۱۴۹۔ وقتِ تو نزدیک
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
کیونکہ مولوی صاحب موصوف نے کمر بستہ ہو کر میرے دعوے کی تائید میں بہت سی کتابیں
تالیف کیں اور لوگوں سے مباحثات کئے اور اب تک اسی کام میں مشغول ہیں خدا اُن کے
کام میں برکت دے اور اس خدمت کا اُن کو اجر بخشے ۔ آمین ۔
۱۴۹۔ نشان ۔ براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۲ میں یہ پیشگوئی ہے بحرام کہ وقت تو نزد یک رسید و
پائے محمد یان بر منار بلند تر محکم افتاد۔ اُس زمانہ کو پچیس برس سے بھی زیادہ گزر گیا جب یہ ۳۳۴
پیشگوئی خدائے عز و جل کی براہین احمدیہ میں شائع ہوئی تھی جس کا یہ مطلب تھا کہ تیرے
اقبال کے دن آنے والے ہیں جو دین محمدی کی شان اور عزت کو بڑھائیں گے اور اس زمانہ میں
جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں میں ایک زاویہ گمنامی میں مستور و محجوب تھا اور میرے ساتھ ایک
بھی انسان نہ تھا اور نہ کسی کو توقع تھی کہ مجھے یہ مرتبہ ملے گا بلکہ میں خود اس آئندہ شان و شوکت
سے محض بے خبر تھا اور سچ تو یہ ہے کہ میں کچھ بھی نہ تھا بعد میں خدا نے محض اپنے فضل سے نہ
میرے کسی ہنر سے مجھے چن لیا۔ میں گمنام تھا مجھے شہرت دی اور اس قدر جلد شہرت دی کہ جیسا
کہ بجلی ایک طرف سے دوسری طرف اپنی چمکار ظاہر کر دیتی ہے اور میں نادان تھا مجھے اپنی طرف
سے علم دیا اور میں کوئی مالی وسعت نہیں رکھتا تھا اُس نے کئی لاکھ روپے کی میرے پر فتوحات کیں
اور میں اکیلا تھا اُس نے کئی لاکھ انسان کو میرے تابع کر دیا اور زمین اور آسمان دونوں میں سے
میرے لئے نشان ظاہر فرمائے ۔ میں نہیں جانتا کہ اُس نے میرے لئے یہ کیوں کیا کیونکہ میں
اپنے نفس میں کوئی خوبی نہیں پاتا اور میں شیخ سعدی علیہ الرحمۃ کے اس شعر کو حضرت عزت میں
پڑھنا اپنے مناسب حال پاتا ہوں
پسندید گانے بجائے رسند
زما کہتر انت چه آمد پسند
میرے خدا نے ہر ایک پہلو سے میری مدد کی ہر ایک جو دشمنی کے لئے اُٹھا اُس کو نیچے گرایا۔ ہر
ایک نے جو سزا دلانے کے لئے عدالتوں میں مجھے کھینچا اُن سب مقدموں میں میرے مولی نے
مجھے فتح دی ہر ایک نے جو میرے پر بددعا کی میرے آقا نے وہ بد دعا اسی پر ڈال دی جیسا کہ
حقيقة الوحى
☆
لیکھر ام بد قسمت نے اپنی جھوٹی خوشیوں پر بھروسہ کر کے میری نسبت شائع کیا تھا کہ وہ تین
سال کے اندر مع اپنے تمام فرزندوں کے مر جائے گا ۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود ہی میری
پیشگوئی کے مطابق لا ولد مر گیا اور کوئی نسل اُس کی دنیا میں نہ رہی۔ ایسا ہی عبدالحق غزنوی اُٹھا
اور اس نے مباہلہ کر کے اپنی بد دعاؤں سے میرا استیصال چاہا سو جس قدر ہر ایک پہلو سے مجھے
ترقی ہوئی اُس کے مباہلہ کے بعد ہوئی۔ کئی لاکھ انسان تابع ہو گئے کئی لاکھ روپیہ آیا قریباً تمام دنیا
۳۳۵ میں عزت کے ساتھ میری شہرت ہو گئی یہاں تک کہ غیر ملکوں کے لوگ میری جماعت میں داخل
ہوئے اور کئی لڑکے بعد میں پیدا ہوئے مگر عبدالحق منقطع النسل رہا جو مرنے کے حکم میں ہے۔
اور ایک ذرہ کے برابر خدا تعالیٰ کی طرف سے اُس کو برکت نہ ملی اور نہ بعد میں اُس نے کوئی
عزت پائی اور اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ کا پورا مصداق ہو گیا پھر مولوی غلام دستگیر قصوری
اُٹھا اور اُس کو شوق ہوا کہ محمد طاہر کی طرح میرے پر بددعا کر کے قوم میں نام حاصل کرے یعنی
جس طرح محمد طاہر نے ایک جھوٹے مسیح اور جھوٹے مہدی پر بددعا کی تھی اور وہ ہلاک ہو گیا تھا
اسی طرح اپنی بد دعا سے مجھے ہلاک کرے مگر اس بد دعا کے بعد وہ آر آپ ہی ایسے جلدی ہلاک
ہوا جس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ کوئی مولوی جواب نہیں دیتا کہ یہ کیا راز ہے کہ محمد طاہر نے تو
اپنے زمانہ کے جھوٹے مسیح پر بد دعا کر کے اس کو ہلاک کر دیا اور غلام دستگیر اپنے زمانہ
کے مسیح پر بد دعا کر کے آپ ہی ہلاک ہو گیا ۔ یہ تو اندرونی نصرت الہی ہے بیرونی طور پر
خدا تعالیٰ نے وہ رعب مجھے بخشا ہے کہ کوئی پادری میرے مقابل نہیں آسکتا۔ یا تو وہ زمانہ تھا کہ
وہ لوگ بازاروں میں چلا چلا کر کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں ہوا اور
قرآن شریف میں کوئی پیشگوئی نہیں اور یا خدا تعالیٰ نے ایسا اُن پر رعب ڈالا کہ اس طرف
عبد الحق غزنوی کو مباہلہ کے بعد میں نے اپنے رسالہ انوار الاسلام میں بار بار مخاطب کر کے لکھا ہے کہ اگر تم
اپنی دعا سے مباہلہ کے اثر سے بچ سکتے ہو تو کوشش کرو کہ تمہارے گھر میں کوئی لڑکا پیدا ہو جائے تا تم ابتر نہ رہو جو
مباہلہ کا ایک اثر سمجھا جائے گا۔ پس اس قدر تاکید پر ضرور اُس نے مباہلہ کے بعد دعائیں کی ہوں گی آخرابتر رہا پس
اس سے زیادہ اور کیا نشان ہوگا ۔ منہ