الملک جیسا کہ تو نے ایک عالم
ربانی حضرت محمد طاہر مؤلف مجمع بحار الانوار کی دعا اور سعی سے اُس مہدی کا ذب اور جعلی
مسیح کا بیڑا غارت کیا (جو اُن کے زمانہ میں پیدا ہوا تھا ) ویسا ہی دعا اور التجا اس فقیر قصوری
کان اللہ لہ سے ہے جو سچے دل سے تیرے دین متین کی تائید میں حتی الوسع ساعی ہے کہ
تو مرزا قادیانی اور اُس کے حواریوں کو تو بہ نصوح کی توفیق رفیق فرما اور اگر یہ مقدر نہیں تو
اُن کو مورد اس آیت فرقانی کا بنا فقطع دابر القوم الذين ظلموا والحمد لله
لد مولوی اسمعیل نے اپنے ایک رسالہ میں میری موت کے لئے بددعا کی تھی پھر بعد اس بد دعا کے جلد مر گیا اور اس کی بد دعا
اُسی پر پڑ گئی ۔ منہ
مزید تشریح کے لئے دوبارہ لکھا گیا ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
رب العالمین انك على كلّ شَيءٍ قديرو بالاجابة جدير ۔ آمین یعنی جولوگ
ظالم ہیں وہ جڑھ سے کاٹے جائیں گے اور خدا کے لئے حمد ہے۔ تو ہر چیز پر قادر ہے اور دعا
قبول کرنے والا ہے آمین ۔ اور پھر صفحہ ۲۶ کتاب مذکور کے حاشیہ میں مولوی مذکور نے میری
۳۳۱ نسبت لکھا ہے تَبَّا لَهُ وَلا تُبَاعِهِ یعنی وہ اور اُس کے پیرو ہلاک ہو جائیں۔ پس خدا تعالیٰ کے
فضل سے میں اب تک زندہ ہوں اور میرے پیرواُس زمانہ سے قریباً پچاس حصہ زیادہ ہیں
اور ظاہر ہے کہ مولوی غلام دستگیر نے میرے صدق یا کذب کا فیصلہ آیت فَقُطِعَ دَابِرُ
الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ل پر چھوڑا تھا جس کے اس محل پر یہ معنی ہیں کہ جو ظالم ہوگا اُس کی
جڑھ کاٹ دی جائے گی اور یہ امر کسی اہل علم پر مخفی نہیں کہ آیت ممدوحہ بالا کا مفہوم عام ہے
جس کا اُس شخص پر اثر ہوتا ہے جو ظالم ہے پس ضرور تھا کہ ظالم اُس کے اثر سے ہلاک کیا
۔
جاتا لہٰذا چونکہ غلام دستگیر خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم تھا اس لئے اس قدر بھی اس کو مہلت نہ ملی
جو اپنی اس کتاب کی اشاعت کو دیکھ لیتا اس سے پہلے ہی مر گیا اور سب کو معلوم ہے کہ وہ
اس دعا سے چند روز بعد ہی فوت ہو گیا۔
بعض نادان مولوی لکھتے ہیں کہ غلام دستگیر نے مباہلہ نہیں کیا صرف ظالم پر بددعا کی تھی مگر
میں کہتا ہوں کہ جبکہ اُس نے میرے مرنے کے ساتھ خدا سے فیصلہ چاہا تھا اور مجھے ظالم قرار
دیا تھا تو پھر وہ بد دعا اس پر کیوں پڑ گئی اور خدا نے ایسے نازک وقت میں جبکہ لوگ خدائی فیصلہ
کے منتظر تھے غلام دستگیر کو ہی کیوں ہلاک کر دیا اور جبکہ وہ اپنی دعا میں میرا ہلاک ہونا چاہتا تھا
تا دنیا پر یہ بات ثابت کر دے کہ جیسا کہ محمد طاہر کی بد دعا سے جھوٹا مہدی اور جھوٹا مسیح ہلاک
غلام دستگیر نے میری نسبت یہ ارادہ کیا تھا کہ اس کی بد دعا سے میں مر جاؤں اور اس بات کا ثبوت ہو کہ میں کا ذب
اور مفتری ہوں اور محمد طاہر کی طرح غلام دستگیر کی کرامت ثابت ہو۔ اور اس طرف میرے خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا
که انی مهین من اراد اهانتک یعنی جو شخص تیری اہانت چاہتا ہے میں اُس کو ذلیل کروں گا۔ آخر خدا کے فیصلہ سے
غلام دستگیر ہلاک ہو گیا اور میں بفضلہ تعالیٰ اب تک زندہ ہوں اور یہ ایک بزرگ نشان ہے۔ منہ
الانعام: ٤٦

آج 10 میں سے 10 باقی