۱۵۱۔ تیرے پر تازہ بتازہ کھجوریں گریں گی

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
نہیں دیا جاتا کہ کیا باعتبار کیفیت اور کیا باعتبار کمیت غیب کے دروازے اُس پر کھولے جائیں
ہاں شاذ و نادر کے طور پر عام لوگوں کو کوئی سچی خواب آسکتی ہے یا سچا الہام ہو سکتا ہے اور وہ بھی
تاریکی سے خالی نہیں ہوتا مگر غیب کے دروازے اُن پر نہیں کھلتے یہ موہبت محض خدا کے
برگزیدہ رسولوں کے لئے ہوتی ہے۔
۱۵۱۔ نشان ۔ جب میں نے اپنی کتاب براہین احمد یہ تصنیف کی جو میری پہلی تصنیف
ہے تو مجھے یہ مشکل پیش آئی کہ اُس کی چھپوائی کے لئے کچھ روپیہ نہ تھا اور میں ایک گمنام آدمی
تھا مجھے کسی سے تعارف نہ تھا تب میں نے خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کی تو یہ الہام ہوا
۳۳۷ هز الیک بجذع النخلة۔ تساقط عليك رطبا جنیا ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶۔
( ترجمہ ) کھجور کے تنہ کو ہلا تیرے پر تازہ بتازہ کھجوریں گریں گی۔ چنانچہ میں نے اس حکم پر
عمل کرنے کے لئے سب سے اول خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیر ریاست پٹیالہ کی طرف
خط لکھا پس خدا نے جیسا کہ اُس نے وعدہ کیا تھا اُن کو میری طرف مائل کر دیا اور انہوں نے
بلا توقف اڈھائی سو روپیہ بھیج دیا اور پھر دوسری دفعہ اڑھائی سو روپیہ دیا اور چند اور آدمیوں
نے روپیہ کی مدد کی اور اس طرح پر وہ کتاب با وجود نومیدی کے چھپ گئی اور وہ پیشگوئی پوری
ہو گئی ۔ یہ واقعات ایسے ہیں کہ صرف ایک دو آدمی ان کے گواہ نہیں بلکہ ایک جماعت کثیر
گواہ ہے جس میں ہندو بھی ہیں ۔ اس جگہ ایک نکتہ یا درکھنے کے لائق ہے کہ یہ وحی الہی کہ
هز الیک بجذع النخلة۔ یہ حضرت مریم کو قرآن شریف میں خطاب ہے جب
حاشيه
☆
سالمه
متن کتاب ھذا میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ کتاب براہین احمدیہ میں اول خدا نے میرا نام مریم رکھا اور پھر
فرمایا کہ میں نے اس مریم میں صدق کی روح پھونکنے ۔ وح پھونکنے کے بعد اس کا نام عیسی رکھ دیا گو یا مریمی حالت
سے عیسیٰ پیدا ہو گیا اور اس طرح میں خدا کے کلام میں ابن مریم کہلایا۔ اس بارہ میں قرآن شریف میں
بھی ایک اشارہ ہے اور وہ میرے لئے بطور پیشگوئی کے ہے یعنی اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اس
اُمت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ وہ مریم عیسی سے حاملہ ہوگئی اور اب ظاہر
ہے کہ اس اُمت میں بجز میرے کسی نے اس بات کا دعوی نہیں کیا کہ میرا نام خدا نے مریم رکھا اور پھر

حقيقة الوحى
لڑکا پیدا ہونے سے وہ بہت کمزور ہو گئی تھیں اور غذا کے لئے خدا تعالیٰ کی مدد کی محتاج
تھیں ۔ اسی طرح براہین احمد یہ میرے لئے بطور بچہ کے تھی جو پیدا ہوا۔ اور یہ بات
ہر ایک جانتا ہے کہ تالیفات کی نسبت یہ عام محاورہ ہے کہ ان کو نتائج طبع کہتے ہیں یعنی
طبع زاد بچے ۔ اور جبکہ براہین احمد یہ میرا بچہ ٹھیرا جو پیدا ہوا تو اُس کے پیدا ہونے کے ﴿۳۳۸
وقت میں بھی اپنی مالی حالت میں کمزور تھا جیسا کہ مریم کمزور تھی اور اپنے طور پر اس بچہ کی
پرورش کے لئے یعنی اس کے طبع کے لئے غذا حاصل نہیں کر سکتا تھا تو مجھے بھی مریم کی طرح
یہی حکم ہوا کہ هزّ اليك بجذع النخلة پس اس پیشگوئی کے مطابق سرمایہ کتاب اکٹھا
ہو گیا اور پیشگوئی پوری ہو گئی اور اس روپیہ کا آنا بالکل غیر متوقع تھا کیونکہ میں گمنام تھا اور
یہ میری پہلی تالیف تھی اور یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے براہین احمد یہ
بقیه حاشیه
اس مریم میں عیسیٰ کی روح پھونک دی ہے اور خدا کا کلام باطل نہیں ضرور ہے کہ اس اُمت میں کوئی اس کا مصداق
ہو۔ اور خوب غور کر کے دیکھ لو اور دنیا میں تلاش کر لو کہ قرآن شریف کی اس آیت کا بجز میرے کوئی دنیا میں ۳۳۸
مصداق نہیں۔ پس یہ پیشگوئی سورہ تحریم میں خاص میرے لئے ہے اور وہ آیت یہ ہے وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرُنَ
الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا کے دیکھو سورہ تحریم الجزء نمبر ۲۸ (ترجمہ) اور دوسری
مثال اس اُمت کے افراد کی مریم عمران کی بیٹی ہے جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا تب ہم ۔ ما تب ہم نے اُس کے پیٹ
میں اپنی قدرت سے روح پھونک دی یعنی عیسی کی روح ۔ اب ظاہر ہے کہ بموجب اس آیت کے اس اُمت کی
مریم کو پہلی مریم کے ساتھ تب مشابہت پیدا ہوتی ہے کہ اس میں بھی عیسی کی روح پھونک دی جائے جیسا کہ خدا
نے خود روح پھونکنے کا ذکر بھی اس آیت میں فرما دیا ہے اور ضرور ہے کہ خدا کا کلام پورا ہو۔ پس اس تمام امت
میں وہ میں ہی ہوں میرا ہی نام خدا نے براہین احمدیہ میں پہلے مریم رکھا اور بعد اس کے میری ہی نسبت یہ کہا کہ ہم
نے اس مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور پھر روح پھونکنے کے بعد مجھے ہی عیسی قرار دیا۔ پس اس
آیت کا میں ہی مصداق ہوں۔ میرے سوا تیرہ سو برس میں کسی نے یہ دعوی نہیں کیا کہ پہلے خدا نے میرا نام مریم
رکھا اور مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک دی جس سے میں عیسی بن گیا ۔ خدا سے ڈرو اور اس میں غور کرو جس
زمانہ میں خدا نے براہین احمدیہ میں یہ فرمایا اُس وقت تو میں اس دقیقہ معرفت سے خود بے خبر تھا جیسا کہ میں نے
براہین احمدیہ میں اپنا عقیدہ بھی ظاہر کر دیا کہ عیسیٰ آسمان سے آنے والا ہے۔ یہ میرا عقیدہ اس بات پر گواہ ہے کہ
میری طرف سے کوئی افتر انہیں اور میں خدا کی تفہیم سے پہلے کچھ نہیں سمجھ سکا۔ منہ
التحريم: ١٣

حقيقة الوحى
۳۳۹ میں مجھے عیسی کے نام سے موسوم کرنے سے پہلے میرا نام مریم رکھا اور ایک مدت تک میرا نام
خدا کے نزدیک یہی رہا اور پھر خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اے مریم میں نے تجھ میں
سچائی کی روح پھونک دی گویا یہ مریم سچائی کی روح سے حاملہ ہوئی اور پھر خدا نے براہین احمد یہ
کے اخیر میں میرا نام عیسی رکھ دیا گویا وہ سچائی کی روح جو مریم میں پھونکی گئی تھی ظہور میں آکر
عیسی کے نام سے موسوم ہو گئی ۔ پس اس طرح پر میں خدا کی کلام میں ابن مریم کہلایا اور یہی
معنی اس وحی الہی کے ہیں کہ الحمد لله الذی جعلك المسيح ابن مريم۔
آنکه گوید ابن مریم چون شدی هست او غافل از راز ایزدی
آن خدائے قادر و رب العباد در براهین نام من مریم نهاد
مدتی بودم برنگ مریمی
ہمچو بکرے یافتم نشو و نما
دست ناداده
به پیران زمی
از رفیق راه حق نا آشنا
بعد از ان آن قادر و رب مجید روح عیسی اندران مریم دمید
پس به نفخش رنگ دیگر شد عیان زاد زان مریم مسیح این زمان
زین سبب شد ابن مریم نام من زانکه مریم بود اول گام من
بعد از ان از نفخ حق عیسی شدم
شد ز جائے مریمی برتر قدم
این همه گفت است رب العالمین گر نمی دانی براہین را ببیں
حکمت حق رازہا دارد بسے
نکته مستور کم فہمد کسے
فهم را فیضان حق باید نخست کار بے فیضان نمی آید درست
گر نداری فیض رحمان را پناه
ظلمتے
در هر قدم داری براه
فیض حق را با تضرع کن تلاش ہان مرو چوں تو سنے آہستہ باش
اے پئے تکفیر ما بستہ کمر
صد هزاران کفر در جانت نهان
خانه ات ویران تو در فکر دگر
رو چه نالی بہر کفر دیگران

آج 10 میں سے 10 باقی